پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بسمہ اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ …

????بسمہ اللہ الرحمن الرحیم
????السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

✏گنج معنی کا طلسم اس کو سمجھئےن
جو لففظ کہ غالب مرے اشعار میں آوے۔۔

✏اہلیان ادبیات سلسلہ وار سرگرمی ”شرح غزلیات غالب ”’
کا آغاز کیا گیا ہے اس سلسلے کی تیسری سرگرمی ”آپ سب کے ذوق مطالعہ کی نذر کی جارہی ہے ” میری بھرپور کوشش رہی کہ سادہ اور سلیس انداز بیان ہو تاکہ بآسانی تمام احباب سمجھ سکیں یہ غزل مفاہیم کے لحاظ سے جتنی سادہ ہے اتنی ہی پیچ دار ۔ ۔مرزا اسد اللہ خان ”غالب ”کی فکری جہت تک پہنچنا اور سمجھنا کافی مشکل امر ہے ۔۔کیونکہ غالب ایک شخص نہیں عہد ساز شخصیت ہے ۔’کلام غالب معنی و مفہوم کا ایک طلسم ہے جس کی کھوج فکر کے کئ نئے زاویئے اور ادراک کی کئ پرت کھولتی نظر آتی ہے۔”
????????????????????????????

????شعر اول✏
دل مرا سوز نہاں سے بے مہابا جل گیا
آتش ـ خاموش کے مانند گویا جل گیا۔
????فرہنگ۔✏
سوز۔۔دکھ /درد۔۔
نہاں ۔۔پوشیدہ / چھپا ہوا/باطن
سوز نہاں سے مراد یہاں ”آتش عشق” ہے
بے محابا۔۔بے خوف
آتش ـخاموش ۔۔سلگتی ہوئ دہکتی آگ ۔
مانند۔
جل۔۔
????شرح شعر اول✏
مصرع اولی میں سوز نہاں کو عشق کی آگ سے تشبیہ دی گئ ہے۔آتش عشق مجھے اندر ہی اندر جلائے دے رہی ہے آتش عشق نے مجھے اسطرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہےکہ مجھے پتا ہی نہیں چل سکا اور بہت خاموشی سے میرے وجود کو جلاتی چلے گئ عشق آتش ایسی آگ ہے جو آہستہ آہستہ میرے دل کو جلاتی رہتی ہے اورمجھے پتا ہی نہیں چل سکا کہ کب میں اس آتش عشق میں اپنا وجود جلا بیٹھا ہوں۔۔
????یعنی چپکے چپکے کس طرح مجھے جلایا گیا ہے کسی کو خبر نہیں ہوئ گویا لفظ خاموش کی مناسبت سے ہے مانند کا۔لفظ بول چال میں نہیں ہے مگر نظم گو شعراء کیا کرتے ہیں۔
????????????????????????

????شعر دوم۔✏
دل میں ذوق وصل و یاد یار تک باقی نہیں
آگ اس گھر میں لگی ایسی کہ جو تھا جل گیا
????فرہنگ✏
ذوق ۔۔لطف
وصل ۔۔قربت
ذوق وصل ”ملن /قربت
آگ ۔۔شرارہ
یاد ۔۔تصور /خیال
یار۔۔۔ساتھی /دوست/ ہمدم /آشنا
یاد یار ۔۔۔محبوب کا خیال
گھر ۔۔۔گھر سے مراد دل ہے
????شرح شعر دوم✏
اس شعر میں مرزا کا کہنا ہے کہ آتش عشق سے بچ جانا بہت مشکل کام ہے آگ سے تو تمام اشیاء اور ساز و سامان جلا کر ختم کردیتی ہے مگر میرے گھر کے ساز و سامان کے ساتھ ساتھ آتش عشق نے میری حسی قوتوں کو بھی ختم کردیا ہے وصل یار کی تمنا نے میرے دل کو جلا کر برباد کردیا ہے سوچ سمجھ سے لاچار ہوکر رہ گیا ہوں وصل شوق کی تمنا میرے دل سے جاتا رہا دل ہر احساس
سے عاری ہوگیا ہے عشق کی
شعلہ بیانی نے مجھے سوختہ جان کرکے رکھ دیا ہے کوئ بھی آرزو کوئ تمنا دل مردہ کو بیتاب نہیں کرتا ہے ۔۔
????یعنی عشق کی آگ ایسی تھی کہ معشوق کو دل سے بھلا دیا اسکا غیر سے ملنا دیکھ کر شوق وصل جاتا رہا ہے گھر سے مراد دل ہے اور آگ سے رشک رقیب ۔۔۔طباطبائ
????????????????????????????????
????شعر سوئم✏
میں عدم سے بھی پرے ہوں’ ورنہ غافل !بارہا
میری آہ آتشیں سے بال عنقا جل گیا۔
????فرہنگ✏
عدم۔۔۔۔غیر موجود/ لافانی
پرے ۔۔دور
غافل ۔۔بے پروا / غفلت شعار/ بے توجہ
آہ ۔۔تکلیف / کراہنا/ بے چین رہنا
بال ۔۔۔پر
عنقا ۔۔۔طائر معدوم/ ایک فرضی پرندہ /کمیاب
بال عنقا = عنقا کے پر
آہ آتشیں = گرم آہ

????شرح شعر سوئم✏
معنوی تفہیم کے مرزا کا یہ شعر فکری وسعت کا حامل ہے شعری موضونیت اور تراکیب کے لحاظ سے شعر سلیس بیانیہ کا اظہار ہے شعور تفہیم یہ کہ شعر میں معراج انسانی اور اسکی عظمت و رسائ کو اجاگر کیا گیا ہے میرا وجود عدم سے بہت پرے ہے میرا وجود اب اس قوت لافانی سے بہت آگے کی طرف گامزن ہے شعر میںحقیقت اور سچائ غالب کی قوت متخیلہ کی عمدہ مثال ہے یعنی میری ایک آہ نےعنقا کے پروں کو جلا دیا جس سے طائر معدوم جل کر خاک ہوگیا ہے لیکن میری ہستی پر میری ہی آہ و تکلیف کچھ اثر نہیں کرتی اب بیگانگی طبیعت نے مجھے اس کیفیت سے بہت دور کردیا ہے کہ میں اس کرب کا درد سمجھ سکوں ۔اللہ نے انسان کو شعور کی بنیاد پر بہت زمان و مکاں کا مقلد بنادیا ہے جو وجود عدم سے بھی بالاتر ہے یعنی میرامقام یعنی( انسانی ہستی)بہت بلند پایہ اور ماوری ہے وہ آہ آتش سے بہت آگے ہے ۔
????پرے کا لفظ کی جگہ اگر ادھر مستعمل ہوتا تو محاورتا بے جان محسوس ہوتا ہے” پرے ”چونکہ اب متروک ہے اس لئے روز مرہ میں بھی نہیں ملتا اہل لکھنو ءبھی اس سے احتراز برتتے ہیں۔جبکہ دلی میں اب بھی بولا جاتا ہے مرزا نے جب داغ دہلوی سے اسکی تحقیق چاہی تو انہوں نے کہا میں نے آپ لوگوں ( یعنی لکھنوءوالوں کی خاطر)اس کا استعمال چھوڑ دیا ہے مگر مومن کا یہ شعر ہے کہ۔
؂ چل پرے ہٹ مجھے نہ دکھلا منھ
اے شب ہجر تیرا کالا منھ ۔۔مومن
طباطبائ۔
????????????????????????????
????شعر چہارم ✏
عرض کیجئے جویر اندیشہ کی گرمی کہاں
کچھ خیال آیا تھا وحشت کا کہ صحرا جل گیا
????فرہنگ✏
عرض ۔۔۔رو برو ظاہر کرنا/درخواست/گزارش
جوہر۔۔۔قیمتی پتھر/ آئینے کی تڑپ/جان لینا /لعل و جواہر
اندیشہ۔۔۔فکر مندی/ ڈھرکا/خطرہ
وحشت۔۔بے چینی/ غیر مانوسی/ ویران پسندی/ ڈر
خیال۔۔۔تصور/ سوچ
صحرا۔۔بیابان / چٹیل میدان / ویرانہ/
????شرح شعر چہارم✏
اس شعر میں مبالغہ علویت کی کیفیت نمایا ں ہے کہ طبیعت میں ایسی گرمی ہے کہ جس بھی چیز کا سوچوں وہ جل جائے بھلا مزاج کی گرمی سے ایسا ممکن ہے کہ صحرا نوردی کا خیال آتے ہی اسکی تپش جلسا کر راکھ کردے میری طبیعت میں ایسی ہی آتش عود کر آئ ہے کہ کچھ سوچتا ہوں کوئ خیال آتا ہے اور صحرا و بیابیاں کی ہر چیز جل کر رہ جائے شعر غالب کی شعلہ نفس طبیعت کی عمدہ عکاسی ہے جس نے انکے فکر و خیال کی تابناکی کو آتش افروز کردیا ہے اسی وجہ سے کوئ بھی خیال آتے ہی جلس کر ختم ہوجاتا ہے میرےعشق کی وحشت بیانی کا یہ حال ہے کی میرے فکر و خیال کے جوہر اور تصورات سے ہی بیاباں و صحرا کی طرح جل کر ختم ہوجاتا ہے ۔
???? عرض اور جوہر میں رعایت لفظی ہے اسی کی روشنی میں خیال و فکر کی گرمی جوش اور وحشت کے حوالے سے صحرا اس کا عرض ہوا۔۔۔ڈاکٹر فرمان فتح پوری
????????????????????????????

????شعر پنجم✏
دل نہیں تجھ کو دکھاتا ورنہ داغوں کی بہار
اس چراغاں کا ‘کروں کیا ‘کارفرماں جل گیا
????فرہنگ✏
دکھاتا۔۔پیش کرنا /رنج دینا/ تسلی دینا/نمائش
نشان۔۔۔جلن / زخم /نقص
بہار۔۔۔خوشی/انسباط
چراغاں ۔۔۔روشنی
کار۔۔۔سعی /کوشش
کارفرماں ۔۔۔متعین امور کو انجام دینا/حاکم۔/مراد دل
????شرح شعر پنجم✏
غزل کا ہر شعر تسلسل اور التزام کی وجہ سے ایک لڑی میں پرویا ہوا نظر آتا ہے اپنے مفہوم اور ردیف کی بنا پر غالب کی یہ غزل سر رشتہ غزل ہے ہر شعر معنی بعیدکے تسلسل کے ساتھ رواں ہے شعر میں اعتبار بامعنی کی کیفیت اجاگر ہے تخیل کی جولانی طبع نے غزل کو منفر د آہنگ عطا کرتے ہوئے جدت طبع سے مزین کردیا ہے غالب کہتے ہین کہ میرا دل جو ہر وقت زخموں کی بہار سے سجا رہتا ہے جہاں ہر وقت نئے زخم بہار کی مانند لہلاتے ہیں اب تباہ ہوگیا ہے میرے محبوب اور حوادث زمانہ کی نیرنگیوں نے میرے دل پر اتنے داغ لگائے ہیں کہ بان نہیں کرسکتا دل میں بس اب ایک خلا ہے اگر دل زندہ ہوتا تو میں اسکی تباہی کے اثرات دکھاتا کہ کیسے کیسے داغوں نے میرے دل مردہ کو روشن کرکے چراغاں کیا ہوا ہے ۔۔لیکن دل کی تباہی نے صحرا سی وحشت پیدا کردی ہے۔۔اور سب ختم کردیا ہے ۔
????????????????????????????

????شعر ہفتم✏
میں ہوں اور افسردگی کی آرزو غالب !کہ دل
دیکھ کر طرز تپاگ اہل دنیا جل گیا
????فرہنگ✏
افسردگی۔۔طبیعت کا مرجھانا/ بے رونقی/ پژمردہ ہونا
آرزو۔۔۔تمنا/ خواہش
طرز ۔۔اسلوب /نگارش
طرز تپاگ۔۔۔۔۔۔ظاہری محبت
اہل دنیا۔۔دنیا میں بسنے والے افراد /دوست
????شرح شعر ہفتم✏
اس شعر مین غالب دنیا کے منافقانہ طرز عمل اور افسردگی کی کیفیت کو بیان کر رہے ہیں۔لوگوں کے طرز تپاک اور گرم جوشی نے مایوسی کی کیفیت پیدا کردی ہے کہ دل دنیا سے اچاٹ سا ہوگیا ہے جس سے زندگی میں مایوسی اور نا امیدی نے جگہ لے لی ہے لوگوں کے اس منافقانہ طرز عمل نے۔مجھے زندگی سے دور کردیا ہے اب میری یہی خواہش ہے کہ میں اسی افسردگی کے ساتھ اپنی زندگی گزاروں کیونکہ اس سے اب مجھے سرور اور خوشی ملتی ہے جو مجھے سکون دیتا ہے اس شعر میں نا امیدی کی کیفیت عروج پر نظر آتی ہے کہتے ہین اہل دنیا کی ریاکارانہ چالوں نے مجھے سب سے بد ظن کردیا ہے اس لئے اب میں لوگوں سے دور رہتا ہون
اے غالب اب میں ہوں اور ایک اہل دنیا سے الگ تھلگ رہنے کی خواہش – کیونکہ اہل دنیا اکثر ظاہر داری برتتے ہیں اور صاف دلی بالکل نہیں دکھلاتے ۔لہذا میں ان کے ایسے طرز محبت سے جل گیا ہوں ۔۔۔۔۔اس شعر میں اہل دنیا کی ریاکاری اور بے وفائی کا شکوہ کیا گیا ہے –
اس شعر میں نا امیدی اور شکستگی ذات کو دنیا سے اکتاہٹ اور تنہائ سے جی لگالیا جائے تاکہ اہل دنیا کی منافقانہ چالوں سے بچا جا سکے ۔۔یہی کیفیت غالب کے ایک اور شعر میں نظر آ تی ہے کہ۔
؂ہے اسد بیگانہ افسردگی اے بے کسی
دل ترا انداز تپاگ کہ اہل دنیا جل گیا۔
یعنی
جب دل جل گیا تو افسردگی کی آرزو ہےاور افسردگی جلنے کے بعد ہی پیدا ہوتی ہے
????????????????????????????

بشُکریہ ادبیات


Comments

5 responses to “بسمہ اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ …”

  1. ganjīna-e-ma.anī kā tilism us ko samajhiye

    jo lafz ki ‘ġhālib’ mire ash.ār meñ aave…

  2. گو لمبی پوسٹ پڑھنے سے جان جاتی مگر حضرت غالب کے کلام کی گرہیں کھولنے بیٹھ جائیں تو زمان و مکاں سے وقتی طور پر آزادگی سی مل جاتی….
    بہت لطف آیا پڑھ کر….گو یہ ہمہ جہت شعر لا انتہا معنویت سموے ہوے مگر اس آفاقی کلام کو کریدنا ہی بہت پر لطف امر

  3. wah,kia bat ki aap nay”Ghalib ek shakhs nahi aheyd saaz shakhsiet he”

جواب دیں