شہریار
اِس حصارِ روز و شب سے، دوستو نِکلو ذرا
دیکھ لی دُنیا بہت، اب خود کو بھی دیکھو ذرا
جس طرف بھی جائیے، تنہائیوں کی گرد ہے
شہرِ دِل میں یک بہ یک کیا ہو گیا، سوچو ذرا
سائے پِھر سائے ہیں، ڈھل جائیں گے یہ سورج کے ساتھ !
یہ حقیقت تلخ ہے، لیکن اِسے سمجھو ذرا
کونپلیں زخموں کی پِھر مُرجھا گئیں، اہلِ جنُوں !
آؤ شاخِ آرزو کو، خُوں سے پِھر سینچو ذرا
آنسوؤں کا سیل، ہر شے کو بہا لے جائے گا
جس طرح بھی بن پڑے، اِس سیل کو روکو ذرا
شہر یار

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔