پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بسمہ اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ …

????بسمہ اللہ الرحمن الرحیم
????السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

✏’طرز بیدل میں ریختہ لکھنا
اسد اللہ خان قیامت ہے

✏اہلیان ادبیات سلسلہ وار سرگرمی ”شرح غزلیات غالب ”’
کا آغاز کیا جارہا ہے اس سلسلے کی پہلی سرگرمی”پہلی غزل ”آپ سب کے ذوق مطالعہ کی نذر کی جارہی ہے ” میری بھرپور کوشش رہی کہ سادہ اور سلیس انداز بیان ہو تاکہ بآسانی تمام احباب سمجھ سکیں ۔مرزا اسد اللہ خان ”غالب ”کی فکری جہت تک پہنچنا اور سمجھنا کافی مشکل امر ہے ۔۔کیونکہ غالب ایک شخص نہیں عہد ساز شخصیت ہے ۔’
????????????????????????????
????شعراول✏
۔۔۔نقش فریادی ہے کس کی شوخی تحریر کا
کاغذی ہے پیراہن ہر پیکر تصویر کا۔
????فرہنگ۔۔✏
۔۔۔نقش ۔۔۔صورت/ ‘نگار/’تشبیہ ‘نگاشتہ
پیراہن۔۔۔۔لباس’
شوخئ تحریر ۔۔۔تحریر کی خوش مزاجی۔

????شرح ـ شعر اول ✏۔۔۔اس شعر میں رعایت لفظی التزام ـ الفاظ مثلا لفظ”نقش”شوخی تحریر”کاغذی ہے پیراہن”پیکر اور تصویر کی یکجائ نے کائنات کی وجودیت اور آمادگی فناکو اس خوبصورتی سے شعر کے قالب میں ڈھالا ہے کہ شعر کی خوبی اپنی معنویت میں حد درجہ بلیغ اور لطیف ہوگئ ہے غالب کی تشکیک پسندی اور فلسفیانہ فکر نے قاری کو دعوت فکر عطا کی کہ وہ جس قدر وہ اسکے مفہوم سے آگاہ ہونگے تخیل پرواز اتنی ہی بلند ہوگئ اور معنی کے کئ درواہ ہوں گے جس سے کئ حیرت انگیز فکری کیفیت اجاگر ہوسکیں گی خالق کائنات نےاس کائنات کی تخلیق میں شوخی کے ساتھ ساتھ ستم ظریفی سے بھی کام لیا ایک احسن طریقے سے اس کائنات کو تخلیق کے مراحل سے گزارا کر پھر اسے بقا سے فنا اور نیست و نابود کے مراتب میں ڈال دیا” فریادی اور پیراہن ”دنیا کی بےثباتی اور ماتم گساری کی طرف تلمیحی اشارے ہیں۔بقول طباطبائ ”کاغذی پیراہناور فریادی”’فارسی کنایہ ہیں اور اردو میں میر ممنون اور مومن کے کلام میں بھی دیکھا گیا ہے
(شرح دیوان غالب از طباطبائ)
قدیم ایران کی رسم کے مطابق جب کوئ بادشاہ وقت کے پاس فریاد لیکر حاضر ہوتا تھا تو اسے کاغذی پیراہن کی اجازت تھی تاکہ فریادی کی شناخت نمایاں ہوسکے اس کے مطابق دن کو دن کو شمع جلا نا یا خون آلود کپڑے کو کسی بانس پر لٹکا کر لے جانا ‘پس تخیل پرواز سے یہ مفہوم اجاگر ہوا کہ ‘یہ نقش کس کی شوخی تحریر کا ہے جو پیراہن کاغذی زیب تن کئے صورت نمایا ں ہےوہی کائنات بقائے ہستی سے فنا کی طرف رواں ہے ہستی اگرچہ مثل تصویر اعتبار محض ہے موجب و غمخوار و رنج و ملال وارد ہے ۔۔
????????????????????????????

????شعر دوئم۔✏
کاو کاو سخت جانی ہائے تنہائ نہ پوچھ
صبح کرنا شام کا ‘لانا ہے جوئے شیر کا
????فرہنگ✏۔
۔۔کاو کاو ۔۔۔فارسی مصدر کاویدن بمعنی کریدنا/ کوشش کرنا ‘کھودنا
ہائے ۔۔زیر اضافت کو پورا کرنے کے لئے ہائے مستعمل ہوا۔
جوئے شیر ۔۔دودھ کی نہر
???? شرح شعردوئم ۔۔۔✏
اس شعر کے مصرع اولی میں فرہاد کی کوہ کنی کی طرف برملا اشارہ ہے جب شیریں کی محبت میں مبتلا ہوکر پہاڑ کی چوٹی نہر کھودنی شروع کی اپنے اندر کی کشمکش اور خلجان کی کیفیت اجاگر ہے ہجر و فراق کی سختی کا حال مت پوچھئے کہ کس طرح دن و رات بسر ہوتے ہیں اس شعر میں شاعر اپنے تیئن کوہکن اور اپنی سخت جانی کو شب ہجر اور کوہ سفید کو صبح سے تشبیہہ دی ہے ۔اس شعر میں” سخت ہائے جانی مرکب ہے ”’سخت جانی ” ”ہا”
دراصل فارسی کی علامت جمع ہے اسے جب ”تنہائ ”سے مرکب کیا گیا تو وضاحت کی وجہ سے بطور علامت اضافت ” ہے ”زائد کی گئ اور پورا مرکب ”سخت ہائے جانی” بن گیا۔غزلیات غالب ڈاکٹر فرمان فتح پوری )
پس شاعر نے جدائ اور ہجر کی کیفیت کو سخت جانی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہجر کی رات کا بسر کرنا اسکی سختیوں کو برداشت کرنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے ۔۔
????????????????????????????????????
????شعر سوئم✏
جذبہ بے اختیار شوق دیکھا چاہئے
سینہ شمشیر ہے باہر ‘ ہے دم شمشیر کا
????فرہنگ✏
۔۔۔جذبہ ۔۔۔۔جوش و خروش /کشش قلب
بےاختیار۔۔۔۔۔۔۔بے بس ہونا /بے قابو ہونا
شوق۔۔۔۔۔مقصد /لگن
سینہ شمشیر۔۔۔۔تلوار کی باڑھ
دم شمشیر۔۔۔۔۔۔تلوار کی دھار
????شرح شعرسوئم ✏
۔۔۔غزل کا یہ شعر حسن مطلع کی عمدہ مثال ہے جس میں جدت و نزاکت کے ساتھ واقعات کو بیان کیا جارہا ہے دم کا لفظ اس شعر میں ایک کلید کی حیثیت رکھتا ہے دم کے معنی سانس روح ‘تلوار کی دھار جو باہر کی جانب ہونا فطری چیز ہے لیکن غالب نے حسن تعلیل کی بنیاد پر عمدگی سے اس کی بندش کی ہے اہل فکر و علم ہی جان سکتے ہیں تلوار کے دم یا دھار کا باہر ہونے سے اسکے قتل ہونے کی خواہش پنہا ہے آرزو عشق کو جذبہ بے اختیار ـشوق پر محمول کرنا شاعرانہ جدت کے ساتھ غالب کی فکری بالیدگی کی اساس بھی ہے یعنی عشق کہتا ہے مجھے قتل کرنے کی آرزو تلوار کو اس قدر بے اختیار کرتی جارہی ہے کہ اس کادم اس کے سینے سے باہر نکل آیا ۔جبکہ اس کا ایک اور پہلو یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ممکن ہے شمشیر ‘شمشیر حقیقی نہ ہو بلکہ محبوب کے ناز و ادا کی شمشیر ہو جس سے قتل ہونے کے لئے عاشق بے قرار ہے کہ میرا محبوب مجھے اپنے عشوہ و غمزہ سے قتل کردیتا ہے تو میرے دل کی مراد پوری ہوجائے اسکا مقصود یہ ہے کہ عاشق کا جذبہ شوق شہادت اتنا طاقتور اور شدید ہے محبوب کی تیغ ستم عاشق کو قتل کرنے کےلئے خود بخود کھنچی چلی آرہی ہے ۔۔
ڈاکٹر فرمان فتح پوری اس شعر کی تفہیم کچھ اسطرح کرتے ہیں۔”’بعض نے جذبہ شوق کو عاشق کے بجائے شمشیر سے منسوب کرکے یہ معنی لکھیں کہ عاشق کے اشتیاق میں تلوار اتنی بے اختیار و بیتاب ہورہی ہے کہ اس کا دم اس کے سینے سے باہر کھنچا آرہا ہے ‘عاشق کے جذبہ شوق کی بے اختیاری اور آتش آرزو فارسی کی شعری روایت میں عام ہے یہی مستحسن ہے اور اسی کی کرشمہ سازی کا بیان غالب کے فارسی شعر میں ہے”'(شرح و متن غالب ۔ڈاکٹر فرمان فتح پوری)
????????????????????????????
????شعرچہارم ✏
آگہی دام شنیدن جس قدر چاہے بچھائے
مدعا عنقا ہے اپنے عالم تقریر کا
????فرہنگ ۔۔✏۔
آگہی۔۔۔۔۔واقف ہونا/واقفیت
باخبر ہونا
دام۔۔۔پھنسانا /جال
شنیدن ۔۔۔سننا
مدعا۔۔۔مقصد /مطلوب
عنقا۔۔۔۔ناپید/بے نظیر/ایک خیالی پرندہ۔۔
????شرح ـشعر۔چہارم۔✏
اس شعر میں غالب نے اپنی مشکل پسندی اور اپنے حریفوں کی علمی ناشناسی کی طرف اشارہ کیا ہے اور اپنی برتری کا احساس اجاگر کیا ہے کہ میرے فکر کی گہرائ اور تخیل پرواز کو ہر کوئ نہیں پاسکتا ہے چاہے لوگ اپنے علم و دانش کی پرواز کو کتنا ہی بلند کیوں نہ کرلیں پر گنج معانی کی فکری پرواز کو نہیں چھوسکتے ہیں میرے کلام کا مفہوم انکی گرفت میں نہیں آنے والا ہے میرے تخیل و فکر کی بلندی عنقا کی مانند ہے جو ہر ایک کو حاصل نہیں ہوسکتا ہے جس تک پہنچنے کے لئے صیاد کتنے ہی جال بچھالے لیکن اسے پابند کرنا محال ہے میری تقریر کا تو یہ عالم ہے کہ یہ وہ اسرار ہیں جس کا بھید کوئ کم سخن نہیں پا سکتا ایک طلسم ہے جس جس کا کھوج لگانا آسان نہیں ہے میری فکری گہرائ بہت بلند ہے ۔اسی مضمون کو غالب نے اپنے فارسی شعر میں یوں باندھا ہے ۔۔
ماہمائے گرم پرواز یم’فیض ازما مجو
سایہ یم چو دور بالا می روداز بال ما۔
ترجمعہ۔۔یعنی ہم تیز دوڑنے والے ہما ہیں ہماری پرواز میں اس قدر گرمی ہے کہ اس کا سایہ بھی زمین پر نہیں پڑتا جو اس سے فیض حاصل کرنا چاہتا ہے اسے اس بلندی پر آنا چاہیئے اپنی جگہ بیٹھ کر ہمارے نیچے اترنے کا انتظار نہ کرے بلکہ اپنی فکر کو بلند کرے۔

????????????????????????????????۔
???? شعر پنجم ۔✏۔۔
بسکہ ہوں غالب اسیری میں بھی آتش زیرپا
موئے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا
????فرہنگ۔۔۔✏
اسیری۔۔۔غلامی
موئے آتش دیدہ ۔ ۔۔۔۔۔۔ایسا بال جو آگ دیکھ کر کمزور اور حلقہ دار بن جاتا ہے
آتش زیر پا ۔۔۔پیروں کے نیچے آگ/حلقہ زنجیر
حلقہ ۔۔گھیرنا / گھیرا
مضطرب ۔۔۔بیتاب
????شرح ـشعرپنجم ۔۔✏
غالب نے اس شعر میں اضطرابی کیفیت کو آتش زیرپا پر محمول کیا ہے بے” آتش زیر پا ”اور” موئے آتش دیدہ”فارسی ترکیبیں ہیں جو شعر کو فکر انگیز بناتی ہوئ غالب کی اختراعی طبیعت پر دلالت بھی کرتی ہیں بے چینی اوربے قراری کی کیفیت میں شاعر کہتا ہے کہ قید ہونے کے باوجود میری کیفیت سیمابی ہے میرے جوش و جنوں کے آگے کوئ زنجیر معنی نہیں رکھتی ہےآتش عشق سے ”موئے آتش دیدہ”بے وقعت ہوکر رہ گئ ہے اسی مفہوم میں غالب ہی کا ایک شعر کچھ یوں ہے ۔
کرگیا ناصح نے ہم کو قید اچھا یوں سہی۔۔
یہ جنون عشق کے انداز چھٹ جاویں گے کیا¿
گرفتار عشق کا جنوں کبھی کم نہیں ہوتا نہ ہی فنا ہوتا عشق کی شدت جنوں لامکاں کے کئ در وا کرتی ہے فنائے ذات سے بقا ئے حیات کے مرحلے کی ابتداء ہے جس مین انسان کی بے اختیاری کیفیت کو اجاگر کیا گیا ہے یعنی کہ میری شعلہ مزاجی اور اتش نفسی کچھ اس نوع کی ہے کسی بھی قسم کا بیرونی دباو اسے کم نہیں کرسکتا ہے نہ ہی میری سوز دروں اور زور وحشت کو قابو کیا جاسکتا ہے یعنی میرے جوش جنوں کی آگ کبھی بھی مجھے پابند نہیں کرسکتی ہے۔اسی مضمون کو غالب نے ایک اور شعر میں کچھ یوں کہا ہے ۔

آتشیں پا ہوں گدازِ وحشتِ زنداں نہ پوچھ
موئے آتش دیدہ ہے ہر حلقہ یاں زنجیر کا۔۔۔
شاعرانہ التزام کی یکجا کیفیت نے دونوں اشعار میں موضوعی مماثلت پیدا کردی ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ ۔۔۔۔اس غزل میں نو اشعار ملتے لیکن مراتب کردہ دیوان ‘ناصر دہلوی’طباطبائ’ڈاکٹر فرمان فتح پوری ‘غلام رسول مہر اور میرے پاس موجودہ دیوان غالب عرشی پبلشر میں غزل اول ان ہی پانچ اشعار پر مشتمل ہے ۔اس لئے تفہیم اس بات کو مد نظر رکھ کر ہی کی گئ ۔۔احباب ناقدانہ رائے کا اظہار کرتے ہوئے غالب کی فکر کو میری کم علمی نہ پاسکی رہنمائ درکار ہے۔۔شکریہ

بشُکریہ ادبیات


Comments

5 responses to “بسمہ اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ …”

  1. Bht zaberdest koshish MashaAllah ???? Allah kmyabi day Aameen

  2. بہت عمدہ، لیکن سخت محنت طلب کام ہے، اللہ تعالی آپکی نصرت فرمائے اور کامیاب کرے ۔

جواب دیں