منتخب غزلیں

عبدالحلیم شرؔر . کیا سہل سمجھے ہو کہِیں دھبّا چھٹا نہ ہو ظالم یہ میرا خُون ہے رن…

عبدالحلیم شرؔر
.
کیا سہل سمجھے ہو کہِیں دھبّا چھٹا نہ ہو
ظالم یہ میرا خُون ہے رنگِ حِنا نہ ہو

یا رب! مجھے ہے داغِ تمنّا بہت عزِیز
پہلوُ سے دِل جُدا ہو ،مگر یہ جُدا نہ ہو

راہیں نکالتا ہے یہی سوز و ساز کی !
پہلوُ میں دِل نہ ہو ،تو کوئی حوصلہ نہ ہو

تم اور وفا کرو، یہ نہ مانُوں گا میں کبھی
اُس کو فریب دو ، جو تمھیں جانتا نہ ہو

کیا کیا شررؔ ذلیل ہُوئے، آبرو گئی
ایسا بھی عاشقی کا کسی کو مزا نہ ہو

عبدلحلیم شرؔر​


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/