منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

مرادآباد کے مشہور شاعر شفق شادانی کا یوم وفات A…


مرادآباد کے مشہور شاعر شفق شادانی کا یوم وفات
April 20, 2021
…
دم نہ لو جب تک کہ مل جائیں نہ منزل کے نشاں
‌ کوششیں انسان کی جاتی نہیں ہیں رائیگاں۔
دور کیا چیز ہے جب چاہوں پلٹ سکتا ہے۔
‌ ‍ راستہ کتنا ہی لمبا ہو سمٹ سکتا ہے
‌ ڈر کےاس سے کیوں بدلتا ہے تو اپنا رستہ
اپنے مرکز سے وہ پتھر بھی تو ہٹ سکتا ہے
اے خدا تو پتھروں میں بھی ہے انسانوں میں بھی
ذکر تیرا بستیوں میں بھی ہے ویرانوں میں بھی۔۔
اے نگاہِ ناز تیرے ہر تبسم کی قسم
تیری شوخی گلکدوں میں بھی ہے پیمانوں میں بھی
ہر ستم شفق ان کا مسکر اکے سہتا ہوں
‌‌ ‌ پھربھی ان کو جانے کیوں مجھ سے بدگمانی ہے
‌ آپ کے سب ہیں طلبگار رسولِ عربی
‌ ‌ ‌ چاہیں مفلس ہوں کہ زردار رسولِ عربی
‍ ہو اگر آپ کا دیدار رسول عربی
میری آنکھیں بھی ہو‌ں ضو بار رسول عربی
‌ دریا ہوا پہاڑ سمندر حسین کا
‌ کرتے ہیں احترام برابر حسین کا
‌‌ ‌کرب و بلا میں دیکھ کے لشکر حسین کا
‌‌ تاری یزیدیوں پہ ہوا ڈر حسین کا
……………………….