منتخب غزلیں

“سرکردہ” راہنماوں کی حقیقت:) ———— دیوان سنگھ مفت…

“سرکردہ” راہنماوں کی حقیقت:)
————
دیوان سنگھ مفتون اپنی مشہور زمانہ کتاب ناقابل فراموش میں محمد حسین آزاد کا ایک واقعہ لکھتے ہیں۔
انہیں یہ گمان تھا کہ انہیں فارسی زبان پر کامل دسترس حاصل ہے اور اس میں وہ اہل زبان سے مناقشہ کر سکتے ہیں اور ان پر اپنی زباندانی کا رعب ڈال سکتے ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ تہران گئے اور ایک فارسی میزبان کے گھر ٹھہرے۔ کوئی

دوسرے تیسرے دن کی بات ہے آزاد صاحب صحن میں بیٹھے تھے اور قریب ہی چولھا جل رہا تھا ۔ اتنے میں دیگچی زیادہ آنچ ہونے کی وجہ سے ابل پڑی اور اس کا ڈھکنا سِرک کر ایک طرف کو ہو گیا۔ اب آزاد صاحب لگے سوچنے کہ اس کیفیت کو کس طرح بیان کیا جائے ۔ اتنے میں ایک چھوٹی لڑکی اندر سے نکلی اور دیگچی کو دیکھتے ہی اپنی امی کو آواز دینے لگی۔ اماں ! دیگچی سرکردہ ! اماں! دیگچی سرکردہ!

پروفیسر آزاد نے جب یہ سنا تو آپ کو احساس ہوا کہ کوئی دوسرا جتنا بھی کسی غیر زبان میں اتھارٹی مانا جاتا ہو مگر وہ اہل زبان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

(مخدوم صابری صاحب کی کتاب : فارسی بول چال)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/