منتخب غزلیں

عنبرین خان کے چند اشعار …………… ایک اور د…

عنبرین خان کے چند اشعار
……………
ایک اور دسمبر بیت گیا
نہ تم آے نہ چین آیا
…………………..
یوں تو سردی ہے جان لیوا مگر
سرد مہری حضور! قاتل ہے
………………..
و ہ مجھے بھول نہ پائے گا ،لوٹ آئے گا
اب تک یہ میری خام خیالی نہیں جاتی
……………..
یہ جو موسم ہوا ہے سرد سنو
اس میں شامل ہے سرد مہری بھی
………………
یہ جو موسم ہوا ہے سرد سنو!
اس میں شامل ہیں سرد آہیں بھی
…………….
چراغ لے کے اجالوں میں ڈھونڈتی ہوں اسے
جو مجھے شب کے اندھیروں میں, تنہا چھوڑ گیا
………….
حد سے زیادہ جو ٹوٹ جاتے ہیں
چوٹ کھا کر وہ مسکراتے ہیں
………………
در دل پر دسمبر
دستکیں دے کر,
بس اب کچھ روز میں ہی
جانے والا ہے
خدارا, دل کا در کھولو
گھڑی پل ہی…چلے آؤ
………
دسمبر کی کہر کو دیکھ کر دل چاہتا ہے یہ
الہی ایسی کوئی دھند اسکی یاد پر بھی ہو
……..
چلو اچھا ہوا یہ دھند چھٹ گئی ورنہ
مر ہی جاتے ہم اپنی ذات کے حصار میں گم
……………


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/