#سلسلے_قرب_کے_جدائی_کے
#از_نساء_احمد
#قسط_نمبر_20
عاصمہ کو اپنی بیٹی کے نصیب پہ رشک ہوا…
بیٹا میں تمھیں بس یہ خرم سے کہنے کے لیے کہہ رہی ہوں جب وہ اپنی بہن کو تکلیف میں دیکھے گا خودی مان جاے گا…
مگر مامی…
بیٹا میں بعد میں زینب کو بتا دوں گی وہ سمجھ جاے گی ارسہ اور خرم کا گھر بسانے کا بس یہی طریقہ ہے بیٹا غصہ نا کرو اگر غصہ کرو گے تو ساری بات بگڑ جاے گی….
زینب کے ساتھ ساتھ ارسہ کا بھی خوشیوں پہ پورا پورا حق ہے اب تو وہ جلد ماں بننے والی ہے خرم کو بھی عقل آجاے گی اب تک ارسہ نے مجبور کیا ہوا تھا کہ کسی کو کچھ نا پتہ چلے اب تمھیں خود سے پتہ چل گیا ہے تو مل کے کچھ کرتے ہیں اماں اور باقی گھروالے سب بہت پریشان ہیں….
عبداللہ تم سمجھ رہے ہو نا میں کیا کہہ رہی ہوں…¿
جی مامی…
اچھا بیٹا اب تم گھر جاو آج زینب ہی بہت ہے خرم کے لیے تم گھر جا کے آرام سے سوچو تمھیں اب کیا کرنا ہے میں تمھارے ساتھ ہوں…
اچھا ٹھیک ہے مامی میں پھر چلتا ہوں… جیتے رہو اللہ خوشیاں نصیب کرے میرا مالک نظر بد سے بچاے….
آمین…
ثم آمین
—
بھابھی بس کر دیں پلیز آپ کیوں ناراض ہو رہی ہیں خرم ویسے ہی مجھے لے کے آئیں ہیں کالج سے آکے مجھے گھر نا دیکھے انھیں اچھا نھی لگتا…
تم چپ رہو ارسہ یہ کیا طریقہ ہے یہ چھوٹا بچہ ہے اسے تمھاری کنڈیشن کا کچھ اندازا ہے کتنی مشکل سے تم گی تھی ادھر اور یہ ایسے لے کے کہ آیا ہے تمھیں….
خرم میں تم سے بات کر رہی ہوں زینب آپی میں اب کیا کہوں…¿
خرم کی بولتی اب بند تھی…
کیا تمھیں نظر نھی آتا اندھے ہو تم کسطرح ہاتھ کا چھالا بنا کہ رکھا ہوا ہے پھوپھو لوگوں نے مجھے اور عبداللہ کتنا اچھا ہے تمھاری بہن کو مہارانی بنا کے رکھا ہوا ہے اور تم اس شخص کی بہن کے ساتھ ایسا سلوک کر رہے ہو….
اماں کے دل کو ڈھارس ہوئی20¹
کوئی تو اس گدھے کو باتیں سنا رہا ہے اور یہ چپ کر کے سن رہا ہے مجھے پہلے کیوں نا خیال آیا زینب کا….
مجھے تو اس بات کی حیرت ہے میں اتنی انجان کیسے بنی رہی ارسہ کی حالت تو پہلے دن سےنظر آرہی تھی… زینب آپی….
شٹ اپ خرم مجھے تمھاری کوئی بکواس نھی سننی اب…
چلو ارسہ میں اب تمھیں ایک پل نھی چھوڑو گی اس گھر میں…
اور خرم جب تمھارہ دماغ ٹھکانے پہ آیا نا تب آنا ادھر…
اماں… ارسہ نے اماں کی طرف بےبسی سے دیکھا….بہت مشکل سے زینب کو مطمئن کر کے گھر بھیجا کہ سب ٹھیک ہے اسے کوئی غلط فہمی ہوئی ہے….
میں اب پورا پورا دھیان رکھوں گی ارسہ تم کوئی لاوارث نھی ہو…
زینب گی تو خرم بھی ایک غصے سے بھرپور نظر ارسہ پہ ڈال کے اپنے کمرے میں چلا گیا ارسہ بہت دیر بعد اپنے کمرے میں گی…..
خرم شائد اسی کے انتظار میں تھا ارسہ کو بازو سے دبوچ کے اپنے سامنے کیا…
کون سے قصے سنا کے آئی ہو اپنی مظلومیت کے ارسہ کا ایک دم دماغ گھوما تھا اپنا بازو ایک جھٹکے میں چھڑوا کے خرم کو پیچھے دھکا دیا میں نے کسی کو کوئی داستان نھی سنائی نا ہی مجھے کوئی شوق ہے کسی کو اپنی مظلومیت کے قصے سنانے کا ایک تمھارا ہی احسان بہت ہے مجھے ساری زندگی… بیڈ کے ایک سائیڈ پہ بیٹھ گی….
اچھا تو پچھتا رہی ہو تم بھول رہی ہو ارسہ….
چپ کر جاو خدا کا واسطہ ہے چپ کر جاو ارسہ کا سانس پھول گیا تھا لمبے لمبے سانس لینے لگی شائد طبیعت خراب ہوگی تھی….
خرم فوراء آگے بڑا اسے پکڑ کے اٹھانے لگا تو ارسہ نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا خود اٹھ کے آئی اور لیٹ گی….
خرم اس کے لیے پانی لے کے آیا اٹھو پانی پیو شدید پیاس کے باوجود چہرہ دوسری طرف کر لیا….
خرم نے زبردستی اٹھا کے گلاس منہ سے لگایا پھر اسے لٹا کے بھاگا بھاگا گیا امی کو بلا لایا..
ابراہیم کی برتھڈے تھی اور حبہ بے (دادی اماں) کے پیچھے لگی ہوئی تھی کہ آپ ابا کو مناۓ ادھر ہی سیلبیریٹ کرتے ہیں نور آپی اور زاریہ آپی کو بھی بلاۓ گے خرم کی شادی کے بعد عجیب سا ماحول ہوا ہوا ہے مل کے بیٹھے گے اور تینوں آپیاں مل کے خرم کو بھی ٹھیک کرے گی…
بات تو ٹھیک ہے چل میں بات کرتی ہوں نھی بے بات نھی کرنی آپ منائیں انھیں آپ کی بات نھی ٹالیں گے ….
اچھا ٹھیک ہے….
——
ابا نے واقعی بات مان لی تھی…
حبہ فاطمہ نے نور اور زاریہ کو فون کیا کے اس بار اکیلے آیے گا شوھر حضرات نا آئیں کیونکہ خرم سے بات کرنی تھی اور گھر کی بات گھر میں ہی رہنی چاھیے تھی…
بڑے دنوں بعد گھر میں رونق لگی تھی….
سب خوش تھے برتھڈے کی تیاریاں بھی ساتھ ساتھ ہو رہیں تھیں عبداللہ کی طرف اذان کا فون آیا ہوا تھا عبداللہ اسے بار بار آنے کا کہہ رہا تھا اود وہ بہانے بنا رہا تھا….
حبہ نے اذان کو میسج کیا آپ کب تک ایسے اپنے خون کے رشتوں سے بھاگتے رہے گے آپ کو اپنوں کی خوشیوں میں شامل ہونا چاھیے کتنی دیر موبائل ہاتھ میں لے کے بیٹھی رہی مگر کوئی رپلائی نھی آیا…
آج خرم کا موڈ بھی ٹھیک تھا بھاگ بھاگ کے سارے کام کر رہا تھا….
عبداللہ تیار ہو رہا تھا اور زینب ابرہیم کو تیار کر رہی تھی…
زینو…
جی…¿
وہ اس کے پاس بیٹھ گیا…
کیا ہوا…
زینب اگر میں تمھیں کچھ بھی کہوں تمھیں میری کوئی بھی بات بری لگے میں اس کے لیے تم سے معافی مانگتا ہوں بس ہمیشہ یہ بات زہن میں رکھنا کہ تم میری زندگی ہو تمھارے بغیر زندگی بلکل بےمعانی ہے تم ہو تو سب ہے…
عبداللہ کیا ہوگیا ہے کیسی باتیں کر رہے ہیں کوئی بات ہوئی ہے…¿ اگر ارسہ کے لیے پریشان ہیں تو نا ہوں خرم کو میں ٹھیک کر لوں گی پہلےتو مجھے کچھ پتہ ہی نھی تھا..
ہمممممم
لان میں سب موجود تھے….
ابراہیم کو سب اٹھا کر پیار کر رہے تھے ڈھیر سارے گفٹس حبہ سب سے پکڑ پکڑ کے ٹیبل پہ رکھ رہی تھی….
ابا آپ کا گفٹ کدھر ہے…¿ حبہ نے گفٹس کا پورا پورا حساب رکھا ہوا تھا ابا ہنسنے لگے پتر میں نے تو کچھ نھی منگوایا…¿
کوئی بات نھی ابا آپ کیش دے دیں سب ہنس رہے تھے….
اذان آگیا تھا گفٹ زینب کو دیا اور ابراہیم کو پیار کرنے لگا اذان کتنے دن بعد آۓ ہو تم سب سے مل رہا تھا سب ہی گلہ کر رہے تھے….
حبہ کے چہرے پہ یک دم رونق بڑھی تھی….
اسلام علیکم کیسے ہیں آپ….
ٹھیک… آپ کیسی ہیں…. ¿
الحمداللہ….
میں زرا ارسہ سے مل لوں….
ہمممم جی ضرور ارسہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ایک سائیڈ پہ بیٹھی ہوئی تھی…
ارسہ کیسی ہو اذان اس کے بلکل سامنے بیٹھ گیا ٹھیک ہوں… تم کیسے ہو…
اچھا ہوں….
اسی وقت خرم لان میں داخل ہوا کمرے میں چارجر لگانے گیا تھا….
اڑتا ہوا ارسہ کے پاس پہنچا تم کیا باتیں کر رہی ہو اپنے عاشق سے…¿
آواز اتنی اونچی ضرور تھی کے سب نے بآسانی سن لی اذان ایک دم کھڑا ہوا کیا بکواس کررہے ہو خرم… ¿
میں بلکل ٹھیک کہہ رہا ہوں کیوں کچھ غلط کہہ دیا میں نے…¿
ارسہ کا رنگ بلکل زرد ہوگیا تھا اس سے کچھ بولا ہی نا گیا عبداللہ اڑتا ہوا پہنچا خرم یہ کیا کہہ رہے ہو تمھیں شرم نھی آتی…
کیوں ایسا کیا کہہ دیا میں نے…
خرم میں اپنی بہن کے بارے میں ایک لفظ بھی نھی سنو گا….
اچھا تو آپ کیا کر لیں گے…¿
صدا کا نرم مزاج بہن کی بےعزتی پہ بھڑکا تھا پاس کھڑی زینب کو خرم کی طرف دھکیلا تو میں بھی تمھاری بہن کو سکھی نھی رکھوں….
زینب لڑکھڑائی اگر حبہ اسے سہارہ نا دیتی تو شائد اسکے کندھے سے لگا ابراہیم گر جاتا زینب بےیقینی سی بےیقینی سے عبداللہ کو دیکھ رہی تھی
یہ عبداللہ تھا اس کا عبداللہ… ¿
فاطمہ اگر اسے بٹھاتی نا تو وہ گر ہی جاتی….
اوووووو عبداللہ بھائی آپ اپنی بدکردار بہن کی وجہ سے میری بہن کو دکھ دیں گے….
خرم اپنی زبان سمبھال کے بات کرو عبداللہ سے ضبط کرنا مشکل ہو رہا تھا….
ارسہ کی حالت غیر ہورہی تھی جس بات سے بچنے کے لیے اس نے اتنے دکھ سہے وہی بات آج کھلنے جا رہی تھی وہ بھی ایسے سب کے سامنے
خرم تجھے زرا حیا نھی آتی کیسی باتیں کر رہا ہے…
اماں میں کچھ غلط نھی کہہ رہا آپ ہمیشہ میری امی کو ذلیل کرتی تھی نا کہ گندا خون ہے پتہ نھی کدھر سے اٹھ کے آئی ہے تو اماں یہ تو آپکا اعلی خون تھا نا… ایسی بدکرداد عورت کو تو جان سے مار دینا چاھیے میں نے تو پھر اسے عزت دی ہے….
عبداللہ نے خرم کا گریبان پکڑ لیا میں تمھیں قتل کر دوں گا اگر اب ایک لفظ بھی تمھارے منہ سے نکلا….
کیوں سچ کڑوا لگ رہا ہے…¿
اذان نے عبداللہ کو پیچھے کیا…
خرم بس اب کچھ مت کہنا….
کیوں کیوں نا کچھ بولوں…¿
اقبال صاحب آگے بڑھے خرم سیدھی بات کرو اب ارسہ کا نام ایسے مت لینا…
خرم سارے ثبوتوں کے ساتھ آیا تھا جیب سے رپورٹ نکالی یہ ارسہ کی پریگنینسی رپورٹ ہے اور یہ ہماری شادی سے پندرہ دن پہلے کی ہے بس اتنا بہت ہے یا کچھ اور بولوں سب کو سانپ سونگھ گیا تھا…
اذان کا تھپڑ اچانک پڑا تھا خرم لڑکھڑایا…
کیوں تمھیں کیوں تکلیف ہو رہی ہے تم بھی تو ارسہ کے ساتھ شادی کرنا چاھتے تھے نا کہیں… خرم اذان دھاڑا…
عبداللہ سرخ آنکھوں سے ارسہ کو گھور رہا تھا جو خرم کہہ رہا ہےیہ سچ ہے….ارسہ کی رنگت پیلی ہو گی تھی…
یاللہ مدد….
ارسہ…. عبداللہ چلایا… ارسہ سہم گی…
جی…. خرم ٹھیک کہہ رہا ہے…
عبداللہ کی آنکھیں پٹھی کی پٹھی رہ گی تھیں…
ایک دم ارسہ پہ جھپٹا ارسہ کی گردن پہ ہاتھ تھا ارسہ میں تمھیں قتل کر دوں گا….
اگر اذان بیچ میں نا آتا تو شائد ارسہ کو مار ہی دیتا….
چھوڑو عبداللہ پاگل ہو گے ہو کیا…
عبداللہ نے ارسہ کو چھوڑا اور اذان کو پکڑ لیا اذان بتاو کیا کیا ہے تم نے…¿
اذان بولنا بھول گیا اس کے لفظ ختم ہو گے تھے…. عبداللہ….
حبہ آگے بڑھی اور عبداللہ کو اپنی طرف گھمایا یہ کیا کہہ رہے ہیں کیا کر رہے ہیں آپ… ¿ اذان کو نھی جانتے آپ… ¿ وہ ایسا کچھ کر سکتا ہے…¿ نھی بلکل نھی…
اذان نے اس چھوٹی سی لڑکی کو دیکھا جو اس کے دفاع میں اس وقت بول رہی تھی جب اس کے اپنے لفظوں نے اس کا ساتھ چھوڑ دیا تھا
————.
You hurt me
More then I deserve,
How can you be so cruel,??
I love you
more than you deserve
Why am I such a fool…?
ارسہ خرم کو دیکھ رہی تھی خرم کے منہ سے لفظ نھی انگارے نکل رہے تھے جو اسے جھلسا رہے تھے اس کا جسم جل رہا تھا رفتہ رفتہ اس کا وجود خاک ہو رہا تھا کیسے کیسے انگارے خرم کے منہ سے نکل رہے تھے…
خرم میں نے تم پہ کیوں اعتبار کیا….
عبداللہ تمھاری بہن بدکردار ہے پگھلا ہوا سیسہ اس کے کانوں میں انڈیل رہا تھا…
ارسہ کو بدکردار کہا گیا تو بس ثابت ہو گیا کہ وہ بدکردار ہے اور آخری سانس تک بدکردار ہی رہے گی اور اگر یہ بات اس کے سر کا سائیں کر رہا ہے تو بس پھر تو مہر ثبت ہوگی… ارسہ نے اپنے بابا کی طرف دیکھا اسے یاد آیا جب ایک بار امی نے بابا سے کہا تھا کہ لڑکیوں کو اتنی آزادی نھی دینی چاھیے تو وہ امی سے لڑ پڑے تبےایسے مت کہو حلیمہ ارسہ میرا غرور ہے بابا دیکھے آپ کی بیٹی نے کیسے آپ کا غرور تار تار کیا ہے..
.
ارسہ نے اپنے باپ کا جھکا سر دیکھا وہ بس خاموش تھے جیسے بہت لمبی مسافت طے کر کے آئیں ہوں خالی ہاتھ سب کچھ لٹا کے….
اور عبداللہ کبھی خرم سے اور کبھی اذان سے لڑتا کتنا بے بس لگ رہا تھا….
اور خرم… خرم تم…. لفظ ختم ہوگے تھے…
حبہ بس حبہ بول رہی تھی ارسہ اپنے خیالوں سے چونکی حبہ اس کے لیے سب سے لڑ رہی تھی….

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔