منتخب غزلیں

ڈاکٹر وقار خان بے مثل و بے حساب اجالوں کے بعد بھی…

ڈاکٹر وقار خان

بے مثل و بے حساب اجالوں کے بعد بھی
کچھ اور مانگ جان سے پیاروں کے بعد بھی
کیا سوچ روشنی سے زیادہ ہے تیز رو
ہم بند رہ سکے نہ فصیلوں کے بعد بھی
تصویر سے زیادہ تصور کی عمر ہے
کچھ خواب زندہ رہتے ہیں آنکھوں کے بعد بھی
پھر خوف سے بے فکر ہی کرنا پڑا اسے
بدلی نہ میری قوم عذابوں کے بعد بھی
چاہو اگر امان تو حاضر ہے میرا دل
مضبوط ہے یہ قلعہ دراڑوں کے بعد بھی
اقلیتوں کے جیسے خدا کی طرح ہیں ہم
ثابت نہ ہو سکے جو حوالوں کے بعد بھی
قیدی محبتوں پہ یقیں کس طرح رکھیں
ملتی ہے کب رہائی سزاؤں کے بعد بھی
..
ڈاکٹر وقار خان صاحب کا تعلق لیہ سے ہے اور ملتان میں رہائش پذیر ہیں۔ نشتر ہسپتال، ملتان میں مسیحائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
پہلا شعری مجموعہ ‘انایا’ کے نام سے ۲۰۱۶ کے شروع میں آیا جسے ۲۰۱۷ کا ‘خالد احمد ایوارڈ’ دیا گیا۔
نشتر اردو میگزین کے چیف ایڈیٹر رہے۔ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی طرف سے ۳۴ مزید اعزازات سے بھی نوازا گیا جن میں جون ایلیا ایوارڈ، داغ دہلوی ایوارڈ اور اقبال ایوارڈ شامل ہیں۔
تنقید پر کتاب ‘حقِ تنقید’ پر کام کر رہے ہیں جو ۹۰ کی دہائی کے شعراء کی شعری کائنات پر تنقیدی جائزہ پر مشتمل ہو گی۔
نظم کی کتاب زیرِ ترتیب ہے۔
اسلام آباد کے ایک میگزین پرنٹاس نے ایک پرچہ ‘وقار خان نمبر’ چھاپا جس میں چالیس سے زیادہ سینئر شعراء و ناقدین کی ڈاکٹر وقار خان کی شاعری پر آراء شامل ہیں۔


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/