منتخب غزلیں

تُم اپنے حُسن پہ غزلیں پڑھا کرو بیٹھے کہ لِک…

تُم اپنے حُسن پہ غزلیں پڑھا کرو بیٹھے
کہ لِکھنے والے تو مُدت سے ہوش کھو بیٹھے

تَرس گئی ہیں نگاہیں، زیادہ کیا کہیے
صنم صنم رہے بہتر، خدا نہ ہو بیٹھے

خدا کے فضل سے تعلیم وہ ہوئی ہے عام
خرد تو خیر، جُنوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے

برا کیا کہ تلاطم میں ناخدائی کی
کِنارہ بھی نہ ملا، ناؤ بھی ڈبو بیٹھے

مریضِ عشق کا جلدی جنازہ نکلے گا
کچھ اور دیر پتا پوچھتے رہو بیٹھے

تمام شہر میں بانٹی ہے شعر کی خیرات
ہم اُس کے درد کو دل میں نہیں سمو بیٹھے

تمھاری بزم بہت تنگ اور دشت وسیع
چلے تو آئے گھڑی دو گھڑی ہی گو بیٹھے

بُجھی نہ آتشِ دِل ہی کسی طرح راحیلؔ
وگرنہ یار تو آنکھیں بہت بھگو بیٹھے

راحیلؔ فاروق

المرسل: فیصل خورشید


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/