منتخب غزلیں

زندگی نے فصلِ گل کو بھی پشیماں کر دیا جس بیاباں …

زندگی نے فصلِ گل کو بھی پشیماں کر دیا
جس بیاباں پر نظر ڈالی، گلستاں کر دیا

تو نے یہ کیا اے سکوتِ شکوہ ساماں کر دیا
دل کی دل ہی میں رہی، ان کو پشیماں کر دیا

شکریہ اے موسمِ گل پاسِ وحشت ہے یہی
گلستاں کو تو نے ہم دیوارِ زنداں کر دیا

کتنے افسانے بنا کر رکھ لیے تھے شوق نے
یوں نقاب الٹی حقیقت نے، کہ حیراں کر دیا

کس قدر مضبوط نکلے تیرے دیوانے کے ہاتھ
شامِ غم کو جب نچوڑا صبحِ تاباں کر دیا

پھول برسائے ہیں کیا کیا تیغِ خوں آشام نے
تم نے شہرِ گل عذاراں کو گلستاں کر دیا

سینۂ صنعت میں بھر کر اپنے دل کا اضطراب
آہن و فولاد کو میں نے غزل خواں کر دیا

(پرویز شاہدی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/