یہ مجسمہ جرمنی کے شہر Bremen میں ہے، جسے Bremen Town Musicians کہا جاتا ہے۔ یہ …

امير بادشاه بلکل یہ مجسمہ جرمنی کے شہر بریمن (Bremen) میں واقع ہے اور اسے
“بریمن کے شہر کے موسیقار” (The Bremen Town Musicians) کہا جاتا ہے۔
یہ دراصل برادران گِرم (Brothers Grimm) کی ایک
مشھور کہانی پر مبنی ہے،ایک کالم نگارلکتھے ہے، ایک گاؤں میں ایک بوڑھا گدھا تھا۔ عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کا مالک اسے بوجھ سمجھنے لگا۔ گدھے نے سوچا.
“میں یہاں مرنے کے بجائے بریمن جا کر موسیقار بنوں گا۔راستے میں اسے ایک کتا ملا جسے اس کے مالک نے نکال دیا تھا۔ دونوں دوست بن گئے۔آگے چل کر انہیں ایک بلی ملی، وہ بھی بے گھر تھی۔پھر ایک مرغا ملا، جسے ذبح کیا جانا تھا۔چاروں نے فیصلہ کیا کہ اکٹھے بریمن جائیں گے۔رات کو جنگل میں انہوں نے ایک گھر دیکھا، اندر ڈاکو بیٹھے کھانا کھا رہے تھے۔چاروں جانوروں نے مل کر منصوبہ بنایا۔گدھا زور سے چیخا۔کتا بھونکا۔بلی چیخی۔مرغا بانگ دینے لگا.اتنا خوفناک شور ہوا کہ ڈاکو سمجھ گئے کوئی بلا آ گئی ہے اور جان بچا کر بھاگ گئے۔چاروں نے وہی گھر اپنا بنا لیا۔وہ بریمن تو نہ پہنچے، مگر نئی زندگی، عزت اور سکون پا لیا۔
یعنی اتفاق میں برکت ہے،/
اکیلا کمزور ہوتا ہے، مل کر طاقت بنتی ہے
.
Source


