ایک بار گاندھی، ندوۃ العلماء کے بانی مولانا محمد …
ایک بار گاندھی، ندوۃ العلماء کے بانی مولانا محمد علی مونگیری سے ملنے مونگیر گئے۔ گاندھی نے اپنے مطالعہ سیرت کا حوالہ دے کر پیغمبر اسلام اور قرآن حکیم کی تعریف و توصیف کی، مولانا مونگیری گاندھی کی ان باتوں کو خاموشی سے سنتے رہے۔ جب گاندھی اپنی بات کہہ چکے تو مولانا نے پوچھا ” مجھے تو آپ اسلام کی وہ بات بتائیں جو آپ کو پسند نہیں آئی اور حضور ﷺ کے اس
پہلو سے آگاہ کیجئے جسے آپ نے اچھا نہیں سمجھا ” گاندھی اس سوال کے لیے تیار نہ تھے۔ کچھ چونکے اور فورا بولے ” ایسا تو کوئی پہلو میری نظر میں نہیں آیا ” اس پر مولانا مونگیری نے سوال کیا ” تو پھر آپ نے ابھی تک اسلام کیوں قبول نہیں کیا؟ ” گاندھی جی کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔مولانا خفا ہوئے اور فرمایا ” اپ نے جو کہا غلط کہا ہے، آپ ہمیں صرف پھانسنا چاہتے ہیں، صیاد بھی پرندوں کو پکڑنے کے لیے انہیں کی بولیاں بولتا ہے۔
( خطبات احتشام الحق جلد دوم)
انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی