#سلسلے_قرب_کے_جدائی_کے
#از_نساء_احمد
#قسط_نمبر_19
اماں نے عاصمہ ک اپنے کمرے میں بلایا عاصمہ یہ تم کون سے کھیل کھیل رہی ہو ہم نے تمھیں عزت دی اپنے گھر رکھا اور تم بدلے میں یہ صلہ دے رہی ہو….¿
اماں میں نے کچھ نھی کیا آپ میرا یقن کریں ارسہ مجھے بھی بہت پیاری….
اگر پیاری ہے تو پھر اپنے بیٹے سے کہو اسے اتنا تنگ مت کرے….
اماں میں بات کروں گی…
ابھی بات کرو پوچھو اس سے کس چیز کا بدلہ لے رہا ہے میری پھول جیسی بچی سے… جی اماں….
خرم تو گھر نھی تھا وہ ارسہ کے پاس آئیں ارسہ اپنے کمرے میں نھی تھی حبہ کہ کمرے میں تھی…
ارسہ جی مامی (ممانی)…¿
بیٹا کیا کر رہی ہو یہ کونسی بکس ہیں یہ bsc کی بکس ہیں میں نے دیں ہیں ارسہ کو…
اچھا… یہ تو بہت اچھا کیا تم نے بیٹا چاچی (چچی) آپ خرم کو سمجھاے کیوں کرتا ہے وہ ارسہ کے ساتھ ایسا…¿
حبہ میں تو پوچھ پوچھ کے تھک گی ہوں یہ دونوں کچھ بتاتے ہی نھی…. فاطمہ بھی آگی تھی…
ہم دونوں بلکل ٹھیک ہیں کوئی بات نھی ہے ارسہ نے کمزور لہجے میں اپنا اور خرم کا دفاع کیا….
تم تو چپ ہی رہو فاطمہ کو ارسہ کی بات ایک آنکھ نا بھای….
آپ کچھ کریں ارسہ کی کنڈیشن تو دیکھیں اتنی ویک ہو رہی ہے…
خرم سے کہیں اس کے ساتھ ٹائم سپنیڈ کرے ریگولر چیک اپ کے لیے خود جایا کرے ساتھ.. کبھی شاپنگ کروانے لے جایا کرے…
اور جو بھی بات ہے اب دونوں کے درمیان اسے اب ختم کریں پانچ ماہ ہو گے ہیں کب تک چلے گا ایسا….
حبہ تم ٹھیک کہہ رہی ہو بیٹا میں بات کرتی ہوں خرم سے….
ایسا کب تک چلے گا….
ہاے میرے بچوں کو کس کی نظر لگ گی کتنے خوش تھے…..
ارسہ بنا کچھ بولے اپنے کمرے میں چلی گی….
وہ ایک بند گلی میں کھڑی تھی نا آگے جا سکتی تھی نا لوٹ سکتی تھی….
خرم….
میں کیا بتاوں کسی کو… 19¹
ارسہ کی طبیعت آج کچھ ٹھیک نھی تھی اپنے کمرے میں لیٹی ہوئی تھی…
خرم نے کمرے کی لائٹس آن کی اور ارسہ کو بازو سے پکڑ کے بٹھایا کیا پٹی پڑھای ہے تم نے امی کو تمھیں کیا لگتا ہے اب میں تمھارے آگے پیچھے پھروں گا تمھیں ہاسپٹل لے کے جاوں گا واہ یہ کن خوش فہمیوں میں پڑ گی ہو خرم کے لہجے میں چھپے طنز نے ارسہ کو آگ لگا دی تھی….
مجھے نا تو تمھارے ساتھ کی ضرورت ہے نا اور نا تمھاری میں نے کسی کو کچھ نھی کہا کوئی خوش فہمی نھی ہے مجھے….
اچھھھھھھا واقعی تمھیں میرے ساتھ کی کوئی ضرورت نھی ہے…¿¿
تو ٹھیک ہے اٹھو چلو ابھی گھر والوں کو سب بتا دیتے ہیں میرے ظلم اور تمھاری مظلومیت کی ساری داستان سنا دیتے ہیں بلکہ رکو میں عبداللہ کو فون کرتا ہوں وہ سب بھی آجائیں….¿¿
بس ادھر آ کے ارسہ کی ہمت جواب دے گی آنسوں لڑیوں کی صورت میں بہنے لگے گھٹنوں میں سر دے کے رونے لگی….
ارسہ اٹھو میں تمھیں ہاسپٹل لے کے جاوں خرم کا سارہ غصہ ہوا ہو گیا….
مجھے کہیں نھی جانا جاو تم….
ارسہ اٹھو ضد نا کرو اٹھو جلدی کرو بازو سے پکڑ کے خودی کھڑا کیا واشروم چھوڑ کے آیا کہ منہ دھو لومیں گاڑی نکال رہا ہوں جلدی آو…
ارسہ باہر آئی تو عبایا اور اسکارف بیڈ پہ پڑا ہوا تھا آنکھوں کے کونے پھر بھیگنے لگے….
خرم ارسہ کو ہاسپٹل لے گیا عاصمہ نے اللہ کا شکر ادا کیا…
اماں بھی خوش تھیں….
چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے خرم کو بھی اندر بلایا….
مسٹر خرم آپکی وائف کا سکین کیا ہے ایوری تھنگ از نارمل ماشاللہء…
گڈ نیوز ہے آپ کے لیے آپ کے ٹونز ہیں ماشاللہء…
آپکی وائف تھوڑی ویک ہیں ان کے کھانے پینے کا بہت خیال رکھیں اور اس کنڈیشن میں انھیں بلکل ٹینشن فری رکھے کسی بھی قسم کا سٹریس ان کے لیے ٹھیک نھی ہے….
جی ڈاکٹر صاحبہ تھینکیو….19²
واپسی پر ارسہ خاموش ہی رہی….
خرم بھی چپ تھا گاڑی گھر کے پاس آئی تو اس نے حسرت سے اپنےگھر کی طرف دیکھا خرم اسے گھر بھی نھی جانے دیتا تھا امی کے سامنے بہانے ہی بناتی رہ جاتی خرم نے ارسہ کی نظریں پڑھ لیں تھیں شائد تبھی گاڑی روکی تھی گھر جانا ہے تو چلی جاو….
نھی… نھی جانا… اب مجھے اس شخص کا کوئی احسان نھی چاھیے….
دروازے پر ہی چھوڑ کر چلا گیا….
اماں خوش تھیں چلو آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جاے گا ارسہ کو پیار کیا جا پتر اپنے کمرے میں آرام کر… جی اماں
کمرے میں آئی تو عاصمہ مامی اس کے لیے فروٹ چارٹ اور جوس لے کے آگئیں کیا کہا ڈاکٹر نے…¿
کچھ نھی سب ٹھیک ہے…
الحمداللہ….
ارسہ نے چارٹ کھا لی مامی جوس پینے کو دل نھی چاہ رہا….
دل نھی چاہ رہا پھر بھی پی لو بیٹا اچھی خوراک بہت ضروری ہے…
ارسہ تم ہر وقت تیار ہو کے رہا کرو خرم کو اپنے ہونے کا احساس دلاتی رہا کرو بیٹااپنے رشتے کو مظبوط بناو…..
مامی آپ نے کتنا مشکل وقت گزارا ہے مجھے اب احساس ہوتا ہے….
میرا تو سب اتنا خیال رکھتے ہیں آپ کو کا تو کوئی بھی نھی تھا…
عاصمہ تھوڑی دیر کے کیے بلکل چپ ہوگی….
بیٹا اچھا برا وقت تو سب پہ آتا ہے…
جب خرم دنیا میں آنے والا تھا تب مجھے بہت بھوک لگتی تھی اماں جان بوجھ کے میرے کھانے پہ نظر رکھتی ہولر وقت کھاتی رہتی ہو بس بھی کرو پیٹ میں کیڑے ہیں کیا….
ہونی تو تمھاری بیٹی ہی ہے عجیب عجیب باتیں کرتی تھیں
اور مجھے اکثر اتنی بھوک لگی ہوتی تھی پر میں کچھ نھی کھاتی تھی کہ اماں کو برا لگے گا….
مگر بیٹا تمھارے ماموں بہت اچھے تھے میرے لیے باہر سے کچھ نا کچھ لے آتے اماں سے چوری…
اگر سر کا سائیں اچھا ہو تو بیٹا انسان بڑی سے بڑی مشکل بھی ہنس کے سہہ جاتا ہے….19³
اور ویسے بھی میں جیسی زندگی گزار رہی تھی اس کے مقابلے میں تو یہ سب کچھ بھی نھی تھا…
میں تو اللہ کا شکر ادا کرتے نھی تھکتی جو مجھے اس ذلت سے بچا لیا یہ تکلیفیں تو کچھ بھی نھی تھیں…
تم زیادہ مت سوچو بس اپنا خیال رکھو
خرم بھی ٹھیک ہو جاے گا دیکھنا جب باپ بنے گا نا خودی ٹھیک ہو جاے گا بچہ اسے تمھارے قریب لے آئے گا…
بس بچے تم نے پریشان نھی ہو ا اپنا حیال رکھنا ہے…..
———-
ان کی شادی کو آٹھ مہینے ہوگے تھے مگر خرم کا رویہ پہلے دن والا ہی تھا اب حلیمہ کو بھی کچھ کچھ اندازا ہوگیا تھا خرم جان بوجھ کے اماں اور حلیمہ کے سامنے ارسہ کو زیادہ ذلیل کرتا عجیب سی حالت ہوگی تھی خرم کی جیسے کوئی نفسیاتی مریض ہو…
دل کرتا تو ارسہ کو ہفتوں نا بلاتا اور کبھی اسے پورا پورا دن تنگ کرتا رہتا کبھی یہ پکا کے لے آو کبھی میرے سارے کپڑے تم خود دھو اب انھیں استری کرو اور ارسہ کو ڈاکٹر نے کمپلیٹ بیڈ ریسٹ کا کہا ہوا تھا اس کی کنڈیشن ایسی ہوگی تھی کہ اگر باتھروم تک بھی جانا ہوتا تو سانس پھول جاتی اور ایسے میں خرم کے ” حکم نامے ” اسے تنگ کر کے رکھ دیتے…
فاطمہ اور حبہ ارسہ کا بہت خیال رکھتی تھیں….
آج صبح سے ارسہ کا دل بہت گھبرا رہا تھا عاصمہ مامی میرا گھر جا نے کو دل چاہ رہا ہے سب سے ملنا ہے عبداللہ بھائی کو دیکھے ہوئے کتنے دن ہوگے ہیں….
تو بیٹا میں سب کو ادھر بلالیتی ہوں تم کیسے جاو گی…¿
نھی مامی میں نے ادھر ہی جانا ہے عاصمہ نے پھر زیادہ منع نا کیا کہ پتہ نھی بچی کا کتنا دل چاہ رہا ہے…
حبہ فاطمہ سے کہا وہ اسے پکڑ کے لے گئیں….
سب گھر پہ ہی تھے اسے دیکھ کے بہت خوش ہوئے کتنے دن بعد میری بچی گھر آئی ہے…..
بابا طبیعت ہی ٹھیک نھی رہتی…
ابرہیم کو گود میں بٹھا لیا 19⁴
عبداللہ کے پاس بیٹھ گی…
امی اور بھابھی کچن جا رہی تھیں تو انھیں بھی روک لیا بس کوئی کچھ نا کرے بس میرے پاس بیٹھے سب…
ارسہ پاس ہی ہیں بچے بس کھانے کو کچھ بنا لیں …
نھی امی میرے پاس بیٹھے بس…
حبہ فاطمہ ارسہ کو اداسی کا پتہ تھا فوراء کھڑی ہوئیں پھوپھو آپ بیٹھے آج کھانا ہم بناۓ گے….
ارے نھی بیٹا… امی بنانے دیں نا آپ بیٹھے….
وہ لوگ باتیں کرنے لگے…
حبہ فاطمہ نے سب رئیڈی کر کے برتن بھی ڈائینگ ٹیبل پہ لگا دیا….
چلیں جی سب آجائیں…
سب کھڑے ہوۓ اس سے پہلے کے ٹیبل پہ پہنچتے خرم آگیا سب کو سلام کیا اور ارسہ سے مخاطب ہوا چلو گھر…
خرم بڑے اچھے موقع پہ آۓ ہو چلو کھانا کھاتے ہیں…
نھی عبداللہ میں کھا چکا ہوں ارسہ سے ضروری کام ہے….
چلو ارسہ وہ اسے کھینچتا ہو لے گیا….
ارسہ چلتے چلتے بول رہی تھی امی میں بعد میں آوں گی…
سب ہکا بکا ان دونوں کو دیکھ رہے تھے…
زینب پیچھے بھاگی… خرم رکو خرم… یہ کیا کر رہے ہو کیوں لے کے جارہے ہو ایسے….
حبہ اور فاطمہ بھی ان کے پیچھے جانے لگیں… عبداللہ نے حبہ کو روک لیا حبہ مجھے بتاو خرم ایسا برتاو کیوں کر رہا ہے ارسہ کے ساتھ….
عبداللہ بھائی آپ مجھ سے میرے بھائی کے رویے کے متعلق پوچھ رہے ہیں یا اپنی اکلوتی لاڈلی بہن کے متعلق جس کے آپ اکلوتے محافظ تھے لہجہ تلخ ہوا….
عبداللہ کا رنگ فق ہوگیا….
یہ کیا ہو رہا ہے
بنا کچھ بولے باہر نکل گیا…
مگر کچھ سوچ کے رک گیا ابھی ایسے پیچھے جانا ٹھیک نھی ہے مامی سے بات کرتا ہوں…
مامی آپ مجھے ابھی ملیں فوراء ضروری بات کرنی ہے19⅝
عبداللہ مامی کو لے کے پارک آگیا مامی پلیز مجھے سب سچ سچ بتائیں آج میں نے خرم اور ارسہ کو عجیب طریقے سے بیہیو کرتے دیکھا ہے….
عاصمہ نے اے ٹو زیڈ ساری بات عبداللہ کو بتا دی عبداللہ کچھ دیر تک تو کچھ بول ہی نا سکا اپنے سر کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ لیا میں کیسے اتنا بے خبر رہا اپنی پھولوں جیسی بہن سے کیوں بے خبر رہا
کیسے میں اپنی بہن کا ہاتھ خرم کے ہاتھ میں دے کہ اتنا مطمئن ہو گیا پھر اسکی خبر ہی نھی لی… امی اور زینب جانتی ہیں یہ سب…¿
نھی…
عبداللہ ایک دم کھڑا ہوا…
کدھر جا رہے ہو عبداللہ بیٹا….
اپنی بہن کو لینے میں اب ایک منٹ بھی اسے خرم کے رحم و کرم پہ نہیں چھوڑ سکتا مجھے تو حیرانی ہے اماں ابا ماموں اور آپ سب کے ہوتے ہوۓ یہ سب ہوتا رہا مگر نہیں غلطی تو میری ہے میں نے اپنی بہن کا خیال کیوں نہیں رکھا…
عبداللہ بیٹھ جاو ادھر میری بات سنو…. مامی مجھے اب کچھ نہیں سننا….
عبداللہ بیٹھ جاو….
ہم لوگ ہزار بار خرم کو سمجھا چکے ہیں پیار سے بھی غصے سے بھی نا تو خرم کوئی بات سنتا ہے نا ارسہ اسے کچھ کہنے دیتی ہے تم اب اگر جاو گے بھی تو فائدہ نھی ہوگا یا تو خرم تمھارے ساتھ بھی بتمیزی کرے گا ارسہ تمھیں بھی باتوں میں لگا کے واپس بھیج دے گی….
تو کیا چاھتی ہیں آپ میں کچھ بھی نا کروں ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کے بیٹھ جاوں…¿
نھی میں بتاتی ہوں تم کیا کرو بیٹا اس پہ اور تو کسی بات کا اثر نھی ہورہا تم بھی اسے اس کی بہن کی دھمکی دو تم کہو تم زینب کو چھوڑ دو گے دیکھنا کیسے تڑپ اٹھے گا….
مامییییییی یہ کیا کہہ رہی ہیں کیا مطلب ہے آپ کا میں زینب کو کیوں کچھ کہوں گا زینب کا کیا ذکر اس سب میں عبداللہ کو آج سب حیران پہ حیران کر رہے تھے…

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔