Man dare Ishq
Episode 34 part 1
آج اس کی یونی میں آف تھی تو وہ اس وقت گھر پہ تھی دین اسے منانے کے لیے ہلکان ہورہا تھا مگر وہ مانے کے لیے تیار نہیں تھی سارا دن وہ اسے اگنور کرتی سفائر کے ساتھ وقت گزارتی رہی
"اِدھر بھی بندہ ہے اسے بھی پوچھ لو اسے بھی پیار کا حق ہے ۔”
وہ سفائر کو کپڑے پہنا رہی تھی جب دین چینل چینج کرتے ہوے بولا پر وہ خاموشی سے اپنا کام کرتی رہی
"سوچو موشم اگر اسامہ مجھے زبردستی کہتا کہ تمھیں طلاق دو کیونکہ نور کہہ رہی ہے کہ میں اس کی آپی کے لیے اچھا نہیں ہو تو کیا کروں گی ۔”
اس کا ہاتھ ایک دم ساکت ہوگئے
"کوئی کہے دین موشم میں کھبی محبت تھی ہی نہیں انھیں الگ ہوجانا چاہیے بس ختم بیشک جو بھی تھا وہ بس ایک الفت تھی ۔”
آنسو ٹپ ٹپ سفائر کے چہرے پہ گرنے لگے وہ منہ کھول کر عجیب عجیب سی آوازیں نکال رہی تھی
صلاح الدین اُٹھا اور اس کے کو سیدھا کر کے سامنے کیا اس کا چہرہ پورا گیلا ہوگیا تھا
"میری کیفیت مت سمجھنا تم پھر سے یہ کام شروع کردیا ہے ۔”
ثمرن نے اپنے منہ پہ ہاتھ رکھ کر اس کے سینے پہ سر رکھ دیا بس پھر برسات شروع دین نے اس کے گرد بازوں پھیلائے اور اسے خود میں بھینچ لیا
"آپ نے ایسا کیوں کہا دین آخر کیوں !!!۔”
صلاح الدین نے اس کے سر کو تھپکا
"بس بس ۔”
"میں نوری کا بھلا چاہتی ہوں اور آپ آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں اس کی دُشمن ہوں ۔”
اس نے اس کو الگ کر ہاتھوں کے پیالے میں اس کا چہرہ تھام کر انگھوٹے سے اس کی نین سے نکلتے پانی کو صاف کیا
"تم اس کی دُشمن ہرگز نہیں ہو میری جان بلکہ اس کی دوسری ماں ہو مگر جو اب کرنے جاو گی اس سے تم دُشمنی سے بھی بدتر کام کرو گی وہ اسامہ کی پسلی سے نکلی ہے تم اسے کیسے کسی اور کا مقدر بنا سکتی ہو ۔”
"دین !۔”
"نہیں موشم آج تک جو تم نے کہا ہے وہ میں نے سُنا ہے مگر ابھی بس تم مجھے سُنو کوئی دباو نہیں ڈال رہا بٹ پلیز ایک بار تحمل سے سُن لو اور پھر سوچو پھر فیصلہ کرو ۔”
اس نے ثمرن کے بال پیچھے کیے اور پھر مڑ کر اپنی بیٹی کو اُٹھایا اور اسے پیار کیا جو اب بالکل سونے والی ہورہی تھی
"رات کو جگا جگا کر اب میری جان سو رہی ہی ڈیڈی کی جان ! تم اسے سلا کر آو میں ابھی مورے سے بات کر کے تمھارے پاس آتا ہوں اس وقت مجھے کوئی کام کرتی نظر نہ آو پر ایک بات آج تم اسامہ کی اچھائی اور بُرائی کو تولنا تم اس دن کو یاد کرنا جس دن تم نے صبح کو اس سے الگ کیا تھا اس دن تو تم نے اسے دیکھا تھا بس پھر دھیان سے سوچنا اگر نہیں سمجھ آتی تو اسامہ کو ایک موقع دو ۔”
وہ کہہ کر سفائر کو اس کو دیں کر اور اس کا ماتھا چوم کر چلا گیا جبکہ وہ بالکل خاموشی سے اس کی پُشت کو جاتا ہوا دیکھنے لگی
••••••••••••••••••
آج وہ کلاس کے اندر آئی تو کلاس بالکل خالی تھی
اس نے گھڑی کو دیکھا تو کلاس کو اس وقت شروع ہوجانا تھا مگر پھر اسے یاد آیا کہ آرٹ روم میں جانا تھا
"شٹ !!!۔”
تیزی سے بھاگتے ہوے وہ آرٹ روم کی طرف بڑھی اور دس منٹ میں وہ فرسٹ فلور پہ پہنچی کلاس شروع ہوچکی تھی اور اسامہ بورڈ پہ کچھ لکھ رہا تھا
وہ دروازہ کھلنے کی آواز پہ مڑا بھاگنے کی وجہ سے اس کا سانس پھول گیا تھا اس لیے وہ رُک کر گہرے گہرے سانس لینے لگی اسامہ نے اسے دیکھا پھر وقت کو پھر بولا
"آپ کی صبح ہوگئی مس صبح فرہاد !!! ۔”
فرہاد کو اس نے خاصا زور دیں کر بولا تھا
"مجھے نہیں پتا تھا کلاس آج فرسٹ فلور پہ ہے ۔”
وہ اس کو گھورتے ہوے بولی تھی
"کلاس میں دھیان کہاں ہوتا ہے آپ کا !۔”
اب کہ بار وہ سختی سے بولا تھا مگر صبح نے جتنی سختی جھیلنی تھی وہ اس پل جھیل چکی تھی جب اسامہ نے اس سے اپنی نفرت کا اظہار کر کے چھوڑ دیا تھا اس لیے اب اسے کوئی فرق نہیں پڑنے والا تھا
"دھیان کلاس میں تھا میرا مگر ایک سٹوڈنٹ ہونے کے ناطے اب ساری باتیں دماغ میں یاد تو نہیں ہوسکتی ۔”
اُف !!! یہ لڑکی
"بہرحال آپ پہلی دفعہ لیٹ ہوئی ہے اس لیے آپ کو چھوڑ رہا ہوں آئیندہ ایسا ہونا نہیں چاہئیے ۔”
"چھوڑ تو تم پہلے چکے ہو اب کتنا چھوڑو گے ۔”
وہ دھیمے لہجے میں کہتے سر ہلا کر خالی سیٹ ڈھونڈنے لگی
"آج آپ کا پہلا دن ہے تو آج میں آپ کی سوچ دیکھنا چاہتا ہوں اور آپ اپنی سوچ اسے سکیچ یا پینٹنگ کی صورت میں بنائیں گے آپ کے پاس وقت صرف چالیس منٹ کا ہے یور ٹائیم سٹارٹ ناو !!
صبح نے بڑے سے پیچ کو اپنے سامنے پایا پھر اس نے اپنے بیگ سے کریون باکس نکالا اور پھر گہرا سانس لیتے ہوے وہی بنانے لگی جس میں وہ ماہر تھی اور اسے چالیس منٹ بھی درکار نہیں تھے وہ یہ کام پورے بیس منٹ میں بھی کرسکتی تھی
اسامہ رائونڈ لگا کر اس کے پاس آیا جس نے ابھی تک اتنا خاص سٹارٹ نہیں کیا تھا
"واو بہت اچھا !۔”
وہ سفید پیچ کو دیکھ کر ظنزیا بولا تھا صبح نے نظریں اُٹھا کر اسے گھورا وہ بھی مسکراتی نظروں سے اسے گھور رہا تھا اور ایک دم صبح کا دل عجیب ہوگیا
"یہ دھاڑی میں اور بھی زیادہ ہینڈسم ہوگیا ہے ۔”
"اسامہ تم شیو مت کرنا تم نا بیرڈ رکھنا ۔”
"کیوں ؟۔”
وہ لاونج میں بیٹھے کوئی ہارر فلم دیکھ رہے تھے اچانک نور صبح کے دماغ میں بات آئی وہ اسامہ کو دیکھتے ہوے بولی
مگر جواب بڑا سپاٹ سا آیا تھا
"ایسی روز روز وہی تمھاری سیم شکل دیکھتی ہوں اس دفعہ ڈفرنٹ کچھ لاو تاکہ میں بھی بور نہ ہوں ۔”
اور اسامہ کا ایک بار پھر دل کیا اس کی گردن مروڑ دے ۔
"صبح میڈم تم گنجی ہو جاو وہ کیا ہے نا تمھارے وہی چڑیلوں کی طرح لمبے بال دیکھتے ہوے بور ہوگیا ہوں ۔”
اور پھر ساری رات ان کی بعث ہوتی رہتی
اسامہ نے فورن نور کے سامنے چُٹکی بجائی
"ہلیو میڈم آپ نے اگر پینٹنگ نہیں کرنی تو آپ کلاس سے باہر جاسکتی ہیں ۔”
صبح نے لب بھینچ لیے پھر بولی تو کافی آہستہ سے
"کل آپ نے اپنی کمر تڑوائی تھی آج کیا آپ نے ٹانگیں بھی تڑوانی ہیں ۔”
اسامہ سپٹا گیا اس لڑکی کو آئی ایس آئی میں جانا چاہئیے
"میں سمجھا نہیں مس صبح اور آپ کو میرے سے فری ہونے کو کس نے کہا ہے ۔”
"تو آپ کو بھی فری ہونے کی کس نے اجازت دی ہے ٹیچر ہیں تو ٹیچر ہی ہیں ۔”
وہ دانت پیستے ہوے بولی ہاے اس کی صبح
وہ مسکرا کر تھوڑا سا جھکا وہ ایک دم پیچھے ہوئئ کلاس میں موجود سٹوڈنٹ کی بھی پروا نہیں ہے کمینہ !!!
"ٹیچر سے پہلے میں تمھارا شوہر ہوں اور مجھے فری ہونے کے علاوہ بہت سی چیزوں کی اجازت ہے ۔”
وہ یہ کہہ کر رُکا نہیں چل پڑا اور وہ اسے دیکھ رہی تھی وہ بڑے آرام سے چل رہا تھا اسے کمر پہ نہیں لگی تھی یا پھر وہ کوئی اور تھا نہیں یہ لازمی یہی ہوگا سر جھٹک کر اپنے کام پہ مصروف ہوئی
•••••••••••••••
"تم نے ٹھیک کیا مگر دین تمھیں ایسے نہیں کہنا چاہئیے تھا وہ نہیں محبت کرتی تو پھر اور کون کرتا ہے اس سے ۔”
ردا خانم اس کی پوری باتیں سُنے کے بعد بولی
"خانم میں کون سا انکار کررہا ہوں بس مجھے اچانک غصہ آگیا ٹھیک ہے اسامہ سے اس وقت الگ کرنا بنتا تھا اگر نور صبح خود کہتی یا روتی تو میں کیوں نہ انھیں الگ کرتا مگر خانم آپ خود بھی جانتی ہیں اسامہ اور نور ایک دوسرے سے کتنی محبت کرتے ہیں نور کی حالت دیکھی تھی آپ سب نے مگر میں چھ سال سے دیکھتا آرہا ہوں وہ میری بیٹی جیسی ہے سفائر اور اس میں ، میں نے کوئی فرق نہیں رکھا اور میںچاہوں گا میری بچی کی زندگی خراب ہو اور دوسری طرف میرا بھائی ہے اسامہ چھ سال چھ سال وہ نور کی جاسوسی کرتا رہا جیسے ہی اس کا سیمسٹر ختم ہوتا وہ دور کر دوہا کی فلائٹ پکڑتا اور بس پھر اپنے کام میں لگ جاتا اور جب وہ بزنس اسٹیبلش کرچکا تھا تو ہمارے گھر کے تھوڑے فاصلے پہ اس نے کڑور پہ مشتمل ولا خرید لیا کس لیے صبح کی خاطر اور سچی پوچھے اتنا شاہد میں اپنی بیوی کا دیوانہ نہیں ہوں جتنا اسامہ صبح کا ہے اس رشتے میں محبت کی نہیں عشق کی مہک آتی ہے اور اسامہ جیسا بندہ جو لڑکیوں سے بھاگتا تھا آج ایک لڑکی کے پیچھے پڑ گیا جو اس کی شرعی اور قانونی بیوی ہے ۔”
وہ اپنے بات ختم کر کے پانی کا گلاس لینے لگا
"بات تم نے سو فیصد ٹھیک ہے دین بیٹا مگر یہ بھی تو دیکھو ثمرن کی کیفیت ماں باپ اور بھائی کو اس نے چھ سال تک نہیں دیکھا ماں باپ کا تھوڑا سا سہارا ہوتا تو وہ ایسے جذباتی نہ ہوتی اب اس کے میکے میں صرف نور صبح ہے اور وہ اس کو کھونے سے ڈرتی ہے
اور دین اس کی جگہ رکھ کر سوچو گے نا تو پھر بیٹا اس کو سمجھ پاو گے واقعی بہت مشکل ہوتا ہے اپنی زندگی قربان کردینا بیشک اللہ نے اس کی آزمائش کی صورت میں تم جیسا اچھا اور محبت کرنے والا شوہر اور ایک خوبصورت زندگی عطا کی مگر پھر بھی دین زخم تو زخم ہوتے ہیں اور بعض زخم مندل ہونے میں کافی سال لگ جاتے ہیں اگر اس کے ماں باپ اس وقت اس کے ساتھ ہوتے تو وہ کھبی ایسا نہ کرتی وقت دو پاکستان لاو اسے ارباز کی ڈیٹ فکس کرنے لگی ہوں اور اسامہ کا کہنا ہے اس کی شادی کی تیاریاں شروع کردیں میرا ابھی معاملہ رہنے دیں میں بھی سمجھاوں گی اور ثمرن بھی اسامہ کو اچھی طرح جان لے گی بس کچھ مت کہنا اسے اور پریشرائز تو ہرگز نہیں کرنا ۔”
"ٹھیک ہے جیسا آپ چاہئیے ویسے یہ ارباز کی بات آپ نے مجھے کیوں نہیں بتائی ۔”
"ابھی بات نہیں ہوئی تھی میرے ان لوگوں سے اس لیے ایسے کیسے بتادیتی یہ لو تمھاری ماں آگئی بات کروں ان سے ۔”
وہ بات کرنے لگا ان سے پھر دیکھا ثمرن اسے ہی دیکھ رہی تھی پھر کچن کی طرف بڑھ گئی
•••••••••••••••••
"ویسے یہ تم کیا کالا کالا کررہی ہو ایک سجیشن دوں ۔”
وہ پورے دس منٹ بعد آیا صبح کو اب اس نے مصروف پایا تھا تو اس کو تنگ کریں بغیر نہ رہ سکا وہ اسے اگنور کر کے اپنے کام میں لگی رہی
"ایک خوبصورت سا بندہ بناو اس کی نیلی آنکھیں ہو اور ساتھ میں اس کی دو پونیاں بنی ہو پرفیکٹ نہیں ہے ۔”
صبح کے چہرے پہ مسکراہٹ آئی اسے وہ پل یاد آگیا مگر پھر سر جھٹک کر اپنے کام میں لگی رہی سر اسامہ اسے دیکھتے رہے پھر پینٹنگ کو مطلب یہ بھی اس سے زیادہ پھوٹر نکلے گی کیونکہ اس وقت سواے کالا رنگ پیج میں پھیلنے کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا اور ٹائیم اس کے پاس صرف بیس منٹ تھے اب وہ اسے خوب ڈانٹے گا ۔ وہ مسکرا کر آگئے بڑھ گیا
اور جب پورے بیس منٹ ہوگئے تو اس نے ٹائمز آپ کہہ کر سب کو اپنے کام میں روک دیا اس کا دل کررہا تھا سب سے پہلے صبح کا دیکھا مگر نہیں اس نے سب کی طرف پہرا دیا اور آنکھوں کے اشارے سے ان کے کام کو اپرو کیا اور کسی کو ڈسایپرو لیکن کوشش اچھی بول کر جب بلا آخر صبح کے پاس آیا تو پہلے اسے دیکھا جو اب اپنے فون پہ مصروف ہوگئی تھی اور پھر پینٹنگ کو تو جیسے رُک گیا اور اسے لگا سارا پل جیسے کی وقت رُک گیا تھا بس ایک وہ تھا اور اس کے سامنے ایک پینٹنگ جس میں وہی تھا مگر جیسے اس کا عکس آہستہ آہستہ ریت کے مانند اُڑ رہا تھا جیسے اس کے منہ سے نکلتا سگیرٹ کا دھوا اس کی کھڑی ناک بالکل جیسی تھی ویسی صبح نے پوٹرے کی اس میں اس کی شیو ہوئی تھی اس لیے کوئی اب تک اس مسٹری گائی کو پہچان نہیں سکا تھا جو اب ان کا ٹیچر ہے دوسرے ہاتھوں کی انگلیاں صرف لیپ ٹاپ کی کی بورڈ پہ مرکوز تھی جبکہ ان آنکھوں میں گو کہ وہ سٹیل بلیو نہ تھی کیونکہ پینٹگ بلیک اینڈ وائٹ تھی مگر اس میں درد تھا جو چھ سال پہلے اس کی آنکھوں میں ہوا کرتا تھا نور نے اس کی آنکھوں میں درد کی گہرائی کو پہچان لیا تھا جو آج تک کسی نے نہیں پہنچانا تھا ورنہ تصویر اسامہ کو اتنی مکمل کھبی نہ لگتی
وہ بنا کچھ کہے صبح کو دیکھے بنا کلاس سے چلا گیا
سب حیرت سے اسامہ کو دیکھنے لگے جبکہ صبح کو بھی حیرت ہوئی اسے کیا ہوا
••••••••••••••••••
آج ان کی باسکٹ بال کی پریکٹس کا پہلا دن تھا صبح
چینج کر کے آئی اس نے اپنی ٹیم کے مطابق لائٹ بلیو سپورٹس ڈریس پہنا تھا مگر وہ چینجگ روم میں اپنے بال ٹھیک کرنے لگا بالوں کی پونی باندھ رہی تھی کہ اچانک اس کا فون بج اُٹھا
"اُف اب اس وقت کون ہوگا !۔”
اس نے بنا دیکھا اُٹھا لیا اور ہیڈ فون کان میں لگایا
"ہلیو !۔”
"ہائی بیوٹیفُل لیڈی ۔”
اس لفنگے کی آواز سُن کر صبح کا دل خراب ہوگیا کوئی کہہ بھی سکتا تھا وہ شاہی خاندان کا ہے ۔
"کیوں اپنا بازو ایک بار پھر تڑوانا چاہتیے ہو مجھے سے آرام نہیں آتا ۔”
وہ سختی سے پنز اپنے بے بی ہیر میں لگا رہی تھی
"ہاے یہی چیز تو آپ کی بھاتی ہے صبح میڈم ورنہ ہم شہزادی کے لاڈلے کی سپوت کو کسی چیز کی کمی ہے ۔”
"تو اگر کمی نہیں ہے تو یہاں اپنا وقت کیوں برباد کررہے ہو ۔”
"آپ جیسی بندی کے لیں اگر مجھے اپنا آپ بھی برباد کرنا پڑیں تو ہم حاضر ہیں ۔”
"مجھے شہزادی رامین سے پوچھنا پڑیں گا کہ ان کے گھر میں گدھا کیسے پیدا ہوگیا رکھو فون ہر وقت دماغ کھانے لگ جاتے ہو مغلوں اور تم لوگوں میں کوئی فرق نہیں لگتا مجھے ۔”
"ہاے ایسے تو نہ کہے ویسے ہمارے ہاں پارٹی آرہی ہے ۔”
"تو میں کیا کروں میں کوئی کیٹرنگ والی لگی ہوں میں اب بتارہی ہوں قاسم تم شہزادے کے بھانجے ہوں یا پوتے یا ڈونکی میں بالکل بھی متاثر نہیں ہونے والی ۔”
اس سے قبل کچھ کہتا صبح نے فون بند کردیا
"اُف زندگی پہلی مصیبت سے بھری ہے اوپر سے یہ ۔۔۔”
وہ چل کر گراونڈ کی طرف آئی سب ایک دوسرے کہ خوش گپوں میں لگے ہوے تھے وہ ان سے بنا بات کیے سیدھا بال حارث سے کھینچ کر اسے باونس کرنے لگی
"ارے یہ کیا میں پہلے کرنے والا تھا ۔”
"چُپ کرو ہر رات کھیلتے ہو مجھے عرصہ ہوگیا ۔”
"کیا دو دن پہلے عرصہ کہتے ہیں اسے ۔”
وہ اس سے بال پکڑنا چارہا تھا مگر صبح اسے بال نہیں دیں رہی تھی باونس کر کے وہ نیٹ کے قریب آرہی تھی جبکہ حارث بھاگ کر آرہا تھا وہ ایک دم پیچھے ہوئی وہ آگئے ہوکر گرنے لگا وہ ہنس پڑی اور دوسری طرف آئی وہ بلا آخر کامیاب ہونے لگی کیونکہ جیسے اس نے پھینکا اور بال نیٹ میں جانے لگی مگر کوئی چھ فٹ تین انچ لمبی ہائیٹ والا اسامہ دی چکی بلکہ نہیں اسامہ دی کوچ نے فورن بال کو کیچ کر جمپ لگائی نور صبح کا منہ کھل گیا وہ اس آنکھ مارتا ہوا دوسری طرف باونس کر کے گیا صبح کو ہوش آیا اور وہ تیزی سے اس کے پیچھے آئی
"یہ ہر جگہ مکھی کی طرح کیوں گھس رہا ہے ۔”
کہتے ہوے اس کی پُشت کی طرف آئی
مگر وہ پیچھے ہوا وہ لڑکھڑانے لگی اسامہ کی ہنسی چھوٹی صبح کو آگ لگ گئی
"سر بال واپس کریں !۔”
"واپس لے لو !۔”
وہ آگئے کر کے بولا صبح لینے لگی اسامہ نے بازو میں رول کر کے گردن تک لیے کر دوسرے ہاتھ میں لے کر گیا وہ چڑ کر اس کے پیچھے آئی وہ اور بھاگتے ہوے نیٹ کی طرف گیا اسامہ دی چکی نے گن گن کے خوب بدلے لینے تھے
"ہیری اس کو پکڑو !!۔”
وہ حارث کا حیرت سے کھلے منہ کو دیکھنے لگی مگر وہ اسامہ سے کیسے بال نکلتا
"بچے سے کیا کہہ رہی ہو لٹل گرل !۔”
وہ اب جمپ لگا کر بال اندر گرا چکا تھا اور صبح نے جلدی سے بال اُٹھائی اسے حیرت ہورہی تھی کیا یہ وہ نہیں تھا جسے کمر پہ لگی تھی ورنہ اتنے آرام سے کھیل رہا تھا ساروں نے اسامہ کے اتنے سپُر طریقے سے کھیلنے پر تالیاں ماری صبح سب سے اچھی پلیر تھی لیکن اسامہ کو کھیلتے ہوا اور تالیاں وصول کرتے دیکھ کر غصہ آگیا
وہ اسامہ کو مارنے لگی مگر وہ چالاکی سے سائڈ پہ ہوگیا اور بال حارث کو لگ گئی
"اُف صبح !!۔”
وہ چلایا
اسامہ اب کھڑا دل شکن مسکراہٹ سے صبح کو دیکھ رہا تھا
"بہت محنت کی ضرورت ہے مس صبح !۔”
"میں باسکٹ بال کی چیمپین رہ چکی ہو سر مجھے آپ مت بتائیں ۔”
وہ غصے سے بولی یعنی کے یہ اب اسے بتائیں گا
"لگتا تو نہیں ہے انسان کو شوخیاں بھی مارتے وقت سوچ لینا چاہئیے اینڈ ائیم گولڈ میڈلسٹ ان Yale university اور مجھے سکالرشپ بھی باسکٹ بال کی چمپین ہونے پر ملی تھی اس لیے میرے سے بہتر نہیں کھیل سکتی ہو گی آپ !۔”
سارے کے منہ سے واو نکلا واقعی میں ہی واز دا مین آف مینی ٹیلنٹ اور صبح حیرت سے اسے تک رہی تھی یہ اسی کا اسامہ تھا نا
"خیر گائز آپ سب کا میں کوچ ہوں گروپ آئے کے سینان ہیں مگر گروپ بی کا کوچ میں ہوں اس لیے ٹائیم بہت کم ہے اور ورک بہت زیادہ کوشش کریں گے اندر بھی کھیلے اور باہر بھی کیونکہ میچ کی لوکیشن سپرائزنگ ہیں اور میرا مانا ہے کہ موسم جیسا بھی ہو بارش ہو دھوپ ہو مگر کھیلے ایسے کہ آپ کو اردگرد کی بھی کوئی پروا نہ ہو یو ہیو ٹو فوکس ان یور گولز رائٹ ہم اپنے گروپ میں دو حصے کریں گے اور ہر ایک حصہ کا ایک کیپٹن ہوگا مگر ڈیسائڈ میں کروں گا کہ کون اس قابل ہے مس صبح فرہاد وہ جو بال آپ نے پھینکی ہے جلدی سے اُٹھا کر لائے ۔”
وہ کہتا ہوا سُرخ چہرہ لیے صبح کی طرف متوجہ ہوا جو شعلہ نظروں سے دی چکی کو سبق سکھانے کا سوچ رہی تھی

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔