#سلسلے_قرب_کے_جدائی_کے
#از_نساء_احمد
#قسط_نمبر_18
شادی بخیرو آفیت ہو گی تھی..
سب اپنے اپنے کاموں میں لگ گے تھے….
شادی کو ہفتہ ہوگیا تھا…
خرم تم لوگوں کی چھٹیاں کب ختم ہو رہی ہیں…¿
امی کل سے جانا ہے…
خرم پتر کیا چیز بناو تمھارے لیے…¿
کچھ بھی نھی بوا آج سے میرا ناشتہ ارسہ بناے گی سب نے چونک کے ارسہ کی طرف دیکھا جو ضرورت سے زیادہ ہی خاموش ہو گی تھی…
میں بنا لاتی ہوں کیا لو گے تم…¿
تم نھی آپ تمیز نھی سکھائی پھوپھو نے تمھیں…¿
سب کے ہاتھ تھم گے تھے…. یہ کس لہجے میں بات کر رہے ہو خرم اماں کے دل کو کچھ ہوا….
چکن پراٹھا اور ایک کپ چاے خرم نے جیسے سنا ہی نا ہو کہ اماں نے کیا کہا ہے….
خرم ارسہ تمھارہ ناشتہ کیسے بنا سکتی ہے بیٹا کل سے کالج اسٹارٹ ہو رہا ہے میں بنا دیتی ہوں تم بیٹھو ارسہ….
ارسہ کل سے کالج نھی جاے گی اب گھر ہی رہے گی گھر کے کام سکھائے اسے سب حیران تھے اتنے حیران کے کچھ بول ہی نا سکے ارسہ کالج نھی جاے گی یہ خرم کیا کہہ رہا ہے… .
سب کو ہوش تب آیا جب ارسہ دھڑام سے نیچے گری ارسہ بے ہوش ہو چکی تھی سب ارسہ کی طرف لپکے ہاسپٹل پاس ہی تھا تھوڑی دیر بعد ارسہ کو ہوش آگیا….
کونگریجولیشنز مسٹر خرم شی از پریگنٹ….
تھینکیو….
کین آئی میٹ ہر…¿ یس وا ے ناٹ….
خرم اندر گیا ارسہ آنکھوں پہ ہاتھ رکھے لیٹی تھی شائید رو رہی تھی….
خرم نے اس کا ہاتھ ہٹایا آنسوں صاف کیے ارسہ یہ میرا تم پر آخری احسان تھا…
ارسہ کچھ نھی بولی…
تم کالج نھی جاو گی…
نھی جاوں گی…
چلو گھر چلیں….
گھر میں سب خوش تھے اتنی جلدی گڈنیوز مل گی….
اللہ خوشیاں نصیب کرے آمین….
فاطمہ…..
جی ابا جی…..¿
پتر ارسہ کو اس کے کمرے میں لے جاو…
خرم تم یہی رکو…..
18¹
خرم یہ کیا طریقہ ہے ارسہ سے بات کرنے کا ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں شادی کو اور تم اتنے بیزار بیزار پھر رہے ہو آخر بات کیا ہے….¿
اقبال کو بھی بھانجی بہت پیاری تھی اور یہ کالج والی بات کیا ہے تم نے ارسہ کو کیوں منع کیا ہے…¿
سب اس کی کلاس لے رہے تھے اور وہ بڑے تحمل سے یہ سب سن رہا تھا جیسے وہ اس سب کے لیے پہلے سے تیار تھا….
تم کچھ بول کیوں نھی رہے خرم سب تم سے بات کر رہے ہیں…¿
عاصمہ کہیں تم نے تو کوئی پٹی نھی پڑھا دی خرم کو عاصمہ ہکی بکی اماں کا منہ دیکھنے لگیں اماں آپ کیسی باتیں کر رہی ہیں میں بھلا کیا کہو گی خرم کو….
ہنننن
خرم… ¿
ابو مجھے سمجھ نھی آرہی آپ سب یہاں عدالت کیوں لگا کے بیٹھ گے ہیں میری اور ارسہ کی شادی ہوگی ہے اور ہمارے درمیان جو بھی ہے وہ ہمارہ پرسنل ہے رہی بات کالج کی وہ خود نھی جانا چاھتی آپ بے شک بات کر لیں جانا چاھتی ہے تو جاے….
مگر آیئندہ تم اس کے ساتھ بتمیزی نھی کرو گے اور اسکا دھیان رکھو گے…
ہمممم
سب حیران تھے یہ کیا ہورہا ہے اتنے چاو سے شادی کی ہے اب ایسے منہ موڑرہا ہے ارسہ سے بھی سب نے پوچھا اس نے بھی ” سب ٹھیک ہے ” کا ہی سبق سنایا…
آنے والے دنوں میں خرم کا رویہ بد سے بدترین ہوتا جا رہا تھا اور ارسہ نے تو بس ایک ہی چپ پکڑ لی تھی…
خرم ہر بات کو بڑھاوا دینے کی کوشش کرتا اور ارسہ سب کو چپ ج
کرواتی رہ جاتی خرم بہت اچھا ہے آپ اس سے کوئی بات نا کریں پتہ نھی کس بات کا ڈر ہے تمھیں….
میں زینب آپی سے بات کرتی ہوں وہ ہی اب خرم سے پوچھے گی مسلہ کیا ہے آخر اس کے ساتھ…
نھی پلیز فاطمہ ایسا کچھ مت کرنا یہ بات ادھر تک ہی رہنے دو خرم سچ میں بہت اچھا ہے ہم دونوں بہت خوش ہیں میرے گھر والوں کو پلیز پریشان مت کرو…..18²
سب اس کا بہت خیال رکھ رہے تھے آگے پیچھے پھرتے حلیمہ کو ابھی تک خرم کے رویے کے بارے میں کچھ نھی پتہ تھا وہ اسکی خاموشی کو اسکی طبیعت کی وجہ سمجھ رہی تھیں…
مگر خرم ان سب کی محنت پر مٹی پھیر دیتا ارسہ سے سارے کام بھی کرواتا اور اسے ذلیل بھی کرتا…..
————
ارسہ اپنے کمرے میں لیٹی ہوئی تھی…. سوچ رہی تھی چلو شکر ہے خرم میرے ساتھ اپنا روم تو شئیر کر رہا ہے ورنہ تو جیسے حالات ہوریے ہیں زندگی اور مشکل ہو جاے….
ارسہ حبہ نے لائٹس آن کی
ہاں کیا ہوا… ارسہ اٹھ کے بیٹھ گی…
چلو میرے کمرے میں تم سے ایک کام ہے
..کیا کام ہے…¿
تم چلو تو سہی بتاتی ہوں….
اوکے…
یہ لو…
یہ کیا ہے…¿
یہ بکس ہیں..
مجھے نظر آرہا ہے مجھے کیوں دے رہی ہو ارسہ یک دم چڑ گی تھی بکس دیکھ کے اٹھ کے کھڑی ہوگی…
بیٹھ جاو آرام سے حبہ نے اسکا ہاتھ پکڑ کے بیٹھایا یہ تمھارہ ایڈمیشن فارم ہے اسے جلدی سے فل کر کے دے دو اور یہ bsc کی بکس ہیں رائمہ سے بات کی ہے ایڈمیشن کی اس نے اپنے پاپا سے بات کی ہے تمھارہ ایڈمیشن ریگولر ہی بھیجے گے تمھاری ذہانت کے چرچے دور دور تک پھیلے ہوئے ہیں فوراء مان گیے حبہ نے اسے ڈیٹیلز دیں.
کیا مطلب حبہ مجھے کچھ سمجھ نھی آئی…¿
حبہ ارسہ کا ہاتھ پکڑ کے اس کے سامنے بیٹھ گی ارسہ مجھے نھی پتہ تم دونوں کے بیچ کیا بات ہوئی ہے اتنی شدید محبت کے بعد یہ سب عجیب ہے مگر جو بھی ہے یہ بات تو طے ہے کہ خرم تمھیں پڑھنے نھی دے گا اور جیسا اس کا رویہ ہے تم اس پہ بلکل ڈپنڈ نھی کر سکتی تم کالج نھی جا سکتی گھر تو پڑھ سکتی ہو نا….¿
مگر مجھے نھی پڑھنا ارسہ کی آنکھ سے آنسو ٹپک کے حبہ کےہاتھ پہ گرا میں کچھ اور پڑھنے کا تصور ہی نھی کر سکتی..
اگر نھی کر سکتی تو اپنے کالج جاو خرم سے لڑو اپنی بات منواو18³
ارسہ مایوس تھی.
اگر خرم نھی مانتا تو تم اپنا سال ضائع مت کرو یہی پڑھنا شروع کرو مجھے تم پہ پورا بھروسہ ہے تم آرام سے کر لو گی…
خرم کو یا کسی کو بھی کچھ بھی بتانے کی ضرورت نھی میرے کمرے میں ہی بیٹھ کے پڑا کرنا…
ٹھیک ہے….¿
ارسہ حبہ کے گلے لگ کے رو پڑی…. ارسہ رووں مت میری جان مجھے بتاو کیا ہوا ہے تمھیں کیوں خرم ایسا ہو گیا ہے…
میں چلتی ہوں خرم آنے والا ہو گا اس کے لیے کھانا بنانا ہے ہمیشہ کی طرح اس نے بات بدلی….
———
خرم کی شادی کے تقریباء دو ماہ بعد زیان نے پھر اپنے پیرنٹس کو بھیجا زیان سب کو پسند تھا انکار کی کوئی وجہ ہی نھی تھی مگر خرم نے منع کر دیا اتنی دور فاطمہ کی شادی نھی کرنی پہلے زاریہ اور نور کو اتنی دور بھیج دیا اور اماں آپ کو پتہ تو ہے فاطمہ لاہور سے باہر جانا ہی نھی چاھتی میرا دوست ہے وہ اپنے بھائی کے لیے رشتہ ڈھونڈ رہے ہیں اس نے مجھ سے بھی بات کی تھی شائد اسکی امی نے فاطمہ کو شادی پہ دیکھا تھا وہ لوگ آئنیں گے ایک دو دن میں…
پر خرم اپنوں جیسی تو کوئی بات ہی نھی…
اماں وہ لوگ بھی بہت اچھے ہیں…
اچھا میں سب سے بات کرتی ہوں ہاں بات کریں مگر فاطمہ کی مرضی دیکھ کے بات کجیے گا….
اچھا ٹھیک ہے زیان کے گھر والوں کو نا کر دی گی…
فاطمہ رات گہری نیند سو رہی تھی جب پاس پڑا فون بجا تیسری چوتھی بیل کے بعد اس نے فون رسیو کیا کون نیند سے بھری آواز اگلے کو آگ لگا گی تھی….
میری نیندیں اڑا کے آرام سے سو رہی ہو واہ خووووووووب….
فاطمہ کی آنکھیں اب پوری طرح کھل چکی تھیں….
زیان…. تم نے مجھے فون کیوں کیا…¿
تم نے انکار کیوں کیا ہے جراءت کیسے ہوئی تمھاری…
شٹ اپ تمیز سے بات کرو….
ابھی تک تو تمیز سے ہی بات کر رہا ہوں نیکسٹ نھی کروں گا ممکن نھی ہے….18⁴
اگلے مہینے پھر بھیجو گا اپنے پیرنٹس کو اس بار انکار مت کرنا ورنہ نتائج کی ذمے دار تم خود ہوگی…
دھمکی دے رہے ہو…¿
ہاں بکل..
ہمممم آیا بڑا فاطمہ نے ناک سے مکھی اڑای بنا جواب فون بند کردیا….
خرم کے دوست کی فیملی اگلے ہفتے واقعی آگی تھی بہت نائس لوگ تھے سب کو بہت پسند آئےان کا بیٹا انجئینیر تھا اور سعودیہ عرب میں تھا…. بات پکی ہوگی دو ماہ تک ہمارے بیٹے نے آنا ہے تب شادی کریں گے….
کسی کو کوئی اعتراض نھی تھا….
اماں نے تھوڑی بہت تیاری شروع کر دی…
تھوڑے دن تک خرم ان لوگوں کو آئسکریم کھلانے کے بہانے آئسکریم پارلر لے کے گیا وہاں سعد بھی آیا ہوا تھا اس نے تھا وہ فاطمہ سے ایک بار ملنا چاھتا ہے گھر میں تو یہ ممکن نھی تھا اس لیے خرم باہر لے آیا تھا….
زیان کی کوئی میٹنگ تھی شائد وہ بھی لاہور آیا ہوا تھا اس نے فاطمہ اور سعد کو ساتھ دیکھ لیا فاطمہ کے چہرے پہ عجیب سے رنگ تھے…اچھا تو یہ شخص تھا جسکی وجہ سے مسلسل انکار تھا….
ہمممممم گڈ….
رات زیان کا میسج پھر آگیا تم میرے علاوہ کسی اور کے خواب دیکھنا چھوڑ دو ورنہ دوسرے کی خریت کی میں کوئی گرنٹی نھی دے سکتا…دوسرے دن سعد کے گھر والے انکار کر گے سعد کی امی نے کوئی بات تو نا کی مگر عجیب نظروں سے فاطمہ کو دیکھ رہی تھی…. زیان…. فاطمہ نے فوراء زیان کو فون ملایا جو پہلی ہی بیل پہ رسیو کر لیا گیا جیسے اسی کے فون کا انتظار کر رہا تھا….
یہ سب تم نے کیا ہے نا…
ہاں ….
کیوں پیچھے پڑ گے ہو میرے…
تم اچھی طرح جانتی ہو…
فاطمہ کو اب اس سے عجیب سا خوف آیا اچھا میں تم سے معافی مانگتی ہوں اپپنی ہر بتمیزی کے لیے خدا کے کیے میرا پیچھا چھوڑ دو….
بڑی دیر کر دی مہرباں آتے آتے… زیان فون بند کر چکا تھا اب کیا ہوگا کیا کرے گا یہ18⅝
خرم بہت تھکا ہوا تھا ارسہ کو آواز دی چاے لاو….
ارسہ چاے لے آئی خاموشی سے آگے گی… خرم نے بڑی غور سے ارسہ کے چہرے کو دیکھا سفید رنگ مرجھا گیا تھا آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے خرم کے دل کو کچھ ہوا مگر یہ کیفیت صرف ایک لمحے کے لیے تھی ارسہ کے گلے میں جھولتا لاکٹ جھٹکا دے کے کھینچا چین کے نشان بےدردی سے گردن پر پڑے لاکٹ ٹوٹ چکا تھا چھوٹے چھوٹے دل پورے لانج میں بکھر چکے تھے…..
چاے ٹیبل پہ پٹخ کہ اٹھ کھڑا ہوا….
تم مجھے اس گناہ کی سزا دے رہے ہو جو میں نے کیا ہی نھی….
خرم نے ارسہ کو بازو سے پکڑ کے سامنے کیا دونوں بازوں کو سختی سے دبوچا
نھی میں تمھیں اسی گناہ کی سزا دے رہا ہوں جو تم نے کیا ہے اور بار بار کیا ہے….
سرخ اور کالی چوڑیاں ٹوٹ کے اس کے بازوں میں پیوست ہو چکیں تھیں….
میں سوچ بھی نھی سکتی تھی خرم اتنا کمظرف ہو سکتا ہے…..
تم نے ابھی میرا ظرف آزمایا کب ہے….خرم جا چکا تھا….
ارسہ کتنی دیر ادھر ہی کھڑی اپنی بدقسمتی پہ روتی رہی…..
———–

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔