آمنہ اپنے کمرے میں لیٹی فیس بک دیکھ رہی تھی۔ اس کی نظر شعر پر تھی ۔ واہ کیا لکھا ہے ۔
ہم راستوں میں گھوم رہے تھے پریشاں ۔ ۔۔جب وہ چہرہ معصوم آیا تھا۔
ہم تنہا تھے خود کو کوستے ہوئے اے دل۔۔۔۔۔۔وہ اپنے سنگ ہجوم لایا تھا۔
اس نے شیزاد کو وٹس ایپ پر یہ شعر لکھ کر بھیجا۔شیزادکے جواب کی منتظر بیٹھی تھی کہ اس کے موبائل پر خرم کا میسج آیا۔ سکرین پر میسج نے اس کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی۔ آداب حضور۔ اس نے مسکراتے ہوئے ، جلدی سے جواب دیا۔ تسلیم ۔۔آج تو شام سے پہلے ہی ۔۔۔۔یہ معجزہ کیسے ہو گیا۔ کہیں مجھے ہارٹ اٹیک ہی نہ آ جائے۔ آگے سے دھڑکتے دل کا میسج فوراً سے ہی جواب میں آگیا ۔ پھر خرم نے لکھا ۔ کبھی کبھی دل مجبور کر دیتا ہے اتنا کہ سب چھوڑ چھاڑ کر آپ کی طرف لوٹ آتے ہیں ۔
آمنہ نے کمرے کے قریب آہٹ سنی تو پہلے کے سارے میسج ڈلیٹ کر دیے۔ تنزیلہ کمرے میں آ چکی تھیں ۔
امی ، آ پ کہیں جا رہی ہیں ۔ فون کو تکیے کے نیچے رکھتے ہوئے آمنہ نے تنزیلہ کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے کہا۔
تنزیلہ نے آمنہ کی طرف ایک نظر دیکھا اور بولی ۔ ہاں اور تم بھی ساتھ چل رہی ہو۔ آمنہ نے منہ بناتے ہوئے کہا۔ امی دیٹ اِذ ناٹ فیر ۔آپ کو جانا ہے تو جائیں نا۔ مجھے ابھی اپنی پڑھائی کرنی ہے ۔ کل میرا ٹیسٹ بھی ہے۔ پھر آپ کہیں گی ۔نمبر نہیں آئے ۔ فیل کیوں ہو گئی۔ پڑھنے کے لیے وقت بھی تو ملے۔ تنزیلہ نے بیڈ پر بیٹھتے ہوئے کہا۔ تمہیں پتہ ہے احمر کل ہی دُبئی سے واپس آ یا ہے ۔ میں چاہتی ہوں ،باجی کا دھیان تمہاری طرف جائے۔ آمنہ نے بیزاری سے کہا۔ امی آپ کی باجی کا دھیان مجھ پر جائے گا تو کیا ہو گا۔ تنزیلہ نے اس کے سر پر ہلکی سی تھپکی دیتے ہوئے کہا۔ بے وقوف لڑکی ۔۔تمہاری اور احمر کی شادی کروانا چاہتی ہوں میں ۔ ایک اکلوتا بیٹا ہے باجی کا۔ نہ کوئی بھائی نہ کوئی بہن ۔ عیش ہو ں گئے تمہارے ۔
آمنہ نے پھر بیزاری سے کہا۔ احمر بھائی مجھ سے سات سال بڑے ہیں ۔ شکل دیکھی ہے آپ نے ان کی۔ تنزیلہ نے آمنہ کو سمجھانے کے انداز میں کہا۔ ارے اتنی بُری بھی نہیں ہے ۔ آمنہ ہنسنے لگی ۔ چلیں آپ نے یہ تو مان لیا کہ آپ کا بھانجا بُری صورت کا ہے۔ تنزیلہ نے منہ بناتے ہوئے کہا۔ سیرت دیکھتے ہیں سیرت۔ صورت تو وقت کے ساتھ اچھے اچھوں کی بدل جاتی ہے۔ آمنہ نے افسردگی سے کہا۔ امی ایسا تھوڑا ہی سوچا جاتا ہے۔ ہم خوبصورت سے خوبصورت چیز کا انتخاب کرتے ہیں ۔یہ تھوڑا ہی سوچتے ہیں کہ تھوڑے عرصے بعد وہ خوبصورت نہیں رہے گی تو کوئی بدصورت شے ہی لے لیں ۔ تنزیلہ نے غصے سے کہا۔ تم میرے سال چل رہی ہو کہ نہیں ۔ آفاق آجائے تو تمہاری شکائت کروں گی۔ اسی نے لاڈ دے رکھا ہے۔ ورنہ کون بار بار فیل ہونے کے باوجود پیسہ برباد کرتا ہے ۔ آمنہ نے افسردگی سے کہا۔ اب دو سال ہی تو ضائع کیے ہیں ۔ آفاق بھائی ہی کو سائنس پڑھانے کا شوق تھا۔۔ آپ تو طعنے ہی دیتی رہتی ہیں ۔
تنزیلہ نے روکھے انداز میں کہا۔ اچھا اچھا ۔ اب تیار ہو جاو۔میرے ساتھ چلو۔ آمنہ بے دلی سے اُٹھ کھڑی ہوئی ۔دل ہی دل میں اس نے کہا۔ آپ جس کے لیے تیار ہونے کا کہہ رہی ہیں ۔اس کو میں منہ دھوئے بغیر بھی اچھی ہی لگوں گی۔ کوا کہیں کا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمکین نے بڑی مشکل سے سغرہ کا گھر ڈھونڈ لیا تھا ۔ سغرہ نے جب اسے پوری ٹیم کے ساتھ دیکھا تو حیران و پریشان ہو گئی ۔ اسے تو اندازہ بھی نہیں تھا کہ اتنے لوگ ہمدردی کے لیے اس کے پردہ لگے گھر میں کھڑے تھے۔ رمشہ کا ہاتھ سب باری باری دیکھ رہے تھے۔ رمشہ کبھی سغرہ کی طرف تو کبھی ان لوگوں کی طرف دیکھتی۔ اتنے سارے لوگوں کو دیکھ کر رمشہ ڈر گئی۔ تمکین نے اسے اپنے ساتھ عارفہ کے گھر لے جانے کو کہا۔ سغرہ رونے لگی ۔ چھوڑو باجی چھوڑو ۔ ہمارا انصاف اللہ کرئے گا۔ تمکین نے کہا۔ اللہ آسمان سے خود نہیں اُترتا ۔ انصاف کے لیے اپنے بندے بھیجتا ہے۔ ہم انصاف دلائیں گئے تمہیں ۔
تمہیں شاہد پتہ نہیں کچھ ماہ پہلے ایک وکیل جوڑے نے جب یہ حرکت کی تھی تو کیا ہوا۔ جیل ہوئی ہے اُنہیں ۔ منہ چھپاتی پھر رہی ہے وہ عورت۔ سغرہ نے دل ہی دل میں سوچا ۔ کہیں میرا جھوٹ کھل نہ جائے ۔ اس نے روتے ہوئے کہا۔ باجی ہم تو جی کام والے لوگ ہیں ۔ ان سب چکروں جوگے نہیں ۔
تمکین نے اس کا ہاتھ پکڑ کر تسلی دیتے ہوئے کہا۔ کیسی ماں ہو۔ تمہاری بیٹی کا یہ حال جس نے کیا ۔ اسے سزا نہیں دلاوں گی۔ کل وہ کسی اور کا بھی یہی حال کرئے گی۔ سغرہ نے روتے ہوئے کہا۔ اب تو ہتھ ٹھیک ہو جائے گا۔ آپ نے جو مدد دی اللہ صلہ دیوے۔ تمکین نے پھر اسے سمجھاتے ہوئے کہا۔ تم لے کر چلو تو عارفہ کے گھر ۔ باقی ہم جانے اور انصاف جانے۔ ہم سے جو بن پڑے گا تمہاری اور مدد بھی کریں گئے ۔ سغرہ کے دماغ میں پیسوں کا خیال ابھرنے لگا۔اس نے دل ہی دل میں سوچا ،کسی کو کیسے پتہ چلے گا کہ میں جھوٹی ہوں ۔
اس نے بین کرنے والے انداز میں کہا ۔ لے تو جاوں گی باجی ۔ اس باجی کے گھر ۔پر میری بچی کو بچانا۔
تمکین نے اسے تسلیاں دی اور اسے ساتھ لے کر اپنی ٹیم کے ساتھ چل پڑی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آمنہ کالج میں نادیہ سے باتیں کرتے ہوئے ،بار بار ہنس رہی تھی،وہ خرم اور شیزاد کا مذاق اُڑا رہی تھی۔ نادیہ نے اس کا ہاتھ پکڑ کر کہا۔ تمہیں یوں فلرٹ کرتے ذرا ڈر نہیں لگتا۔ آمنہ نے ہنستے ہوئے کہا۔ میرے ماموں پولیس والے ہیں ۔ میں کیوں ڈروں ۔وہ زمانہ گیا جب لڑکے لڑکیوں کو اُلو بناتے تھے ۔ آج تو اُلو بنتے ہیں ۔ وہ کہہ کر زور سے ہنسی۔ نادیہ نے افسردگی سے کہا مجھے تو خرم اور شیزاد دونوں ہی سچے لگتے ہیں ۔ آمنہ نے سنجیدگی سے نادیہ کی طرف دیکھا اور پھر کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد بولی ۔ مائی ڈیر کوئی کسی کے لیےسچا نہیں ہوتا ۔ سب اپنی اپنی خوشی کے پیچھے بھاگ رہے ہیں ۔ مجھے میرا لطف عزیز ہے تو انہیں ۔ ان کا۔ کوئی کسی کے لیے نہیں ہے یہاں ۔نادیہ نے آمنہ کو سمجھاتے ہوئے کہا۔ اپنی ماں اور بھائی کی خوشی کا سوچو ۔ آمنہ نےگھورتے ہوئے کہا۔ارے کچھ بھی کر لو،یہاں دوسروں کو خوش نہیں کیا جا سکتا۔میرے بھائی جان ہی کہتے ہیں ۔دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش ایسی ہی جیسے کتا اپنی دم پکڑنے کے لیے گول گول چکر کاٹتا رہے۔ کوئی خوش نہیں ہوتا۔ اگر ہم اپنے آپ کو کاٹ کر تھالی میں پیش کر دیں ،تب بھی خود غرض انسان یہی کہے گا ،جسم کا اچھا والا حصہ تو پیش نہیں کیا تو نے۔ نادیہ نے ہنس کر کہا۔ ممکن ہے تمہارے بھائی نے ایسا کہا ہو مگرانہوں نے جس موضوع کے تحت کہا ہو گا تم اسے فراموش کر کے اپنی مرضی کے جملے الگ کر رہی ہو۔ آمنہ نے قہقہ لگایا۔ یہ بات تو تم ٹھیک کہہ رہی ہولیکن اگر ایسا ہے بھی تو کیا غلط ہے، ہر کوئی تو یہی کر رہا ہے۔ قرآن سے ہم اپنی مرضی کی آیات کو نکال لاتے ہیں تا کہ اپنی بات کے درست ہونے کو ثابت کر سکیں۔ اگر بڑے بڑے عالم یہی کر رہے ہیں تو پھر میں کیوں نہیں۔ بُرا کیا ہے۔ نادیہ نے آہ بھرتے ہوئے کہا، جب ایک انسان کو بُرائی اور اچھائی میں فرق کا پتہ ہی نہ ہو تو پھر اس سے بحث بے کار ہے۔ انسان کا نفس اسے لذت میں الجھا دیتا ہے ۔میں تمہیں نہیں سمجھا سکتی ۔آمنہ نے ہنس کر کہا، پھر کوشش کیوں کرتی ہو۔ بے کار میں اپنا اور میرا وقت ضائع کر کے تمہیں کیا ملتا ہے۔
یہ تھوڑا سا دور ہے پھر ہم بھی دوسروں کی طرح ذمہ داریوں کی چکی میں جھونک دیے جائیں گئے ۔ پھر خرم کہاں اور شیزاد کہاں ۔ میں کہاں اور تم کہاں ۔ آمنہ نے ایک سرد آہ بھری۔ نادیہ نے اس کی طرف دیکھ کر بڑے یقین سے کہا ،کہہ تو تم سچ رہی ہو مگر آدھا ادھورا سچ ہے یہ۔ انسان کاماضی کبھی اس سے الگ نہیں ہوتا ، ایک لمحہ بھی نہیں ۔ یہ بات تمہیں پتہ نہیں کیوں سمجھ نہیں آتی۔ میں پھر کہوں گی۔ تم آگ سے کھیل کر چنگاریوں سے خوش ہو رہی ہو۔ ایسا تو کوئی بھی دماغ رکھنے والا نہیں کر سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمکین جب عارفہ کے گھر پہنچی تو وہ ابو بکر کو لے کر ڈاکٹر کے ہاں جانے کے لیے تیار ہو رہی تھی۔ وقار کو بھی اس نے فون کر کے آفس سے بلایا تھا ، ابو بکر کی طبعیت کافی خراب تھی۔ وقار نے جب گھنٹی بجنے پر دورازہ کھولا تو وہ زبیدہ کو کچھ لوگوں کے ساتھ دیکھ کر حیران رہ گیا۔ عارفہ اسے رمشہ سے متعلق بتا چکی تھی۔ وہ جانتا تھا کہ سغرہ اور رمشہ کو عارفہ نے نکال دیا ہے ۔ اسے دیکھ کر فوراً ہی اندازہ ہو گیا کہ یہ تو کسی چینل سے متعلقہ لوگ ہیں ۔ اس نے ان سے آنے کی وجہ دریافت کی ۔ تمکین نے اس پر اسے اور اس کی بیوی کو بُرا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ عارفہ کو وقار نے اندر رہنے کا کہا اور ان لوگوں کوسمجھانے کی کوشش کی کہ عارفہ نے ایسا کچھ نہیں کیا ۔ جس چیز کا الزام سغرہ نے اس پر لگایا ہےوہ بے بنیاد ہے۔ ہاں ان لوگوں کو کام سے ضرور نکال دیا ہے ۔ مارنا پیٹنا ہم نہیں کرتے ۔
تمکین نے رمشہ کو سامنے کرتے ہوئے کہا۔ آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اس بچی کو چوٹیں خود بخود لگ گئی ۔کیسے بے حس انسان ہیں آپ ۔ وقار نے پیچھے ریکارڈنگ ہوتے دیکھی تو غصے سے کہا ۔ یہ ڈرامہ بند کرئیں ورنہ اچھا نہیں ہو گا۔ تمکین نے اپنے انداز میں مذید سختی لاتے ہوئے کہا ۔ ہم دنیا والوں کو آپ کی بیوی اورآپ کا چہرہ ضرور دیکھائیں گئے۔ ایک معصوم بچی پر ظلم کرتے ہوئے آپ کو شرم نہیں آئی۔ وقار نے چیخ کر کہا ۔ میں نے بتایا ہے نا آپ کو۔ ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔
آپ لوگ اپنے مرچ مصالحہ کے لیے کسی اور کا گھر ڈھونڈیں ۔ تمکین نے تمسخر خیز انداز میں ہنس کر کہا ۔ مرچیں تو آپ کو لگنے والی ہیں ۔ جب آپ کی بیوی کو پولیس لے کر جائے گی تب۔ وقار کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا تھا ۔ اس نے تمکین کے پاس سے گزرتے ہوئے ریکارڈنگ کرنے والوں کو روکنے کی کوشش کی تو تمکین نے خبر کو مذید مکمل کرتے ہوئے کہا۔ آج ہمارے معاشرے میں کچھ لوگ انسانیت سے اس شرمناک حد تک گر چکے ہیں کہ ایک دوسرے کو اچھائی کی تلقین کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے بڑھ کر ظلم کرنے کو بہتر سمجھتے ہیں ۔ ان صاحب کی بیگم نے ایک معصوم بچی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور یہ ہمیں دھمکیاں دے کر سچائی نہ دیکھانے پر مجبور کر رہے ہیں ۔ جیسی بیوی ویسا شوہر۔ ابھی وہ مزید بھی بول رہی تھی مگر وقار نے دوسرے ریکارڈنگ کرنے والے کو بھی روک لیا تھا۔ محلے کے لوگ جمع ہو چکے تھے۔ کوئی تو سغرہ کو جھوٹا کہہ رہا تھا تو کوئی عارفہ سے متعلق حیران تھا۔ ذیادہ تر لوگوں کے نزدیک وقار اور عارفہ ہی غلط تھے ۔ رمشہ کے چہرے نے سب کے دلوں کو ہمدردی پر مجبور کر دیا تھا۔ وقار چیختے ہوئے کہہ رہا تھا۔ میں نے کہا نا۔ یہ سب جھوٹ ہے۔ ہم شریف لوگ ہیں ۔تمکین نے غصے سے کہا، نقاب کر لینے سے کسی کا جسم چھپ سکتا ہے کردار نہیں ۔خود کو شرافت کی چادر میں لپیٹ کر لوگ کیا کیا کر جاتے ہیں ، سب جانتے ہیں ہم آپ لوگوں کے اصل چہرے ضرور دنیا کو دیکھائیں گئے۔ محلے والوں نے چینل والوں کو جانے کا کہا اور وقار کو بھی چند ایک نے تسلی دی۔ معاملہ فی الوقت کے لیے رفع ہو گیا۔ وقار اندر آیا تو اس اس کی انکھیں غصے سے سرخ تھی اور ماتھے پر کہیں بل تھے۔
عارفہ نے ایک نظر وقار کی طرف دیکھا۔ کافی دیر خاموشی سے بیٹھی رہی، پھر دھیرے سے بولی ۔ آپ کے لیے پانی لاوں ۔ وقار نے چیخ کر کہا ذہر لا دو۔ عارفہ کی انکھوں میں آنسو تھے۔ وقار نے افسردگی سے کہا۔ جب لوگ یہ سب ہمارے بارے میں دیکھیں گئے تو سب کو زبیدہ ہی معصوم اور ہم مجرم نظر آئیں گئے۔ دو بچے نہیں سنبھالے گئے تم سے۔ پہلے کی عورتیں بھی تو تھیں دس دس بچے سنبھالتی تھی۔ میڈیا اور موبائل نے زندگی عذاب کر دی ہے۔ تمہیں فیس بک اور واٹس ایپ سے فرصت ملے تو کچھ اور دیکھو۔ اس رمشہ کا منہ سوجا ہوا اور ہاتھ جلا ہوا تھا۔ زبیدہ کا کہنا ہے کہ یہ سب تم نے کیا ہے۔
عارفہ نے روتے ہوئے کہا، میں نے اسے صرف ایک طمانچہ ہی مارا تھا اور کچھ نہیں کیا۔ وقار نے غصے سے کہا۔ تم کیسے ثابت کرو گی۔ عارفہ مذید رونے لگی۔ میرے اللہ میں نے کون سا گناہ کیا تھا۔ عارفہ کے کہنے پر وقار پھر ذور سے چلایا ، گناہ تم نے نہیں میں نے کیا ہے جو تمہارے جیسی بے وقوف عورت مجھے ملی ہے۔ ابو بکر کے رونے کی آ واز پر عارفہ اُٹھ کر چلی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آفاق واپس نہیں آیا تھا۔ کافی دیر ہو چکی تھی۔ تنزیلہ بہت پریشان تھی۔ آفاق کا فون بھی بند آ رہا تھا۔ رات کے بارہ ہونے والے تھے ۔ نصرت ،آمنہ اور تنزیلہ پریشان بیٹھی تھیں ۔ تنزیلہ نے آفاق کے دوستوں کو فون کیا۔ کسی کو آفاق سے متعلق کچھ خبر نہ تھی۔ تنزیلہ رونے لگی۔ ایک تو پتہ نہیں کیوں یہ لڑکا دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑاتا ہے ۔ عورتوں کے حقوق کے نام پر پتہ نہیں کس کسی کے ساتھ دشمنی لی ہوئی ہو گی۔ اللہ خیر رکھے میرے بیٹے کی۔ میرا آفاق ۔ آمنہ نے مایوسی سے کہا امی اب تو صبح ہو گئی ہے۔ ماموں کو فون کریں اور بھائی کا بتائیں ۔وہ پتہ لگا لیں گئے ۔ تنزیلہ نے اپنے بھائی کو فون ملاتے ہی رونا شروع کر دیا۔ انہوں نے معاملہ جاننے کے بعد کہا فکر نہ کریں میں پتہ کرتا ہوں ۔
آفاق گھر آتے ہوئے ، آدھے راستے سے غائب ہوا تھا ۔ اس کی گاڑی کا بھی کہیں نام و نشان تک نہ تھا۔ نصرت کی پریشانی سے مزید طبعیت خراب رہنے لگی تھی۔ ڈلیوی قریب تھی اور آفاق کا کہیں کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا۔ اس کی این جی او کا کام بھی فرحت دیکھ رہی تھی۔ شوہر کے واپس آ جانے کی وجہ سے اس نے این جی او جانا چھوڑا تو باقی والنٹیر بھی غائب ہو گئے۔ فرحت نے دو کمرے کے اس مکان کو تالا لگایا اور چابی آ کر تنزیلہ کو دے دی۔ فرحت نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے اپنے ساتھ دبئی لے جانے کا بندوبست کر لیا ہے ۔ اس لیے وہ نوکری اور یہ این جی او دونوں ہی چھوڑ رہی ہے۔ آفاق سے متعلق افسوس کرتے ہوئے جب وہ چلی گئی تو نصرت اپنے کمرے میں بیٹھ کر دیر تک روتی رہی ۔ آفاق کو غائب ہوئے ایک ماہ سے اوپر ہو گیا تھا۔ نصرت کو شدت سے احساس ہو رہا تھا کہ آفاق کس قدر اس کا خیال رکھتا تھا۔ اس نے مرد کی عورت کی زندگی میں اہمیت کو پہلی بار محسوس کیا تھا۔
اسے آفاق کی آواز اپنے کانوں میں گونجتی ہوئی محسوس ہوئی ۔ ہاں تم سمند ر ہو اور میں تمہارا کنار ہ۔ اس نے روتے ہوئے کہا۔ آفاق واپس آ جائیں پلیز۔ مجھے سمیٹ لیں ۔ مجھے اب احساس ہو رہا ہے ، میں آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں ۔ اسے اپنی امی کی باتیں آج سچ محسوس ہو رہی تھیں ۔ اس نے کیسے یقین سے کہا تھا۔ امی مردوں کی کمی ہے ، پھوپھو کیوں روز روز مار کھا کر آتیں ہیں اور پھر خود ہی کچھ دن بعد واپس چلی جاتی ہیں ۔ اس کی امی نے افسردگی سے جواب دیا تھا۔ تم نہیں سمجھ سکتی نصرت ، تمہاری شادی ہو گی تو تمہیں پتہ چلے گا۔ نصرت نے الجھے ہوئے انداز میں کہاتھا ۔ کیا پتہ چلے گا۔اس نے سر کو دائیں سائیڈ پر جھٹکا۔ دنیا میں سارے مرد مر گئے ہیں ۔ پھوپھو اتنی پیاری ہیں ۔ کوئی اور ان سے شادی کر لے گا۔ نصرت کی ماں نے نصرت کی بے وقوفی پر ہنستے ہوئے کہا۔ ہمارے ہاں کی عورتیں شوہر کی ذیادتیوں سے تنگ آ کر خود کشی کا تو سوچ سکتی ہیں مگر کسی دوسرے مرد کا خیال بھی ان کے ذہین میں نہیں آتا۔ تمہیں اندازہ نہیں کہ عورت اپنے شوہر سے کس قدر محبت کرنے لگتی ہے۔ اس کی چاہت بس فقط اپنے شوہر کی خوشی ہی رہ جاتی ہے۔ نصرت نے غصے سے کہاتھا ،پہاڑ میں جائے ایسی محبت۔ پھوپھو روتے ہوئے ہنس پڑی تھی۔
نصرت صرف گیارہ سال کی تھی جب اس کی پھوپھو ہمیشہ کی طرح لڑائی کے بعد سوجھا ہوا منہ اور زخم لیے آخری دفعہ آئیں تھیں ۔اس بار وہ بات بات پر رونے کی بجائے بلکل خاموش تھیں ۔ امی کی باتوں سے نصرت کو پتہ چل چکا تھا کہ پھوپھا دوسری شادی کر رہے ہیں ۔ نصرت کے لیے وہ دن انتہائی غمناک تھا ،جب اس کی پھوپھو صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ نصرت کے پھوپھا کو جب موت کی خبر ملی تو وہ آ گئے اور بیوی کی لاش اپنے گھر لے جانے کا مطالبہ کر دیا۔ نصرت کے ابو نے پوسٹ ماٹم اور پولیس کے چکروں سے بچنے کے لیے پھوپھا کی بات مان لی۔
دونوں خاندانوں نے اپنی اپنی عزت بچانے کے لیے ایک دوسرے سے سمجھوتا کر لیا۔نصرت کی پھوپھو کے آسیب کے اثر میں ہونے کی خبر اُڑا دی۔ نصرت کی زندگی پر اس واقعہ نے گہرا اثر ڈالا۔ اگرچہ اس کے باقی بہن بھائی بھی یہ بات جانتے تھے مگر نصرت حساس ہونے کی وجہ سے اندر ہی اندر اپنے ابو، امی کو بھی پھوپھا کی طرح ظالم قرار دے رہی تھی۔ پھوپھو کے آسیب زدہ ہونے سے متعلق آفوہ پھوپھا نے پہلے بھی پھیلا رکھی تھی۔ سب لوگوں کو یہی بتایا گیا۔ کہ رات کو سوئی تو چریل نے گلا گونٹ کر مار دیا۔
نصرت پھوپھو کی موت پر حیرت اور صدمہ سے انہیں دیکھتی رہی ۔ وہ اس دن اس قدر رو نہیں پائی تھی جس قدر ماضی کو یاد کرتے ہوئے آ ج رو رہی تھی۔ اس کی طبعیت خراب ہونے لگی تو تنزیلہ نے اس کے میکے فون کیا۔ اس کا بھائی اور ابو فوراً ہی پہنچ گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آفاق نے دوسری دفعہ بھاگنے کی کوشش کی تھی۔ وڈیرے اصغر علی خان کے نوکروں نے اسے بُرے طریقے سے پیٹا تھا۔ وہ سوجھے منہ اور درد ذدہ جسم کے ساتھ بھوسے پر اوندھا پڑھا تھا۔ اسے امی اور نصرت کی یاد آ رہی تھی۔جو اس کی ایک آواز پر اس کے سامنے کھڑی ہو جاتیں تھیں۔ وڈیرے کی بیٹی گھر سے بھاگ گئی تھی ، جو آخری فون اس نے کیا تھا وہ آفاق کا نمبر تھا۔ آفاق کا کہنا تھا کہ واقعی کسی لڑکی نے اسے فون کر کے مدد کا کہا تھا ۔ اس نے اس لڑکی کی مدد کرنے کی حامی بھی بھری تھی ۔ اسے این جی او کا پتہ بھی دیا تھا مگر اس لڑکی نے دوبارہ نہ فون کیا نہ ہی کسی بھی قسم کا رابطہ کیا۔ اصغر علی خان نے اسے چیخ کر کہا تو نے ٹھیکہ لیا ہے لوگوں کی بہن بیٹیوں کا۔ دو چار گالیا نکال کر اس نے نوکروں کو آفاق کو مزید پیٹنے کا حکم دیا اور خود چلا گیا۔
وڈیرہ کسی بھی حالت میں آفاق کی بات کا یقین نہیں کر رہا تھا۔ آفاق کو ہر طرح کی اذیت دی جا رہی تھی۔دوسری طرف اصغر علی خان اپنی بیٹی کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا تھا۔آفاق کو وڈیرے کے ایک نوکر نے بتایا کہ شادی کے بہت سال اصغر علی کی اولاد نہیں ہوئی تو سب نے اسے شادی کا مشورہ دیا۔ اس نے شادی کر لی ۔ اللہ کی کرنی دوسری بیوی لڑکی پیدا کر کے مر گئی۔کہتے ہیں اصغر علی خان کی پہلی بیوی نے اسے مروایا تھا۔ یہ بہت ظالم لوگ ہیں ۔ مرنا مارنا ان کے لیے آسان ہے۔ اصغر علی خان نے پھر تیسری اور چو تھی شادیاں بھی کیں مگر اولاد صرف یہی ایک لڑکی ہے ۔ جو تجھے فون کر کے غائب ہے۔ اصغر علی خان کی جان بسی ہے اس لڑکی میں ۔ وہ اسے گھر سے قدم باہر نہیں رکھنے دیتا تھا۔ کسی نے اس لڑکی کو نہیں دیکھا ہوا تھا۔ اب وہ غائب ہوئی ہے تو سب کو اس کی تصاویر دیکھائی گئی۔ تا کہ ڈھونڈ سکیں ۔آفاق بہت پریشان تھا ۔ اس نے قسمیں کھا کھا کر کہا میں اس لڑکی سے متعلق کچھ نہیں جانتا ۔ میں کیا کروں ۔ میری بیوی ۔ میرا گھر۔ وہ رونے لگا اس کے چہرے پر گرنے والے آنسو ،اس کے زخموں پر نمک کا کام کر رہے تھے۔اس نے گھڑ گھڑا کر کہا ۔ اذیت در اذیت کا یہ سلسلہ ختم کر دے میرے مولا ۔ مجھے اس آزمائش سے نجات دے ۔ منہ پر لگنے والے طمانچوں نے اس طمانچہ کی یاد دلا دی جو اس نے کبھی نصرت کو مارا تھا۔ اس نے اپنے ہر چھوٹے بڑے گناہ کی معافی مانگی اور اللہ سے التجا کر رہا تھا۔ اے اللہ بے شک تو ہی حاکم ہے ۔ معاف کرنے والا ہے۔ مجھے معاف کر دے۔ اس نے اپنے سوجھے ہوئے منہ پر ہاتھ رکھ کر کہا۔ اگر میں یہاں سے رہائی پا گیا تو کبھی زندگی میں کسی پر ہاتھ نہیں اُٹھاوں گا۔ کبھی نہیں۔تکلیف بڑھانے والے آنسووں کا لامتنائی سلسلہ جاری تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس وقار اور عارفہ کے گھر کے باہر کھڑی تھی۔ وقار پر میڈیا کے لوگوں پر ہاتھ اُٹھانے اور عارفہ پر ایک معصوم بچی پر تشدد کرنے کا الزام تھا۔ وہ انہیں اپنے ساتھ چلنے کا کہہ رہے تھے۔ عارفہ نے نمرہ کو فون کیا ۔ تمام صورت حال وہ پہلے ہی جانتی تھی۔ پولیس نے انہیں مہلت دے دی کہ بچوں کو کہیں چھوڑ دیں ۔ عارفہ رو رہی تھی ۔ اس نے اپنے صفائی میں کچھ بھی نہیں کہا۔ نمرہ کے آ نے کے بعد جب وہ تھانے جانے لگی تو اس کے بچے روتے ہوئے اس سے لپٹ گئے۔بچوں کی آوازیں گونجی ۔ آپ کہاں جا رہی ہیں ۔ لیڈی پولیس نے بچے کو پیچھے کرتے ہوئے کہا۔ تمہاری امی نے جو رمشہ نامی بچی کو مارا ہے اس کی سزا ہے یہ جیل جائے گی یہ اب ۔ابو بکر حیرت سے اپنی امی کو جاتا دیکھ رہا تھا۔
عارفہ نے ابو بکر کی انکھوں میں دیکھا۔ اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ اپنے بیٹے کو کیا کہے ۔ وہ سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ آخر اس سے کیا غلطی ہو گئی ۔ وہ تو ہمیشہ بہت نرم دل اور پیار کرنے والی رہی تھی۔ جس رمشہ کوتشدد کا نشانہ بنانے کا الزام اس پر تھا اس نے کس نرمی سے اسے اپنے گھر میں جگہ دی تھی۔اس نے آہ بھرتے ہوئے کہا، نیکی برباد گناہ لازم ۔ یہ وہ دور ہی نہیں جہاں احساس اور محبت کی قدر ہو۔
دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی نظروں سے اوجھل ہو گئی ۔ ابو بکر کے ننھے ذہین میں کہیں سوال جنم لے رہے تھے اس نے سوالیہ نظروں سے اپنی خالہ کی طرف دیکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آفاق نے بھاگنے کی کوشش کی مگر ناکام ہو گیا۔ وڈیرے کے ملازم نے اسے پکڑے کے لیے ٹانگ پر گولی ماری۔ آفاق کی تانگ پر گہرا ذخم ہوا ۔ گولی اس کی ٹانگ کو چھو کر گزری تھی ۔وہ درد سے چیخ رہا تھا۔ ملازم اسے گھسیٹتا ہوا واپس طبیلے میں لے گیا۔ اس نے آفاق کو گالیاں دیتے ہوئے کہا۔ تجھے آرام ہے اب ۔ اس نے اس کے پیٹ میں ایک ذور سے لات ماری اور دروازہ بند کر کے چلا گیا۔ درد اور تکلیف سے آفاق کا برا حال تھا۔ اس کی ٹانگ سے خون ابھی بھی بہہ رہا تھا۔ اس نے اپنی ٹانگ کو پکڑ لیا ۔ اس کے ہاتھ درد سے کانپ رہے تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس کے ہاں سغرہ کو بھی طلب کر لیا گیا۔ وقار اور عارفہ اپنی صفائی دے رہے تھے۔ دوسری طرف سغرہ بھی قسمیں کھا کھا کر اپنے سچا ہونے کی دہائی دے رہی تھی ۔ پویس والے نے غصے سے سغرہ کو کہا۔ تمہارا پورا نام ہے کیا اور ہو کہاں کی۔ سغرہ نے دل ہی دل میں ڈر محسوس کیا۔ کہیں میرا جھوٹ نہ کھل جائے۔اس نے ڈرتے ڈرتے کہا۔ صاحب سغرہ بی بی ۔پولیس والے نے اسے گھور کر دیکھا۔ تمہاری بیٹی کا ہاتھ کیسے جلا ۔سغرہ نے رونا شروع کر دیا۔ صاحب جی بتایا تو ہے سب۔ پولیس والے نے ہنس کر کہا۔ یہ جگہ ایسی ہے جہاں ہر کوئی روتا ہے۔ یہ ٹسوے بہانا بند کرو اور پوری واردات کا بتاو۔ ہاتھ کب جلا جلنے کے بعد تم نے کیا کیا؟ذرا بھی جھوٹ بولا تو پورے خاندان کو جیل میں ڈال دوں گا۔ سمجھی۔رمشہ نے پولیس والے کی طرف ڈرتے ڈرتے دیکھا۔ پولیس انسپکٹر نے اشارے سے لیڈی پولیس آفیسر کو رمشہ کو لے کر جانے کا کہا۔ وہ سمجھ گئی ۔
رمشہ کو لیڈی انسپکٹر الگ سے لے گئی تھی۔ پہلے تو پولیس والی نے رمشہ کو کھانے کے لیے چاکلیٹ دی ۔اس سے پوچھا کہ وہ کسی سکول جاتی ہے۔ رمشہ نے منہ بناتے ہوئے کہا۔ باجی سکول کیسے جاوں گی۔ اماں کہتی ہے کام کرو گی تو روٹی ملے گی۔ پولیس والی نے پیار سے کہا۔ کیوں کام نہ کرو تو روٹی نہیں ملے گی۔ بڑی ظالم ہے تمہاری اماں۔ اس سے تو اچھا ہے کسی یتیم خانہ میں رہو۔ اچھا کھانا بھی ملتا ہے اور بچوں سے کام بھی نہیں کرواتے۔ رمشہ نے حیرت سے کہا۔ کیا باجی ایسی کوئی جگہ ہے جہاں اچھا اچھا کھانا ملے پر کام نہ کرنے پڑے ۔ اماں ابا کی مار بھی نہ ملے۔ پولیس والی نے محبت سے کہا۔ کیا۔ تمہارے امی ابو تمہیں مارتے ہیں ۔
رمشہ کی انکھوں میں آنسو بھر آئے۔ وہ چپ ہو گئی۔ پولیس والی بھی خاموش اسے دیکھتی رہی۔ رمشہ نے پھر پولیس والی سے کہا۔ کیا آپ میری مدد کرو گی۔ ایسے یتیم خانے میں جانے کے لیے۔ پولیس والی نے پیار سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور بولی ۔ بیٹا امی ابو ہیں تمہارے ، کبھی کبھا ر غلط کاموں پر میں بھی اپنے بچوں کو ڈانٹتی اور مار بھی جاتی ہوں ۔ تمہاری امی تو بہت اچھی ہیں ۔دیکھو نا تمہارے لیے کہاں تک پہنچ گئی۔ رمشہ نے منہ بسوڑتے ہوئے کہا۔ میرے لیے نہیں باجی پیسوں کے لیے۔
پولیس والی نے حیرت سے کہا۔ پیسوں کے لیے کیسے۔ رمشہ ہنسی۔ وہ ٹی وی والی نے لارا جو دیا مد د کا ۔بس اسی لیے۔ پولیس والی نے مذید حیرت سے کہا۔ تو عارفہ نے تمہارا ہاتھ نہیں جلایا ۔ رمشہ نے منہ بناتے ہوئے کہا۔ کسی نے نہیں جلایا میرا ہات ، وہ تو ابا مار رہا تھا تو میں گِر گئی اور ہاتھ چولھے پر ۔ پولیس والی نے رمشہ کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تو پھر یہ ٹی وی چینل والے کیا بول رہے ہیں ۔ رمشہ نے کچھ دیر خاموش رہنے اور سر کھجانے کہ بعد کہا۔وہ تو جی دوا خانے میں مل گئی تھی ٹی وی والی۔ اماں کو لگا کچھ پیسے دے دے گئی تو رونا دھونا کرنے لگی۔ بغیر رونے دھونے کے ہماری مدد کوئی نہیں کرتا ۔ اماں کہتی ہے۔ اس نے دو گالیاں نکال کر کہا،ان کے ساتھ کرنا پڑتا ہے۔پولیس والی رمشہ کے پاس سے اُٹھ کر باہر چلی گئی ۔ اس نے آ کر ریکاڑڈنگ سغرہ اور پولیس والے کو سنائی ۔ پولیس والےنے تمسخر خیز لہجے میں تمکین سے کہا۔ یہاں تو کیس ہی بدل گیا ۔ میڈ م اب بولیں۔
تمکین نے غصے سے سغرہ کی طرف دیکھا۔ چیخ کر بولی ۔ تم نے جھوٹ بولا تھا۔ سغرہ بلکل چپ تھی۔پولیس والا ہنسا ۔ گواہ جست مدعی سست والا معاملہ ہو گیا یہ تو۔۔۔وہ ہنسے جا رہا تھا اورتمکین کو شرمندگی ہو رہی تھی۔بے کار اس نے شریف لوگوں کو تھانے کا چکر لگوا دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آمنہ نے موبائل کو غصے سے پٹخا۔ بڑا آیا ملنے والا۔ وہ خرم کی طرف سے آنے والے دھمکی والے میسج سے پریشان تھی ۔ وہ اسے ملنے کے لیے بلا رہا تھا۔ وہ اسے مسلسل ٹال رہی تھی۔ خرم نے اسے میسج کیا کہ اگر وہ اسے ملنے نہیں آئی تو وہ اس کے گھر آ جائے گا۔ وہ حیران تھی کہ اس نے اس کے بارے میں کیسے پتہ کیا ہے۔ وہ یہی سب سوچ رہی تھی کہ اس کی امی کمرے میں آئیں ۔ وہ بیمار رہنے لگی تھیں ۔ چار ماہ سے آفاق کا کچھ پتہ نہ تھا ۔ آفاق کے بغیر گھر کو چلانا تنزیلہ کے لیے بہت مشکل ہو رہا تھا۔ ارحم کی پیدائش کے بعد سے ہی وہ اسے منحوس سمجھ رہی تھیں ۔ تنزیلہ بیڈ پر بیٹھی ہی تھی کہ آمنہ بھی اُٹھ کر بیٹھ گئی۔ اس نے امی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا، امی آپ کی طبعیت ٹھیک ہے۔ تنزیلہ نے افسردگی سے کہا۔ پتہ نہیں میرا بیٹا پھر وہ رونے لگی۔
وہ جب اس طرح روتی تو اکثر بے ہوش ہو جاتی۔ آمنہ نے نصرت کو آواز دی۔ بھابھی بھابھی پانی لے کر آئیں ، امی کے لیے۔ نصرت فوراً ہی پانی لے آئی۔ نصرت بھی ہر وقت آفاق کے بارے میں سوچتی ۔ کبھی کبھی جب اس کے دل میں آفاق کو ہمیشہ کے لیے کھو دینے کا خیال آتا تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔