منتخب غزلیں

آج۔۔۔۔اہم شخصیت کو اپنے شعروں کا مالک بنا دینے وال…

آج۔۔۔۔اہم شخصیت کو اپنے شعروں کا مالک بنا دینے والے۔۔۔۔بہاول پور کے منور جمیل کی برسی ہے
بہاول پور کے منور جمیل قریشی ۔۔۔ نے "کسی” کی خاطر اپنا تن من دھن واقعی قربان کر دیا۔۔۔۔۔لیکن۔۔۔۔۔بہت سے انکشافات۔۔۔۔منور جمیل کے ساتھ ہی پسِ پردہ چلے گئے۔۔۔
منور جمیل قریشی نے اپنی زندگی لٹا دی ، شاعِری لٹا دی۔۔۔۔۔۔اس موضوع پہ کتابیں لکھ کر پیسے کما لینا بہت آسان ہے۔۔۔کیوں کہ۔لوگ تو۔۔۔۔آخر لوگ ہیں۔۔۔۔خوب لطف لیتے ہیں اس المیے سے۔۔۔۔۔
بہت سے لمحے۔۔۔۔گواہی کی یادداشت میں محفوظ ہیں۔۔۔۔
منور جمیل خود پسِ آئینہ رہا اور دوسرے کے عکس میں رنگ بھرتا رہا۔۔۔آخر دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر جان بھی قربان کر دی۔
بس یہی سچ ہے
منور جمیل قریشی شاعری کی دنیا کے بہت سے رازوں کے امین تھے بالخصوص بہاول پور کے حوالے سے شعر و ادَب کی تواریخ ان کی گواہی کے بغیر نا مکمل رہے گی۔۔۔۔بہاول پور کی ایک "شخصیت” نے تو منور جمیل کے اشعار کے باعث ہی شہرت پائی اور شاعروں کے قبیلے میں اپنا نام لکھوایا”۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ منور جمیل قریشی کی مغفرت فرمائے(حکیم خلیق الرحمٰن)
……
یہ دوریوں میں لمحہئ وصال کیسے آ گیا
تمہیں ہمارے شہر کا خیال کیسے آ گیا
….
سرِ شام جب بھی دیا جلا تو خیال تیری طرف گیا
کوئی تازہ بابِ سخن کھلا تو خیال تیری طرف گیا
کسی اجنبی سے دیار میں کسی بے کسی کے غبار میں
کوئی اپنے شہر کامل گیا تو خیال تیری طرف گیا
……
مشکل سے ہوئے ہیں نہ سہولت سے ہوئے ہیں ،
ہم لوگ جدا کثرت وحدت سے ہوئے ہیں.
…..
نظر عذابوں میں گھر گئی ہے سخن سرابوں میں آ گیا ہے
سنا ہے اب کے بہار موسم خزاں کی باتوں میں آ گیا ہے
یہ کیا غضب ہے کہ جس نے عہد بہار چاہا نہ عشق دیکھا
نظام ہجر و وصال سارا اسی کے ہاتھوں میں آ گیا ہے
بہار تو اک مغالطہ ہے خزاں کی روپوش حیرتوں کا
جو اس طلسم جہاں سے گزرا وہ داستانوں میں آ گیا ہے
وہ جس کے دامن میں شاعری تھی بہار لہجے کی لٹ لٹا کر
اے رب لفظ و بیاں وہ شاعر تری پناہوں میں آ گیا ہے
بہار کیا اب خزاں بھی دیکھے غرور حسن سخنوری میں
جو آسمانوں میں جا بسا تھا زمیں کے قدموں میں آ گیا ہے
بہار رت میں بچھڑ کے تجھ سے جو دل پہ گزری وہ دل ہی جانے
ہمیں تو اتنا پتا ہے یارو لہو تک آنکھوں میں آ گیا ہے
…….


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/