پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#جنت_کی_کنجی #از_ناصر_حُسین #ناول_ہی_ناول #قس…

????????????☘????????❤
#جنت_کی_کنجی
#از_ناصر_حُسین
#ناول_ہی_ناول
#قسط_نمبر_03
????????????????????????❤????

آدهے گهنٹے بعد جب سب گهر والے ہال میں بیٹھ کر چائے پی رہے تھے تو میں ماموں کے سر پہ جا پہنچی. ..
” کچھ چاہیے سونی بیٹا..”..ماموں نے پیار سے پوچھا. .نانی اور تابش خالہ نے مجهے ناگواری سے دیکھ کر پہلو بدلا..باقی بهابهیاں بھی مجهے دیکهنے لگیں……اور میرے شوہر محترم بهی کپ ہونٹوں سے لگائے دوسری طرف دیکھ رہے تهے لیکن میں جانتی تهی جناب کے کان میری طرف ہی ہوں گے.. ….
” وہ ماموں ہمارے شہر میں ایک رسم ہے… شادی کے بعد دلہن اپنے ہاتهوں سے کچھ بناتی ہے اور پھر دولہے کے ساتھ بیٹھ کر ایک ساتھ وہ دونوں کهانا کهاتے ہیں…اور جو دلہن کهائے وہی دولہے کو بھی کهانا پڑتا ہے…/
… میں نے بلا جهجک مدهم آواز میں اپنا جملہ مکمل کیا…شوہر محترم کے گلے میں چائے اٹک گئی اور وہ بری طرح کهانسنے لگے..پهر انہوں نے گهور کر مجهے دیکها میں نے بے نیازی سے شانے اچکائے. …
” یہ کیسی رسم ہے…؟ ہمارے ہاں تو ایسی کوئی رسم نہیں ہے چهوٹی رانی…”. نانی نے کڑے تیوروں سے مجهے دیکها……
” ہاں …بہ..بہ..بالکل. ..ایسی فضول رسمیں کہاں سے پیدا ہو گئیں..”..میرا شوہر محترم بهی خود کے بچاو کے لیے بیچ میں ٹپک پڑے…….
” نانی یہ رسم بہت پرانی ہے. ..اس رسم کو ادا کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے گهر کے جو بوڑھے بزرگ ہوتے ہیں ان کی صحت اور تندرستی برقرار رہتی ہے.” ….
میں نے جان بوجھ کر یہ مقصد بیان کیا کیونکہ اس سے نانی کی رضا مندی سو فیصد یقینی تهی…..
” ہاں ہوگی شاید. .ایسی کوئی رسم خیر ہم نے تو نہیں سنا…چلو اگر ہے تو سمیر جا کر کهانا کهاو…”….نانی نے سمیر کو حکم دیا…اس نے کها جانے والی نگاہوں سے مجهے دیکها. ..اور کپ رکھ کر اٹھ کھڑا ہوا. ..میں معنی خیز انداز میں مسکرائی اور کچن میں جا کر وہ ٹرے لے آئی….
اور اس کے برابر صوفے پہ بیٹھ گئی. ..کهانا سامنے رکھ دیا. …سبهی گهر والے بیٹهے تهے ورنہ وہ مجهے شوٹ کر دیتا…..
"کهائیے….سمیر جی. "… میں نے چپکے سے اسے آنکھ ماری…اس کا چہرہ غصے سے لال ہو گیا..میں نے پہلے ایک لقمہ لیا اسے بھی مجبوراً لینا پڑا…..
میں کهاتی گئی اور وہ بھی کهاتا رہا ….میں اسے دیکھ کر فاتحانہ انداز میں مسکرا رہی تهی …پهر میں نے ایک سبز مرچ اٹهائی…اس نے پهٹی آنکهوں سے مجهے دیکها…میں مسکراتے ہوئے وہ مرچ ہونٹوں کے قریب لے گئی اور اسے دانتوں سے چبانا شروع کیا…نانی مجهے دیکھ رہی تھی اور میں اسے….وہ بھی مجبور ہو کر ہری مرچ اٹهانے لگا….اور دانتوں سے کاٹنے لگا…اس کی آنکھوں سے جلن کے مارے آنسو آ گئے…مجهے اس پہ ترس بھی آ رہا تها لیکن اس نے جو مجهے اتنے برس تڑپایا اس کے سامنے یہ مرچیں تو کچھ بھی نہیں تهیں…….
میں نے تین مرچیں کهائیں اس نے بھی تین کهائیں جلن کے مارے میرا حال بھی خراب ہو رہا تها..لیکن میں نے خود کو قابو کر رکها تها…..وہ جب کهانا ختم کر کے کمرے کی طرف گیا تو میں بهاگتی ہوئی کچن میں گئی وہاں میں نے پورا جگ ہونٹوں سے لگایا…..رکے ہوئے آنسو نکل آئے. ….اور میرا چہرہ سرخ ہو چکا تها……..
اب مجهے یقین تها وہ آئندہ میرے کهانے سے نخرے نہیں کرے گا…
_ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _
رات کے وقت میں صوفے پہ بیٹها تها موبائل میرے ہاتهوں میں تها…وہ دروازے پہ دستک دے کر اندر آئی اس نے ہاتهوں میں ایک کپ چائے پکڑ رکهی تهی….
جو اس نے میری طرف بڑهائی میں نظر انداز کر گیا اور ایک بار پھر موبائل دیکهنے لگا لیکن وہ بھی ڈهیٹ بن کے کهڑی ہو گئی میرے سر پہ. …
” پلیز چائے پیں ناں…”وہ التجا کرنے لگی تهی…
” نو … بهاڑ میں جاو اپنی چائے کے ساتھ.”
..مجهے غصہ اس کے مرچیں کهلانے پہ تها….موبائل چارجنگ پہ لگا کر میں واش روم کی طرف بڑها. …وہ میرے سامنے راستہ روک کر کهڑی ہو گئی اور مسکرا کر مجهے دیکهنے لگی. …..
کوئی اور وقت ہوتا تو میں اس کی آنکھوں میں کهو جاتا لیکن اس وقت مجهے بہت غصہ آیا اور اس غصے کا اظہار میں نے تهپڑ کی صورت میں کر دیا….وہ ہکا بقا ہو کر مجهے دیکهنے لگی اس نے سوچا نہیں تها میں اسے تهپڑ مار دوں گا……
سوچا تو میں نے بھی نہیں تها…وہ کافی دیر حیرت سے مجهے دیکهتی رہی کپ جو اس نے ہاتهوں میں پکڑ رکها تها وہ نیچے گر گیا….پهر وہ کپ کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے چننے لگی…اس کے چہرے سے شرارت اور مسکراہٹ غائب ہو چکی تهی……
میں واش روم میں چلا آیا. …پانچ منٹ بعد جب دوبارہ کمرے میں گیا تو وہ چہرے پہ ہاتھ رکھ کر سو رہی تهی میں اسے دیکهتا رہا کافی دیر تک. …مجهے بہت دکھ ہوا میں نے اس کے نازک رخسار زخمی کر دیے…
اس کے سفید گال سرخی مائل ہو چکے تهے..میں نے مٹهیاں بهینچ کر خود پہ غصہ کیا…اور صوفے پہ آ کر لیٹ گیا…..کافی دیر تک میں اسے دیکهتا رہا….
اور پھر صوفے پہ آ کر لیٹ گیا…..
_ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _
صبح صبح میری آنکھ کهلی میں نے سامنے شوہر محترم کو دیکها اور مجهے رات والا تهپڑ یاد آیا….بے ساختہ میں نے اپنا ہاتھ گال پہ رکها اور مسکرا دی…یہ میاں بیوی کا رشتہ بھی کیسا ہوتا ہے شعلہ شبنم جیسا…
کل جب اس نے مجھ پہ ہاتھ اٹهایا تو مجهے کافی غصہ آیا لیکن بعد میں مجهے خود پہ غصہ آیا…اتنی مرچیں کهلانے کے بعد کسی کو بھی غصہ آ سکتا تها….اگر اس کی جگہ میں ہوتی تو مجهے بهی غصہ آ جاتا….وہ مجھ سے پیار نہ کرے میری طرف نہ دیکهے لیکن مجهے یقین ہے کهبی نہ کهبی میں اسے پا لوں گا…اور یہ احساس ہر احساس سے خوبصورت ہے سمیر سکندر میرا ہے صرف میرا…..
میرے پاس وہ ہے جو کسی دوسرے کے پاس نہیں. …صبح صبح اس کا معصوم چہرہ بہت پرکشش لگ رہا تها…میں چادر ہٹا کر اس کے پاس گئی تهی اور وہیں فرش پہ گهٹنوں کے بل بیٹھ کر کافی دیر تک اسے قریب سے دیکهتی رہی…..
چہرے پہ ہلکی داڑهی. ..اور بڑی بڑی آنکهیں اسے بہت خوبصورت بنا رہی تهیں…رنگ زرا سانولا تها لیکن اس کے باوجود بھی وہ دلکش تها…میں نے اپنے لب اس کی پیشانی پہ رکھ دیے اور واش روم میں چلی آئی…..
جب ناشتے کے لئے ٹیبل پہ آئی تو نانی منہ پهلا کر بیٹهی تهیں…..
” دیکهو چهوٹی رانی. ..یہ روز روز نواب زادیوں کی طرح تمہیں تیار ناشتہ نہیں ملے گا…بہت لحاظ کر لیا آئندہ تم نے بھی دوسری بہوؤں کے ساتھ کام کرنا ہے…”
..انہوں نے صاف صاف لفظوں میں کہا…میں سر جهکا کر رہ گئی….کهانا بنانا مجهے نہیں آتا تها لیکن میں سیکھنے کی کوشش ضرور کر سکتی تهی…….
” نانی دو مہینے بعد میرے پیپرز ہیں تو پیپرز کے بعد…”..
میری ادهوری بات انہوں نے ہی کاٹی تهی…
” کوئی ضرورت نہیں ہے. ..گهر کی عورت ہو تو گهر میں رہو ان سب کتابوں میں کچھ نہیں رکها..”
.. میں ان کی بات پہ اندر سے کانپ گئی…. پورا سال محنت کے بعد پیپرز کے وقت میں ایسے سرنڈر کیسے ہو سکتی تهی…..ٹیبل پہ اس وقت باقی سبهی گهر والے بھی موجود تهے……..
"نانی میں پیپرز نہیں چهوڑ سکتی. ..گهر کے کاموں کے لئے ساری زندگی پڑی ہے ….”.. میں نے بهی سیدهے سیدهے بات کہہ دی……
” ہم فیصلہ کر چکے ہیں چهوٹی رانی. .اور ہمارا فیصلہ کهبی نہیں بدلے گا…تم ہمارے فیصلے ماننے کی پابند ہو…..” ان کے لہجے میں غرور در آئی……
” اور اگر وہ فیصلہ غلط ہو تو….”.؟ میں نے ان کی آنکهوں میں دیکها…سبهی کے کهلے منہ میری طرف گهوم گئے…پلیٹوں کی کهٹ کهٹ بند ہو چکی تهی….نانی بھی غصے سے مجهے دیکهنے لگیں…
” ہمارے فیصلے کهبی غلط نہیں ہوتے…اور اگر غلط ہوئے بھی تو تمہیں ماننے پڑیں گے کیونکہ ہم اس گهر کی مالکن ہیں….اور آئندہ ہم سے زبان لڑانے کا نتیجہ بہت برا ہو سکتا ہے…..”
.وہ انگلی سے مجهے وارن کرتی اٹھ کهڑی ہوئیں……نظروں کا تبادلہ ہوا…میں بے نیازی سے ناشتہ کرنے لگی …..
_ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _
آج کے دن کهیتوں میں کوئی کام نہیں تها..اور جو تهوڑے بہت کام تهے بھی .آزاد بهائی گئے ہوئے تهے انہیں سنبهالنے..میں گهر پہ تها اور گهر میں بیٹهے بیٹهے کافی بور ہو چکا تها…میں نے یونہی سرسری نگاہ سے دیواروں کو دیکها….جہاں لگے پینٹنگز کافی پرانے ہو چکے تهے….پینٹنگز لگانا انہیں تبدیل کرنا ان کی سیٹنگ کرنا..میرا مشغلہ نہیں تها مجهے عشق تها پینٹنگز سے اور اس شوق کو پورا کرنے کے لیے میں ہر مہینے ہزاروں خرچ کرتا….
پینٹنگز کے بارے میں مجهے کچھ خاص علم نہیں تها جو اچها لگتا وہی خرید لیتا…اس بار بھی میرا ارادہ کچھ پینٹنگز خریدنے کا تها….اس لئے کمرے سے گاڑی کی چابی لے کر میں نکلا سامنے ہال میں وہ بیٹهی ٹی وی دیکھ رہی تھی. …..مجهے دیکھ کر مسکرا دی….
میں نے مسکرانے کی کوشش کی لیکن مسکرا نہیں سکا. .اور گهر کے بڑے دروازے سے باہر نکل آیا. .میں جانتا تها وہ مجهے پیچھے سے دیکھ رہی ہوگی جس طرح میں اسے پیچھے سے دیکها کرتا تها کهبی. ..
گاڑی میں بیٹھ کر میں شہر چلا آیا…کافی دن ہو چکے تهے مجهے شہر آئے ہوئے ..لیکن آج مجهے شہر بھی الگ نظر آ رہا تها…پینٹنگز کی دکان پہ گاڑی روک کر میں مختلف پینٹنگز خریدنے لگا…..
مجهے زیادہ قدرتی حسن والے پینٹنگز پسند تهے….میں نے سات پینٹنگز لیے جن میں سے چار قدرتی آسمان جهیل دریا وغیرہ کے تهے اور باقی تین جانوروں کے تهے……
بل پے کر کے میں واپس گاڑی میں آ بیٹها….اور گاڑی کا رخ ریسٹورنٹ کی طرف کر دیا..کافی بهوک لگی تهی میں ہوٹل میں کهانا کهانے اکثر آتا تها….لیکن شادی کے ان بکواس جهمیلوں میں پڑ کر میں اپنی زندگی بهول گیا……
اچها سا کهانا آرڈر کر کے میں نے کهانا کهایا…اور جب ریسٹورنٹ سے نکلا…تو اس وقت شام کے تین بج رہے تھے. ..گرمی اتنی زیادہ نہ تهی……
میں اس وقت ایک سیاہ کرتے اور سیاہ جینز میں تها ..کهانے کے بعد میرا ارادہ گهر جانے کا تها اور میں نے گاڑی گاوں کے راستے کی طرف موڑ دی……لیکن اچانک ایک چهوٹا نو سال کا بچہ میری گاڑی کے سامنے آ گیا تو مجهے بریک لگانی پڑی…وہ بچہ جس کے ہاتهوں میں چوڑیاں تهیں بهاگتے ہوئے ونڈو کے پاس آیا….
” صاحب جی چوڑیاں لے لو….”
. اس کے ماتهے پہ تهکن اور پسینہ واضح نظر آ رہا تها میں نے ایک نظر چوڑیوں کو دیکها…نیلے پیلے رنگ برنگی چوڑیاں تهیں…چوڑیوں میں مجهے بهلا کیا دلچسپی تهی اور میں کس کے لیے لیتا…لیکن مجهے اس بچے پہ بہت ترس آیا میں نے والٹ سے پچاس روپے نکال کر اسے دیے….یہ سوچ کر وہ بھی انسان ہے اس کی بهی خواہشیں ہوں گی..میں نے پچاس سے کوئی غریب نہیں ہو جانا…..اس بچے نے پچاس روپے پکڑ لیے…..اور چوڑیاں نکالنے لگا….
"رہن دے چهوٹے….مینوں چوڑیاں نی چاہیدن.”… میں نے اسے منع کر دیا..بچا مسکرا دیا. ….
” صاحب ووہٹی کے لیے لے کر جاو وڈی خوش ہو گی…”
.میں مسکرا دیا..وہ لال رنگ کی چوڑیوں کے دو سیٹ گاڑی میں پهینک کر چلا گیا اور میں گاڑی اسٹارٹ کر کے ایک بار پھر سفر کی طرف روانہ ہو گیا……
گهر پہنچ کر میں نے پینٹنگز نکالے اور اندر داخل ہوا..اس وقت سب شام کی چائے پی رہے تهے سب کو سلام کرتا میں کمرے کی طرف بڑها…سب ہی میرے اس شوق سے واقف تهے اس لیے کوئی حیران نہیں ہوا..کمرے میں وہ نماز پڑھ رہی تھی میری آمد محسوس کر کے اس نے سلام پهیرا اور کهڑی ہو گئی. …..میں اسے نظر انداز کر کے کرتا اتارنے لگا….کافی تهک چکا تها میرا ارادہ نہانے کا تها….پینٹنگز میں نے بیڈ پہ رکھ دیے اور وہ پینٹنگز کو دیکهے جا رہی تهی……
کرتا اتار کر میں نے بیڈ پہ اچهال دیا…اور واش روم کی طرف بڑها. ….پورے آدهے گهنٹے تک نہانے کے بعد جب میں باہر نکلا…اور سب سے پہلے میری نظر سامنے پڑی…میری آنکهیں مارے حیرت کے پهیل گئیں…وہ سب پینٹنگز دیوار پہ لگے ہوئے تھے اور میری زوجہ محترمہ ٹانگ پہ ٹانگ چڑھائے موبائل پہ کچھ لکھ رہی تهی. ……
ایک تو وہ میرا شوق تها مجهے خود لگانا تها اور اوپر سے وہ غلط انداز میں لگے ہوئے تهے میرا آگ بگولا ہونا تو لازم تها….میں لمبے لمبے ڈگ بهرتا اس کے سامنے جا کر کهڑا ہو گیا……
” How dare you. ….”
” تماری جرات کیسی ہوئی میری پینٹنگز کو ہاتھ لگانے کی..”…وہ بوکهلا کر مجهے دیکهنے لگی. ..وہ بہت سہمی ہوئی لگ رہی تهی . …
” میں نے نہیں کیے یہ تو نانی نے ایک ملازم کے ذریعے لگوائے تھے. ..”
. وہ اعتماد سے کہتی ایک بار پھر صوفے پہ بیٹھ گئی. ..مجهے دادی پہ حد سے زیادہ غصہ آیا..انہیں کیا ضرورت تهی میری پینٹنگز کے ساتھ یہ سب کرنے کی…….
میں سٹول پینٹنگز کے پاس لے گیا جو ادهر ہی رکها ہوا تها…اس وقت میں گیلے بالوں اور بنا کرتے کے تها. ..میں سٹول پہ چڑھ گیا وہ بھی اٹھ کر میرے پاس آئی…
” کچھ ہیلپ کروں….”؟ اس نے بالوں کو پیچھے کر کے پوچها..میں نے اسے سرسری نگاہ سے دیکها تو تها لیکن بولا کچھ نہیں. ..اور سنجیدگی سے پینٹنگز اتارنے لگا..دادی نے جس ملازم سے لگوائے تهے اس نے نہایت احمقانہ طریقے سے یہ پینٹنگز لگائے تهے….
پہلی پینٹنگ اتار کر میں نے آس پاس دیکها اور سوچنے لگا اسے کہاں رکهوں…، جبهی وہ بولی…
"لائیں مجهے دیں..”
..میں اسے غور سے دیکھا اور پینٹنگ اسے تهما دی…اور باقی پینٹنگز نکالنے اور لگانے میں وہ میری کافی مدد کرتی رہی. ……..
لیکن رات کے وقت جب میں صوفے پہ لیٹا تها….اور وہ منہ دوسری طرف کر کے لیٹی تهی…تبهی اچانک میرے موبائل پہ ایک میسج آیا…میں اس نمبر کو نہیں پہچان سکا کوئی انجان نمبر تها……میں نے میسج اوپن کیا…..
” Sorry …paintings k liey…wo me ne he aj paintings lagai theien…mujhe nh pata tha wo paintings kesy lagty Hain..me ne to bs ap ki help k liey lagay thay…aur jhot me ne is liey bola mujhe dar tha kahin ap mujhe 1 aur thapar na mar dain…sorry again. .”.
میں میسج پڑھ کے مسکرا دیا…اور بے ساختہ گردن گهما کر بیڈ کی طرف دیکها وہ سو رہی تهی نہیں شاید سونے کی ایکٹنگ کر رہی تهی…اس وقت اگر وہ مجهے بتاتی تب شاید میں واقعی اسے تهپڑ مار دیتا لیکن اس وقت مجهے زرا بھی غصہ نہیں آیا…….
_ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _

میری صبح کا آغاز اذان سے ہو گیا…جب میں سو رہی تهی تو کسی مولوی کی زور دار آواز میرے کانوں سے ٹکرائی…نماز نیند سے بہتر ہے. ..میں نے تکیہ کانوں کے اوپر رکها مجهے اپنی نیند خراب نہیں کرنی تهی….
کچھ وقفے کے بعد آواز ختم ہو گئی اور میں کروٹ بدل کر سو گئی….پهر ایہ گهنٹے تک سوتی رہی..نماز میں ویسے بھی نہیں پڑهتی تهی گهر میں بھی جب مما اسرار کرتیں تو میں ان کے سامنے ہاں کہہ کر بعد میں بهول جاتی…ایک بار نماز پڑها تها میں نے کافی سستی ہونے لگی بعد میں زیادہ نہیں پڑها…کهبی کهبی دوسروں کے سامنے ادا کرتی ہوں تو ٹهیک ورنہ میں زیادہ مذہبی لڑکی نہیں ہوں……..
خیر جب صبح بیدار ہوئی تو کل نانی ساس کے حکم کے مطابق مجهے کچن میں ہونا چاہیے تها..مجهے کچن میں کوئی دلچسپی نہیں تهی لیکن ابهی مجهے اس گهر میں کوئی زیادہ دن نہیں ہوئے اس لیے میں کوئی پنگا نہیں لینا چاہتی تهی……
خیر میں فریش ہو کے کچن میں آئی سمیر ابهی تک سو رہا تها..کچن میں دونوں بهابهیاں لگی ہوئی تهیں مجهے نہانے کے باوجود بھی زور سے جمائیاں آ رہی تهیں…مجهے حیرت ہو رہی تهی ان عورتوں پر جو صبح صبح جانے کیسے جاگ جاتی ہیں. ……
کام تو مجھ سے ویسے بھی نہیں ہونا تها…میں نے بس خالی برتنوں کو ادهر سے ادهر ٹرانسفر کر رہی تهی…بهابهیوں کو مجھ سے کوئی شکایت اس لیے نہیں تهی کیونکہ میں وہ واحد کردار تهی اس گهر کی جو نانی سے ٹکر لے رہی تهی……
ناشتے کے بعد نانی اور بهابهیاں کسی مزار پہ جانے کا سوچ رہی تهیں…مجهے دلچسپی نہیں تهی لیکن نانی نے تیار ہونے کو کہا تو میں بھی تیار ہونے لگی . بقول ان کے نئی شادی شدہ جوڑے کو ایک بار مزار پہ حاضری ضرور دینی چاہیے. …میں خوب سج دهج کر تیار ہوئی ….سارے زیور اور نئے کپڑے بھی استعمال کیے…..میں ویسے بھی خوبصورت تهی میک اپ کے بعد مزید دلکش ہو گئی سمیر ابهی تک سویا ہوا تها….
ایک نگاہ اس پہ ڈال کر میں باہر ہال میں آ گئی جہاں سب میرے منتظر تهے..سب سے مراد گهر کی عورتیں…نانی سب سے آگے چل رہی تهیں اور ہم ان کے پیچھے پیچھے چهوٹے قدم اٹهاتے ہوئے آگے جا رہے تهے….نانی کے فیصلے پہ سب نے تانگے پہ جانے کا فیصلہ کیا تها…گهر میں گاڑی بھی تهی اس کے باوجود غریبوں کی طرح تانگے پہ جانا مجهے کچھ عجیب لگ رہا تها…لیکن یہ نانی کا حکم تها اور میں خود کو ان کے رحم و کرم پہ چهوڑ چکی تهی……
تانگہ کهلے سر سبز علاقوں سے گزرتے ہوئے ایک گهنٹے بعد اس مزار کے سامنے تهے…وہ مزار کچھ سیڑهیوں کے اوپر تها…جہاں کافی سارے لوگ تهے جن میں اکثریت عورتوں کی تهی…ایک گهنا درخت جس کے نیچے پانی رکها ہوا تها…درخت کے آس پاس سرخ سبز کپڑے بندهے ہوئے تهے……
سب نے جوتے اتارے تو مجهے بهی اتارنے پڑے..حالانکہ میرا ارادہ ایسا نہیں تها اپنے نئے ہیل والے جوتے ہاتهوں میں لے کر گهوموں…لیکن اس جگہ کے کچھ اصول تهے……
نانی مزار کے اندر داخل ہوئیں..میں بهی ان کے پیچھے پیچھے آئی…سبهی سر پہ دوپٹہ اوڑهے دعا مانگ رہی تهیں…مجهے تو دعا مانگنا بھی نہیں آتا تها…میں نے کهبی دعا نہیں مانگی بچپن میں شاید کهبی ہاتھ اٹهائے ہوں لیکن اس کے بعد کهبی دلچسپی نہیں لی شاید مجهے کهبی ضرورت ہی نہیں پڑی…..
میری سہیلیاں آس پاس کی لڑکیاں گهنٹوں بیٹھ کر اللہ سے دعا مانگتیں جبکہ میں نے کهبی کچھ نہیں مانگا. .میری سہیلیاں ہمیشہ کہا کرتی تهیں..میں غیر مسلموں کی طرح زندگی گزارتی ہوں نماز روزے کے بنا….
اور میں کہتی تم لوگ یہ سب صرف اس لیے کر رہی ہو کیونکہ تمہیں پیسے اچهے شوہروں کی ضرورت ہے وہ سب مجهے بے بس نگاہوں سے دیکهتیں……
سب دوپٹہ اوڑھ کر دعائیں مانگ رہے تهے…میں نے دیکهنے کے باوجود بھی دوپٹہ نہیں اوڑها کیا فائدہ دو گهنٹے لگا کر میں نے بال بنائے اب جاہلوں کی طرح دوپٹہ لے کر ساری محنت ضائع کرو…مجھ سے تو یہ سب نہیں ہونا تها……
دس منٹ پورے نانی دعا مانگتی رہی میں نے بس یونہی ہاتھ اٹهائے ہوئے تهے…دعا کے بعد نانی نے چندے والے باکس میں کچھ پیسے ڈالے….میں نے کهبی چندے دان ان سب چیزوں میں پیسے نہیں دیے…پیسے کی کمی نہیں تهی مجھ میں لیکن دل کی بات ہوتی ہے. ……..
ہم سب مزار کے چهوٹے کمرے سے باہر نکل آئیں…نانی اور بهابهیاں مجھ سے آگے چل رہی تهیں..میں ان سب جگہوں پہ چلنے کی عادی نہیں تهی اس لیے ان سے کافی پیچھے تهی…نانی مجھ سے آہستہ آہستہ دور ہوتی گئی پهر میں نے دیکها نانی اپنی کسی جان پہچان والی عورت سے بات کر رہی ہیں. .بهابهیاں بھی ان کے ساتھ تهیں…….
میں آرام سے سیڑهیاں اتری..جوتے میرے ہاتهوں میں تهے مجهے پیاس لگی میں نے ایک مٹکے سے گلاس پانی کا بهر کر پیا….اور واپس جانے کے لیے پلٹی تبهی مجهے پیچھے سے کوئی اجنبی آواز سنائی دی….
” تم واپس آو گی….”.میرے اٹهتے قدم رک گئے…میں نے جهٹکا کها کر پیچھے مڑ کر دیکها…اس درخت کے نیچے ایک فقیرنی بیٹهی تهی..ہاتهوں میں ایک تسبیح تهی…وہ میلے کچلے کپڑوں میں تهی…اور مجهے گهور کر دیکھ رہی تهی مجهے اس سے وحشت ہونے لگی………
” تم ضرور واپس آو گی…”..وہ ایک بار پھر پراسرار انداز میں بولی اور میں ساکت ہو گئی ..میں نے تهوک نگل کر اسے دیکها اور اپنے اندر تهوڑی توانائی پیدا کی….
” کہ کہ …کون ہو تم…..؟ اورکہ…کہ…کہاں واپس آوں گی میں.” ..؟ کوشش کے باوجود میری آواز میں لرزش تهی……
” جہاں سے تمہارا سفر شروع ہوا تها…جو تمہاری منزل ہے…. جس کے لیے تم بهیجی گئی ہو..جہاں سب جاتے ہیں ..تو وہاں جاو گی واپس ضرور جاو گی کهبی نہ کهبی. ….ہاہاہہاہ…”…..
مجهے ڈر لگنے لگا اس فقیرنی سے جانے کیا کہہ رہی تهی…شاید اس کی دماغی حالت سہی نہیں تهی ورنہ کوئی ایسی باتیں کیوں کرتی…..
” دیکهیں پیسے کمانے کے لیے یہ راستہ غلط ہے آپ غلط راستے پہ ہو….” میں نے پورے اعتماد سے اسے دیکها وہ مسکرا دی. …..
” کیا تم سہی راستے پہ ہو….؟کیا تم غلط راستے پہ نہیں ہو….دیکهو اپنے آپ کو…”…اس کا اشارہ شاید میرے کپڑوں کی طرف تها….
میرے کهلے بال ہوا میں اڑنے لگے…مجهے یقین تها وہ یونہی لوگوں کو روک کر پیسے کماتی ہوگی…لیکن زندگی میں کئی بار میرا یقین غلط ثابت ہوا ہے اور اس بار بھی غلط ثابت ہونے والا تها……
” تماری زندگی میں کہیں سکون نہیں. ..تم اسے ڈهونڈ رہی ہو مگر وہ تمہیں کہیں نہیں ملے گا کهبی نہیں ملے گا…کیونکہ تم اسے غلط راستے پہ ڈهونڈ رہی ہو اس راستے پہ جس پہ وہ ہے ہی نہیں…تم سکون کو پیسوں سے خریدنا چاہتی ہو…اپنے بل بوتے پہ پانا چاہتی ہو لیکن تم ایسا نہیں کر سکتیں.. تم تهکو گی تم ہارو گی تب تم واپس آو گی…اس راستے پہ جس پہ سکون ہے…..سچ کو نہ تو کبھی کوئی بدل سکا ہے اور نہ ہی کهبی بدلے گا….اور سچ یہی ہے جس سے تم بهاگ رہی ہو….”
مجهے اس پہ غصہ آنے لگا …واقعی وہ میرا وقت ضائع کر رہی تهی اور میں بھی کهڑی ہو کر اس کی فضول باتیں سنتی جا رہی تهی…….
” ایکسوزمی….میں پڑهی لکهی ہوں کوئی ان پڑھ گوار نہیں جو آپ کی باتوں میں آ جاوں…آپ صرف ان بهولے بهالے گاوں والوں کو بے وقوف بنا سکتی ہیں مجهے نہیں اوکے ….”..میں چلا کر کہا…وہ ایک بار پھر مسکرا دی…..
” اگر تم پڑهی لکهی ہو تو تمارا میں ایک چهوٹا سا امتحان لوں گی…”….اس نے اپنے پرانے تهیلے میں سے ایک پرانا کاغذ نکالا……
” اس کاغذ پہ بیس حروف ہیں…اور ان بیس حروف سے پانچ الفاظ بنتے ہیں. .یر چار حروف سے ایک لفظ ایک نام….اگر تم انہیں بنانے میں کامیاب ہو گئی تو میں مان لوں گی تم پڑهی لکهی ہو…یہ بیس حروف تمہاری زندگی بدل سکتے ہیں. ..اور تمہیں سکون دلا سکتی ہیں. .یہ بیس حروف سچ ہیں..اور ان بیس حروف میں ہی تمہارے لیے راہ نجات ہے…ان میں ایک کنجی ہے جس سے تمہارے دل پہ پڑا تالا کهل سکتا ہے. لیکن اگر تم انہیں نہیں سمجھ سکی تو ساری زندگی پچهتاتی رہو گی…کچھ بھی ہاتھ نہیں آئے گا تمہارے. …اگر تمہیں ان کے جواب نہیں مل سکے تو میرے پاس لوٹ آنا. …تمہیں تمارے سارے جواب مل جائیں گے اور تمہیں ہر شے مل جائے گی…..اور تم واپس آو گی جب تمہیں چاروں طرف اندهیرا نظر آئے گا ہر راستہ بند ہو جائے گا….تمہیں سانس لینے سے بھی تکلیف ہونے لگے گی.تم دنیا کو قبر کی مانند پاو گی..ہر بشر پہ کهبی نہ کهبی ایسا لمحہ ضرور آتا ہے جب نہ زمین پاوں تلے رہتی ہے اور نہ آسمان کی چهت سر پہ…چاروں طرف پوری دنیا سناٹے میں آ جاتی ہے ہر طرف ویرانی ہوتی ہے روشنی کی ایک کرن بھی باقی نہیں رہتی ..تب اسے وہ بیس حروف وہ پانچ الفاظ یاد آئیں گے ..تم پر بھی وہ وقت عنقریب آئے گا تب تم واپس آو گی…اور تم واپس آنا میں انتظار کروں گی…یہ الفاظ تب تماری سمجھ میں آئیں گے جب تم انہیں محسوس کرو گی سچے دل سے…جب تمہیں ان کی ضرورت ہو گئی…..”.
اس نے کاغذ میری طرف بڑهائی مجهے تعجب ہونے لگی. …
میں نے حیرت سے وہ کاغذ تهام.لیا…اور پیچھے مڑ کر دیکها جہاں سب تانگے والے کو روکے میرے منتظر تهے…کاغذ پرس میں ڈال کر میں بهاگتی ہوئی تانگے تک آئی. …اور بیٹھ گئی….لیکن میری حیرت ختم نہیں ہو رہی تهی…..میں اس فقیرنی کی ایک بات بهی نہیں سمجھ سکی..اس کی باتیں کیسی تهیں وہ کتنی عجیب عورت تهی…جانے کیا کہہ رہی تهی……..ظہر کے وقت جب میں کمرے میں نماز ادا کر رہی تهی تبهی سمیر کی آمد کو محسوس کر کے میں نے نماز توڑ دیا..اس کے آنے کی خوشی ہی اتنی تهی میں مزید نماز ادا نہیں کر سکی. .ویسے بھی میں کوئی اپنی مرضی سے نماز نہیں ادا کر رہی تهی یہ تو ماموں نے کہا تها نماز بھی ادا کر لیا کرو تو صرف انہیں دکهانے کے لیے. …. سمیر پینٹنگز لے آیا تها…اس کے آنے سے جیسے ہر سو بہار آ گئی ہو خزاں میں بھی پهول کهلے ہوں …میں اسے دیکھ کر ایسے خوش ہوتی جیسے بچے عید کا چاند دیکھ کر. ….
…اس نے پینٹنگز سامنے رکھ دیے اور واش روم میں گهس گیا. .میں نے سوچا اس نے پینٹنگز تو ویسے بھی لگانے ہیں تو کیوں نہ اس کے آنے سے پہلے میں یہ کام ختم کر لوں….یہ سوچ آتے ہی میں سٹول لے آئی اور پینٹنگز لگانے لگی……

پینٹنگز لگانے کا یہ میرا پہلا تجربہ تھا اس لیے مجهے کافی مشکلات پیش آنے لگیں..لیکن میں سمیر کو امپرس کرنا چاہتی تهی..لیکن وہ امپرس ہونے کی بجائے الٹا غصہ ہو گیا…میری تو جان نکل گئی ..مجهے لگا تها وہ اب ایک بار پھر سے مجهے تهپڑ مار دے گا. .اس لیے مجهے جهوٹ بولنا پڑا ..
رات کے وقت کهانے کے بعد جب میں کمرے میں اکیلی تهی تو میں نے اس کاغذ کو کهولا جو صبح اس فقیرنی نے مجهے دیا تها….سارا دن میں تجسس میں رہی اور سوچتی رہی اس کاغذ میں کیا ہوگا……
اور رات کو دروازہ بند کر میں اس کاغذ کو کهولنے لگی. .
وہ پرانا کاغذ تها اس کے حروف بھی مٹے مٹے سے پرانے لگ رہے تهے لیکن وہ اتنے دهندلے نہیں تهے کہ پڑهے بھی نا جا سکتے…..
” ن_آ _ر _ق_ہ_ز_و_ر_ز_ا_م_ن_د_م_ ح_م_ہ_ل_ل_ا_”
یہ کیسے حروف تهے ان کا مطلب کیا تها میں بالکل بھی نہیں سمجھ سکی..شاید اس فقیرنی نے کوئی تعویذ لکھ کے دیا ہو…لیکن میں تعویذوں پہ بھی کهبی یقین نہیں کرتی تهی…آخر ان حروف میں ایسا کیا ہے…..وہ تو کہہ رہی تهی یہ جادوئی حروف ہیں ان سے مجهے سکون ملے گا…سکون کیا مجهے تو الجهن ہونے لگی تهی….
میں بار بار اس کاغذ کو دیکھ رہی تهی لیکن کچھ بھی سمجهنے سے قاصر تهی اس نے کہا پانچ الفاظ بنیں گے..جبکہ میں تو ایک بهی لفظ نہیں بنا پا رہی تهی.وہ کون سے پانچ الفاظ تهے جو ان بیس حروف سے بن پاتے اور ان کا میری زندگی سے کیا تعلق تها.وہ الفاظ میری زندگی پہ کیسے اثر کر سکتے تهے.اور وہ کس کنجی کی بات کر رہی تهی ان الفاظ میں کون سی کنجی ہے.جس سے دل کا تالا کهل سکتا ہے..میں نے اچهی طرح آنکهوں کے قریب کیا اس کاغذ کو اور پڑهنے اور سوچنے کی کوشش کی تب صرف چار لفظ ہی بنا پائی…..
” قہر زور اور قلم ..”
..یہ کیا تهے اور ان کیا مطلب تهے ..اور یہ تو چار لفظ تهے پانچواں لفظ کیا تها…کیا وہی ایک لفظ ہی ان سب کا جواب تها…قہر زور اور قلم ان سے مجهے کیا سکون مل سکتا ہے یہ میری زندگی کیا بدل سکتے ہیں. ….سوچ سوچ کر بھی میں کچھ نہیں سمجھ پا رہی تهی…ہر سوال گهوم پهر کر وہیں آ رہا تها. …اتنی پڑهی لکهی ہونے کے باوجود بھی میں اس معمولی پزل کو سلجها نہیں پا رہی تهی….
قہر …؟ کیا مجھ پہ کوئی قہر نازل ہونے والا ہے اور زور کا مطلب ..؟ میں نے ماتهے کو زور سے پیٹا لیکن کوئی جواب کوئی سرا ہاتھ ہی نہیں آ رہا تها. ..
یہ تو جگسا پزل گیم جیسا تها…یہ بھی ہو سکتا ہے اس نے مجهے بے وقوف بنایا ہو..ایسے کوئی الفاظ ہوں ہی ناں…؟ ایسے کوئی الفاظ میری زندگی پہ کیسے اثر کر سکتے تهے…وہ کوئی نجومی تهی جو صرف پیسے کے لالچ اور توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ پنیترے استعمال کرتے ہوں گے…اور ان کا کوئی مقصد نہیں ہوتا …
یہ سوچ کر میں نے خود کو تسلی دی اور اس کاغذ کو نچلے دراز میں پهینک دیا…سر جهٹک کر میں پانی پینے لگی. .لیکن ذہن میں وہی بیس حروف آ رہے تهے ایسا کیا راز تها ان بیس حروف میں جو میں سمجھ نہیں پا رہی تهی. ……
” پاگل ہو گئی ہو کیا…”؟ یہ سب صرف پیسے کمانے کے لیے کرتے ہیں تم تو ان معاملات میں کهبی نہیں پڑی… میں خود کو سرزش کرنے لگی. …..ویسے بھی مجهے ان سب باتوں پہ کہاں یقین آتا…میں نے ٹی وی پہ جعلی پیر فقیروں کے کئی قصے سنے.. …
رات کو سونے سے پہلے میں نے سمیر کو میسج کر دیا تها..میں نہیں چاہتی تھی بعد میں اسے میرا جهوٹ پتا چلے اور وہ مجھ سے بدگمان ہو جائے….میں اس سے پیار کرتی تهی خود سے زیادہ سانسوں کے جتنی…بچپن سے ہی وہ میرے دل کا مالک تها..اسے دهوکہ دینے کے بارے میں میں سوچ بھی کیسے سکتی تهی ……..
اس وقت رات کافی ہو چکی تهی جب مجهے پیاس محسوس ہوئی ..پانی پینے کے لیے جب میں اٹهی تو بے اختیار میری نظر صوفے پہ لیٹے سمیر کی طرف گئی وہ بری طرح کانپ رہا تھا. ..میں بهاگتے ہوئے اس کے پاس گئی اور اس کے ماتهے کو چهو کر دیکها…اسے تو بہت تیز بخار تها .میں نے فکر مندی سے اسے دیکها اور دراز تک آئی…لیکن وہاں کوئی ٹیبلٹ وغیرہ نہیں تها..میں مزید پریشان ہو گئی پھر میں نے کمبل بیڈ سے اتار کر اسے اوڑها دی …اور واش روم سے دوپٹہ گیلا کر کے اس کے ماتهے پہ پٹیاں رکهنے لگی.. ..میرے آنسو خود بخود گر رہے تھے. میں ساری رات جاگ کر پٹیاں بدلتی رہی صبح کے وقت جا کر اس کی طبیعت سنبھلی تو میں بھی سونے کے لیے بیڈ پہ آ گئی پهر کب میری آنکھ لگی مجهے نہیں پتا. …
*جاری ھے*