بلاگ

بھوک تہذیب کے آداب بھلا دیتی ہے

بھوک تہذیب کے آداب بھلا دیتی ہے

ایک دن کا ذکر ہے سلسلہ وار

ایک دن کا ذکر ہے۔ اصحاب کہف کی بات ہو رہی تھی ،ساتھ میں ان کے کتے کا تذکرہ بھی ہوا تو محفل میں موجود ایک نے کہا کہ واقعی کتا وفادار جانور ہے جبھی تو اس کتے کا ذکر بلھے شاہ نے بھی کیا ہے۔ راتیں جاگیں کریں عبادت راتیں جاگن کتے تیتھوں اتے بھونکنوں بندمول نہ ہوندے جا رڑی تے ستے تیتھوں اتے کھسم اپنے دا درنہ چھڈدے بھانویں وجن جتے تیتھوں اتے بلھے شاہ کوئی رخت وہاج لے نہیں تے بازی لے گئے کتے تیتھوں اتے بزم میں موجود ایک صاحب دانش نے کہا کہ انسانوں سے تو بہتر یہ کتے ہیں جو اپنے مالک کی وفاداری کا دم بھرنے کے ساتھ ساتھ ان پر جان وار کر دیتے ہیں۔ عرض کیا ! انسان کتوں سے کیا سب سے بہتر مخلوق ہے جبھی تو اسے اللہ تعالیٰ نے اپنا خلیفہ بنایا ہے مگر اس میں آدمیت ،بندگی اور انسانیت کی مقدار کم ہوگئی ہے اسی وجہ سے یہ کتوں کی طرح کاٹ کھانے کو دوڑتا ہے ،کیا خوب فرمایا تھا حالیؔ نے ؎ فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننا مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ بھلا کتوں اور انسانوں کا تقابل کہاں ؟ کہاں اشرف المخلوقات اور کہاں جانور؟ مگر ایک بات بڑی حیران کن ہے ،کہیں پڑھا تھا کہ بھوک تہذیت کے آداب بھلا دیتی ہے ۔ آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ کتا ہڈی پر کیسے لپکتا ہے ،وہ جست لگا کر ہڈی کو منہ میں دابتا ہے اور بھنبھوڑنا شروع ہو جاتا ہے ،اگر اس کے ساتھ بھی کوئی کتا ہو تو وہ ایک ہڈی پر دونوں جھپٹتے ہیں ،ایک دوسرے پر غراتے اور بھونکتے ہیں ۔ کیونکہ وہ بھوکے ہوتے ہیں اور بھوک تہذیب کے آداب بھلا دیتی ہے۔ یار عجب بات ہے ناں ؟ کہ کتے اور تہذیب کا کیا تعلق ؟؟؟ دراصل بات یہ ہے کہ میں نے انسانوں کو دیکھا ہے جب وہ آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دست و گریبان ہو جاتے ہیں ۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ ملک میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی تھی ،دوست احباب کے ساتھ میں بھی سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کے امداد کے لیے گیا ہوا تھا ،گرمی غضب کی تھی ،ملتان سے آگے کوٹ ادو کا کوئی علاقہ تھا ،میں نے عجیب واقعہ دیکھا ۔ کیا دیکھتا ہوں کہ ایک صاحب ثروت نے وہاں کھانے کے کچھ پیکٹ تقسیم کئے ،غالباََ چاول تھے۔ان لفافوں پر وہ لوگ ایسے جھپٹے جیسا کہ کوئی جانور ہڈی پر جھپٹتا ہے،میرے ساتھ کھڑے میرے دوست نے کہا کہ "بھوک تہذیب کے آداب بھلا دیتی ہے”اور میرے کانوں میں یہ شعر گونج رہا تھا ؎ فرشتوں نے جسے سجدہ کیا تھا وہ کل فٹ پاتھ پر مردہ پڑا تھا.

[button color=”black” size=”medium” link=”http://” icon=”” target=”false”]اے ایم ملک[/button]

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/