Man Dar Ishq Basham Hastm
Samreen Shah
Epi 30 Part 1
خانم سامنے بیٹھی ان سب کی ڈیمانڈذ کو غور سے سُن رہی تھیں ساتھ ہی ایک طرف ان کے بلال بیٹھا ہوا تھا جس نے سائڈ پہ پیسوں سے بھرے دو بڑے بڑے بیگ وہ بھی ان کے کہنے پر رکھیں ہوے تھے اس کو اتنے دو اس کو اتنے یہ سلسلہ چلتا رہا جب بلال نے ان کے کندھے پہ نرمی سے ہاتھ رکھ کر ہولے سے تھپکا وہ اب اپنے مینیجر اور وکیل سے کچھ ضروری بات کررہی تھیں چونک پڑی اور بے اختیار مڑ کر اسے دیکھا
"ایک منٹ ہاں بولو بلال !۔”
"سب کے مسائل حل کررہی ہیں میرا بھی چھوٹا سا مسئلہ ہے سولو کردیں پلیز ۔”
وہ بیچارگی سی صورت بناتا خانم کو بہت پیار لگا تھا مگر وہ اسے گھورنے لگیں
"تم اس گاوں کا حصہ نہیں ہو اور تمھارا یہ چھوٹا سا مسئلہ میرے لیے بہت بھاری ہے میرا فیصلہ اب بھی نہ میں ہے ۔”
وہ اب سنیجدگی سے کہہ کر دوبارہ مڑنے لگی کہ بلال نے روکا
"دیکھیں آپ دین کو بلوا لے اگر وہ اور اس کی مسز حرا کو معاف کردیں گئے پھر تو آپ کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا نا !۔”
وہ ہوشیاری سے دین کا پتہ پھینک کر انھیں زیر کررہا تھا مگر وہ بھی ردا خانم تھیں اتنی آسانی سے کسی کے جال میں نہیں پھنستی تھیں ۔
"بیشک وہ معاف کردیں ،میں نے بھی کردیا ہے مگر میں اس لڑکی کو اپنی بہو نہیں بناؤں گی ۔”
وہ چڑنے لگا
"دادو میں نے آپ سے کچھ نہیں مانگا آج تک آپ میری ایک خواہش بھی پوری نہیں کرسکتی ۔”اس نے امویشنل کرنا ضروری سمجھا
"اگر تمھاری خواہش قابل دید ہوتی تو میں سو بسمہ اللہ کر کے کیوں نہ پوری کرتی اپنے بچے کی خواہش دیکھو بلال بچے میں بہت دور اندیشی سے کام لے رہی ہوں اور میں چاہتی ہوں تم بھی لو فائدہ تمھارا ہی ہے بلال ورنہ اس الفت میں سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں ہوگا ۔”
وہ بہت سمجھداری سے اسے قائل کررہی تھیں
"وہ شرمندہ ہے آپ بھی تو دیکھیں وہ نہ کھانے کھا رہی ہے نہ کسی سے بات کررہی ہے وہ نمازیں بھی باقائدگی سے پڑھ رہی ہے وہ بدل رہی ہے دادو کچھ تو اپنا آپ دل نرم کریں میرا آپ سے وعدہ ہے میں بالکل نہیں پچھتاؤں گا !۔”
وہ ان کا ہاتھ پکڑ وہ کر بھرپور امیانداری اور سچائی سے بولا تھا کہ ان کا دل پگھل گیا اور وہ دل میں اس کی خواہش پوری کرنے کے لیے تیار تھیں مگر حرا کو شرمندہ کرنا ضروری تھا کہ وہ آئیندہ ایسی حرکت کرنے کا سوچتے وقت بھی گناہ تصور کریں وہ خود بھی غور کررہی تھیں ساروں کے رویے کے بانسبت حرا کا بہت تبدیل ہوا تھا اور انھیں خوشی تھیں اس بات کی بس دین اور اس کی بیوی آجائے وہ ان سے پورے دل سے معاف مانگ لے ، وہ جانتی تھیں دین بڑے دل کا ہے وہ معاف کردیں گا پھر وہ اپنے پوتے کی آرزو دل و جان سے پوری کیوں نہیں کریں گئیں ۔
"اچھا سوچنے دوں جاو اب صبح سے میرے ساتھ ہو ۔”
وہ منہ بنا چکا تھا اور اُٹھ گیا
"پتا نہیں کب سوچے گئیں آپ !۔”
وہ مسکراہٹ دبا کر اب منیجر کی طرف متوجہ ہوئی
※※※※※※※※※
وہ اب ٹیک آف کر چکا تھا پھر اس نے ثمرن کو دیکھا جو اب ڈرنے کے بجائے سر جھکائے کسی ایک نقطے پر غور کررہی تھی
"موشم ؟۔”
وہ چونک پڑی اس نے سر اُٹھایا پھر زمین کو دیکھنے لگی وہ جھٹکا لگنے پر بھی نہیں چیخی تھی یہ بات دین کے لیے کافی حیران کُن تھی کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد اس نے سیٹ بیلٹ اُتاری پھر اُٹھ کھڑا ہوا ایک دم کوک پٹ کا دروازہ کھلا اور ایئرہوسٹس نمودار ہوئئ
"ال اوکے سر !۔”
"جی آو !۔”
وہ اب جھک کر اس کی سیٹ بیلٹ کھولنے لگا پھر اس کو دیکھتے ہوے ٹہر گیا وہ رورہی تھی
اس کی انگلیاں بے اختیار سیدھا اس کے گال کو چھونے لگی ثمرن نے پھر بھی سر نہیں اُٹھایا تھا وہ اب مڑ کر ایک معزرت زدہ مسکراہٹ اچھلاتا پرائیوٹ مومنٹ چاہتا تھا وہ بھی مسکرا کر دروازہ بند کر چکی تھی
وہ اب گھٹنے کے بل بیٹھا پھر اس کا سر اُٹھانے لگا
مگر وہ اس کے ہاتھ ہٹا کر اپنے گال تیزی سے صاف کرنے لگی
"میں آپ جیسے اچھے بندے کی قابل نہیں ہوں ۔”
وہ گولگیر لہجے میں بولی صلاح الدین ہنس پڑا
"دین کی جان کس نے کہا یہ تم سے ۔”
وہ اب اس کے ہاتھ پکڑتے ہوے بولا
"میں نے آپ سے بہت بدتمیزی کی آپ کے ساتھ اتنے بُرے طریقے سے پیش آئی اور آپ ، آپ میرے لیے اتنا کچھ کررہے ہیں میں واقعی آپ کے قابل نہیں ہوں ۔”
وہ اب بار بار اپنے لہجے کو ہموار کرنے کی کوشش میں بہت دھیمے سے بول رہی تھی مگر اس کی آواز بھرائی جارہی تھی
"اُف اتنا سیلاب تم کہاں سے لے آئی ہو ! بس بھی کرو ورنہ میں خود پر قابو نہیں پاسکوں گا چلو آو دیکھنا نور مل جائے گی ۔۔”
اور وہ کچھ بھی کہے بغیر سیٹ سے اُتر کر اس کی گود میں بیٹھ کر اس کی گردن میں منہ دیں بس رونے لگی
"آئی لو یو دین آئی لو یو سو مچ ! پلیز الادین آپ اپنی موشم کو معاف کردیں میں اب کھبی مر کر بھی آپ سے بدتمیزی نہیں کروں گی ۔”
ہچکیوں سے کہتے ایک ایک لفظ دین کی رگوں میں بس رہے تھے اور روح میں جیسے آسودگی پھیل گئی تھی
اس کے گرد بازوں پھیلاتا وہ اسے کھل کر رونے دینے لگا اور وہ جانتا تھا اب وہ نہیں روئے گی
••••••••••••••••••••
"تم نے اسامہ کی بیوی دیکھی ہے تیرے جتنی ہیں لیکن کتنی خوبصورت گوری چٹی مومی گڑیا سی اور تو اپنے آپ کو دیکھ اسامہ پر بھی رشک آتا خون بہا میں ملی بھی تو کتنی سُندر بیوی اور میرے نصیب پھوٹے ہوے جو میں نے تم جیسی سے شادی کر لی ۔”
"تو کس نے کہا تھا مجھ سے کرنے کو نہ کرتے تو آج میری زندگی یو تباہ نہ ہوتی اور میں اس وقت چھٹی جماعت میں چلی جاتی ۔”
دل کا درد وہ دل کو ہی بتاتی خاموشی سے جھاڑو لگا رہی تھی جبکہ وہ اپنے بکواس میں لگا رہا
"کون سا کباڑ ختم کررہی ہے تو مجال ہے شوہر کو بھی وقت دے پکی جہنمی ہے مجھے غصہ دلا کر کیا سمجھتی ہے رو سُکھی رہے گی اب تو اس گڑیا کو دیکھا کر تیری جیسی منہوس کی شکل دیکھنے کا دل نہی کرتا چل دفع ہو یہاں سے باہر مجھے سونا ہے ۔”
وہ غصے سے بولتے اسے باہر کا رستہ دکھانے لگا اور وہ پریشان ہوگئی باہر اتنی تیزی بارش ہورہی ہے اور وہ کیسے باہر جائے
"جا نا او جاتی کیوں نہیں !۔”وہ جوتی اُٹھانے لگا تو وہ تیزی سے جھاڑو چھوڑ کر تیزی سے باہر بھاگی ۔
••••••••••••
"یہ کتنے بال ہیں تمھارے ہاتھوں میں ہی نہیں آرہے !!۔”
وہ جھنجھلا گیا تھا کھبی ایک طرف سے لٹ پکڑتا تو کھبی دوسری طرف سے نکل جاتی کھبی وہ اتنی زور سے بال کھینچتا کہ بے اختیار نور چیخ پڑتی پھر کھبی اتنی ڈھیلی پونی بناتا کہ پونی اس کے سلکی بالوں سے پھسل کر نیچے گر جاتی وہ اب چڑ گیا تھا
"بھئی مجھ سے نہیں ہورہی اتنے لمبے بال رکھتی ہی کیوں ہو تم لڑکیاں !!
وہ اب برش ڈیسک پہ پٹھکتے ہوے بولا
"نہیں نہیں بنائیں دیکھا آپ نے بس ہاتھوں میں پونی ڈالنی ہے پھر میرے سارے بال اپنی ہاتھوں کی گرفت میں لے پھر اس میں پونی گھسائے اس کے بعد پونی کے کم سے کم دو یا تین بال دیں اور یہ کام آپ اونچائی سے کریں پھر ہوگیا ۔”
"اگر بولنا آتا ہے تو خود ہی کروں مجھ سے نہیں ہورہا !۔”
"پلیز نا اسامہ پھر میرا ڈورئے مون لگ جائے گا !۔”
"اُف تم نا !!۔”
پھر ایک دم اس کے صبح کی طبیعت کے باعث چُپ ہوگیا اور دوبارہ اس کی ہدائیت کیے ہوے طریقے سے کرنے لگا اور بلا آخر انتھک کوشش سے اسامہ دی چکی اپنے مشن میں کامیاب ہوچکے تھے
"واو مگر سر درد ہونے لگا اتنی کس کے باندھی ہے ۔”
وہ اب اپنے سر کو دبا رہی تھی پھر بلاآخر اُٹھ گئی پھر مڑی کہ اس کے بال اسامہ کی منہ پہ پڑے
"اُف !!۔”
وہ اب ربر بینڈ اُٹھانے لگی پھر اسے دیکھا
"نہیں !!۔”
اسامہ نے تیزی سے گھورا
"نہیں بالکل بھی نہیں ۔”
وہ بے حد اویل سمایل سے اس کی طرف بڑھی
"پرفیکٹ واو اسامہ آپ کتنے پیارے لگ رہے ہیں ۔”
وہ اپنے کام کا کمال دیکھ کر تالی بجاتے ہوے بولی
"اسامہ لالہ آپ کی کالی کافی ! یہ کیا ہاہاہاہاہاہا !!۔”
وہ اسامہ کی کافی لے کر اندر آیا تھا پھر حیرت سے دیکھ کر اس کو ہنسی کے دورے پڑے اسامہ نے دانت کچائے اور پھر تیزی سے انھیں اتارنے لگا کہ صبح نے اس کا ہاتھ روکا
"نہیں بالکل بھی نہیں میں ابھی آپ کی پکس لوں گی ویسے اسامہ ایک اور چیز !!
"سوری بہت ہوگیا میں اب بالکل نہیں سُنوں گا نکالوں اسے اور تم اپنے بتیسی اندر کرو ورنہ میں بتیس کے بتیس توڑ دوں گا !۔”
وہ تو جیسے گل شیر کے ہنسنے پر بگڑ گیا گل شیر کی ہنسی کو بریک لگا ورنہ کوئی بعید نہیں تھا اسامہ کا
"تھوڑا سا میک آپ کرنے دیں میں نے وہ یوٹیوب میں ہزبنڈ میک آپ ٹیگ دیکھا تھا اس میں یوٹیوبر اپنے شوہر کا میک آپ کرتی ہیں مجھے بھی کرنا ہے ۔”
اور اب وہ تیزی سے اُتارنے لگا
"اسامہ پلیز !!۔”وہ منہ بسورنے لگی
"جاوں تم باہر بہت سُن لی تمھاری جاو !۔”
وہ غصے سے بولا
"اُف چکی !۔”
بے اختیار بولتے ہوے اس کی نظر سامنے کھڑکھی میں پڑی تو حیران ہوگئی وہ لڑکی باہر بارش میں کھڑی بھیگ رہی تھی کھبی پریشانی سے اِدھر دیکھ رہی کھبی اُدھر اس کے چہرے پہ عجیب سی وحشت تھی
وہ خود کو روک نہ پائی اور باہر کی طرف بڑھی اسامہ کے روم کے ساتھ ہی یہ دروازہ تھا جس کا لاک اس نے تیزی سے کھولا اور پھر پورا دروازہ کھول کر وہ باہر آئی اور پھر لفیٹ سائڈ پہ مڑ کر اسے آواز دیں
"سُنو سُنو !!۔”
غزل بے اختیار چونکی تھی وہ لڑکی یعنی کے اس کہ مالکن اسے اس طرف آنے کا اشارہ کررہی تھی وہ جلدی سے چلتے ہوے اس کے پاس آئی
"ججج جی بی بی ۔”
"تم پاگل ہو مانا کہ بارش ایک اچھی چیز مزا آتا ہے پر اتنی تیز طوفان پر میں بھی کھبی نہ جاو ایسے باہر کیوں کھڑی تھی کمرہ نہیں مل رہا تھا ۔”
غزل شدت سے کانپ رہی تھی نور نے بے تکلفی سے اس کا ہاتھ پکڑ لیا
"آو اندر آو تمھارے تو ہاتھ بھی کتنے ٹھنڈے ہیں آو ۔”
"ننن نہیں بی بی ۔”
"میرا نام نور ہے تم مجھے نوری بھی کہہ سکتی ہو نور بھی اور صبح بھی بہت سے نام ہے خیر اچھا چھوڑو آو تم بھی میری طرح بے ہوش نہ ہوجاو ۔”
وہ کمزور سا احتجاج کرتی رہی مگر نور کھینچتے ہوے اسے لے آئی
"آو !! تمھارے تو کپڑے بھی بہت میلے ہیں کیا ٹائیم نہیں ملا تھا یا کپڑے نہیں تھے ۔”
وہ اس کے بدرنگ اور تقریباً گھسے ہوے کپڑوں کو دیکھ کر خود کو روک نہیں پائی تھی کہنے سے ۔اور وہ بیچاری پریشان ہوگئی
"آپ کا کوئی کام کرنا تھا بی بی اگر کوئی کام نہیں ہے تو مجھے باہر کھڑا ہونا !۔”
"او ہو کتنی بار کہا ہے میرا نام بی بی نہیں ایک گل بھائی کم ہے اس چکی کا چمچہ کہ تم بھی شروع ہوجاو !ویسے وہ عجیب سا بندہ تمھارے ساتھ کون تھا ؟۔”
وہ اسے لاونج کی طرف لے آئی جو کافی گرم تھا غزل کو تھوڑا سکون ملا مگر وہ ڈر اس پر غالب ہورہا تھا کہ کوئی کچھ کہہ نہ دیں
"جی شو شو ہر ۔”
"اتنا بڑا آدمی تمھارا شوہر ۔”
نور کی آنکھیں پھیل گئی
"ویسے اسامہ کی ساتھ تو میری مجبوراً ہوئی تھئ مگر تمھارا کیا تمھارے بھائی نے بھی کچھ کیا تھا ۔”
وہ نا سمجھی سے دیکھنے پھر کب سمجھ آئی تو نفی میں سر ہلانے لگی
"پھر کیوں کی تم تو اتنی چھوٹی ہو اور کھڑی کیوں بیٹھو نا ۔”
وہ خود جب صوفے پہ بیٹھ گئی تب اس بیٹھنے کو کہا
"نہیں بی بی میں ٹھیک ہوں ۔”
"اُف ایک تو میں کیا کوئی بڈھی اماں ہوں جو سب مجھے بی بی بلاتے ہیں نور نام ہے میرا اور کھڑی کیوں ہو بیٹھ جاو !۔”
وہ اب ٹی وی آن کر چکی تھی
وہ اسے دیکھنے لگی
"اب میں اسامہ کو بلاو !۔”
وہ کچھ سوچ کر اس کا نام استعمال کرنے لگی کیونکہ اسامہ نے بتایا وہ کام والے ہیں وہ اب گھبڑا گئی مطلب سلیم کو پتا چل گیا شکایت آئی ہے تو وہ بیٹھ گئی
"واہ اسامہ کا نیم واقعی ڈروانہ ہے تم نے کھانا کھایا ! مجھے پتا ہے نہیں کھایا ہوگا میں ابھی آئی ۔”
وہ تیزی سے اُٹھی
"بی بی ۔”
مگر وہ ان سُنے کرتا اُٹھ پڑی
•••••••••••••••••••••
وہ اب منزل پر پہنچ گئے تھے دین کے پاس چونکہ چابی نہیں تھی اس لیے بیل مارنے لگا اچانک سائڈ گیٹ کا چھوٹا دروازہ بلا آخر پانچ منٹ کے بیل کرنے کے بعد کھلا اور ایک گارڈ باہر نکلا جو پٹھان ہی تھا
"اسلام و علکیم فرید چاچا !۔”وہ مسکرا کر ان کے بگل گیر ہوا ثمرن حیران ہوگئی مگر پھر جلدی سے حیرت پہ قابو پایا کیونکہ یہ دین تھا سب کے ساتھ ایک جیسا ہی سلوک رکھتا تھا
"او صلاح الدین خان او بچے تو آگیا کدھر غائب ہوا تھا ہم نے بہت مس کیا تم کو ۔”
"میں نے بھی آپ کو چاچا ! ثمرن یہ چاچا فرید یہاں کی دیکھ بال کرتے ہیں اور چاچا یہ میری بیوی ثمرن !
"اسلام و وعلیکم !۔”
وہ اپنا ڈوپٹہ سر پہ اچھی طرح سیٹ کیے آگئے جھکے انھوں نے اس کے سر پہ ہاتھ رکھا
"چاچا کیا ارباز اِدھر ہی ہے اس کے ساتھ چھوٹی سی لڑکی ۔”
وہ صلاح الدین کے کہنے پہ حیران ہوے
"نہیں خان ارباز بچہ تو نہیں آیا اور لڑکی کیوں ساتھ آئے گی بھلا ۔”
"چاچا اگر آپ آغا جان کے ڈر سے کہہ رہے تو بالکل نہ ڈرے ارباز اسامہ میں سے کوئی بھی ہے مجھے اس کا آپ بتادیں پلیز یہ ایک بچی کی زندگی کا معاملہ اور وہ بچی میرے لیے بہن سے بڑھ کر ہے ۔”
"او خان ہم حلال روٹی کماتا ہے ہم کھبی غلط چیز کا ساتھ نہیں دیں سکتا یہ تم اچھی طرح جانتے اس چکر میں ہمارا اپنا جان کیوں نہ چلا جائے ۔
وہ مضبوط لہجے میں بولے
"میں جانتا ہوں اس لیے اتنا پُر امید تھا مگر واقعی کوئی بھی نہیں کیا اسامہ ہے ؟۔”
نجانے کیوں وہ پوچھ اُٹھا
"نہیں اسامہ بچہ بھی نہیں آیا تم ہم کو بتاو صلاح الدین خان مجارہ کیا ہے ۔”
دین نے لب دباے اور مڑ کر ثمرن کو دیکھا کو بالکل خاموش اب بالکل نارمل انداز میں انھیں دیکھ رہی تھی مگر دین جانتا تھا اس کی دل کی کیفیت کیا ہے اس وقت !۔
••••••••••••••••
"ہیں یہ کدھر گئی ابھی تو اِدھر بیٹھی ہوئی تھی ۔”
وہ دودھ کے دو گلاس تھامے لاونج میں آئی تھی مگر وہاں غزل نہیں تھی
"اس کا تو نام بھی نہیں پوچھا جو اسے آواز دوں کہی اس کہ شوہر چلو کوئی نہیں اس چکی کو دیں دیتے ہے ۔”
وہ چلتے ہوے دوبارہ سٹڈی روم میں گئی جہاں وہ مصروف بیٹھا ہوا تھا اس نے سر اُٹھایا
"اب کیا کام ہے اور یہ کیا لائی ہو ۔”
وہ تھکے ہوے انداز میں کہتا سر سیٹ کی پُشت پہ لگا چکا تھا
"اس انگلش میں ملک اور اُردو میں دودھ کہتے اور یہ گائے سے پایا جاتا ہے اس سے ہڈھیاں مضبوط ہوتی ہے ، ہائیٹ لمبی ہوتی ہے ، رنگ اسی کی طرح ہوجاتا ہے اور اور ۔۔۔”
"بس میں جانتا ہوں لیکن دو گلاس کس خوش میں ۔”
"لائی تو میں اس کے لیے تھی مگر اب تم پی لو ۔”
وہ اب کافی کے سائڈ پہ رکھ چکی تھی
اور اپنا گلاس تھامے سامنے والے صوفے پہ بیٹھ گئی اسامہ اسے دیکھتا رہے گیا
"کس کے لیے لائی تھی ؟۔”وہ اب لیپ ٹاپ سائڈ پہ رکھ چکا تھا
"وہی وہ بچی پتا نہیں کیوں بارش میں کھڑی تھی میں اسے اندر بھی لائی تو گھبڑا رہی تھی جیسے میں کوئی ویمپائر ہوں ۔”
"ہاں وہ تو تم ہو!۔”
اسامہ بڑبڑایا
"کیا کہا ؟۔”
"کچھ نہیں بولو اپنی تم !۔”
"تو بس تمھارا نام لے کر زبردستی بٹھایا اور پھر کہا ابھی آئی بس پھر غائب ویسے اس کا شوہر کتنا کوجا ہےاور وہ کتنی پیاری سی ہے ۔”
اس کے چہرے پہ مسکراہٹ آئی کتنا بولتی ہے مسکراہٹ کو چھپانے کے لیے اس نے منہ پر ہاتھ رکھا
"واقعی میں اسامہ بہت چھوٹی ہے مجھے بہت بُرا لگتا ہے جب ایسا ہوتا ایک دفعہ ہمارے گھر میں کام والی آئی وہ لڑکی تیرہ سال کی تھی اور اس کا نکاح ہوگیا تھا عید میں اس کی شادی ہونی تھی مجھے قسم سے اتنا بُرا لگا کیسی زندگی ہے اس کی بندہ کھل کر جی نہیں سکتا وہ پیدا ہوتے کام کرتے ہیں اور مرتے دم تک کام کرتے ہیں مجھے بھی رونا آیا تھا کہ میری بھی ان جیسی لائف ہوجائیں گی مگر ایسا کچھ نہیں ہونا میں پوری دُنیا دیکھنا چاہتی ہوں تو تم مجھے پوری دُنیا دکھاو گے ۔”
وہ اس سے وعدہ کیوں کررہی تھی وعدہ تو اس کے ساتھ ہوتا ہے جن سے محبت اور بھروسہ کیا جاتا تو کیا صبح ؟۔”
"بہت ہوگیا جاو تم سو جاو اور کل سے تمھارئ کتابیں آجائیں گی ۔”
ایک دم صبح کا منہ کھل گیا
"نہیں میری ابھی سکول سے جان چھٹی ہے میں نہیں جاو گی ۔”
"صبح ! پاگل ہو ایک تو بات کرتی ہو کام والے لائف کی دوسری طرف تم سکول نہیں جانا چاہتئ ۔”
وہ حیران ہوگیا
"نہیں سکول گندا صبح صبح اسمبلی میں کھڑا کردیتے ہیں دل خراب ہوجاتا ہے میرا نہیں چھ گھنٹے میں اتنا کچھ کرسکتی ہوں ۔”
"پاگل لڑکی سکول نہیں جارہی ویسے بھی سیشن ختم ہونے لگا ہے تم سوین میں ہونی چاہئیے تھی اس وقت اس لیے ایک سکول سے بات ہوئی ہے میری کافی اچھا سکول ہے وہ ایک ٹیسٹ لے گے پھر جاوں گی ۔”
"نہیں میں نہیں جاوں گی نہیں نا ۔”
اس نے گہرا سانس لیا کہ وہ کہی طبیعت نہ خراب نہ کرلے اس لیے بولا
"ٹھیک ابھی فل حال جاو !۔”
وہ سنیجدگی سے کہنے لگا
"میں چکی تمھیں چھوڑو گی نہیں اگر تم نے سکول بھیجا !۔”
وہ غصے سے کہتے اُٹھ گئی اور دروازہ بند کر ہوا کے جھونکے کی طرح غائب اسامہ دروازے کو دیر تک دیکھتا رہا پھر ہنس پڑا اسامہ ہنسا تھا اسامہ زندگی میں پہلے بار دل سے ہنسا تھا نہیں اسامہ ہنسا ہی پہلی بات تھا ، اس اپنا پل یاد آگیا تھا
"ماما سکول نہیں جانا مجھے وہ تنگ کرتے ہیں ، ماما اسمبیلی گندی ہوتی ہے ۔”
"کیا چیز ہو تم صبح ؟۔”
وہ مسکرا کر دودھ کا گلاس اُٹھا چکا تھا

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔