منتخب نظمیں

کبھی دوکاندار سے راشن خریدنے کے بعد بینر پہ موٹے …

✍️ کبھی دوکاندار سے راشن خریدنے کے بعد بینر پہ موٹے حروف سے یہ لکھا ھے؟؟؟🤔
کہ *میں فلاں دوکاندار کا تہہ دل سے شکر گزار ھوں جس نے مجھے سودا سلف دیا۔*

👈🏻 کبھی سبزی منڈی سے سبزی خریدنے کے بعد فیس بک پر سبزی والے کی تصویر کے ساتھ یہ پوسٹ کی ھے؟؟🤔
کہ *آج مجھے آلو، بینگن اور ٹماٹر دینے پر میں سبزی فروش کو خراج تحسین پیش کرتا ھوں*

👈🏻 کبھی بس میں سفر کرکے منزل پر پہنچنے کے بعد آسمان کو پر شگاف نعروں سے لرزا دیا ہمھو؟؟؟؟🤔
*کہ ھم ڈرائیور کے شکر گزار ہیں کہ جس نے ھمیں اپنے علاقے سے منزل تک پہنچایا۔*

یقیناً ان سب سوالوں کا جواب نہیں میں ھوگا۔

⭕👈🏻 *اگر پوچھوں کیوں؟*
تو آپ کا جواب یہ ھوگا کہ
*دوکاندار نے کونسا ہمیں فری کا راشن دیا ھے؟؟؟*
ہر چیز حتی کہ ماچس تک کے پیسے دیے ھیں ہم نے۔

سبزی والے نے ھم پر احسان نہیں کیا ھے، ہر چیز کی رقم وصول کی ھے،
*اب بھلا اس کے نام کے نعرے کیوں لگائیں ھم؟*
بس والے کا ہم کیوں جے جے کار کریں، کرایہ دیا ھے ان کو ھم نے۔

بہت خوب ،اور یہ جواب مناسب ہے بلکہ
یہی بہترین جواب ھے 👏👏👏👏۔

*اب آتے ھیں اصل بات کی طرف*
آپ کا ایم ، MPA/MNA سینیٹر ، وزیر
*کیا یہ فی سبیل الله آپ کے علاقے میں کام کرتے ھیں؟*🤔
کیا یہ اپنا پیسہ آپ پر خرچ کررہے ھیں؟
*کیا یہ خدمت کے جذبے سے اپنے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے حصول کے لیے سیاست میں آئے ھیں؟*🤔🤔

⭕👈🏻 یہاں بھی آپ کا جواب نہیں میں ھوگا ۔
*تو کیا وجہ ھے*🤔
کہ ایک ٹرانسفارمر کی مرمت پر لمبی چوڑی تعریفی تحریریں ان کے نام کریں؟

👈🏻 *کیا وجہ ھے* کہ ایک ٹیوب ویل لگانے پر ھم ان کو اپنا مسیحا سمجھیں ؟
*کیا وجہ ھے کہ روڈ کی مرمت پر ھم ان کی دست بوسی کیلئے مر رھے ھوتے ھیں۔*

کیا وجہ ہے کہ بجلی پانی یا نالیوں کے مسائل حل کرنے پر ھم ان کی مدح و ثناء میں
دنیا جہاں کی ڈکشنریوں سے موٹے موٹے الفاظ ڈھونڈ کر ان کی خدمت میں پیش کررہے ھوتے ھیں؟
⭕ *کیا انہوں نے ھم پر احسان کیا ھے؟*
👈🏻تنخواہ لیتے ھیں ھمارے ٹیکس کے پیسوں سے۔
👈🏻اپنا علاج ہمارے پیسوں سے کرواتے ھیں۔
👈🏻اپنے بچوں کو بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں ہمارے پیسوں سے پڑھاتے ھیں۔
*دبئی اور یورپ کے تفریحی سفر ھمارے پیسوں سے کر رھے ھوتے ھیں ۔…..بڑے بڑے محلات، گاڑیاں، گارڈز، سب کچھ ہم سے لوٹ کر حاصل کرتے ھیں۔*
👈🏻ان کا پیٹرول ڈیزل فری، ٹیلیفون کالز فری، ملکی سفر فری، علاج معالجہ فری ۔
*فری کا مطلب عوام کو نچوڑ کر ان سے ٹیکسز کے ذریعے سب مزے اڑا رھے ھیں۔…… اور عوام کی یہ حالت ھے کہ روڈ بننے پر ناچ رھی ھے، نالی بننے پر ایم پی اے /ایم این اے کے سامنے تشکرانہ آنکھوں سے شکریہ ادا کر رھے ہیں۔*

سمجھیں اپنی اھمیت کو🙏🙏

کیا یہ ان کی ذمہ داری نہیں بنتی منتخب ھونے کے بعد
یا صرف یہ ھماری ڈیوٹی ھے کہ ہم ان کے ھر جگہ سازینے بجائیں

*عوام بدلیں گے تو نظام بدلے گا*
*سوچ بدلے گی تو پاکستان بدلے گا*

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/