منتخب غزلیں

پروین شاکر​ . دُنیا کو تو حالات سے اُمّید بڑی تھی …

پروین شاکر​
.
دُنیا کو تو حالات سے اُمّید بڑی تھی
پر چاہنے والوں کو جُدائی کی پڑی تھی

کِس جانِ گُلِستاں سے یہ ملِنے کی گھڑی تھی
خوشبوُ میں نہائی ہُوئی اِک شام کھڑی تھی

میں اُس سے ملی تھی کہ خُود اپنے سے مِلی تھی
وہ جیسے مِری ذات کی گُم گشتہ کڑی تھی

یُوں دیکھنا اُس کو کہ کوئی اور نہ دیکھے !
انعام تو اچّھا تھا ، مگر شرط کڑی تھی

کم مایہ تو ہم تھے مگر احساس نہ ہوتا !
آمد تِری اِس گھر کے مُقدّر سے بڑی تھی

میں ڈھال لیے سمتِ عدُو دیکھ رہی تھی !
پلٹی ، تو مِری پُشت پہ تلوار گڑی تھی

پروین شاکر​


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/