پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#سلسلے_قرب_کے_جدائی_کے #از_نساء_احمد #قسط_نمبر_…

#سلسلے_قرب_کے_جدائی_کے
#از_نساء_احمد
#قسط_نمبر_26
#سیکنڈلاسٹ

وہ لوگ سب آئیں گے…
چلو یہ تو بہت اچھی بات ہے…
آیان ایک بات کہو اگر تمھیں برا نا لگے..¿
ہاں ضرور کہو کان ترس گے ہیں تمھیں سننے کو..
میرا دل چاھتا ہے کہ ہمارہ ولیمہ چکوال میں ہو ادھر نا ہو…
آیان حیران ہوا کیوں…¿
کیونکہ وہ سب لوگ بہت اچھے ہیں انھوں نے ہمارے دکھ بانٹے تھے اب میں چاھتی ہوں ہم اپنی خوشیاں ان کے ساتھ بانٹے….
جدھر شادی رکی تھی ادھر سے ہی شروع کریں فریال بہت ایکسائیٹڈ ہو رہی تھی…
آیان خاموش ہوگیا…
کیا ہوا آیان… ¿ چلو کوئی بات نی ہم ادھر ہی کر لیں گے تم پریشان نا ہو….
نھی میری بیوی کی پہلی فرمائش ہے انکار کیسے کر سکتا ہوں امی ابو سے بات کرتا ہوں….
ہاں ٹھیک ہے پھر ہم ادھر ساۓ ( جنگلی خرگوش ) بھی پکڑنے جائیں گے سب مل کے…. فریال خوش ہوئی…
آیان حیران ہوا ساۓ تمھیں کیسے پتہ…¿
میں نے ادھر بڑے بڑے جال دیکھے تھے تو آنٹی نے بتایا تھا کہ تم لوگ رات کو اکثر شکار کرنے جاتے ہو…
کتنا مزا آتا ہو گا نا میں بھی چلوں گی ٹھیک ہے….
——-
زیان کی بار بار کال آرہی تھی مگر فاطمہ نے اپنا دل پکا کر لیا تھا….
فاطی میں تمھارے بغیر نھی رہ سکتا ٹیکسٹ آیا…
ہننن فاطی…¿ فاطمہ فاطی کب سے ہو گی اور میرے بغیر نھی رہ سکتے جیسے ادھر تھی تو میرے ساتھ تھے نا فاطمہ کا دماغ گھوما مگر صبر کر گی رپلاے نی کیا صبح اٹھ کے سب سے پہلے سم چینج کروں گی….
مجھے اب اس خود پسند شخص سے کوئی تعلق نھی رکھنا فاطمہ نے اپنی آنکھیں رگڑی اور اب مجھے اس شخص کے لیے ایک بھی آنسو نھی بہانا بس بہت رو لیا اب مجھے اپنے بچے کے لیے اور اپنے گھر والوں کے لیے خوش رہنا ہے….
ارسہ سوئی ہوئی تھی کمرہ یک دم روشنیوں میں نہا گیا….
خرم نے ساری لائٹس آن کر دئیں اور کارٹن ہٹا کے الماریوں کے شیشے کھولے پھر ارسہ کو پکڑ کے بیٹھایا ارسہ نے بمشکل آنکھیں کھولیں ایک دم روشنی سے اس کی آنکھیں چندھیا گئیں….
خرم… خرم تم آگے… ارسہ کے آنسوں چھلکے…
ہاں میری جان میں آگیا….
پلیز ارسہ اپنے خرم کو خالی ہاتھ مت لٹانا اسے معاف کر دو پلیززززز
معافی کہ بچے یاد آگی تمھیں معافی کی اتنے سال ہوگے اور ادھر آۓہوۓ بھی کتنے دن ہو گۓ تمھیں اب توفیق ہو رہی ہے معافی کی ارسہ نے خرم پہ مکوں کی برسات کر دی….
تمھیں پتہ ہے خرم تم ہمیشہ مجھے مناتے ہو تو میں مانتی ہوں پھر کیوں اتنی دیر کر دی آنے میں ارسہ وہ چوڑیاں بھاڑ میں گی چوڑیاں….
میں کس منہ سے واپس آتا مجھے وہ رات نھی بھولتی….
بھول جاو سب….
ارسہ تم کتنے مان سے میرے پاس مدد کے لیے آئی تھی اور میں نے….
تم نے میری مدد کی تھی….
میں نے تمھارے اجلے کردار کو داغدار کر دیا تمھیں بدکردار کہا…
مگر تم نے ہی تو مجھے شادی کر کے عزت دی تھی اگر نا دیتے تو میں کیا کر لیتی…
میں نے تم پہ ہاتھ اٹھایا تھا برا بھلا کہا تھا….
مجھ سے پیار نھی کرتے تھے…¿
کرتا تھا حد سے زیادہ کرتا تھا….
تو بس بھول جاو میں سب بھول چکی ہوں….
مگر ارسہ…
اگر مگر کچھ نھی خرم ایسا نھی ہونا چاھیے مگر مجھے تم ہر چیز سے زیادہ عزیز ہو میری سیلف ریسپیکٹ سے بھی زیادہ ارسہ بے بسی سے بولی…. خرم نے اسے گلے لگایا…
میں ا لڑتے جھگڑتے پہلے والے ارسہ خرم بن گے تھے سارہ دل کا غبار نکال رہے تھے…
اچھا ایک منٹ رکو..
خرم اسے پکڑ کے اپنے کمرے میں لے آیا پورا کمرہ چنبیلی کی کلیوں سے بھرا ہوا تھا…
واوووو یہ کیا ارسہ کو کلیاں بہت پسند تھیں تو میں لے آیا اور یہ کیا ہے…¿
کھول کے دیکھو…
بڑا سا ڈبہ جو خوبصورتی سے پیک تھا…
ارسہ نے کھولا تو اس میں ڈھیر سارے ناول اور پوئٹری کی بکس تھیں او مائی گاڈ خرم یہ کیا ہے…¿
مجھے پتہ ہے تم نے اپنی فیورٹ رائٹر کے ناول اور یہ پوئٹری کی بکس ابھی تک نھی پڑھی ہوگئیں اس لیے لے آیا…
ہاں نی پڑھی تم جو لاتے تھے سب…
اور ڈھیر سارے چاکلیٹس پیزا زنگر برگر ہر چیز اس کی فیورٹ تھی….
اور یہ…
یہ کیا ہے اب….
خرم کچھ نا بولا بس ایک سایہ سا اس کے چہرے پہ لہرایا….
وہ ہی دل والا سیم لاکٹ اور ڈھیر ساری چوڑیاں….
وہ نی جوڑ سکتی مگر نی تو آسکتی ہیں نا…
اور یہ بات سمجھنے میں تم نے سال لگا دیے..
اچھا ادھر آو….
ہیپی برتھ ڈے مائی سوئٹ ہارٹ اس کا فیورٹ چاکلیٹ کیک…
تھمیں یاد تھا….¿
بھولا ہی کب تھا..
کیک کاٹ کے خرم کو کھلایا وہی کیک خرم ارسہ کے منہ میں ڈال ہی رہا تھا کہ افشاں نے چینخ ماری کیک خرم کے ہاتھ سے گر گیا…
یہ یہ سب کیا ہورہا ہے یہاں افشاں دونوں بازوں کمر میں دیے انکوائری کر رہی تھی….
دونوں گڑبڑاۓ…. وہ بیٹا کچھ نھی آو کیک کھاو….
آپ تو چپ ہی رہے ہم صبح سے ماما کے لیے سرپرائز پلین کر رہے ہیں اور آپ نے ماما کو کیک بھی کھلا دیا…
اور آپ ماما ویسے ڈئڈ کو دیکھ کے عجیب عجیب منہ بناتی رہتی ہیں اور آج کیک کیا دیکھ لیا دانت اندر نھی ہو رہے ہننن بھوکی….
بتاتی ہوں سب کو پیر پٹختی واپس بھاگی…
یار یہ کیا چیز ہے خرم نے سر پہ ہاتھ پھیرا
ہاہاہا یہ ایسی ہی ہے ابھی دیکھنا چینخ چینخ کے سب کو اکٹھا کرے گی….
اور واقعی اگلے دس منٹ میں سب حواس باحتہ سے کمرے میں داخل ہوۓ…
کیا ہوا…¿
ارسہ کیا کیا خرم نے…¿
اب اس نالائق نے کیا کر دیا ہے…¿
سب اپنے اپنے سوال کر رہے تھے….
مگر ان دونوں کے مسکراتے چہرے دیکھ کے خاموش ہوۓ ادھر ادھر نظریں دوڑائیں تو بات سمجھ آنے لگی….
یاہہہہووو فاطمہ نے نعرا لگایا سب خوش تھے ایک دوسرے کو کیک کھلایا سب نے ارسہ کو اپنے اپنے گفٹس ک
لا کے دیے اچھا اب سب نیچے آجاو ابا کو پتہ چلا نا کے سالگرہ منائی جا رہی ہے تو غصہ کریں گے…..
آج بڑے عرصے بعد عاصمہ نے اپنے لخت جگر کو سینے سے لگایا تھا کیسا ہے میرا بچہ ٹھیک ہوں…
آپ کیسی ہیں….
اللہ کا شکر ہے…
امی… آپ نے مجھے معاف کر دیا نا…¿
میں تو ناراض ہی نھی تھی مائیں اپنے بچوں سے ناراض رہ ہی نھی سکتی یہ تو بچے ہوتے ہیں جو اپنی ماوں کو لمبی سزا دیتے ہیں ارسہ کے گنہگار تھے تم اس نے معاف کر دیا تو بس سب نے معاف کر دیا…
خرم ماں کے گلے لگا اب کہیں نھی جاوں گا…
واقعی آج سب نے اسے معاف کر دیا تھا بڑے عرصے بعد آج ڈائینگ ٹیبل پہ اکٹھے بیٹھے تھے چھ سال پہلے کا ماحول بن گیا تھا….
خرم یہ کھاو خرم کو وہ دو خرم اور لو سب بہت خوش تھے….
خرم….
جی اماں…¿
فریال تجھے کدھر ملی پتر….¿
اماں میں حج کرنے گیا تھا پچھلے سال ادھر ملی تھی….
حج پہ تو حج کرنے گیا تھا نماز اور تحجد کا پابند تو ہو گیا تھا اماں کو یہ نھی پتہ تھا حج بھی کر آیا ہے…
ماشاللہء….
گناہوں کا بوجھ بڑنے لگا تھا…
اماں میرے بےشمار گناہوں کے باوجود اللہ نے مجھے اپنے گھر بھی بلایا اور نماز کی توفیق بھی بخش دی ورنہ شائد میں بٹھک جاتا….
جو ہر وقت دعاوں کے حصار میں ہوتےہیں وہ بٹھکتے نھی….
خرم نے بڑی گہری نظر ارسہ پہ ڈالی…..
———-
فاطمہ لان میں پودوں کو پانی دے رہی تھی جب خرم اس کے پاس آیا
فاطمہ یہ پیپرز ہیں…
خرم کیسے پیپر….
تمھاری خلع کے پیپر میں نے وکیل سے بات کر لی ہے تم سگنیچر کر لو پھر زیان کو نوٹس بھجوا دیا جاۓگا….
خلع کے پیپر… فاطمہ کے ہاتھ کانپے…خرم مجھے خلع نھی لینی ….
خرم نے فاطمہ کو پاس پڑی چئیر پہ بٹھایا….
فاطمہ تم زیان کے ساتھ نھی رہنا چاھتی….
مگر مجھے اس سے علیدگی بھی نھی چاھیے….
ٹھیک ہے جیسے تمھاری مرضی یہ پیپرز اپنے پاس رکھو ہو گا وہی جو تم چاھو گی….
خرم اٹھ کے چلا گیا فاطمہ کا جسم کانپ رہا تھا… اس نے ان کاغذوں کو ٹکروں میں بانٹ کے ہوا میں اچھالا زیان یہ کس دوراہے پہ لا کے کھڑا کر دیا تم نے فاطمہ کتنی دیر ادھر ہی بیٹھی روتی رہی…
خرم اپنے کمرے کی کھڑکی سے اسے ہی دیکھ رہا تھا…
فاطمہ میری بہن یہ میرا وعدہ ہے یہ آخری بار تم روئی ہو اس کے بعد تمھاری آنکھوں میں آنسوں نھی آنے دوں گا…
خرم نے آیان کو فون ملایا کدھر ہوتم چکر لگاو یار…
ہاں میں اور فریال بھی سوچ رہے ہیں آنے کا آج شام ملاقات ہوگی….
اچھا لازمی آنا مجھے تم سے ضروری بات بھی کرنی ہے….
——
فاطمہ کیا کر رہی ہو…¿
آو ارسہ اندر آجاو میں کچھ نھی بس یونہی لیٹی ہوئی ہوں…
فاطمہ تم رو رہی ہو…¿ ارسہ پریشان ہوگی…
نھی میں کیوں رووں گی فاطمہ کی آواز بھرا گی…
ارسہ نے آگے ہو کے اسے گلے لگایا کیا ہوا ہے فاطمہ کسی نے کچھ کہا ہے….
نھی بس ویسے ہی دل بھر آیا ہے…
نھی تم یونہی رونے والوں میں سے تو ہرگز نھی ہو چلو بتاو مجھے کیا بات ہے…
ارسہ خرم خلع کے پیپر بنوا لایا ہے مگر مجھے کچھ سمجھ نھی آرہی میں نا تو زیان کے ساتھ رہنا چاھتی ہوں نا اس کے بغیر….
آئی جسٹ ہیٹ ہیم…
بٹ آئی سٹل لو ہم ٹو…

محبت اور نفرت کے درمیان پھنس کے رہ گی ہوں کیا کروں کچھ سمجھ نھی آرہا….
فاطمہ میری جان تم بکل بھی ٹینشن نا لو سب ٹھیک ہو جاۓگا سب اللہ پہ چھوڑ دو اللہ پہ بھروسہ رکھو…
اور بس یہ آخری بار تم روئی ہو اگر آج کے بعد میں نے تمھیں روتے ہوۓ دیکھا تو میں سب کو بتا دوں گی کہ تم چھپ چھپ کے روتی ہو…
نی نی پلیز ارسہ کسی کو مت بتانا…
تو مت رونا آج کے بعد…
نی رووں گی فاطمہ نے جلدی جلدی آنکھیں صاف کیں…
اچھا چلو اٹھو افشاں نے تمھارے ہاتھ کے نوڈلز کھانے ہیں….
ہاں میں آتیں ہوں…
———
عبداللہ اور زینب نے ارسہ اور خرم کے لیے سرپرائز پارٹی پلین کی تھی فریال آیان کی فیملی حبہ سب لوگ آۓ ہوۓ تھے سب نے مل کے پھر سے کیک کاٹا اور سب نے ان لوگوں کو گفٹس بھی دیے پہلے والا وقت لوٹ آیا تھا بڑے تو خوش تھے ہی بچے بھی بہت خوش تھے…..
اچھا ایک گڈ نیوز ہے سب کے لیے آیان نے سب کو مخاطب کیا….
ولیمہ چکوال میں ہو گا سو سب تیاریاں شروع کر دو….
کیا چکوال کیوں…¿
سب حیران تھے….
فریال ایسا چاھتی ہے اور اندر ہی اندر ہم سب بھی یہی چاھتے ہیں بس کہنے کی ہمت نھی ہے کسی میں….
واہ ہ ہ سب کو یہ آئیڈیا پسند آیا بس یہی دو دن ہیں سب اپنی اپنی تیاری شروع کر دو…
——
خرم سب سے معافی مانگ چکا تھا بس حبہ اور اذان رہ گے تھے….
ان دونوں نے بھی کھلے دل سے اسے معاف کر دیا….
چلو سب گھر چلتے ہیں اب بہت تھک گے ہیں کل سے شاپنگ اسٹارٹ کرتے اور پہلےکی طرح سب مل کے جاۓ گے…
ٹھیک ہے تم لوگھر چلو مجھے آیان سے کام ہے تو ہم لوگ آتے ہیں…
ٹھیک ہے حبہ لوگ جانے لگے تو ارسہ فریال کو بھی ساتھ لے گی یار ابھی اتنی باتیں کرنی ہیں تم ملتی ہی نھی…
اب تو روز ملاقات ہوا کرے گی….
انشاللہء….
———
عشاء….. عشاء بی بی رکیں…. سب لوگ آیان کے ولیمے کی شاپنگ کرنے آۓ ہوۓ تھے… ارسہ چیزیں دیکھتی دیکھتی سب سے تھوڑی دور آگی تھی جب ایک ہینڈسم سا لڑکا اسے آوازیں دیتا دیتا اسکے پیچھے آیا….
ہیں یہ کون ہے ارسہ نے ادھر ادھر نظریں دوڑائیں سب کدھر گے وہ رونے والی ہو گی سب کدھر گے وہ سچ میں رو پڑتی اگر اسے دور سے خرم آتا نا دیکھائی دیتا
خرم خرم ارسہ خرم کی طرف بھاگی مگر وہ لڑکا ابھی تک اس کے پیچھے ہی تھا عشاء بی بی رکے تو…
خرم دیکھو یہ پتہ نی کون لڑکا میرے پیچھے پڑ گیا ہے…
خرم نے ارسہ کو اپنے پیچھے کیا…
کیا مسلہ ہے کون ہو تم…¿
خرم… خرم صاحب آپ نے بھی پہچانا نی مجھے…¿
ہو کون تم…¿ اب خرم کو غصہ آگیا….
آپ میرے ساتھ آئیں پلیز میں بتاتا ہوں وہ اتنی محبت سے کہہ رہا تھا خرم سے نا نھی ہوئی ارسہ کا ہاتھ پکڑ کے لے آیا ایک بڑا سا بوتیک تھا جس کا نام تھا عشاء خرم ہیں…¿
یہ کیا ہے..¿
میں علی ہوں آپ بھول گے مجھے…
عشاء بی بی آپ اتوار کو مجھے 500 دیتی تھیں اور خرم صاحب آپ نے مشین کراۓ کی دکان اور ابا کی اجازت لے کے دی تھی…
ارسہ خرم کو سب یاد آگیا او مائی گاڈ تم وہ ہو ماشاللہء ماشللہء ارسہ کی آنکھوں میں آنسوں آگے… خرم نے بے اختیار اسے گلے لگایا….
تم… جی میں وہ مسکرایا…
میں بہت بار آپ کے گھر گیا تھا پر آپ چوکیدار مجھے ہر بار بھگا دیتا تھا کہ ادھر کوئہ عشاء بی بی نھی رہتی اور خرم صاحب بھی ادھر نھی ہیں…
ہاں تو وہ بیچارہ ٹھیک کہتا تھا ادھر کوئی عشاء نھی رہتی کیونکہ یہ عشاء نھی ارسہ ہے…اور میں ادھر نھی تھا…اچھا جبھی مجھے آپ لوگ نھی ملے مارکیٹ میں جب سب شاپس سے کرایا لینے آتےتھے مجھ سے نھی لیتے تھے اور آپ کا پوچھنے پر بھی کچھ

کچھ نھی بتاتے تھے ….
پر اللہ کا شکر ہے آپ لوگ مجھے مل گے میں نے تو اپنے بوتیک کا نام بھی آپ لوگوں کے نام پہ رکھا ہے….
مجھے آپ کا بہت شکریہ ادا کرنا ہے میں آج جو کچھ بھی ہوں صرف آپ کی وجہ سے وہ بہت خوش تھا ان لوگوں سے مل کے پورا ٹیبل چاۓ ناشتے سے بھر دیا تھا…
خرم اور ارسہ کا دل سکون سے بھر گیا…..
نھی یار یہ سب تمھاری اپنی محنت کا نتیجہ ہے ہم نے تو بس تھوڑی سی مدد کی تھی…
وہ مدد تھوڑی آپ کے لیے ہوگی میرے لیے تو میری زندگی ہے اس دن آپ نے مجھے دکان کی چابیاں دیں تھیں مگر میرے لیے وہ کامیابی کی چابیاں تھیں اگر اس دن آپ میری مدد نہ کرتے تو یا تو میں بھیک مانگ رہا ہوتا یا کسی ورک شاپ پہ ہوتا…
اچھا یہ بتاو کام کیسا چل رہا ہے…
کام بہت اچھا چل رہا ہے بہت ساری سلیبرٹیز کی ویڈینگز کی ڈریسز ادھر سے تیار ہو کے جاتیں ہیں اور بہت جلد آپ میری کلیکشن ریمپ پر بھی دیکھے گے…
ماشاللہء اللہ تمھیں ہمیشہ کامیاب کرے…
آمین…
ایک لڑکا ایک پیارا سا بیگ لے کے آیا خرم صاحب آج تک میں نے جتنے بھی ڈریسز تیار کیے ہیں یہ دو ان سب میں پہلے نمبر پر ہیں یہ آپ کے لیے اور عشاء بی بی کے لیے….
ارسہ اور خرم اتنے پیار پہ انکار نہ کر سکے شکریہ ادا کر کے رکھ لیے…
اور خرم صاحب اتنے سالوں کا دکان کا کرایہ بنتا یے….
اچھا بس اب چپ ہم کوئی کرایہ ورایا نہی لیں گے ارسہ نے اسے ڈانٹا عشاء بی بی میں نے آپ کے پیسے بھی رکھے ہوۓ ہیں ارسہ اس دن کا سوچ کے مسکرائی…
اور آپ کی شاپ پہ ایک لڑکا ہوتا ہے وہ بھی میری طرح باغی ہو جاتا مگر میں نے اس کی مدد کی اور وہ بہت اچھی طرح اپنا کام کر رہا ہے….
تو بس پھر ٹھیک ہے ابھی وہ دکان تمھارے پاس ہی رہے تم مدد کرتے رہنا اور ہمیں بھی دعاوں میں یاد رکھنا..
.