پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فسادی : کنول نوید

نصرت اپنی امی کے گھر گئی، آفاق کی گمشدگی کی وجہ سے وہ بھی پریشان تھیں ۔ نصرت نے جب انہیں بتایا کہ تنزیلہ ارحم کو پسند نہیں کرتی تو انہیں بہت افسوس ہوا ۔ نصرت کی انکھوں میں آنسو دیکھ کر اس کی امی رونے لگی۔ نصرت کی بھابھی پاس آ کر انہیں تسلیاں دینے لگی۔ انہوں نے نصرت سے باتوں باتوں میں کہا کہ اسے کوئی کام کرنے کا سوچنا چاہیے۔ اللہ نہ کرئے اگر آفاق کبھی واپس نہیں آیا تو۔ نصرت کی امی نے اس کی بھابھی کو ڈانٹتے ہوئے کہا۔ اللہ نہ کرئے۔ کیسی باتیں کرتی ہو۔ تو نصرت کی بھائی نے کہا در اصل کالج میں ایک  لائبریری کے لیے ورکر چاہیے ۔ روز روز ملازمت بھی کہاں ملتی ہے ۔ میں نے سوچا نصرت کو مشورہ دوں ۔ بھابھی کی بات نصرت کے دل میں بھی چبھی ۔ وہ فوراً ہی واپس  گھر جانے کا کہہ کر اُٹھ گئی۔ جب وہ واپس آئی تو آفاق کے ماموں پہلے ہی گھر میں موجود تھے ۔  نصرت نے آتے ہی سلام کیا ۔ انہوں نے ارحم کو گود میں لے کر پیار کیا۔ انہوں نے تنزیلہ کو تسلی دیتے ہوئے کہا۔ ہم اپنی طرف سے ابھی بھی مایوس نہیں ہیں ۔ آفاق کے لیے ہماری کوشش جاری ہے۔

تنزیلہ نے روتے ہوئے کہا۔ بھائی جان آپ تو جانتے ہیں ،میرے گھر کا تو چلانے والا وہی ہے۔ اس کے بغیر ہم کیا کرئیں گئے۔ اب تو گزرا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ ماموں جان نے دس ہزار روپے تھماتے ہوئے کہا۔ تمہاری بہو پڑھی لگی ہے۔ اللہ سب بہتر کر ئے گا۔ تم فکر نہ کرو۔ تنزیلہ نے روتے ہوئے کہا۔ بھائی جان میں آفاق کے آتے ہی سب سے پہلے آپ  کے پیسے واپس لٹاوں گی۔ ماموں جان کچھ نہ بولے۔ انہوں نے پرس واپس رکھتے ہوئے کہا۔ اچھا میں اب چلتا ہوں ۔

نصرت کے ذہین میں اپنی بھابھی کی بات گونجی۔ اس نے تنزیلہ کے پاس بیٹھتے ہوئے دھیرے سے کہا۔ امی اگر آپ اجازدت دیں تو میں کوئی کام کر لوں ۔ تنزیلہ نے افسردگی سے ارحم کی طرف دیکھا اور بولی ۔ اسے کون دیکھے گا۔ نصرت نے ارحم کی طرف پیار سے دیکھا ، بولی۔ کوئی ماسی رکھ لیں گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آمنہ نے روتے ہوئے کہا۔ مصیبت جب آتی ہے تو اکیلے نہیں آتی۔ ایک طرف آفاق بھائی کا کچھ پتہ نہیں ، دوسری طرف خرم نے تنگ کر کے رکھا ہے۔ نادیہ نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا۔ میں نے تو تمہیں پہلے کہا تھا۔ غلط کام کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔ آمنہ نے افسردگی سے کہا۔ غلطی ہو گئی یار ۔ مجھے لگا ۔ کہاں کوئی گھر تک آتا ہے۔ اب تک کہیں افیئر چلائے ،مگر یہ تو پیچھے ہی پڑ گیا ہے۔ کیا کروں؟نادیہ نے سنجیدگی سے آمنہ کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔ تم فون  کی سم بند کروا دو۔ آمنہ نے روتے ہوئے کہا۔ میں نے اسے اپنے گھر کے سامنے کھڑے دیکھا ہے۔ وہ  کالج تک موٹر سائیکل پر ہماری وین کا پیچھا کرتے ہوئے آیا اور اشارے کرتا ہوا، آگے چلا گیا۔ نادیہ نے کچھ دیر سوچتے ہوئے کہا۔ تم اس سے جس طرح پہلے بات کرتی تھی کرتی رہونا۔ آمنہ نے روتے ہوئے کہا۔ وہ بہت گندی گندی پکچر مجھے بھیج رہا ہے۔ وہ مجھ سے ملنا چاہتا ہے ۔ تم سمجھ رہی ہو نا ۔ میں کیا کہہ رہی ہوں ۔ نادیہ نے افسردگی سے کہا۔ تم نے اس سے دوستی کیوں کی تھی۔ آمنہ نے آنسو صاف کرتے ہوئے ایک لمبی آہ بھرتے ہوئے کہا۔ مجھے کیا پتہ تھا۔ کتا۔گھر تک آ جائے گا۔ میں تو بس فن کے لیے۔

 نادیہ نے منہ بناتے ہوئے کہا۔ تو اب کرو فن ۔

آمنہ نے جوش میں آتے ہوئے کہا۔مجھے سمجھ نہیں آ رہا کیا کروں ۔ ایسے میں کس سے مدد لوں ۔ نادیہ نے کچھ دیر خاموش رہتے ہوئے کہا۔ ماموں  سے کہو۔

 آمنہ نے حیرت سے نادیہ کی طرف دیکھااور کہا۔ پاگل ہو گیا۔ اس  کے پاس میرے میسج ہیں ۔  سم میرے نام ہے ۔ ماموں کیا سوچیں گئے۔ نادیہ نے اسےگھور کر دیکھااور بولی۔ تم تو کہتی تھی میرے ماموں ہیں ۔ کوئی میرا کیا بگاڑ سکتا ہے ۔

آمنہ نے پھر رونا شروع کر دیا۔ میں نے اسے ڈرایا ، ماموں کا نام لے کر ،مگر اس نے میرے میسج مجھے دوبارہ بھیج کر دھمکی دی کہ وہ یہ سب میرے ماموں کو دیکھائے گا۔ نادیہ نے کچھ سوچتے ہوئے کہا۔ تم لوگ تو ایک سال سے بات جیت کر رہے ہو نا۔ تو اچانک اسے کیا ہو گیا ہے۔ آمنہ نے دو گالیاں دیتے ہوئے کہا، اس نے میرا واٹس ایپ اکانٹ ہیک کیا ۔ شیزاد کے ساتھ میری چیٹ دیکھ لی۔ اسے لگتا ہے کہ میں نے اسے دھوکا دیا ہے ۔ وہ اس کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔نادیہ نے حیرت سے کہا ۔ کیا؟ یہ بھی ہوسکتا ہے۔

نادیہ نے فوراً سے کہا ۔ تم شیزاد سے مدد کیوں نہیں لیتی ۔ ممکن ہے وہ خرم کو مار بھگائے۔ آمنہ نے نادیہ کی طرف کچھ دیر دیکھنے کے بعد کہا۔ ایسا کیا جا سکتا ہے۔ شیزاد کافی ڈیسنٹ میسج کرتا ہے ۔ مگر ایسا نہ ہو کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ کچھ سوچ  رہی تھی۔

 نادیہ نے اس کے ہاتھ کو سہلاتے ہوئے کہا۔ اب جو بھی کرو سوچ سمجھ کر کرنا۔ جلد بازی میں کچھ نہیں کرنا۔ آمنہ نے دانت پیستے ہوئے کہا۔ صبح خرم نے جو میسج کیا اور جیسے وہ اشارے کر رہا تھا۔ میرا تو جی چاہ رہا ہے ۔ اس کے منہ پر ایک ذور کا طمانچہ ماروں ۔

نادیہ نے افسردگی سے کہا۔ یہ سب کرنے کی ہمت بھی تو تم نے اسے دی ہے نا۔ اس سے جی حضور کہہ کر مخاطب ہوتی رہی ہو ۔ اس نے تمہیں غلام ہی سمجھ لیا۔ آمنہ نے دانت پیستے ہوئے کہا۔ وہ تو محض فن تھا نا۔ نادیہ نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔ فن اپنا اپنا ہوتا ہے۔اب کیا پتہ خرم کے لیے فن میں کیا کیا شامل ہو۔ کل میں نے ایک ناول میں پڑھا ہے ۔ہمارے عمل ہمارے لمحات کو اور ہمارے لمحات ہمارے جیون کو تشکیل دیتے ہیں ۔جیون وہ کتاب ہے جس کے ہر ورق پر ہر لمحہ ہم کچھ نہ کچھ تحریر کرتے ہیں ۔ ایک چھوٹا سا نقطہ بھی لگنے کے بعد مٹایا نہیں جا سکتا ۔ اسے ہمیں جو ں کا توں ہی قبول کرنا پڑتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔