"دو نیم اپریل" یا “شکستہ اپریل” (Broken April ) گذرے وقت کی دلکشی لیے ایک ذہن پر سوار ہو جانے والی کہانی ہے۔ بہت کم ایسے ناول ہوتے ہیں جو اتنے سادہ لیکن پر اثر انداز میں لکھے گیے ہوں۔ اس ناول میں پلاٹ ، جو بذات خود اہمیت کا حامل ہے ، سے زیادہ ناول کا وہ ماحول ہے جو کار درے نے دوبارہ زندہ کیا ہے ۔
دراصل میں نے محسوس کیا کہ دھند اور ٹھنڈ ،اندھیری راتوں اور باد زدہ قدرتی مناظر کے درمیان ناول ایک غیر معمولی شدت کو پیش کرتا ہے۔ ایک قاری کی حیثیت سے جس کی توجہ بہک سکتی ہے ، “بروکن اپریل “ میرے لیے ایک انوکھا معاملہ تھا : اس کتاب نے صفحہ اوّل سے صفحہ آخر تک میری توجہ مضبوطی سے اس طرح جکڑ رکھی تھی کہ کہیں بھی اس کی گرفت کم نہیں ہو پائی۔
میں ویسے البانیہ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا سوائے اس کے کہ اٹلی والوں نے ایک بیکار اور جارحانہ جنگ کی ( “ہم تو البانیہ کو ڈھیر کردینگے!” ۱۹۳۹ میں مسولینی بھونکتا رہا تھا۔)،اور یہ کہ اس ملک پر دنیا کے انتہائی بےحس حکمران — پاگل کمیونسٹوں سے بھی کمتر — این ویر ہوجا (Enver Hoxha) نے حکومت کی۔
اطالوی باشندوں کی ایک قابل ذکر اکثریت کا یقین تھا کہ البانیہ خدا کا ایک قہر زدہ ،متروکہ ملک ہے جو بدمعاشوں ،دلالوں ، فاحشاؤں اور نقلی یونیورسٹیوں ، جہاں نکمے سیاست داں جعلی ڈگریاں حاصل کرتے ہیں ، سے آباد ہے۔
اسکے علاوہ بڑے پیمانہ پر ہجرت کی لہر کے تحت البانی باشندوں کا البانیہ کے ساحلوں سے ۱۹۹۰ میں اٹلی پہنچنا، ان کے لیے کوئی فائدہ مند ثابت نہیں ہوا جیسا کہ انھوں نے سمجھا تھا۔ یہ صحیح ھیکہ کچھ البانی باشندے اٹلی میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے ،لیکن یہ برے لوگ ہوتے ہیں جو خبروں کا حصہ بنا کرتے ہیں۔ اسی طرح کے بدنامی کے حالات سے رومانی باشندے (Romanians)بھی گذر چکے ہیں جب وہ اٹلی آے تھے۔ اور انھیں خبط برتری کا شکار (megalomaniac) حکمران کی حکمرانی قبول کرنی پڑی۔ وہیں پر ہزاروں اچھے ،ایماندار، محنتی اور بامروت البانی مہاجرین ، آلپس(Alps) اور سیسیلی(Sicily) کے درمیان موجود ہیں۔ لیکن یہ تو صاف طور پر عیاں ہے، ہے نا؟
ساتھ ہی “بروکن اپریل” البانیہ کی پسماندگی اور ان کے تہذیبی ورثہ کے تناظر میں ایک قدیم قانون کا تعارف کرواتا ہے جو اتنا ہی حیرت انگیز اور خوفناک ہے ، جس کی رو سے تمام مباحث اور تنازعات ، عام رہائشی علاقوں سے دور البانی سطح مرتفع پر طئے کیے جاتے ہیں۔
ایک ایسا ضابطہ قانون جس کے تحت خاندانی جھگڑوں کے ذریعہ انتقام لینے کا وحشیانہ اور سخت اصول مرکزی نکتہ ہو ، وہ مجھے یاد دلاتا ھیکہ بہت حد تک اسی طرح جنوبی اٹلی کے کچھ حصوں اور سارڈینیا (Sardinia) میں جھگڑوں کو نپٹایا جاتا ہے۔
البانیائی قانون ، البتہ اپنی بہتر بناوٹ رکھتا ہے ،جس کی وجہ سے قومی باشندوں نے اسے زیادہ سنجیدگی سے اپنایا بہ نسبت ان کے ہم منصب اٹلی کے باشندوں کے۔
یہ ناول اپنے اصولوں کے مطابق نہ صرف قانون اور وہاں کے لوگ (اکثر اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں) ، بلکہ البانی پہاڑی باشندوں کی ایک بہترین عمودی تراش بھی پیش کرتا ہے — یہ لوگ جنھوں نے اپنی عادات و اطوار کو کھوۓ بغیر اور بلندیوں کے لیے اپنی دلکشی کو قائم رکھتے ہوے ، چرچ کا بھی استقبال کیا اور اسلام کو بھی اپنایا۔
“بروکن اپریل” کی انفرادیت میں واضح قسم کی خوبصورتی ، ایک ایسی خصوصیت ہے جو پلاٹ کی ہلکی سی مایوسی ، اور ایک بہتر اختتام کی کمی کا ازالہ کر دیتی ہے۔ ویسے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس ناول کو کونسی خصوصیت ایک اچھا ناول بناتی ہے ، وہ اس کی کہانی کا بیان کرنا نہیں بلکہ وہ جگہ جہاں کہانی واقع ہو تی ہے۔ یہ اسماعیل کادارے کی پہلی کتاب ہے جو میں نے پڑھی ، اور شائد اس طویل سلسلہ کی پہلی کڑی۔ آج ہمارے ساتھ ایک ایسا مصنف ہے جس کے پاس قطعی طور پر ضرور کچھ کہنے کے لیے ہے اور اس بارے میں کہیں نہ کہیں ضرور کہا جاے۔ میں اس بارے میں زیادہ سے زیادہ سننا چاہونگا۔
تبصرہ نگار:
Lorenzo Berardy
July,08-2012 (goodreads)
(اردو ترجمہ: ڈاکٹر صہبا جمال شاذلی)
— with Mohammad Asad and 2 others.
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2922332067997307

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔