پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#سلسلے_قرب_کے_جدائی_کے #از_نساء_احمد #قسط_نمبر_…

#سلسلے_قرب_کے_جدائی_کے
#از_نساء_احمد
#قسط_نمبر_22

میرے بچے کدھر ہیں..¿
کدھر ہیں میرے بچے..¿¿

تمھارے بچے…¿
تمھارے کیسے ہوگے…¿
ہاں میرے بچے وہ میرے ہی بچے ہیں خدا کا واسطہ ہے بتاو کدھر ہیں اذان نے خرم کو پیچھے دھکیلا فاطمہ سب گھر والوں کو اکٹھا کر چکی تھی…..
خرم یہ کیا کہہ رہا ہے…¿
اماں کو اپنی آواز دور کسی کھائی سے آتی سنائی دی…
یہ کیا بتاۓگا میں بتاتی ہوں….
جس دن سعدیہ کی شادی تھی گھر صرف اذان اور ارسہ تھے ساتھ کام والی بھی تھی خرم نے کام والی سے گھر کی چابیاں لے لیں تھیں اور پیسے دے کے اس کا منہ بند کروا دیا تھا اسی لیے تو وہ کام چھوڑ گی تھی….
یہ کیسی حقیقت تھی….
کیسا انکشاف تھا….
خرم….
خرم ایسا کر سکتا ہے….
خرم….
باقی اب خرم خود بتاے گا….
خرم یہ کیا کہہ رہی ہے ارسہ عاصمہ خرم کے سامنے کھڑی ہوئیں حبہ جھوٹ بول رہی ہے نا….¿
بولو….¿
ہاں…. وہ میں ہی تھا…. سب میں نے کیا خرم پھٹ پڑا تھا…
کیییییییوووووں…..¿
کیوں کہ میں نفرت کرتا ہوں ارسہ سے
ارسہ نے خرم کی طرف دیکھا وہی چھبتی ہوئی نظریں جو اکثر اسے اپنے اوپر محسوس ہوتی تھیں اووووووو تو وہ تم تھے خرم….
مجھے نفرت ہے بے سے نفرت ہے حلیمہ پھوپھو سے مجھے ہر اس شخص سے نفرت ہے جنھوں نے میری ماں پہ ظلم کیے خرم نے نجمہ اور صائمہ کی طرف دیکھا….
اذان جلدی بتاو میرے بچے کدھر ہیں لاونج میں اس وقت خاموشی تھی صرف خاموشی…. اقبال صاحب خرم کی طرف بڑھے تو عاصمہ نے انھیں ہاتھ کے اشارے سے روک دیا…
عاصمہ نے گریبان سے پکڑ کے خرم کو سامنے کیا کیوں کرتے ہو تم سب سے نفرت…¿ کیوں…¿ مجھے تو کسی سے نفرت نھی ہے سب سے پیار ہے….¿
میں بچپن سے دیکھتا آرہا ہوں اس گھر میں آپ کے ساتھ جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اماں آپ کو جی بھر کے ذلیل کرتی ہیں اور چاچی اور تائی اسپیشلی پھوپھو اماں کو خوب بھڑکاتے ہیں……..
بلکہ پھوپھو تو آپ پہ سب سے زیادہ ظلم کرتی ہیں آپ کو نوکرانی سمجھا ہوا ہے جب دل کیا گھر کےکام کروانے کے لیے بلالیا کبھی عاصمہ کھانے پکا کے دے کبھی صفائیاں کرواۓ….
اور ارسہ….. ویسے تو بڑی میری محبت کی داعوےدار بنتی ہے مگر سب سے برا رویہ اس کا تھا آپ کے ساتھ میں کیسےبیہ سب برداشت کر لیتا….¿¿
اسے جان سے نا مار دیتا مگر وہ تکلیف تو بہت کم ہوتی اس تکلیف کے سامنے جو اسنے آپ کو دی….
ہممممم ظلم ہوتے رہے اس گھر میں مجھ پر اور یہ تمھیں کس نے بتایا کہ مجھ پر ظلم ہوتے رہے ہیں… ¿
اگر ماں کے اتنے ہی ہمدرد تھے تو اس وقت سب کو روکتے نا جب یہ سب ہو رہا تھا….
تم تو کہتے تھے تمھیں ارسہ سے پیار ہے شدید پیار یہ تھا تمھارہ پیار….
مجھے صرف اپنی ماں سے پیار ہے….
فاطمہ میرے بچے کدھر ہیں خرم چلایا اسے کوئی ہوش نھی تھا وہ کیا بول رہا ہے کیا بول چکا ہے سب اسے کن نظروں سے دیکھ رہے ہیں اسے بس ایک ہی فکر تھی اس کے بچے کدھر ہیں…..
عاصمہ پھر اس کے سامنے کھڑی ہوئیں….
ان لوگوں نے مجھے اس جگہ سے اٹھا کے کہ جس جگہ کا نام بھی شریف لوگ لینا پسند نھی کرتے مجگے گھر کی چاردیواری نصیب کی تم ان لوگوں کو ظالم کہہ رہے ہو…¿
وہ چار دیواری ابو نے دی تھی اس میں ان لوگوں کا کیا کمال تھا….¿
عاصمہ کو خرم کی دماغی حالت پہ شک ہوا…
خرم اگر اماں چاھتی نا تو مجھے کب کا فارغ کروا چکی ہوتیں مگر باوجود اپنے غصے کے انھوں نے کبھی کوئی ایسی بات نھی کی….
اماں ہمیشہ آپ کو ابا سے ڈانٹ پڑواتی ہیں….
ہاں اقبال مجھے ڈانٹتے ہیں کیوں کے ایسا کرنے کو انھیں میں نے کہا ہے کہ جیسے اماں کہیں ویسے ہی کریں کیونکہ مجھے ڈر لگتا تھا کہ میں نے ان سب کی مرضی کے بغیر اقبال سے شادی کی ہے
کہیں ان کا دل نا دکھ جاے مجھے بدعا نا دے دیں مگر شائد اماں مجھے آپ کی بدعائیں لگ گی ہیں میں نے آپ کا بیٹا چھینا تھا آج دیکھے میرا بیٹا پرایا ہوگیا عاصمہ رونے لگیں اماں تو پہلے ہی رورہی تھیں…
اور پھوپھو جو ہمیشہ آپ کو نوکر سمجھتی رہیں…¿
ہاں سمجھتی رہی حلیمہ نوکر میری وجہ سے اس کا رشتہ ٹوٹا اس کی ماں دکھی ہوئی نجمہ صائمہ سب کی زبدگیاں متاثر ہوئیں تو کیا وہ مجھے سر پہ بٹھا کے رکھتی…¿
خرم کچھ بولنے لگا تو عاصمہ نے چپ کروا دیا پوری بات تو سن لو حلیمہ میرے ساتھ برا سلوک کرتی تھی یہ تو بہت پرانی بات تھی اب تو ہم بہنیں بن چکیں ہیں حلیمہ اب جب بھی مجھے کام کے کیے بلانے آتی تھی جان بوجھ کے اماں کے سامنے ایسی باتیں کرتی کہ کہیں اماں ناراض نا ہو جائیں میں جب جب حلیمہ کی طرف گی مجھے ایسا لگا میں اپنے میکے آگی ہوں اور ایسا پتہ ہے کیوں ہوا ….¿
ارسہ کی وجہ سے اس نے اپنی ماں کا رویہ ٹھیک کروایا یہ مجھے دکھی نھی دیکھ سکتی تھی کیونکہ میں خرم کی ماں ہوں….
واہ خرم تمھارے لیے یہ لڑکی اپنی ماں سے لڑتی رہی اور تم نے اس کے ساتھ کیا کیا…
خرم کا رنگ اڑ چکا تھا….
بہت کمزور لہجے میں بولا صرف دو سال پہلے کی بات ہے جب آپ کو 102 پہ بخار تھا اور ارسہ آپ کو زبردستی شاپنگ کے لیے لے گی کہ اس کا سامان پکڑنے والا کوئی نھی میں نے کتنا منع کیا تھا اسے مگر یہ اماں سے پوچھ کے آپ کو لے گی تھی اور امی آپ روتی ہوئیں واپس آئیں تھیں آپ کی حالت اتنی خراب تھی کہ اماں تک کو ترس آگیا تھا کہ ارسہ نے آپ کو اتنا تنگ کیا تھا تب آپ پورا ہفتہ بیمار رہیں روتی رہیں….
آپ بھول گیں سوتے میں بھی کہتی تھیں ارسہ یہ تم نے کیا کر دیا مجھے تو آپ کے زندہ بچنے کی امید ہی نھی رہی تھی جب میں نے اماں سے کہا
تو انھوں نے کہا اچھا ہے مر جاۓخس کم جہاں پاک….
میں نے اسی دن طے کر لیا تھا میں اس لڑکی کو اس کی اوقات دکھا کر رہوں گا….
عاصمہ یک دم چپ کر گئیں ارسہ کی آنکھ سے ایک آنسو نکلا جسے عاصمہ نے اپنے ہاتھوں سے صاف کیا….
ارسہ تمھارہ وہ گناہ تو واقعی ناقابل معافی ہے اس کی تو تمھیں واقعی سزا ملنی چاھیے تھی….
درد کی انتہاء تھی کہ ارسہ اور عاصمہ دونوں ہنس پڑی مگر اتنی دردناک ہنسی خرم سے دیکھی نا گی…
خرم میری اماں بہت بیمار تھیں میں بس ایک بار ان سے ملنا چاھتی تھی اور اتنے سالوں میں یہ بس ایک بات تھی جو تمھارے ابو نے نھی مانی اور مجھے ان سے کوئی شکوہ بھی نھی تھا….
میں یہ سب حلیمہ کو بتا رہی تھی پتہ نھی ارسہ نے کیسے سن لیا…..
اور خرم تمھیں پتہ ہے اس نے کیا کیا یہ خرم کی ماں کے لیے اس بازار میں گی جدھر عزت دار لوگ راتوں کو منہ چھپا کے جاتے ہیں مگر یہ دن کی روشنی میں گی..
امی بہت بیمار تھیں یہ انھیں ہاسپٹل لے کے گی…
اور اس دن یہ مجھے شاپنگ کے بہانے امی کے پاس لی کے گی تھی پورا دن ان کے پاس گزارا اور تمھیں پتہ ہے انھیں ہاتھوں میں ان کی جان نکلی تھی اسی لیے تو میں اتنا روی تھی…..
یہ اتنا بڑا احسان تھا جس کا بدلہ میں آج تک نا چکا پائی اور تم نے ارسہ کے احسانوں کا بدلہ یوں چکایا شاباش ہے بیٹا شاباش…..
خرم کے رونگٹے کھڑے ہوگے تھے یہ امی کیا کہہ رہی ہیں…
یہ میں نے کیا کر دیا…¿
ارسہ کی گردن ایک سائڈ کو لڑھک گی…..
سب اس کی طرف لپکے خرم بھی آگے بڑھامگر عاصمہ نے بازو سے پکڑ کے اسے روکا تم کدھر چلے ابھی تو بہت کچھ رہتا ہے عاصمہ اسے پتہ نھی کیا کیا بتاتی رہیں مگر اب اسے سنائی دینا بند ہوگیا تھا….
اس کی حالت اس مچھلی کی طرح ہوگی تھی جسے اچانک پانی سے نکال کر زمین پر پ پٹخدیا جاتا ہے اور وہ تڑپ تڑپ کے جان دے دے….
اچھا یعنی اگر میری یا فاطمہ کی امی بھی کچھ غلط کریں گئیں تو تم ہمارے ساتھ بھی یہی سب کرو گے….¿
شٹ اپ حبہ وہ میری بیوی ہے خرم پوری طاقت سے چلایا….
اگر بیوی کے ساتھ یہ سب کیا ہے تو کیا یہ قابل معافی ہے…¿
اگر بیوی سمجھ کے یہ سب کرتے نا تو یہ بات تمھارے بیڈروم سے باہر نھی نکلنی چاھیے تھی تم نے تو اسے سب کے سامنے بدنام کیا ہے اب کبھی تم یا ارسہ کبھی کسی سے نظر نھی ملا سکو گے….
خرم تم ہی نھی ارسہ بھی اب کبھی زندگی میں ملک ہاوس کے کسی بھی شخص سے کبھی نظریں نھی ملا پاۓ گی…
ہنننن بیوی مجھے نھی پتہ خرم تمھارے کیے کو معاشرہ کس نظر سے دیکھتا ہے اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے….
میری نظر میں تم قاتل ہو ارسہ کے قاتل تم نے ارسہ کو قتل کردیا اس لڑکی کو بدنام کیا جس نے اپنے محرم کو بھی کبھی نظر بھر کے نھی دیکھا….
حبہ اس دن اتنا نھی روئی تھی جتنا آج رو رہی تھی….
کاش خرم میں اپنے ہاتھوں سے تمھارہ گلہ دبا سکتا اذان چپ کر کے ادھر سے چلا گیا…
ارسہ نے جتنا برا کیا اسے اسکی سزا مل چکی ہے اب تمھاری باری ہے…..
خرم نکل جاو ادھر سے اور آج کے بعد اپنی شکل مت دیکھانا میں سمجھ لوں گی میرا کوئی بیٹا ہے ہی نھی….
عاصمہ اسے دھکے دے دے کے گھر سے نکال آئیں تھیں…
کیسا بدبخت انسان ہے….
کیسا ظالم شخص….
خرم واقعی چلا گیا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کدھر گیا کسی کو کچھ پتہ نھی تھا اور نا کسی نے پتہ لگانے کی کوشش کی….
حلیمہ بچوں کو لے آئیں…..
اماں نے عاصمہ سے اور اور عاصمہ نے اماں سے ہاتھ جوڑ کے معافی مانگی….
———-
ارسہ نے حبہ کی بات کو گرہ سے باندھ لیا تھا کتابیں بہت سمبھال کے رکھی سارہ وقت بچوں کے ساتھ لگی رہتی اور جو ٹائم بچ جاتا اپنی کتابوں میں سر دے کے بیٹھ جاتی ایک منٹ بھی اپنے لیے نھی چھوڑتی تھی کہ نا فری رہے اور نا ہی بے درد یادیں اسے اپنے گھیرے میں لیں….
ارسہ شروع ہی سے پڑھای میں تیز تھی bsc کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے msc کیمسٹری میں کی….
گولڈ میڈلیسٹ تھی ppsc کا ٹیسٹ پہلی بار میں ہی کلئیر بھی کیا اور اوپن میرٹ پہ سلیکٹ بھی ہو گی….
اب ڈگری کالج میں لیکچرار تھی ہمیشہ حبہ کو دعائیں دیتی جس نے اسے پڑھنے پہ لگایا تھا….
عبداللہ بہت بار آیا تھا ارسہ تو بہن تھی بھائی کو معاف کر دیا….
مگر زینب کو وہ دن نھی بھولتا تھا اتنی ذلت….. امی نے بتایا بھی کہ عبداللہ کو ایسا کرنے کے لیے انھوں نے کہا ہے مگر اس کا دل صاف نھی ہوا بڑوں نے بہت بار کہا مگر جب اپنے آپ کو بوجھ کہا سب نے کہنا چھوڑ دیا عبداللہ جانے اور زینب جانے…
ارسہ نے جب اسے کہا بھابھی بھائی کو معاف کردیں چھ ماہ ہوگے ہیں تو اسنے جواب دیا اگر چھ سال بھی گزر جاے گے نا تب بھی نھی جاوں گی کس منہ سے جاوں….
جو کچھ خرم نے کیا ہے میں تو کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نھی رہی…
مگر بھابھی…
اگر مگر کچھ نھی جب تک تم اور خرم ساتھ نھی ہو گے عبداللہ زینب بھی الگ ہی رہے گے….
ارسہ نے بھی پھر کہنا چھوڑ دیا…..
——–
عورت جب کسی سے محبت کرتی ہے تو اپنا سب کچھ وار دیتی کوئی حساب کتاب نھی رکھتی…..
اور مرد جب عشق کرتا ہے لاجواب کرتا مگر جب کسی سے محبت کرتا ہے تو سوچ سمجھ کے کرتا محبت کو دل میں جگہ ضرور دیتا ہے مگر اسے اپنی عزت بہت پیاری ہوتی ہے…
اور جب بات عزت پہ آتی ہے تو وہ اسی محبت کو اپنے سر کا تاج بھی بنا لیتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اسی محبت کو پاوں کی جوتی بنا لیتا ہے عزت پہ آنچ نھی منظور ہوتی چاھے اپنے ہی دل کے ہزار ٹکرے کرنے پڑیں….
فاطمہ اور حبہ کے ساتھ بھی یہی ہوا تھا….
——–
اذان کو ارسہ پسند تھی مگر اس نے اسے پانے کی کوشش نھی کی سب قسمت پہ چھوڑ دیا جب ہم ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کے بیٹھ جاتے ہیں سارہ کچھ قسمت پہ چھوڑ کے تو پھر قسمت یا تو انھیں وہ آرام سے دے دیتی ہے یا چھین لیتی ہے….
مگر حبہ , حبہ وہ لڑکی تھی جس نے اس کی عزت بچائی تھی اتنے لوگوں میں وہ اکیلی اس کے لیے لڑی تھی محبت کا کیا ہے ملے نا ملے صبر آہی جاتا ہے دل بھی مان ہی جاتا ہے اور نا بھی مانے تو ٹوٹا دل کسے نظر آتا ہے مگر عزت اگر عزت ایک بار چلی جاۓ پھر نھی آتی…
اذان نے حبہ کی محبت کے آگے گھٹنے ٹیک دیے تھے کسی کو تو کسی کی چاھت ملے….
اپنے پیرنٹس کو اس کے گھر بھیجا تھا…
الحمداللہ حبہ اور کیا کہتی….
اذان سب کا دیکھا بھالا تھا تھوڑی سی سوچ بچار کے بعد ہاں کہہ دی گی…. حبہmsc کے بعد dhq میں ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر تھی اور اذان بھی اسی ہاپٹل میں تھا…
زندگی بہت خوبصورت ہوگی تھی….
حبہ…

کو اللہ نے دو خوبصورت بیٹوں سے نوازا تھا….
وہ خوش تھی بہت خوش تھی مگر میکے کا دکھ اس کے اندر بستا تھا اسکی بہنیں خوش نھی یہ غم اندر ہی اندر اسے بے چین رکھتا تھا .
——–
اور فاطمہ…..
خرم نے زیان کو بار بار رشتہ بھیجنے پر سختی سے منع کر دیا تھا کہ فاطمہ کو تم سے ہرگز شادی نھی کرنی اور ہم اس کے ساتھ زبردستی نھی کرنا چاھتے….
زیان کی نفرت میں دن بدن اضافہ ہو رہا تھا اپنی بےعزتی کے ساتھ ساتھ اب اپنے پیرنٹس کی انسلٹ شامل ہوگی تھی جو بار بار ناکام لوٹ رہے تھے….
خرم کے بعد زیان پھر رشتہ کے کی
لیے آیا اس بار اپنے پیرنٹس کے ساتھ آیان کی امی کو بھی لایا اور خود بھی آیا….
اس بار نا تو گھر والوں نے انکار کیا نا فاطمہ نے
جس پہ بہت مان تھا وہ تو کب سے سارے مان توڑ گیا اب میں کس کے بل بوتےپہ انکار کروں خرم…. فاطمہ کے آنسوں کہیں اندر ہی گم گے تھے میری قسمت میں یہی ہو گا…..
زیان نے شادی کے بعد فاطمہ کا ہر قرض سود سمیت چکایا تھا….
اسے گاوں نھی پسند تھا اس نے اسے گاوں والے گھر میں ہی رکھا ساتھ نا لے کے گیا….
اسے گوار جاہل کہا تھا اس نے اسے گوار بن کے دیکھایا….
اسے اسکی پیار بھری باتوں سے چڑ تھی اس نے اسے نفرت کی بھٹی میں جھونک دیا….
اسے لاہور سے دور نھی جانا تھا لاہور میں ہی شادی کرنی تھی….
زیان نے اسے لاہور سے بھی دور کردیا پانچ سال میں بمشکل پانچ بار ہی آئی ہوگی….
اپنے قول کا پکا نکلا اس نے کہا تھا اس تھپڑ کی گونج ہمیشہ سنائی دیتی رہے گی ایسا ہی ہوا تھا….
مگر فاطمہ نے اف تک نا کی سارے دکھ اپنے اندر ہی سمیٹ لیے کسی سے کچھ نا کہا مگر ہر بار جب آتی حبہ کے ساتھ ہاسپٹل کا چکر زرور لگاتی…. اور یہ چکر اسکی ساری خوشیوں کا راز افشاں کر دیتا تھا….
.