من_درِعشق_باشما_ھستم
ثمرین_شاہ
قسط نمبر 12
وہ اپنے آنکھیں جلدی سے صاف کرنے لگی اور دین نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور کار اب پیچھے کرنے لگا ۔
※※※※※※※※※※
"آپ کو کوئی پسند کیوں نہیں آرہا ۔”
وہ اسے تقریباً دس پرفیوم دکھا چکی تھی لیکن مجال ہے ثمرن کو کوئی پسند آئے صلاح الدین اسے دیکھ رہا تھا جو ہر ایک ایک کو اپنی کلائی پہ سپرے کر کے سونگھ رہی تھی پھر بُرے بُرے منہ بنا کر رکھ دیتی صلاح الدین اس کی ہر ادا پہ مسکرا اُٹھتا ۔
"یہاں تو کوئی اچھا نہیں ہے اتنی تیز اوّل تو امی نے لگانے نہیں دینی دوسرا بابا کو الرجی ہے اُف چلے ۔”
"ایک منٹ !!میں مدد کر سکتا ہوں ۔”
"اکسکیوزمی آپ کے پاس LAUTRE OUD by Maison Lancôme ہے ۔”
"یس سر !۔”
وہ دوسری طرف بڑھی
"یہ کون سے نام کا منگوایا ہے ۔”
"فرنچ پرفیوم کی کمپنی ہے مگر سمیل پیور عرب !۔”
"اچھا ! پر بہت زیادہ مہنگا ہوگا ۔”
"ایک تو آپ کو ہر چیز میں پرائز کی کیوں فکر لاحق ہوتی ہے ۔”
"آپ کی طرح آندھا دُنھد پیسہ تو نہیں ہے ۔”
وہ بگڑ کر بولی وہ کچھ کہنے والا تھا جب وہ لے آئی صلاح الدین نے ان سے لی اور اسے پکڑایا
"آپ چیک کریں پھر بتائیں گا کے کیسا ہے ۔”
وہ اسے لیے کر چیک کرنے لگی
جبکہ وہ اسے کی آنکھوں میں ایک الگ رنگ دیکھ کر چونک پڑی تھی یہ ایسے کیوں دیکھ رہا ہے ؟
صلاح الدین فورن نظر پھیر چکا تھا کے میڈیم اس کی دل کا حال نہ جان لے
******************
وہ انھیں اسلام آباد میں اپنے ایک فلیٹ لے آیا تھا جو وہ کھبی اپنے استمعال میں تب لاتا تھا جب اسے نیلم نہیں جانا ہوتا تھا پورے سفر میں وہ خاموش رہی وہ مورے دعا کرتے کرتے اس کا چہرہ پھونک رہی تھی صلاح الدین نے سارے راستے اس کا ہاتھ نہیں چھوڑا تھا ہاں کھبی موڑ کاٹنا ہوتا تو چھوڑ لیتا پھر پکڑ لیتا یہ ایک یقین دلانا تھا وہ اس کے ساتھ ہے اور وہ اس کے ساتھ رہے گا
پہلے تو وہ جاگی رہی پھر تھکن اور درد کے باعث سو گئی تھی
بیچ راستے میں وہ رُکے بھی تھے مگر وہ اُٹھ نہ سکی تھی وہ بہت زیادہ تھک گئی تھی اس کی آنکھوں اور جسم میں جان نہ تھی کے وہ اُٹھ سکتی صلاح الدین نے اسے جگانے کے بھی کوشش کئ تھی مگر وہ نہیں اُٹھ رہی تھی مورے نے منع کردیا لیکن وہ چارہا تھا کچھ کھا تو لے انھوں نے کہا جب اُٹھے گی تو دیں دینا اس طرح نہ وہ اُٹھی نہ ہی صلاح الدین نے کھایا اب وہ تقریباً منزل کے قریب پہنچ گئے تھے تب ثمرن ہلکہ سا کسمائی صلاح الدین نے چونک کر دیکھا
موشم !۔”اس نے بے اختیار کہا اور پھر اچانک کچھ یاد پڑتے ہوے مسکرایا
"یہ آپ نے کیا کہا ہے مجھے ۔”
"کچھ نہیں !”
"ہاے کہی پشتو میں گالی تو نہیں دیں ۔”
"نہیں بھئی ! ایسا کیوں سوچ رہی ہیں اور ویسے بھی اس کا مطلب Mousy mouse ہے ۔”
"اچھا !۔”
وہ شیک پی رہی تھی اچانک پھر رُکی پھر ایک دم سر اُٹھا کر دیکھا صلاح الدین تیزی سے اُٹھا
"الادین صاحب !! میں آپ کا سر پھاڑ دوں گی ۔”
وہ شیک پکڑتے ہوے پیچھے بھاگی
اس نے ثمرن کو دیکھا جو مندی مندی آنکھوں سے ونڈو کو دیکھ رہی تھی پھر اس نے کسی کی نظریں اپنے اوپر محسوس کی پھر اپنے ہاتھوں کو دیکھا جو صلاح الدین کے ہاتھوں میں قید تھا صلاح الدین نے مڑ کر دیکھا مورے سو چکی تھیں ثمرن نے اپنا ہاتھ ہٹانا چاہا لیکن صلاح الدین نے تھامے رکھا
"کچھ زیادہ نہیں سوگئی تھی طبیعت ٹھیک ہے تمھاری !۔”
وہ اس کی انگلیوں کو چھورہا تھا جو سوجے ہوے تھے وہ خاموش رہی
"میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہوں موشم ! چُپ کے روزے سے ثواب نہیں ملے گا بولو وہ سب کچھ جو تم ایک ہفتے سے اپنے اندر دباے ہوے ہو ۔”
وہ اب اس کا ہاتھ کو اُٹھا کر چومتے ہوے بولا ثمرن نے آنکھیں بند کر لی پھر دوبارہ کھولی تو صلاح الدین کو دیکھتے ہوے کہنے لگی
"کیا میں اپنا گھر باہر سے دیکھ سکتی ہوں ۔”
پتا نہیں کیا تھا اس لہجے میں جس سے صلاح الدین کو دُکھ ہوا تھا وہ زبردستی مسکراتے ہوے بازو اُٹھا کر اس کے گرد پھیلا کر اسے ساتھ لگا کر اس کی کنپٹی چومتے ہوے بولا
"گھر کیا گھروالوں سے ملوانے بھی لے کر جاوں گا تم وہاں ان کے ساتھ ٹائیم سپینڈ کرنا لیکن ابھی نہیں تمھاری حالت دیکھ کر پریشان ہوجائے گے کہے گے ہماری پیاری سی بیٹی کا کیا حال کیا ہے فل حال بتاو بھوک لگ رہی ہے ۔”
وہ اب بازو ہٹا کر سٹیرنگ کو تھامے اس سے پوچھ رہا تھا ثمرن نے نفی میں سر ہلایا
"بولو بھی !۔”
"مجھے بھوک نہیں ہے ۔”
صلاح الدین نے تھک کر اپنے آنکھیں بند کی وہ کیا کریں لیکن انسان کا دماغی توازن جب ہل جاے تو سنبھلنے میں وقت لگے لگا اس لیے خود کو تسلی دیتے ہوے وہ ڈرائیو کرتے ہوے فلیٹ کے قریب آگیا تھا
"مورے !۔”
اس نے ہلکی سی اونچی آواز میں کہا مورے کو دو بار پکارنے کے بعد بلا آخر وہ اُٹھ گئی انھوں نے اپنے آنکھوں کو مسلا اور پھر ثمرن کو دیکھا جو سیٹ سے سر ٹکائے شیشے کو سپاٹ نظروں سے دیکھ رہی تھی
"بچی اُٹھی !۔”
"جی اُٹھ گئی آپ کی گونگی بیٹی !۔”
صلاح الدین نے ظنزیا انداز میں کہتے ہوے کار پارکنگ ایڑیا میں لے گیا
"دین پہلے ہی اس کی حالت عجیب ہے اوپر سے تم ۔”
"یہ اپنے اوپر اُٹھتا ہوا ہاتھ روک سکتی تھی لیکن نہیں مار کھانی ہے انعام ملنا ہے اسے ۔”
وہ یہ جان بوجھ کے ایسا کررہا تھا کے وہ ریکائٹ کریں گی لیکن محترمہ پہلے والی ثمرن نہیں رہی تھی وہ بالکل بدل گئی تھی اور صلاح الدین کو اس کا بدلاؤ سخت زہر لگ رہا تھا ۔
"چندا طبیعت ٹھیک ہے نا تمھاری !۔”
"میں ٹھیک ہوں !۔”
صلاح الدین نے کار کی چابی نکلاتے ہوے ثمرن کی آواز میں بولنے کی کوشش کی اچانک ثمرن کے چہرے پہ ہلکی مسکراہٹ آئی مگر پھر غائب ۔
وہ کار سے اُترا اور مورے کا دروازہ کھولا ثمرن نے بھی دروازہ کھولنے کی کوشش کی تھی مگر ہاتھوں میں لگتا تھا جان ختم ہوگئی ہے صلاح الدین نے اس کی طرف آیا اور دروازہ کھولا اور اپنا ہاتھ آگئے کیا ثمرن نے ہاتھ آگئے کیا صلاح الدین نےاس بازوں میں اُٹھا لیا ثمرن کا منہ کھل گیا وہ دروازہ ٹانگوں سے بند کرتا اپنی چابی آوٹمیٹک بٹن سے لاک کرتا مڑا
مورے کھڑی ہوئی تھی اس بات پہ زیادہ دھیان نہیں دیا لیکن ثمرن کی حالت عجیب ہوگئی تھی صلاح الدین چلتا ہوا لفٹ کی طرف آیا اور مورے کو بٹن دبانے کو کہا مورے نے جلدی سے دبایا اور وہ ویٹ کرنے لگے ۔
"مجھے نیچے اُتار دیں ۔”
وہ دھیمی سے آواز میں بولی
"مجھے سُنائی نہیں دیا ۔”
ثمرن نے مورے کو دیکھا جو منہ میں کچھ نہ کچھ بڑبڑا رہی تھی ان کی طرف دھیان نہیں تھا
"آپ پلیز مجھے اُتار دیں ۔”
اس نے پھر اس کی طرف دیکھتے ہوے کہا
صلاح الدین نے اسے دیکھا جو پریشان نظر آرہی تھی
اس کی آنکھیں ہرن کی طرح سہمی ہوئی تھی جیسے ہر طرف شکار شکاری تھے
لفٹ کھل گئی وہ اندر داخل ہوے سدا شکر خالی تھا ورنہ بندوں کو دیکھ کر ثمرن کی جان جاتی
دین نے سیون فلور کا بٹن دبایا اور لفٹ چلنے لگی اور وہ اسے دیکھنے لگی صلاح الدین نے اسے دیکھا تو گھوری دکھانےلگا کے اب بس بھی کرو !
******************
وہ کلائی سے سمیل سونگھنے لگی واقی تو کھ گئی ایسی سمیل پہلا لفظ اس کی زبان سے نکلا تھا
"واو !۔”
"واو واو واو آپ کا ہر چیز میں ٹیسٹ واقی بہت زبردست ہے ۔”
"تھینک یو !۔”
وہ سر کو خم دیتے ہوے بولا
"میں تو دو لو گی !۔”
"اوکے !۔”
جب وہ کانوٹر سے بل ادا کرنے لگی صلاح الدین نے منع کیا وہ نہ نہ کرنے لگی کے صلاح الدین نے بل پے کر کے اسے دیا
"میں یہ نہیں لے رہی یہ اب آپ نے خرید لیا ہے ۔”
"اچھا تو اسے گفٹ سمجھے ! ۔”
"میں کسی اجنبی سے بھلا گفٹ کیوں لو !۔”
وہ دیکھتا رہا پھر مسکراہٹ دبائی جس سے اس کا ڈمپل نامودار ہوگیا تھا
"اتنی دیر سے اجنبی کے ساتھ گھوم رہی ہے باتیں کررہی ہیں اب گفٹ کے وقت اجنبی یاد آگیا خیر اینی ویز آپ ہماری کوک پٹ میں مہمان رہی ہے اسی کا ہی گفٹ سمجھ لے ۔”
وہ پہلے دیکھتی رہی پھر خوشی سے لے لیا
"شکریہ الادین صاحب !۔”
"اُف صاحب تو نہ بلاؤ اتنا بھی انکل نہیں ہو پانچ سال بڑا ہوں میں !۔”
"پھر بھی پانچ سال بڑا ہونا بہت بڑی بات امی تو کہتی ہے ایک دن بھی بڑا ہو اسے رسپکیٹ دوں آپ تو پھر بھی اتنے بڑے ہیں ۔”
"خیر آپ کو چوہے نہیں دوڑ رہے تھے ۔”
وہ بازو سینے پہ باندھے بولا
"ہاں دور رہے ہیں میں تو اسے چکر میں بھول گئی تھی ۔”
***************
کھانے کھا کر جب سونے کو وقت آیا تو صلاح الدین نے کہا ثمرن اب اس کے ساتھ ہوگی مورے نے خاموشی سے صلاح الدین کو اشارہ کیا تو صلاح الدین ان کے ساتھ سائڈ میں آیا
"وہ گھبڑا جائے گی فل حال میرے ساتھ رہنے دوں میں جانتی ہوں تمھارا حق ہے مگر اس بچی کی حالت مجھ سے دیکھی نہیں جارہی۔”
"مورے آپ پریشان کیوں ہورہی ہیں اگر وہ ابھی میرے قریب نہیں آئی گی تو اجنبیت کی دیوار ہمارے گرد حائل ہوجائے گی اور کھبی نہیں ٹوٹے گی اس لیے کہہ رہا ہوں میرا وعدہ ہے آپ سے وہ بہت جلدی ٹھیک ہوگی اور پھر جو آپ میڈم کے مزاج دیکھے گی تو آپ دنگ رہ جائے گی ۔”
مورے نے ناسمجھی سے اسے دیکھا
"کیا مطلب ؟۔”
"موشی موشم یہی ہے ۔”
مورے کا منہ کھل گیا صلاح الدین نے بڑھ کر ان کے ماتھے پہ پیار کیا اور شب بخیر کہہ کر اپنے کمرے کی طرف بڑھا
ثمرن جو واش روم سے باہر نکلی تھی صلاح الدین کو دیکھ کر اس نے پھر نظر جھکا لی اور چلتے ہوے بستر کی طرف آئی
"تم نا مجھے روبورٹ لگتی ہو یا پھر کوئی زومبی میڈسن کھائی جو میں نے تمھیں دی ۔”
وہ کہتے ہوے اس کے پاس آیا اور ساتھ بیٹھا وہ مزید کھسکی اور سر اثبات میں ہلایا
"زبان بھی اللّٰلہ نے دی ہے کچھ تو بولو !۔”
وہ پورا کا پورا اس کی طرف مڑا اور بولا
"اچھا خیر ! میں یاد تھا تم مجھے کیسی بھولی ہوگی
آخر ایک دن کے دوست تھے ہم !۔”
خاموشی !
"نیند آرہی ہے ۔”
نفی میں سر ہلایا گیا
"گُڈ مجھے بھی نہیں چلو بات کرو میرے سے ۔”
ثمرن نے آنکھیں اُٹھا کر صلاح الدین کی سُرخ آنکھیں اور تھکے ہوے چہرے کو دیکھا جو اتنے گھنٹے سے ڈرائیو کرنے کے باوجود بھی اس کی خاطر کہہ رہا تھا کے اسے نیند نہیں آرہی اسے ترس آیا وہ کیوں اس کی خاطر ایسا کررہا ہے ۔
"امی نے یہی کہا ہے کے جاکر سب کی مار کھانا ان کی خدمتیں کرنا بس شوہر کی کچھ نہ سُنا ! ۔”
وہ اب جھلا گیا تھا
"آپ سو جاے !۔”
"مجھے نیند نہیں آرہی بات کرنا چاہتا ہوں تم سے کیسی لڑکی ہو جو کہہ رہا ہوں وہ سُن نہیں رہی ۔”
وہ رونے لگی ایک دم سے کے صلاح الدین کو سمجھ نہیں آئی کے ہوا کیا ہے وہ بس منہ چھپا کر کھل کر رونے لگی صلاح الدین اس کے قریب آیا اور اس کھینچ کر اپنے ساتھ لگایا وہ مزید رونے لگی ۔
"میری وجہ سے آپ اپنی فیملی سے دور ہوے اب وہ میرے بھائی کو ماردیں گے یا میری فمیلی کو نقصان پہنچا دیں گے ۔”
وہ اس کا ڈر اس کی خاموشی ایک منٹ میں سمجھ چکا تھا
"اگر ایسا ہوا تو میں اپنے آپ کو کھبی معاف نہیں کرو گی ۔”
وہ روتی جارہی تھی اور صلاح الدین نے اس کے گرد بازوں پھیلا لیے
"وہ کچھ نہیں کہے گے میں کہہ رہا ہوں نا تو رونے کا کیا فائدہ !۔”
ثمرن نے اپنا چہرہ اُٹھایا
"آپ کو نہیں پتا ابھی میں سو گی صبح خبر ملی گی کے انھوں نے میرے بھائی کو مار دیا ہے !پھر میرے اتنے صبر کا کیا فائدہ ہوگا ۔”
وہ کھل کر اپنے دل کا حال بتارہی تھی صلاح الدین نے اس کا چہرہ تھاما اور انگلیوں سے اس کے آنسو صاف کیے
"میری طرف دیکھو ! موشم !۔”
ثمرن نے اس کی ہری آنکھوں میں دیکھا
"جب تک میں زندہ ہونا کوئی تمھیں اور تمھاری فیملی کو نقصان نہیں پہنچائے گا سمجھی اور آج کے بعد سے مجھے تمھاری مظلومیت کی چادر پہنے نہ نظر آو تم وہ سٹرانگ بولڈ ثمرن ہو جو کسی سے گھبڑاتئ نہیں ہے سمجھی ۔”
وہ اسے پیار کرتے ہوے بولا ثمرن نے تھکے ہوے انداز میں اس کے سینے پہ سر رکھ دیا
"اب بتاو الادین صاحب یاد ہیں ۔”
وہ روتے ہوے مسکرا پڑی
"اور آپ کو موشم ابھی تک یاد ہے ۔”
صلاح الدین ہنس پڑا
"وہ کتابیں آپ بھیجا کرتے تھے ۔”
صلاح الدین نے اس کے ماتھے پہ اپنی محبت کی مہر ثبت کی
"تو محترمہ کو پتا چلا گیا ۔”
وہ جھک کر شرارت سے اس کی آنکھوں میں دیکھنے لگا
"آپ کے علاوہ اور کون ہوسکتا تھا جو انسان پرفیوم وہ بھی اتنے مہنگے والے گفٹ کے طور پہ دیں سکتا ہے جو گوچی کا بیگ میں سے صرف موتیوں والے بیگ والا سامان اُٹھتا ہے جبکہ دوسرا بیگ بھول جاتا ہے جو میں نے پسند کیا تھا تو وہ کتابیں کیوں نہیں بھیج سکتا ۔”
وہ بہت ہی دھیمی آواز میں بولا تھا صلاح الدین بامشکل ہی سُن پایا تھا ۔
"آپ کو پتا ہے آپ کی شادی میری چھوٹی بہن سے ہونے والی تھی ۔”
"پر ثمرن میڈم اپنے الادین صاحب کسی کو کیوں دیتی وہ تو صرف ان کا ہے تبھی میڈم آغا جان سے لڑ کر شادی کا کہا ۔”
وہ ہنستے ہوے بولا
"ہنس لے آپ میرے لیے قیامت سے کم دن نہیں تھا ۔”
وہ اب الگ ہوتے ہوے بولی دین نے اسے گھورا اور اسے پھر کھینچ کر اپنے ساتھ لگایا
"الگ ہونے کو کسی نے کہا تھا کیا تائی اماں نے یا آغا جان نے ؟۔”
وہ اب اسے پہ طنز کررہا تھا وہ پھر چُپ تھی
صلاح الدین نے سوچا آج کے لیے اتنا ہی کافی زیادہ تنگ نہ کریں وہ خود بھی بہت تھک گیا تھا
اس لیے گال اس کے سر پہ رکھ کر اسے کچھ کہا
زن زیبا من تو را دوست دارم
My beautiful wife I love you
"آپ نے پھر مجھے پشتو میں کچھ کہا ۔”
جاری ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔