منتخب غزلیں
جب اس کے ساتھ مرا رابطہ معطل تھا نہ وہ تھا ثابت و …
جب اس کے ساتھ مرا رابطہ معطل تھا
نہ وہ تھا ثابت و سالم نہ میں مکمل تھا
یہ شہر آج بھی خالی نہیں درندوں سے
یہ اور بات یہاں بھی کل ایک جنگل تھا
میں اپنے ذہن کا ماتم کروں کہ دنیا کا
یہ وقت فیصلہ دے گا کہ کون پاگل تھا
وہ دھوپ چھاؤں بھی ہمراہ لے گیا اپنے
کل آسمان پہ سورچ تھا اور نہ بادل تھا
مشاہدے کے وہ لمحے عجیب تھے بیدل
نہ روبرو تھا وہ میرے نہ مجھ سے اوجھل تھا
بیدل حیدری
نہ وہ تھا ثابت و سالم نہ میں مکمل تھا
یہ شہر آج بھی خالی نہیں درندوں سے
یہ اور بات یہاں بھی کل ایک جنگل تھا
میں اپنے ذہن کا ماتم کروں کہ دنیا کا
یہ وقت فیصلہ دے گا کہ کون پاگل تھا
وہ دھوپ چھاؤں بھی ہمراہ لے گیا اپنے
کل آسمان پہ سورچ تھا اور نہ بادل تھا
مشاہدے کے وہ لمحے عجیب تھے بیدل
نہ روبرو تھا وہ میرے نہ مجھ سے اوجھل تھا
بیدل حیدری


