مختصر کہانیاں
#hamidnaved ایک سردار جرابوں کو کئی کئی دن استعم…

#hamidnaved
ایک سردار جرابوں کو کئی کئی دن استعمال کرتا تھا اور اس وجہ سے جرابوں سے سخت بدبو آتی تھی۔
وہ جہاں بھی جوتا اتارتا لوگ دور دور بھاگ جاتے۔ ایک مرتبہ اس کی بیوی کے رشتہ داروں میں شادی تھی۔ لہذا اس نے اپنے خاوند کو نئی جرابیں لا کر دیں اور کہا، "کم از کم وہاں تو نئی جرابیں پہن کر جاؤ۔۔۔!”
شادی میں جا کر سردار جی کرسی پر بیٹھے ہی تھے کہ اچانک شور اُٹھا اور سردار کے قریب بیٹھے لوگ بھاگنا شروع ہو گئے۔ سردار کی بیوی دوڑی دوڑی اس کے پاس آئی اور جھگڑنے کے انداز میں بولی، "تم پھر پرانی جرابیں پہن کر آئے ہو۔۔۔؟”
سردار نے بڑے اطمینان سے بوٹ اتار کر دکھائے اور کہا، میں نے پہنی تو نئی جرابیں ہیں، لیکن مجھے پتا تھا تم یقین نہیں کرو گی اس لیے پرانی جرابیں جیب میں ڈال کر لایا ہوں۔


