پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بلیک روز سمرین شاہ قسط نمبر 36 حصہ اول زلنی…

???? بلیک روز
???? سمرین شاہ
???? قسط نمبر 36 حصہ اول

زلنین وہی کھڑا رہا مگر پلیٹ اس سے پہنچنے سے پہلے ہی نیچے گر چکی تھی ۔
ہما نے اسے دیکھا جو چڑانے والی مسکراہٹ سے اسے دیکھ رہا تھا ۔
اس نے ایک اور اُٹھای تو اب زلنین کو لگنے کے بجاے ساتھ والے دیوار کو جاکر لگی اور کانچ کے ٹکڑے زمین پہ بکھر چکے تھے ۔
زلنین نے اسے دیکھا جو اب پلیٹ اُٹھانے کے بجاے ان ٹکڑے کو دیکھ رہی تھی ، اس کی نظروں میں کچھ ایسا تھا کہ زلنین کو ایک لہمے میں ساری بات سمجھ آگئی پھرتی سے اس کے پاس آیا اس سے قبل وہ کانچ کا ٹکڑا اُٹھا کر اپنا کام تمام کر لیتی ۔
"چھوڑو مجھے ۔۔۔”
"ایک بار میری طرف دیکھو ہما بس ایک بار اس کے بعد جو دل کرے وہ کرنا ۔۔”
"میں کیوں دیکھوں ، جہاں نفرت اور کرب کے سوا کچھ نہیں ہے ۔۰
اس کی سُرخ آنکھوں سے نمکین پانی نکلنے لگا ، زلنین نے اسے دیکھا اور گہرا سانس لے کر اس کا ہاتھ پکڑا جسے اس نے زور سے جھٹکا تھا ۔
"مجھے جانے دو زلنین ، تمھارے ہاتھ جوڑتی اگر تم وہی میرے پُرانے اچھے والے دوست ہو تو جانے دو مجھے نہیں کرنی تم سے شادی ۔۔۔ پلیز زلنین اگر کر بھی لو گے تو تم کھبی خوش نہیں رہ پاو خوشیوں کے لیے ترسو گے جو تمھیں کسی اچھی لڑکی سے مل سکتی ہے ۔”
زلنین مسکرایا اور ہنس پڑا اس کی ہنسی ہما کو ناگوار گزری تھی ۔
"میری خوشی سے صرف تم سے ہے ۔ میں تمھیں جانے نہیں دیں سکتا ہما ! تمھارے لیے بھی بہتر ہے تم سمجھ جاو کہ میں تم سے کسی بھی حال میں دستبردار نہیں ہوسکتا اور تم اکیلی دُنیا کو کیسے فیس کرو گی نانو کا بھی مسئلہ ہے ، سر پہ تمھارے ماں باپ کا سایہ نہیں ہے کہنا تو بہت آسان ہوتا ہے کہ میں رہ لوں گی میں اپنے آپ کو سنبھال لوں گی لیکن نہیں جب جب کوی مصیبت آی ہے تم مجھ پہ انحصار رہی ہو ، تم مانو یا نہ مانو ہر مشکل میں تمھیں میری ضرورت محسوس ہوی ہے تو کیا یہ اچھا نہیں ہے کہ ہمارے درمیان یہ اجنبی اور جھجھک کی دیوار مٹ جائے ۔ ”
اس نے زلنین کو ایک نظر دیکھا اور پھر دھیمی اور سپاٹ آواز میں بولی ۔
"مجھے جانے دیں زلنین ! ۔”
اس کی ایک ہی رٹ سے وہ چڑ گیا تھا ۔ جبھی غصے سے بولا ۔
"ٹھیک ہے مت تیار ہو ، مولوی صاحب آئے گے خاموشی سے ہاں کہہ کر تم گھر چلی جانا اور ہما میں انکار ہر گز نہیں سُنوں گا میں جتنا اچھا ہوں تو یہ بھی یاد رکھو مجھے بُرے بنے میں دیر نہیں لگی اور تم نے یہ والا روپ دیکھا بھی نہیں ہے ۔”
"دیکھ چکی ہوں میں تمھارے سارے رنگ ، اب کیا رہتا ہے تم تو گرگٹ سے بھی بدتر ہو ۔”
وہ طنز کرنے سے باز نہیں آی تھی ۔
وہ ایک نظر اسے دیکھ کر چل پڑا ہما اسے جاتا ہوا دیکھنے لگی تو اس کے پیچھے آئی اور ایک بار پھر چہرے پہ بے بسی کے سائے لیے وہ اس سے ہاتھ جوڑ رہی تھی ۔
"پلیز زلنین پلیز جانے دو نا ! ۔”
زلنین آن سُنی کرتا ہوا جانے لگا ۔
"میں نہیں سائن کروں گی ۔”
"ٹھیک ہے پھر تو محفوظ میرے کمرے میں سارے زندگی رہو گی مجھ اس سے بھی کوی مسئلہ نہیں ہے ۔”
وہ سرد لہجے میں ہما کو اجنبی لگا تھا ۔
"زلنین تم ایک حادثے کو سر پہ سوار کررہے ہو ، مجھے کچھ نہیں ہوگا ، میں امریکا ۔
"بس کہہ دیا میں نے اب تم یہاں سے تب ہی جاو گی جب نکاح پہ سائن نہیں کرلو گی ۔”
بس بات ختم ! ۔
"ہما نے اردگرد دیکھا باہر سے نکلنے کا بھی کوی راستہ نہیں تھا ، اس نے جانے دینا نہیں ہے اور کسی کو معلوم بھی نہیں ہوگا میں اس محل نمہ گھر میں قید ۔۔۔۔۔ نہیں ہما بہت کر لی بیوقوفی اس زلنین کا دوسرا چہرہ سب کو دکھا کے رکھوں گی مگر یہاں سے نکلنا ہوگا ۔
"ٹھیک ہے میں تیار ہوں مگر شرط کے مطابق میں اپنے گھر جاؤں گی اور تم اس نکاح کے بارے میں کسی کو نہیں بتاؤ گے ۔”
زلنین ایک دم اس کے مان جانے پہ تیزی سے مڑا ۔
"آڑ یو سریس ! ۔”
زلنین نے تاہید چاہیے تھی کہ وہ سچ میں مان گئی ۔
"ہاں ! ۔”
"مگر سب کو ۔۔۔۔”
"مجھے ابھی وقت چاہیے زلنین ! تمھیں اکسسیپٹ کرنے میں ۔۔۔”
کچھ تو بات ہے ورنہ وہ اتنی آسانی سے نہ مانتی خیر میرے لیے اتنا کافی ہے ۔
"ٹھیک ہے تیار ہوجاو آدھے گھنٹے میں وہ تمھارے پاس آجائے گے ۔”
دروازہ بند ہوا تو وہ چہرہ چھپا کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی ۔
"امی آپ نے مجھے اکیلی چھوڑ دیا ، میں کہاں جاؤں یہ آزمائش کب ختم ہوگی ۔”
آج بہت دنوں بعد سے اسے ایک بار پھر امی کی یاد آرہی تھی ۔
•••••••••••••
"کیا ہوا اتنی ٹیز کیوں لگ رہی ہو ؟ ۔”
وہ گولف سٹک کو تھامے غور سے بال کو دیکھ رہی تھی جب فائیق کی آواز پہ چونکی اس نے سر اُٹھا کر دیکھا تو وہ گرے سوٹ میں ملبوس کوٹ کو کندھے پہ لٹکائے اسے دیکھ رہا تھا ۔
"آپ کب آے ؟ ۔”
"ابھی چائینہ والی پارٹی سے میٹنگ تھی ، پتا چلا میڈم ہمارے غریب خانے آئی ہیں ۔”
"ہاں آپ کا پوچھا تھا تو آپ لوگ ٹیرس پہ میٹنگ کررہے تھے ۔”
"انکل نہیں آئے ؟ ۔”
"آئے ہوے ہیں دوستوں کے ساتھ چیس کھیلنے گئے ہیں ۔”
"ہممم شفق کوی ہوی ہے ؟۔”
"نہیں تو !۔”
"خاموش کیوں لگ رہی ہو ؟ کچھ کہنا ہے ۔”
"آپ میری دوست زرین کو جانتے ہیں ؟۔”
وہ ایک دم اس سے پوچھے پہ فائیق سپرائزڈ ہوگیا ۔
"وہ ساتھ والے میجر عدیل کی بیٹی زرین عدیل ! ۔”
"آپ ملے ہیں اس سے ۔”
"ہاں دو بار ملا تھا ، کیوں کیا ہوا ؟ ۔” اس کی بات پر وہ الجھ پڑی ۔
"وہ ۔۔۔۔۔”
"بڈی ! بڈی بات سُنے ۔۔۔”
کسی کی آواز پر وہ دونوں بے اختیار مڑے دیکھا تو زلنین بھاگتا ہوا ان کی طرف آرہا تھا شفق نے حیرت سے اس خوبصورت بچے کو سکول یونی فورم میں بھاگتے ہوے فائیق کی طرف دیکھتے پاکر اسے دیکھا ، وہ دور سے اسے بڈی بلا رہا تھا مگر شفق کے چھوٹے سے دماغ نے زور ڈالے بغیر اسے ڈیڈی سُنا اس کے دل کو کچھ ہوا کچھ کیا ہوا چین سے ٹوٹ گیا تھا یہ بات سوچ کر کہ فائیق نے اسے دھوکہ دیا ۔
"میرا بوئی ! ۔”
فائیق نے اسے کے تیزی سے بڑھ کر اُٹھا لیا ۔
"اتنا خوش بڈی ! ۔” فائیق نے اس سے پوچھا ۔
"فرسٹ آیا ہوں خوش کیوں نہ ہو ۔”
"کوی نئی بات بتایا کرو یار روز میں سُن چکا ہوں کہ میرا زلنین بوئی فرسٹ آتا یار کسی اور کو موقعہ بھی دے دیا کرو !۔”
"دینے کی کوشش کرتا ہوں مگر کیا کرے ، ارے یہ کیوں چلی گئی ابھی تو اِدھر تھی ۔۔۔”
اس کے فوراً کہنے پر فائیق نے بے اختیار گردن موڑی ۔
"شفق ارے یہ کدھر گئی شفق !۔”
مڑا تو دیکھا وہ بھاگ کے جارہی تھی ۔
"شفق ! ۔”
شفق نے اس کی پکار سُنی مگر وہ اپنے آنسو صاف کرتی ہوی تیزی سے رسییپشن ایڑیا کی طرف گئی ۔
"تم ٹہرو میں دیکھ کر آوب پتا نہیں کیا ہوا ہے شفق ! ۔”
وہ تیزی سے اس کے پیچھے بھاگا ، زلنین انھیں جاتا ہوا دیکھنے لگا پھر کندھے اچکا کر گولف سٹک اُٹھا چکا تھا ۔
••••••••••••••••••••
سائن کر کے وہ منتظر تھی کہ اب اسے جانے دیا جائے مگر یہاں تو کوی امکان ہی نہیں لگ رہا تھا ۔
"اب ہوگیا ہے نکاح تو مجھے جانے دیں ۔”
وہ ایک اس عورت کو دیکھتے ہوے بولی جس نے اسے تیار کیا تھا ۔سرُخ جوڑے میں خود بھی اس کا چہرہ سُرخ ہورہا تھا ۔
"میڈم سر کہتے ہیں وہ آجائیں تب وہ خود آپ کو چھوڑ کر آئیں گے ۔”
"اور کب تک آئیں گے آپ کے سر میں اس قید خانے سے کب نکلوں گی ۔”
"یہ قید خانہ نہیں ہے ہما یہ تمھارا اپنا گھر ہے ۔”
اس کی آواز سے وہ چونک کر اسے دیکھنے لگی جو کالی شلوار قمیض میں ملبوس فریش سا مسکراتے ہوے اس کے قریب آیا وہ ایک دم پیچھے ہوی ۔مڑ کر اس نے بیوٹیشن کو اشارہ کیا تو وہ سر ہلا کو چل پڑی ۔
وہ جانے لگی تب زلنین نے روک دیا ۔
"تم سوچ نہیں سکتی تم نے مجھے دُنیا کا سب سے خوش قسمت ترین انسان بنایا ہے ۔۔”
اور مجھے بد قسمت ۔
وہ جل کر سوچنے لگی ۔
"میں جانتا ہوں تم اس وقت بہت تکلیف ہورہی مگر جب تمھیں سچ معلوم ہوگا تو تمھاری ساری غلط فہمی دور ہوجائے گی ۔”
"پورا کیا مجھے اس وقت تم آدھا سچ بتادو تو مجھے ساری بات سمجھ آجائے گی مگر تم اُف مجھے اب کچھ نہیں سُنا تمھاری خواہش تھی کہ نکاح ہوجائے اور میں نے یہ پوری کردی اب تمھاری باری ہے ۔”
وہ نفرت سے اسے دیکھتے ہوے جانے لگی جب زلنین نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے روک دیا ۔
"اتنی جلدی بھی کیا ہے ؟ ابھی تو ایز آ شوہر تمھیں جی بھر کے نہیں دیکھا میری یہ نگاہیں تھکے گی نہیں مگر کیا کریں مجبوری ہے آپ کی شرط بھی پوری کرنی ہے ۔”
ہما نے اسے سپاٹ نظروں سے دیکھا زلنین کے دل دُکھ کی گہرائیوں سے بڑھ گیا وہ کیوں ایسا کررہی ہے آخر ایسا کیا ہوا جو اس کی نظروں میں اجنبیت کی دیوار حائل ہوگی وہ ایسی تو نہ تھی مگر جو وہ کہہ تھی ضروری کسی جن کی شرارت تھی اور وہ اس کو ڈھونڈ کے رہے گا ۔
زلنین نے سوچ سے نکل کر اسے دیکھا جو منتظر کے سخت مراحلے میں کھڑی تھی ۔
جیب سے اس نے کچھ نکالا تھا اور بند مٹھی اس کے سامنے کی ہما نے ایک نظر اسے پھر اس کی مٹھی کو دیکھا ۔جب وہ آگئے سے کچھ نہ بولی تو وہ مسکراتے ہوے بتانے لگا ۔
"اس میں سوچو بھلا کیا ہے ؟۔”
"زلنین میرے خیال اب تم مجھے جانے دو تو بہتر ہوگا ۔”
وہ سینے پہ ہاتھ باندھے یہاں سے جانے کی جلدی پڑی ہوی تھی جبکہ زلنین کوی اس کی کوی بات بری نہیں لگ رہی تھی ، اتنے اچھے دل کی لڑکی کو بُرا تو لگا ہوگا نا کہ اسے تھپڑ مارا گیا جبکہ وہ اسے کتنی اچھی طریقے سے ٹریٹ کیا کرتا تھا ۔
اس نے مٹھی کو کھلا تو دو سفید فاختہ والے دو بریسلیٹ تھی جس کی گولڈ پلیٹٹ چین نے ہما کو مسمرائز کردیا تھا ۔اس کے چھوٹے سے ہاتھ کو اپنے مضبوط سفیدی مائل ہاتھوں میں لیتے ہوے اس نے اس کی کلائی میں پہنانے سے پہلے پوچھا تھا ؟۔
"اجازت ہے ؟۔”
اور یہی اجازت کا لفظ ہما کو آگ لگا گیا تھا ۔ نمی بھی بے اختیار آئی تھی جسے زلنین نے دوسرے ہاتھ سے صاف کرنا چاہا تھا کہ اس نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا ۔
"نفرت کرتی ہو تم سے نفرت زلنین جو تم نے کیا میں تمھیں کھبی معاف نہیں کروں گی ۔”
اس کے کانپتے ہوے وجود کو پیلے چہرے کو دیکھ کر زلنین کو لگا اس کی طبیعت بگڑ رہی ہے تو وہ تڑپ اُٹھا ۔
"ہما ! ۔”
"تم نے مجھ سے میرا دوست چھین لیا ، وہ دوست جس کی نگاہ میں میرے لیے احترام تھا ، نرمی تھیں کیوں کیا تم نے زلنین ایسا اس دُنیا میں ایک ہی ہمدرد تھا وہ کیوں چھین لیا ۔”
وہ خود پہ اختیار نہ رکھ سکی اور اس کے سینے پہ مکا مارنے لگی زلنین نے اسے بے اختیار اپنے ساتھ لگا لیا اور وہ مزید رونے لگی ۔
"وہ مجھے مارتا بھی نہیں تھا جبکہ تم ۔۔۔۔۔تم آخر کیا ہو زلنین ! ۔۔۔۔۔”
روتے ہوے اس سے بولا بھی نہیں جارہا تھا جبکہ زلنین اسے ہولے ہولے تھپک رہا تھا ۔
•••••••••••••
"شفق رُکو ! شفق ۔۔”
وہ بھاگتے ہوے آیا وہ سیدھا بابا کے پاس جارہی تھی کہ فائیق نے تیزی سے اس کا بازو پکڑا کہ وہ کرنٹ کھا کر اپنے بازو کو جھٹکے سے چھوڑا ۔
"ڈونٹ ٹچ می ! ۔”
شفق نے آنسو بھری آنکھوں سے اسے کہا ۔فائیق کو جھٹکا لگا ۔
"شفق ! ۔”
"آپ اتنے دھوکے باز نکلے گے میں نے کھبی سوچا نہیں تھا آپ کا بیٹا بھی ہے اور آپ ایک شادی شدہ ہوکر مجھے پرپوز کررہے تھے ہاو چیپ آف یو ۔۔۔۔
اس کی بات سُنتے ہوے فائیق کا سر گھوم اُٹھا یہ کیا کہہ رہی ہے ؟ ۔
"تم پاگل ہو میری تو کوی رشتہ آج تک نہیں آیا اور تم شادی کی بات کرتی ہو !۔”
"صرف شادی آپ تو ایک بچے کے باپ بھی ہے اور وہ بھی چھ سات سال کی عمر کا بیٹا ۔۔۔”
"آو میرے خدا لڑکی وہ میرا بھتیجا ہے فور یور کائینڈ انفارمیشن ! ۔”
اسے اس کے غصے پہ ہنسی اور غصہ بھی آرہا تھا عجیب پاگل لڑکی سے محبت ہوی تھی اسے ۔
"تو وہ آپ کو ڈیڈی کہہ رہا تھا مجھے بیوقوف مت بنائیں ۔”
وہ اپنے آنسو تیزی سے صاف کرنے لگی ۔
"دماغ کے ساتھ ساتھ آپ محترمہ کے کان بھی خراب ہیں ، اس نے مجھے بڈی بلایا تھا یقین نہیں آتا تو خود چل کر پوچھ لیں اور آپ کو خود معلوم ہے کہ بچے سچے ہوتیں ہیں اور کوی بچہ کسی بھی حال میں کسی کو بھی اپنا باپ نہیں بولے گا ۔”
اس کی بات سُنتے ہوے اس کو اپنے حرکت پہ شرمندگی اور تیش بیک وقت آیا تھا وہ بھی کیا سوچے گا وہ اس پہ ٹرسٹ نہیں کرتی ۔
"آئیم ۔۔۔
"پلیز سوری کہنے کی ضرورت نہیں ہے مگر مجھے دُکھ ہوا کہ آپ کو مجھ پر ٹرسٹ ہونا چاہیے کیا میری محبت آپ کو دل لگی لگتی ہیں ۔”
"نہیں وہ ۔۔۔ آئیم رییلی سوری فائیق آپ ۔۔
فائیق ہنس پڑا ۔
"مجھے ڈر تھا ابھی آپ کو مزید تنگ کیا تو پھر رو کر نہ بھاگ جائیں مذاق کررہا ہوں کوی بات نہیں ہوجاتا ہے اُلٹا مجھے خوشی کہ یہ یک طرفہ والا معاملہ نہیں ہے تو کب بھیجوں اپنی فیملی کو ۔۔۔۔”
وہ شرارت سے اسے دیکھنے لگا کہ شفق اس سے قبل کچھ کہتی بابا کی آواز پر اس کے چھکے چھوٹ گئے تھے فائیق کو دیکھا جو اب اس کے بجائے اس کی پیچھے دیکھتے ہوے کھل کر مسکرایا تھا اور اس کی مسکراہٹ پر شفق کو حیرت اور اس حیرت کو مٹانے کی خاطر اس نے گردن موڑ کر دیکھا تو بابا کسی کے ساتھ ہنستے ہوے بات کررہے تھے اور ان کے ساتھ کھڑے ہوے شخص جو بہت ہینڈسم تھے اگر ان کو جوان کردیا جائے تو فائیق کی طرح لگیں تو کیا یہ فائیق کے ابو ہیں جو ان دونوں کو دیکھ کر مسکرا رہا تھا ۔۔
"یہ میرے ڈیڈ ہیں ذوالفقار علی ۔”
فائیق کی بات آواز پر وہ مڑ کر اسے دیکھنے لگی جس کے چہرے پہ اتنی گہری مسکراہٹ تھی جو اس کی سٹبل پہ ابھرتا ہوا ڈمپل کو دیکھ کر شفق اس کی خوشی کا اندازہ نہیں کرسکتی اس میں اتنا خوش ہونے والی کون سی بات تھی ؟ بات ہی کررہے ہیں ؟۔
"مجھے لگتا ہے تمھارے ڈیڈ اور میرے ڈیڈ بہت گہرے دوست ہیں اب تو مجھ غریب کا کام آسان ہوجائے گا ۔”
اس کے اکسائٹٹ انداز کو دیکھ کر وہ دنگ رہ گئی
جاری ہے