منتخب غزلیں

*حاصل مطالعہ (31)* *جب اردو بولنا جرم بنا* میرا نو…

*حاصل مطالعہ (31)*
*جب اردو بولنا جرم بنا*
میرا نوجوان بنگلہ دیشی ہم سفر میرے بعد ہال میں داخل ہوا اور میرے قریب ہی ایک میز پر بیٹھ گیا۔ لیکن ویٹر نے اپنی آسانی کی خاطر اسے اٹھا کر میری ہی میز بٹھا دیا۔ کچھ دیر ہم دونوں خاموش بیٹھے ایک دوسرے کی صورت دیکھتے رہے۔ پھر اپنی عادت کے خلاف، تعارف کرانے میں میں نے پیش قدمی کی۔
” میں ہندستانی ہوں اور جرنلسٹ ہوں۔ اپنا نام بتانے کے بعد میں نے انگریزی میں کہا۔ میرا نام محمود ہے۔”
اس نے نہایت آہستہ سے انگریزی ہی میں جواب دیا۔
"آپ بھی پہلی ہی بارڈھا کہ جا رہے ہیں؟” میں نے سوال کیا ۔
"میں تو ڈھاکہ ہی کا رہنے والا ہوں۔” اس نے مسکرا کر جواب دیا:” ایک ہفتہ ہوا کلکتہ آیا تھا۔ آپ شاید پہلی بار جا رہے ہیں۔”
” ہاں میں پہلی ہی بار جا رہا ہوں، میں نے جواب دیا:” وہاں کیا حالات ہیں؟”
"حالات ٹھیک ہی ہیں۔” اس نے سنجیدگی سے کہا "اور جو خرابیاں اس وقت ہیں، وہ تو جاتے جاتے ہی جاتے جائیں گی۔ آپ تو جر نلسٹ ہیں، اس نے مجھے اطمینان دلایا ” آپ کے لیے ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بس اتنا خیال رکھیے کہ اردو میں کسی سے بات نہ کیجیے۔”
"صورت، شکل اور لہجے سے آپ مجھے بہاری معلوم ہوتے ہیں.۔”اس بار میں نے اردو میں کہا
"نہیں،” اس نے ہنس کر اردو ہی میں جواب دیا:” میں بنگلہ دیشی ہوں۔”
مجھے آج بھی گمان ہے کہ محمود بنگالی نہیں، بہاری ہے لیکن اس نے بالاصرار مجھے یقین دلانے کی کوشش کی کہ وہ اصلا ڈھا کہ ہی کا رہنے والا ہے۔ اس نے مجھے بتایا کہ وہ ایک جاپانی فرم میں ملازم ہے۔ کام تو بڑی حد تک بند ہے، لیکن وہ روزانہ دفتر جاتا ہے۔ اس نے ایک کاغذ پر اپنا پتا بھی لکھ کر دیا۔ مکان نمبر، محلے کا نام اور ٹیلیفون نمبر تو اس نے لکھا لیکن نام نہیں تھا۔ جب میں اس کا نام اردو میں لکھنے لگا، تو اس نے میرا قلم بے اختیار پکڑ لیا اور معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ کہا "اردو میں نہ لکھیے۔” پھر اس نے نہ جانے کیوں بنگلہ رسم خط میں اپنا نام لکھ دیا۔

*(عتیق صدیقی کی 1972 میں چھپی کتاب "بنگلہ دیش میں بارہ دن” سے انتخاب)

المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/