???? بلیک روز
???? سمرین شاہ
???? قسط نمبر 36 حصہ دوم
????????????
وہ اس کھڑکھی سے دور جاتا ہوا دیکھ رہا تھا ۔ روتے ہوے اس نے جانے کی سخت قسم کی ضد لگای ہوی تھی اور وہ چاہ کر بھی اسے روک نہیں سکتا مگر ایک منٹ ہی ہوا تھا اس دور ہوے وے تو ایسا لگ رہا تھا جیسے سانسیں رُک سی رہی تھی ، اندر کچھ پھڑپھڑا رہا تھا ۔
"یہ تم نے ٹھیک نہیں کیا زلنین ! ۔”
کسی کی آواز پر وہ چونکتے ہوے مڑا ۔
اس نے دیکھا جزلان کھڑا ہوا اسے دُکھ اور افسوس بھری نظروں سے دیکھ رہا تھا ۔وہ چند لہمے اسے دیکھتا رہا پھر چہرے پہ ہاتھ پھیرتے ہوے گویا ہوا
"میں اس وقت جس پوزیشن میں ہوں ، سچ پوچھو تو جیسے صحیح اور غلط کا فرق بھول چکا ہوں ۔ جس طرح کا میں نے رویہ اپنایا ہے ‘ یہ میری شخصیت کا خاصا نہیں ہے ۔ تم کیا افسوس کرو گے جزلان مجھے خود پر افسوس ہورہا میں جو زبردستی کے رشتے کو مانتا نہیں تھا ۔ آج خود ایک معصوم سی لڑکی کو دھمکا کر زبردستی کے بندھن میں باندھ دیا ۔ خیر مشکل وقت ہے کٹ جائے گا ، وہ شیشہ بن گیا ۔”
وہ کھوے ہوے لہجے میں کہتے ہوے بات کو ایک دم سے بدلتے ہوے اس سے پوچھنے لگا ۔جزلان تھکے ہوے انداز میں صوفے پہ بیٹھتا ہوا نفی میں سر ہلانے لگا ۔
"ابھی گیلا ہے کچھ وقت لگے گا ، شاہد موسم آج کل موسلادھار ہے اسی کی وجہ سے وقت لگ رہا ہے ۔”
"خیر نکاح ہوچکا ہے پر جب تک مجھے ہر چیز کا پتا نہیں لگ جاتا میری اور تمھاری یہی کوشش ہونی ہے کہ میں ہما کو پتا نہ لگے کہ میں کون ہو ؟ ۔”
"کیا مطلب ؟ ۔”
"مطلب اگر اسے یقین آگیا کہ میں جن ہوں تو وہ ضرور کسی سٹوپڈ پیر وغیرہ کے چکروں میں پڑ جائے گی یا مجھ سے جان چھڑانے کے لیے اپنی جان دے دیں گی ، یا امریکا واپس چلی جائے گی اور بہت سی انجام اور ہر ایک انجام ایک دوسرے سے زیادہ خطرناک ہے ۔”
"تو کیا ساری زندگی اسے بیوقوف بناتے رہو گے ، بہت سی چیزیں ہیں زلنین جو تم جن ہوکر اسے نہیں دے سکتے جو ایک انسانی مخلوق دے سکتا ہے اور ہما کو اس کی کمی وقت کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ محسوس ہوگی سمجھدار آدمی تم ہم سب کو زندگی کے اصل رنگ بتایا کرتے تھے آج ایسا وقت آگیا ہے کہ میں تم سے چھوٹا ہوکر بتارہا ہوں کہ زندگی کے نیشیب و فرائض کیا ہیں ۔
ٹھیک ہے میں مانتا ہوں کہ تم نے اس کو اپنے قبضے میں لے آئے ہو اور نا چاہتے ہوے بھی تم نے اس پر اپنی
ملکیت کا سٹیمپ لگا دیا ہے مگر اس کے
Consequences
بھی ہیں اور تم ٹھیک کہہ رہے ہو اگر اسے پتا چلے گا کہ تم ایک الگ مخلوق ہو اوّل تو اس زمانے کی لڑکی اس بات کو مذاق سمجھے گی یہ کیا بتا کررہا بھلا زلنین اور جن ! دوسرا اگر اسے یقین ہوجاتا ہے تو وہ ضرور ایسی حرکتیں کریں گی ۔ پر جب وہ تمھیں دل و جان سے اپنا شوہر قبول کر کے ساری زندگی میں سے وہ ایک لمحہ آئے گا جب اسے اولاد چاہیے ہوگی اور بیچاری
جب ڈاکٹر کے پاس جائے گی تو ڈاکٹر اسے پاگل تصور کریں گی کہ آپ کی تو ابھی تک شادی نہیں ہوی اور آپ بچوں کا کیوں پوچھ رہی ہیں پھر اس کے تم انجام دیکھنا یہ انجام اور تمھاری پیِشن گوئی میں کوی فرق نہیں ہوگا اور مجھے اس لیے معلوم ہے کیونکہ میں سائنٹسٹ کے ساتھ ، میں نے تایا ابو کے بھی ایسی بے شمار لکھی ہوی کتابیں پڑھی ہے جس میں یہی سب کچھ لکھا ہے اپنی طرف سے کچھ نہیں کررہا ۔”
اس کی بات سنتے ہوے زلنین کو ایک دم سے کوی بات یاد آی تھی ۔یہ بات یہ آواز وہ کیسے بھول سکتا تھا ۔
"بھای کوی طریقہ تو ہوگا نا ! ۔”
"کیا انسان بنے کا ! ”
"تم پاگل ہو فائیق یہ خاصی ناممکن سی بات ہے ۔”
"اوریتھنگ از پوسیبل بھیا ! کچھ ایسا تو ہوگا جس سے انسان بن جاؤں ! ۔”
"بیٹا جی یہ انسان کی فقرے کی طرح نہیں ہے کہ ماں باپ کہے انسان بن جاو حالانکہ وہ انسان ہی ہوتے ہیں مگر اپنے رویوں سے انسان نہیں ہوتے ۔”
فائیق ایک لہمے دیکھتا رہا ۔
"بھای مجھے شفق سے بہت زیادہ محبت ہے اور میں چاہتا ہوں اپنی زندگی اس کے ساتھ اس کی طرح کا ایک انسان ہوکر گزاروں مجھے یہ لائف سٹائل ملی ہے مجھے یہ بالکل نہیں پسند مجھے ہمیشہ انسان کی زیست نے کھینچا ہے اور میں نے ممکن بھی بنایا اسی زیست کا حصہ بنے میں اور آخر کار کامیاب بھی رہا
مگر مجھے مزید ان کی زندگی کا حصہ بنا ہے ۔”
بھیا چند لہمے اس کے کھوے ہوے انداز کو دیکھتے رہے پھر پُرسوچ نظریں اردگرد گاڑے اپنے بک سیکشن کی طرف گئے اور اُدھر سے کوی کتاب ڈھونڈی ایک کو کھول کر اس کی صفحے پلٹتے جب کچھ نہ مل پاتا تو بند کر کے دوسرا کھولنے لگ جاتے اس طرح دیکھنے کے بعد آخری کتاب ان کی مطلب کی نکلی تھی اور اس کو پڑھتے ہوے فائیق سے کچھ بولیں تھے ۔
"کچھ تھا کیا کہا تھا پاپا نے مجھے یاد کیوں نہیں آرہا ! ۔”
زلنین نے اپنے سر پہ زور ڈالا مگر آگئے اسے کچھ یاد نہیں آرہا تھا ۔اس نے اپنا سر تھاما جزلان نے اسے دیکھا تو تیزی سے اُٹھ کر اس کے پاس آیا ۔
"زلنین زلنین کیا ہوا تمھیں ۔”
"پاپا نے کچھ کہا تھا چاچو سے ۔۔۔۔”
وہ ذہن میں زور ڈالتے ہوے آگئے بڑھ رہا تھا پھر جب کچھ یاد نہ آیا تو غصے سے سر کو جھٹکا ۔
"تمھیں ہوا کیا ہے پتا نہیں کون سے دوڑے پڑنے لگے ہے تمھیں ! ۔”
جزلان کو اب چڑ ہورہی تھی ۔زلنین صوفے پہ بیٹھا اس کی نظر اچانک ٹی وی کے ساتھ ہی بڑے سے شیشے میں موجود نقلی کالا گلاب دیکھنے لگا پھر اس نے اچانک بادل کا گرجنا سُنا !
"ترکی ۔۔۔۔ موسم ۔۔۔۔۔۔ بلیک روز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔”
"بلیک روز !!! ہاں یہ وہی گلاب جس سے سب کچھ بدل سکتا سب کچھ ! ۔۔۔۔۔”
ایک دم زلنین اُٹھ کر پُرجوش انداز میں بولا تھا ۔
"بلیک روز ! ۔”جزلان کا منہ حیرت سے کھلا
"ہاں یہ وہی گلاب جس سے میں انسان بن سکتا ہوں ، میں کیا تم سب اگر تم لوگ چاہو یہ سچ بابا کے منہ سے یہ یہ میں نے سُنا تھا ۔”
"تم نے تایا ابو کے منہ سے کب سُنا تھا یہ کون سا وقت تھا ۔”
جزلان اب تیزی سے پوچھ رہا تھا ۔
"وقت مجھے یاد نہیں آرہا مگر میں چھوٹا ہی تھا بابا کے ڈیتھ سے قبل کچھ دنوں کی ہی بات ہے شاہد ۔۔”
"اور یہ بات وہ کس کو کہہ رہے تھے ۔۔۔۔۔”
وہ اس شخص کا نام نہیں لینا چاہتا تھا مگر جزلان کو بتانا ضروری تھا ۔
"فائیق زوالفقار ! ۔”
"او ! تو یہ بات ہے ۔”
"تم پھر سے دھُرا رہے ہو زلنین مت اتنا سوچو فل حال جیسا چل رہا ہے چلنے دو جب تک وہ شیشہ سوکھ نہیں جاتا ہم نے کوشش کرنی ہے کہ بہت سی چیزیں ہیں ان کے بارے میں پتا لگائیں ۔”
"کیسے ۔۔۔۔”زلنین نے سر اُٹھایا ۔
"چلو میرے ساتھ ایک سیکنڈ ! ۔”
••••••••••••••
وہ دروازے تک پہنچی غصے میں اسے اندازہ ہی نہیں ہوا تھا کہ وہ اب تک اس لال جوڑے میں ملبوس ہے گو کہ وہ بہت سادہ سا شفون کی کلیوں والی فراک اور تنگ پجامہ تھا اور ڈوپٹے جو اس نے سر پہ کیا تھا ستاروں کا کام ہوا وا تھا ، جولیری کے نام پہ اس نے صرف ہیرے کے کافی خوبصورت اور بڑے ٹاپس پہنے ہوے تھے جو دور سے اپنی چمک ظاہر کررہے تھے اور میک آپ کے نام پہ صرف ہلکی لال رنگ کی لپ سٹک ابھی اسے اندازہ نہیں ہوا تھا جب اس نے دروازہ چابی سے کھولا جو اسے زلنین نے دی تھی کہ نیبر ہونے کے ناطے اس کے پاس بھی ایک تھی اور یہ نانو کی فوتگی والے دنوں میں ہما نے اسے کسی حادثے کے تحت دی تھی ۔ چابی سے دروازہ کھولتے ہوے وہ اندر آئی تو کچن سے آوازیں آرہی تھیں وہ ان آوازوں کو پہچان سکتی تھی اور اس کو جھٹکا لگا وجدان ! وہ یہاں کیا کررہا ہے ۔۔۔۔”
انھوں نے بھی شاہد دروازہ کھلنے کی آوازیں سُن لیتی ابھی وہ یہاں سے مڑتی یا کہی چھپ جاتی مگر وجدان کی آواز نے اس کے قدم روکنے پہ مجبور کردیا ۔
"ہما ! ۔”
اس نے دیکھا وہ کھڑا ہوا تھا ساتھ میں نانو بھی تھی وہ بھی حیرت سے ہما کو اور اسے کے حلیہ کو دیکھنے لگی وجدان جو یہ سب دیکھ رہا تھا اس کے لیے پہلے ہی اتنے جھٹکے لگے تھے کہ ہما کو صحیح سلامت اور لال جوڑے میں دیکھ کر جھٹکا لگا تھا ۔
"ہما تم کہاں تھی یہ سب کیا ہے تمھاری طبیعت خراب تھی تم نے پانی کا کہا تھا اور جب میں اندر آیا تو تم غائب یہ سب کیا تھا ۔۔۔ اوپر سے مجھے لگا طبیعت کے پاس شاہد تم گھر ٹیکسی کر کے چلی گئی تھی یہ کوی طریقہ تھا میں پوری دن بے چین رہا تمھارے گھر آیا تو یہاں ایک اور جھٹکا یہ کیا مجھے لگا میں وہی کھڑے کھڑے بے ہوش ہوجاوں گا اوپر سے یہ تو تمھیں نواسی تسلیم ہی نہیں کررہی یہ کون ہے یہ کیا ہورہا ہے مجھے بتاؤ ! ۔”وجدان کی ایسی حالت تھی کہ وہ عنقریب پاگل
ہونے والا تھا اگر اس کو سب کچھ نہ بتایا گیا ۔
"تم فائیق اور میری بیٹی کے بارے میں پتا لگانے کی ۔”
"اور اب یہ کیا کہہ رہی ہے ، میں زلنین کو بھی ٹرائی کررہا تھا صبح سے پولیس کو بولا تمھاری گمشدگی کا پتا کریں کہاں تھی اور یہ سب کیا ہے کچھ بولو ۔”
وہ اس کے مزید اس سے قبل آتا کہ بیل کی آواز پہ ہما رُک گئی اس نے مڑ کر دیکھا تو کوی بیل دوسری بار اور خاصی سے زور سے بجا رہا تھا اس کا انداز بتا رہا تھا اگر دروازہ نہ کھولا گیا تو وہ اندر آجائے گا ۔
ہما جانے لگی کہ وجدان نے اسے روکا ” رُکو میں دیکھ کر آتا ہوں ۔”
اس کے سائڈ سے گزرتا ہوا وہ دروازہ کھولنے لگا تو زلنین زوالفقار کو تیزی سے اندر آیا ہما اسے دیکھتے ہوے اچھل پڑی یہ کیوں آگیا یہاں ! ۔
جبکہ وہاں بورڈ سیٹ کرتے ہوے جزلان نے جیسے ہی مارکر اُٹھا کر زلنین کی ساتھ ڈسکشن کرنی چاہیے تھی تو اسے غائب پاکر سر پکڑ کر بیٹھ گیا تھا کہ یہ اس آدمی کا کیا بنے گا ۔
"زلنین تم تو یار کہاں تھا گھر بھی تیرا بند تھا اور تو دیکھ رہا ہے نانو زندہ یار اس سے پہلے میں پاگل ہوجاوں کوی مجھے بتائیں یہ سب کیا ہے ۔”
ہما نے سر ہلاتے ہوے زلنین کو اشارہ کیا کہ وہ وعدہ نبھائیں گا وہ کچھ نہیں بولے گا زلنین کو غصے آیا تھا اس پر وہ وجدان کے قریب کیوں ہوی تھی حالانکہ وجدان اس سے صرف بات کررہا تھا مگر زلنین کا آج کل دماغ کہاں توازن پہ تھا ۔
"اسلام و علکیم نانو کیسی ہیں آپ ۔”زلنین کچھ بھی بولنے کے بجائے کنفیوزڈ سی نانو کو دیکھتے ہوے خوش اخلاقی سے بولا ۔
"وعلیکم سلام یہ وہی تمھارا پولیس دوست ہے نا ! ۔”
نانو نے اب ہما کو دیکھتے ہوے پوچھا تھا ۔زلنین کی نظریں ایک دم ہما پر گئی تھیں ۔ ہما نے اس کی تیز نظروں کو خود پہ پاکر کمپوز کرتے ہوے سر ہلایا ۔
"اس سے کچھ پتا چلا ؟ ۔”
"ہما تم ان کو لیے کر بتاؤ میں وجدان کو بتاتا ہوں ۔”
ہما کو کہتے ہوے اس نے جانے کا اشارہ کیا کیونکہ وہ نہیں چاہتا تھا وجدان کی نظریں اس پر پڑیں ۔ہما اس کی نیلی آنکھوں میں موجود تنبیہ سے نجانے کیوں خائف ہوی تھی وہ اس کی حکم نہیں مانا چاہتی تھی یہی کھڑی رہ کر وجدان سے بات کرتی مگر زلنین کی حالت سے لگ رہا تھا کہ اگر وہ مزید ٹہری تو گڑبڑ ہوگی ظاہر ہے پہلے والا تو وہ زلنین نہیں رہا ۔
"آپ چلے میں آپ کو آپ ڈیٹس دیتی ہوں ۔”
وہ نانو کا ہاتھ تھام کر بولی ، نانو نے چونک کر اسے دیکھا ۔ ان کی آنکھوں میں کچھ تھا جو ہما کو عجیب لگا ۔
"ہما میں نے کہا نا جاو ! ۔”
زلنین کا صبر بہت تھوڑا تھا اس لیے ضبط لیے کھڑا منتظر تھا وہ وجدان کی نظروں سے اوجھل ہوے یہ سلف کنڑول ہی تھا جو اسے روک رہا تھا ۔
"تم بہت پیاری لگ رہی ہو ، تم تو بالکل شفق لگ رہی ہو وہ بھی ایسی ایک لال جوڑے میں ملبوس یہی کہہ کر آئی تھی اس نے شادی کر لی ہے اور میں اس کے سچ کو مذاق سمجھ کر گھورتے ہوے ڈپٹنے لگی "بچیاں ماوں کے ساتھ ایسی بات نہیں کرتی ۔”
وہ ایک دم کہی اور کھو چکی تھی ۔
ہما کے ساتھ وہ دونوں بھی ان کی بات پہ رُک گئے تھے ۔
"کیا انھوں نے آپ کو بتایا تھا کہ کس سی کی ہے ۔”
"نہیں پتا تو ہمیں بعد میں چلا تھا اس وقت میری سخت زبان پہ وہ اچانک خاموش ہوگئی تھی ۔ اس کا چہرہ معصومیت اور حیا کے رنگ کے بجائے اداسی اور ڈر نے لے لیا تھا شاہد وہ صحیح موقع نہیں تھا ۔”
اس بات پ تو جیسے زلنین اور ہما کو بھی چُپ لگ گئی تھی ۔
"شاہد میں اسے سمجھ جاتی ، اس کی خوشیوں کی پروا کر لیتی تو یہ نوبت نہ آتی ، اللہ میری بچی تم بہت پیاری ہو بہت معصوم تمھارے زندگی میں کھبی دُکھ نہ آئے تمھاری زیست میں اتنی خوشیاں آئے اور تمھیں ایک اچھا اور محبت کرنے والا ہمسفر ملے ۔”
ان کی اس دعا پہ ہما کی آنکھیں بھر آئی تھیں ۔
"نانو !! ۔”
وہ ان کے گلے لگ کر اپنے آنسو پہ قابو نہ پاسکی تھی اور پھوٹ پھوٹ کے رو پڑی ۔
"ارے تم تو میری بیٹی جتنی ہو اور تم مجھے نانو کیوں بلا رہی ہو لیکن مجھے تمھاری اس بات سے اپنی ہما میری پیاری سی چھوٹی سی نواسی ہما بہت یاد آرہی ہے پلیز میری بیٹی اور نواسی کو ڈھونڈ لے آؤ ۔”
وہ رونے لگی تو وجدان نے اس منظر کو عجیب نظروں سے دیکھ کر زلنین کو دیکھا جو صرف ہما کو ہی دیکھ رہا تھا اور اس کی نظروں میں حق تھا جو اس کا ہما پر تھا ۔
"زلنین یہ پاگل ہے یا میں پاگل ہوں مجھے بتادو ورنہ میں ابھی مینٹل ہاسپٹل جارہا ہوں ۔”
زلنین اس کی بات پر کھل کر ہنس پڑا ۔ اتنی امویشنل صورت حال میں یہ خیال بٹانے والی بات تھی ۔
"تم میرے ساتھ میرے گھر چلو سب بتاتا ہوں ۔”
وہ کہتے ہوے مڑ گیا پھر اپنے ہوش سنبھلتے ہوے ذہن میں فوراً یاد آیا جزلان کے ساتھ اس نے بات کرنی تھی ۔
"آؤ ڈیم جزلان نے تو میرا قتل کر دینا یہ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے ۔”
خود سے ہمکلام ہوا وجدان کو یہ بھی پاگل لگ رہا تھا ۔
جاری ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔