#سلسلے_قرب_کے_جدائی_کے
#از_نساء_احمد
#قسط_نمبر_23
نور زاریہ حبہ کی خوشی پہ سب خوش تو ہوتے مگر ارسہ زینب اور فاطمہ ان کے دکھ سب کو دکھی رکھتے تھے…
اماں سب سے زیادہ دکھی تھیں میری وجہ سے میری بچیوں کی زندگی عذاب ہوگی ہے یہ دکھ انھیں چین نھی لینے دیتا تھا….
——–
اور اب اتنے سالوں بعد خرم لوٹ آیا تھا کوئی کیسے اسے معاف کر دیتا….
اس ایک شخص کی وجہ سے کتنی زندگیاں برباد ہوئی تھیں…
تو کیسی معافی….
کہا کی معافی….
وہ کبھی نہ لوٹتا ساری عمر تنہا گزار دیتا مگر اب ارسہ کو انکار نہ کر سکا اس نے بلایا تو چلا آیا اور سب کی محبت اپنی جگہ مگر اس کے بچے…..
وہ اتنے سالوں بعد پہلی بار اپنے بچوں کو دیکھ پاۓ گا بس اس بات کے بعد ہر بات اس کے ذہن سے نکل گی تھی ———————-
خرم ابھی کام سے واپس آیا تھا لاونج میں ہی بیٹھ گیا….
کھانا لگاوں بیٹا…..¿
نی بوا مجھے بھوک نھی ہے چاۓ بنا دیں بس….
چاۓ…. خرم حیران رہ گیا فاطمہ…¿
کیسی ہو تم میں بلکل ٹھیک ہوں فاطمہ اس کے پاس ہی بیٹھ گی
تم نی ناراض مجھ سے عجیب سا سوال تھا…
نھی بلکل نھی میں اپنے بھائی سے بلکل ناراض نھی ہوں خرم حیران ہوا….
زندگی کیسی گزر رہی ہے…¿
فاطمہ مسکرائی اچھی….
میری شادی زیان سے ہوئی ہے…..
خرم حیران ہوا اور غور سے فاطمہ کی طرف دیکھا….
تو میں تمھارہ بھی مجرم ٹھرا بڑی زخمی سی مسکراہٹ تھی….
نھی تم میرے مجرم نھی ہو کیوں کہ میں آج بھی ادھر ہی کھڑی ہوں جدھر تم چھوڑ کے گے تھے مجھے آج بھی تمھاری ضرورت ہے بلکہ اب زیادہ ضرورت ہے تمھارہ سن کے ہی تو سب چھوڑ چھاڑ کے آئی ہوں کہ میرا بھائی اب لوٹ آیا ہے مجھے اب یہ نھی سوچنا چاھیے کہ ابا ہارٹ پیشنٹ ہیں وہ میرے آنے سے بیمار نا ہو جائیں میرا بھائی لوٹ آیا ہے…..
بلکل فاطمہ تم اپنے سارے غم بھول جاو میری بہن میں اب آگیا ہوں سب ٹھیک کر دوں گا…
گڈ….
بات آج بھی وہی ہے مجھے زیان کے ساتھ نھی جانا وہ شخص مجھ سے شدید محبت کرتا ہے مگر آج تک اپنی بےعزتی نھی بھولا اور اب مجھے بھی اس سے محبت ہوگی ہے مگر پھر بھی میں اب اس شخص کے ساتھ ایک دن بھی اور نھی رہنا چاھتی….
ٹھیک ہے…. جیسے تم چاہو…
صائمہ پاس ہی بیٹھی سب غور سے سن رہی تھیں مگر وہ ایسے ظاہر کر رہی تھیں جیسے یہ ان کی بیٹی کی نھی کسی اور کی بات ہو رہی ہے بڑے عرصے بعد ان کی بیٹی کے چہرے پہ رونق آئی تھی اب وہ اسے روکنا ٹوکنا نھی چاھتی تھیں جیسے فاطمہ چاھے اب کیا پریشانی ہے اس کا بھائی لوٹ آیا ہے…
زاریہ اور نور آپی کیسی ہیں¿
ماشاللہء ٹھیک ہیں بچے بھی ٹھیک ہیں… ¿
اور حبہ…¿
وہ بھی ٹھیک ہے….
اس کی شادی اذان سے ہوئی ہے….
ہمممم اذان بہت اچھا ہے….
ہاں وہ بہت خوش بھی ہے…
ماشاللہء….
اچھا خرم اگر فری ہو تو مجھے ہاسپٹل تو لے چلو میں نے ٹائم لیا ہوا ہے چار بجے جانا ہے…
ہاسپٹل کیوں خیریت…¿
ہاں بس ٹھیک ہوں ریگولر چیک اپ کے لیے جانا ہے…
کونسے ہاسپٹل…¿
نیشنل…
ڈاکٹر….¿
ڈاکٹر الطاف قادر خان…. تم تو انھیں جانتے ہو گے تم خود بھی تو ڈاکٹر ہو وہ بہت اچھے ڈاکٹر ہیں….
ہاں بہت اچھے ڈاکٹر ہیں پاکستان کے چند بڑے سائیکٹرس میں سے ایک ہیں….
تمھیں ان کی ضرورت کیوں پڑھ گی کچھ خاص نھی بس ہلکا پھلکا ڈیپریشن ہو جاتا ہے جب بھی آتی ہوں میڈیسن لے لیتی ہوں پورا سال اچھا گزر جاتا ہے…
ہمممم
مگر اب تمھیں کسی سائکیٹرس کی ضرورت نھی ہے ہم بازار جائیں گے شاپنگ کریں گے کھائیں پیے گے اور خوش رہے گے…
فاطمہ ہنس پڑی ہاں ویسے مجھے اب لگ رہا ہے میں ٹھیک ہوں دل سے کوئی بوجھ اتر گیا ہے….
گڈ….
خرم تم کس ہاسپٹل ہوتے ہو…
میں… کسی میں بھی نھی…
نھی مطلب….¿
میں اس کے بعد میڈیکل کالج گیا ہی نھی…
کامرس کالج میں ایڈمیشن لے لیا تھا
ملٹی نیشنل کمپنی میں جاب کرتا ہوں…
(ارسہ کچن میں چاۓ بنانے جا رہی رھی خرم کی بات سن کےہنس پڑی یہ ارسہ کی خواہش تھی تم کیسے پوری ہونے دے سکتے تھے)
اچھا….
یاد ہے سب کتنے خوش تھے نا جب تم لوگوں کا ایڈمیشن ہوا تھا ہماری فیملی میں اتنے سارے ڈاکٹرز ہو جائیں گے….
مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا شائد…
ہممممم…. شائد…
چلو چھوڑو….
تم ارسل اور افشاں کو بلا لو پھر چلتےہیں ٹھیک ہے….
زیان اپنے آفس میں چئیر پہ سر ٹیک کے بیٹھا تھا….
کتنے دن ہو گے فاطمہ کو دیکھے….
زیان وہ تم سے بلکل پیار نھی کرتی یار تم کیوں اسے اتنا تنگ کرتے ہو بس اب ختم کر دو اپنا انتقام اسے جانے دو وہ کبھی تمھارے ساتھ خوش نھی رہ سکتی زیان خود سے باتیں کر رہا تھا کتنا تنگ کرتا ہوں میں اسے مگر وہ لڑکی اف تک نھی کرتی بس کر دو اب آزاد کر دو اسے….
اور یہ دل….¿
میری محبت…¿
بھاڑ میں گیا ایسا دل اور ایسی محبت جو محبوب کا جینا حرام کر دے….
بہت عرصے سے نفرت کی جنگ ہار چکا تھا اب محبت کی جنگ لڑنے کی کوشش کر رہا تھا…
پر محبت ایک ہی بات کرتی تھی…
آزادی اور صرف آزادی….
زیان نے موبائل اٹھایا بہت دنوں سے فاطمہ کے میسج آرہے تھے اس نے ایک بھی نھی پڑا تھا….
اب اس کی یاد میں شدت آئی تو میسجز یاد آۓ….
زیان….
زیان میں نے گھر جانا ہے….
زیان
زیان.. آئی ایم پریگنٹ…
زیان نے یہ میسج کوئی ہزار بار پڑھا…
اللہ تیرا شکر ہے میں ا بھی گھر کے لیے نکلتا ہوں ارے باقی میسج تو پڑھو دل نے یاد دلایا….
زیان مجھے گھر جانا ہے….
زیان میرا بھائی آگیا ہے خرم آگیا ہے….
اور آخری میسج نے اس کے پیروں تلے سے زمین کھینچ لی….
زیان میں گھر جا رہی ہوں میرے پیچھے مت آنا بس ہمارہ ساتھ ادھر تک ہی تھا بلکہ ہم ساتھ تو تھے ہی نھی تھےہی نھی کبھی…
یہ آدھا ادھورا رشتہ بھی میں ختم کر رہی ہوں….
اللہ حافظ….
اللہ حافظ…¿ ایسے کیسے جا سکتی ہو تم… زیان نے ٹیبل سے کیز لیں اور باہر کو بھاگا….
خرم کمرے میں لیٹا ہوا تھا…..
ارسل اور افشاں اس کے پاس ہی آ کے لیٹ گے ڈئیڈ آپ موم سے ناراض ہیں…¿
افشاں ہمیشہ اسے حیران کر دیتی تھی…
نھی بیٹا کس نے کہا آپ سے…¿
کسی نے بھی نھی آپ کو کبھی ایک دوسرے سے بات کرتے نھی دیکھا نا اس لیے….
نھی ایسی تو کوئی بات نھی اب وہ اسے کیا کہتا…¿
ڈئیڈ آپ اسے چھوڑے یہ کھلونے دیکھے حبہ خالہ لائیں ہیں…
حبہ آئی ہوئ ہے…¿
جی اذان انکل بھی آئیں ہیں فاطمہ پھوپھو سے ملنے آئیں ہیں…..
اچھا حبہ کو پھوپھو کیوں نھی کہتے آپ… ¿
ڈئیڈ انھیں پھوپھو بلانا اچھا نھی لگتا اس لیے…
ہمممممم
اچھا ڈئیڈ یہ ریوڑیاں کھائیں….
پہلوان ریوڑی یہ چکوال سے کون لایا…¿
آیان ماموں لے کے آئیں ہیں ان کے ابو لے کے آئیں ہیں….
آیان…. خرم کی ڈھڑکنے تھمیں…
ارسل افشاں کیا کہہ رہے تھے اسے کچھ سنائی نھی دے رہا تھا….
آیان… آیان…. آیان…. آیان….
کون آیان اس نے کاپنتی آواز میں پوچھا آیان ماموں…
کون آیان…..¿
ہیں آپ آیان ماموں کو نھی جانتے بھول گےوہ آپ کے ساتھ کالج میں پڑھتے تھے…¿
خرم کچھ دیر تک کچھ بول نا سکا…
تھوڑی دیر بعد لرزتے ہاتھوں سے جیب سے والٹ نکالا ارسل بیٹا یہ آیان…¿
ہاں ڈئیڈ یہی یہ آپ کے کالج کی پک ہے نا دادو نے دکھائی تھی….
ارسل پتہ نھی اور کیا کیا بتا رہا تھا….
آیان زندہ ہے میرا بھائی زندہ ہے اور مجھے کسی نے بتایا ہی نھی….
ارسہ ارسہ بہت عرصے بعد وہ اسے آوازیں دے رہا تھا لاونج سے ہو کر کچن میں آیا اتنی تیزی میں تھا کہ لاونج میں بیٹھے آیان کو بھی نا دیکھ سکا….
ارسہ چاۓبنا رہی تھی بازو سے پکڑ کے سامنے کیا گرفت اتنی مظبوط تھی کتنی چوڑیاں ٹوٹ کر بکھری….
ارسہ آیان…. ¿
ہاں
آیان زندہ ہے…¿
ہاں….. زندہ ہے…
ارسہ نے اپنا بازو چھڑوایا اور چاۓ کپوں میں ڈالنے لگی…..
خرم ادھر ہی زمین پہ بیٹھ گیا آیان زندہ ہے….
ارسہ اس کے پاس سے ہو کے باہر جانے لگی تو بولا مجھے کیوں نھی بتایا میں واپس آجاتا کدھر تھا آیان… ¿
باہر بیٹھا ہے خود پوچھ لو…..
آیان میرا بھائی… خرم آیان کو دیکھ کے دنگ رہ گیا….مگر آیان نے کوئی گرمجوشی نا دیکھائی اچھا میں چلتا ہوں پھر آوں گا خرم بھی اس کے پیچھے بھاگا آیان آیان پلیز رکو….
تم ایسے کیوں کر رہے ہو ایک بار گلے تو لگاو یار…
تم نے جو کچھ کیا ہے ارسہ کے ساتھ اس کے بعد بھی تمھیں لگتا ہے میں تمھیں گلے لگاوں گا….
آیان واپس مڑا ابھی گاڑی میں بیٹھنے لگا تھا کہ خرم کو گرتے دیکھا….
فوراء بھاگا خرم خرم اٹھو کیا ہوا ہے تمھیں…
آیان کی آوازیں سن کے سب باہر کو بھاگے فوراء ہاسپٹل لے کے گے کتنی دیر icu میں رکھا گیا ڈاکٹر نے کہا یہ شدید سٹریس لے رہے ہیں انھیں خوش رکھے اتنا سٹریس ٹھیک نھی نروس بریک ڈاون بھی ہو سکتا ہے ان کا خیال رکھے سب اپنی اپنی ناراضگی بھول بھال خرم کے ساتھ لگ گے….
خرم نے ہاتھ جوڑ کے ایک ایک بندے سے معافی مانگی…
امی….ابو… بے… ابا….. سب سے بس ایک ارسہ نظر نھی آئی….
گھر لے کے آۓ تو آیان کو اس نے روک لیا پلیز آیان مت جاو میرے پاس ہی رک جاو….
آیان تم کدھر تھے…..
خرم لیٹا ہوا تھا اور آیان کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے کے بیٹھا ہوا تھا….
خرم جب تم گے تھے اس کے کچھ ہی ہفتوں بعد میں آگیا تھا…..
کیسے کدھر سے ڈیم….
ڈیم سے کیسے آتا ادھر تو میں گیا ہی نھی….
یاسر لوگ مجھے کلہر کہار لے کے گے تھے میں اکیلا تھا اور وہ تین لوگ اور ایک اور آدمی بھی تھا ساتھ….
خرم اٹھ کے بیٹھ گیا پھر…¿
اس آدمی نے چھ کی چھ گولیاں میرے جسم میں اتار دیں…
کییییییا کییییییییووووں کون تھا وہ اور وسیم لوگوں نے اسے روکا نھی…¿
کچھ نھی کہا اسے…¿
کہا ان لوگوں نے کہا اس کمینے کو اتنی گولیاں مارو کے دوسری سانس نا آۓ خرم اٹھ کے کھڑا ہوگیا….
دو گولیاں ٹانگ میں لگیں دو بازوں میں ایک پیٹ میں اور ایک گردن کے پاس اور یاسر نے مجھے پہاڑ سے دھکا دے دیا….
کلر کہار کے پہاڑ خرم کی آنکھوں کے سامنے لہراۓ….
تم ان پہاڑوں سے گر کر زندہ بچ کیسے گے….¿
میری قسمت اچھی تھی زمین پر نھی گرا ایک درخت پہ گرا تھا…..
کیکر کا پیڑ تھا جسم میں کانٹے بھی گھب گے تھے گولیوں کے ساتھ….
خرم نے آیان کو گلے سے لگایا….
پھر کیا ہوا….¿
نیچے کوئی ہسزبنڈ وائف تھے اسلام آباد جا رہے تھے خرم وہ اتنے اچھے تھے ان لوگوں نے ایمولنس کا بھی ویٹ نھی کیا….
اس لڑکے نے مجھے درخت سے نیچے اتارا میری سانسیں ابھی چل رہی تھیں گاڑی کی پچھلی سائیڈ پہ لٹا کے ہاسپٹل لے گے….
یہ ایک پولیس کیس تھا وہ مجھے ایک پرائویٹ ہاسپٹل میں لے کے گے ان کے جاننے والے کا تھا فوراء آپریشن کر کے گولیاں نکالیں….
میری دونوں ٹانگیں اور ایک بازو ٹوٹ چکا تھا…
خرم رو پڑا…
آیان چپ کر گیا…..
آیان چپ مت کرو پھر بتاو کیا ہوا….
میں بہت دن تک بے ہوش رہا بہت دن کے بعد جب ہوش آیا تو گردن کے قریب جو گولی لگی تھی اس کی وجہ سے میری یاداشت چلی گی کچھ یاد نھی رہا….
میری ٹانگوں کے بے شمار آپریشن ہوۓ راڈ ڈلے پھر جا کے چلنے کے قابل ہوا وہ لوگ مجھے گھر لے گے…..
ایک دن ریگولر چیک اپ کے لیے لے کے گے تو وہاں اذان نے مجھے دیکھ لیا….
میں نے اذان کو نھی پہچانا اذان ان لوگوں سے ایڈرس لے کے چکوال چلا گیا میرے ابو کو ساتھ لے کے آیا….
میری حالت کی وجہ سے ان لوگوں نے سب سے چھپا کے رکھا یہ دونوں مجھے روز پچھلی باتیں بتاتے مگر مجھے کچھ یاد نا آتا پھر فریال کی پکچر ابو نے دیکھائی تو سب یاد آگیا….
اور یاسر لوگوں نے ایسا کیوں کیا…..¿
ہمممممم وہ لوگ ہر چیز میں مجھ سے پیچھے رھے انھیں ہر وقت میری مثالیں دیں جاتی جس سے ان کے اندر جلن بڑھتی جا رہی تھی اور ہم لوگ ابروڈ سے آۓ تھے پیسہ اور جائیداد بھی ان لوگوں سے زیادہ تھی میں اکلوتا تھا اگر نا رہتا تو سب کچھ ان کو مل جاتا…
اور…
اور کیا…¿
یاسر کو فریال پسند آگی تھی اس نے سوچا وہ مجھے مار کے اس سے شادی کر لے گا اور انگلنڈ چلا جاۓ گا….
پہلی بار آیان کی آنکھیں نم ہوئیں….
خرم سے کچھ بولا ہی نھی گیا…..
اس کے زہن میں آیان کے لیے روتا ہوا یاسر آیا….
ابو نے سب کو معاف کر دیا ابا اور دادو کو لے کے لاہور ہی شفٹ ہو گے ہیں اس کے بعد میں کبھی چکوال نھی گیا….
اور فریال… ¿
فریال نھی ملی یار میں بہت بار سرگودھا گیا ہوں تین بار انگلنڈ گیا ہوں پر وہ نھی ملی یار مگر مجھے اللہ پہ پورا بھروسہ ہے وہ ضرور ملے گی…
ہمممم خرم کھل کے مسکرایا ہاں ضرور ملے گی….
آیان….
ہمممم
تم مجھے معاف نھی کر سکتے….¿
نھی….
کبھی بھی نھی…¿
نھی کبھی نھی….
پلیز معاف کر دو نا….
صرف ایک شرط پہ…
مجھے منظور ہے….
ارسہ کو اس کی خوشیاں واپس کر دو…
اب خرم خاموش ہوگیا میں اس قابل نھی ہوں….
پورا دن خرم آیان کے ساتھ رہا….

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔