( غیر مطبوعہ ) دل کے اندر ہی دب گئی ہے چیخ کب ک…
( غیر مطبوعہ )
دل کے اندر ہی دب گئی ہے چیخ
کب کسی نے مِری سُنی ہے چیخ
کب خموشی ہے مسئَلے کا حل
چیخ سے ہی یہاں دبی ہے چیخ
کیسی بستی میں آ گیا ہوں میں
جس طرف بھی گیا' مِلی ہے چیخ
دیکھ کر ہو گئے ہیں حیراں سب
ایک تصویر سے اٹھی ہے چیخ
ہر طرف شور ہے' تباہی ہے
آگ پھر سے اگل رہی ہے چیخ
کیسے خاموش میں رہوں اصغرؔ!
زندگی میری بن گئی ہے چیخ
( اصـغرؔ شمیــم )
— with Asgar Shamim.