منتخب غزلیں

حیدرآباد _ 24 فروری ( اردولیکس) معروف شاعر جناب صا…

حیدرآباد _ 24 فروری ( اردولیکس) معروف شاعر جناب صابر کاغذ نگری کا مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 68 سال تھی اور وہ سرپور پیپر مل کے ریٹائرڈ کیمسٹ تھے مرحوم کے قریبی ذرائع کے مطابق سانس لینے کی تکلیف کے باعث صابر کاغذ نگری کو سرپور کاغذ نگر سے گذشتہ روز کریم نگر کے ایک ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا اتوار کو انتقال ہو گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ پیر 26 فروری کو بعد نماز فجر مسجد جعفری کریم نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین محلہ سواران کے قدیم قبرستان میں عمل میں آئی گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار لڑکے شامل ہیں
….
میں اندھیرے کو اجالا نہیں لکھنے والا
کم نسب کو اعلیٰ نہیں لکھنے والا

ہاتھ میں میرے قلم ہے تولکھوں گا سچ ہی
دودھ کے رنگ کو کالا نہیں لکھنے والا

سب بال وپر ہواؤں کے ہاتھوں میں بٹ گئے
اُڑنے سے پہلے پنکھ پرندوں کے کٹ گئے

کیسا نگر تھا اور کیسی نگر کی ریت
پانی ملایا میں نے ‘ میرے ہاتھ کٹ گئے
….
سب بال وپر ہواؤں کے ہاتھوں میں بٹ گئے
اڑنے سے پہلے پنکھ پرندوں کے کٹ گئے
کیسا نگر تھا اور کیسی نگر کی ریت
پانی پلایا میں نے ، مرے ہاتھ کٹ گئے
بازار گرم ہو گیا قحط خلوص کا
جنس وفا کے دام یکایک ہی گھٹ گئے
سچائیوں نے پھر مجھے مصلوب کر دیا
جو میرے ہمنشیں تھے سبھی دور ہٹ گئے
دامن کی صحنِ باغ سے نسبت بنی رہی
پھولوں کا ساتھ چھوٹا تو کانٹے لپٹ گئے
تیرے سلوک خاص نے گرویدہ کر لیا
بادل تھے ذہن و دل پہ جو نفرت کے چھٹ گئے
صابر خدا تھا ساتھ میرے جس کے فضل سے
میدان کار زار میں پانسے پلٹ گئے​
…..


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/