منتخب غزلیں

نظم آخری دن کا ڈوبتا سورج بجھتی ہوئی سرد شام ! …

نظم

آخری دن کا ڈوبتا سورج

بجھتی ہوئی سرد شام !
آخری دن کا ڈوبتا سورج
تیری چوکھٹ پہ سجدہ ریز
اپنی کرنوں کے کشکول الٹ کر

تھکی ہوئی یخ بستہ نگاہوں سے


میری دنیا کی تاریک راہداریوں میں
گزرے ہوئے پل کی کسی پر افشاں
ساعت کی تلاش میں ہے
مگر تاحد نگاہ پھیلی مخلوق
خالق لم یزل سے
امید نو کے کاسے اٹھائے
اپنی پلکوں کی منڈیروں پہ شفق رنگ لیے
نئے اجالوں، نئے سورج کی طلبگار بنی ہے
ڈوبتے سورج کے بطن سے
نئے سورج کا جنم مانگتی ہے
اے پیر فلک! پیر کہنہ!
بجھتی ہوئی شام کے تنہا سورج!
الوداع الوداع! الوداع!

نیر رانی شفق۔


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/