منتخب غزلیں

پروفیسر دلشاد کلانچوی کی وفات February 16, 1997 د…

پروفیسر دلشاد کلانچوی کی وفات
February 16, 1997

دلشاد کلانچوی (پیدائش: 24 مئی، 1915ء – وفات: 16 فروری، 1997ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر اور سرائیکی زبان و ادب کے نامور محقق، نقاد، شاعر، ناول نگار، مترجم، ماہرِ اقبالیات اور شعبہ سرائیکی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پروفیسر تھے۔ ریاست بہاولپورمیں 24 مئی، 1915ء کو دلشاد کلانچوی پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام عطا محمد تھا لیکن ادبی دنیا میں دلشاد کلانچوی کے نام سے مشہور ہوئے۔
یکم جون 1943ء میں ایس ای کالج بہاولپور میں ایک لیکچرار کی نئی آسامی پیدا کی گئی اور انہیں بطور لیکچرار مقرر کر دیا گیا۔ ریاست بہاولپور کے پاکستان میں ضمن ہونے کے بعد 14 اکتوبر 1955ء میں انہیں ترقی دے کر پروفیسر بنا دیا گیا۔ 30 ستمبر 1963ء میں گورنمنٹ انٹر کالج مظفرگڑھ کے پرنسپل مقرر ہوئے۔ بعد ازاں 19 اکتوبر 1965ء گورنمنٹ ڈگری کالج بہاولنگر کے پرنسپل کا چارج سنبھالا۔ 19 مارچ 1970ء کو وہ گورنمنٹ ایس ای کالج بہاولپور کے پرنسپل بنا دئیے گئے جہاں سے 3 مارچ 1971ء کو ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد 6 جنوری 1972ء کو امیر آف بہاولپور نواب عباس خان عباسی نے انہیں صادق عباسی (پرئیویٹ) کالج ڈیرہ نواب کا پرنسپل مقرر کر دیا جہاں وہ 4 مارچ 1974ء تک خدمات انجام دیتے رہے۔ 1989ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سرائیکی شعبہ کا آغاز ہوا تو دلشاد کلانچوی اکتوبر 1989ء سے جز وقتی پروفیسر کی حیثیت سے منسلک ہو گئے اور تادمِ مرگ وہاں پڑھاتے رہے۔


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/