منتخب غزلیں

بڑی حسیں روایت سے تعلق ہے سبو سے، مے سے، خرابات سے…

بڑی حسیں روایت سے تعلق ہے
سبو سے، مے سے، خرابات سے تعلق ہے
حضور! دخل کوئی بے سبب نہیں دیتا
حضور! میرا ہر اک بات سے تعلق ہے
شکست توبہ کی ضد ہے تو کھول دو گیسو
شکست توبہ کا برسات سے تعلق ہے
دیار ہوش میں ہو یا حریم مستی میں
ہمیں تو ان کی ملاقات سے تعلق ہے
یہ ناز ہے کہ تری آرزو میں جیتے ہیں
یہ فخر ہے کہ تری ذات سے تعلق ہے
تعلقات کی غارت گری کا حال نہ پوچھ
کہ دن کے نور کا بھی رات سے تعلق ہے
عدم حیات کی ہر قیمتی مسرت کا
خیال سے نہیں جذبات سے تعلق ہے
شاعرِ خرابات
سید عبدالحمید عدمؔ


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/