” فجر “ میں توبہ کری ” شب “ بھر گناہ کرنے کے بعد ا…
” فجر “ میں توبہ کری ” شب “ بھر گناہ کرنے کے بعد
اک ” خدا “ کو لے لیا ” کتنے “ خدا کرنے کے ، بعد
جب سنا اعلان کل ہو گا یہاں ” حلف ِ وفا “
زندگی بھر وہ چلے آئے ” دغا “ کرنے کے بعد
” محرم ِ اقرار ِ دل “ نا محرموں سے کیوں رہے
” اشتہار ِ عاشقی “ پھر ” دلربا “ کرنے کے بعد
کس قدر ” مخلص “ ہیں ہم سے ” خیر خواہ “ معلوم وہ
قرض پھر باقی رہے ” سارے “ ادا کرنے کے بعد
” مستجاب و مسترد “ کا فیصلہ کیا آئے گا ؟
آپ نے کرلی صلح جب ” بددعا “ کرنے کے بعد
اشک ہی کافی تھے دو ” چنگاریوں “ کے واسطے
ہاں ! ” تلاش ِ آب “ ہو گی پر ” ہوا “ کرنے کے بعد
اِس نے اَن سے ، اَس نے اِن سے ” راز “ سارے کہہ دیئے
دونوں قیدی ہو گئے ” قیدی “ رہا کرنے کے بعد
” نام ِ تحفہ “ دے کے اس نے ” دام ِ تحفہ “ لے لیا
” سود “ بھی مانگا گیا ہم کو ” ہبہ “ کرنے کے بعد
اب ” عوامل “ اور ” عمل “ کی الجھنوں میں کیوں پڑیں
مطمئن ہیں اس قدر ہم تو ” دعا “ کرنے کے بعد
” مجلس ِ شورٰی “ میں بس افراد دو یا چار تھے
” سلطنت “ سے پوچھنا کیا ” بادشاہ “ کرنے کے بعد
خاکی ” رموز ِ عاشقی و شاعری “ سیکھیں گے ! پھر
مرحلہ ، در مرحلہ ، در مرحلہ ، ” کرنے کے بعد “
✍️ خرم خاکی رضوی