منتخب غزلیں

عظیم امروہوی کا تعارف نام :سید عظیمؔ حیدر نقوی پید…

عظیم امروہوی کا تعارف
نام :سید عظیمؔ حیدر نقوی
پیدائش :29 اپریل 1945امروہہ اتر پردیش
وفات :10 اکتوبر 2020 دلی انڈیا
۔۔۔۔۔

دل سے دھڑکن خون سے عزم سفر لے جائے گا
وقت اک دن چھین کر سارے ہنر لے جائے گا

ہاں دعا مانگی تھی لیکن یہ تو سوچا بھی نہ تھا
موسم برسات سب دیوار و در لے جائے گا

آج اس تتلی کو ان پھولوں پہ اڑنے دیجئے
کل کوئی جھونکا ہوا کا اس کے پر لے جائے گا

تو کسی اندھے کنوئیں میں جائے تو یہ جان لے
ساتھ ساتھ اپنے یہ میری بھی نظر لے جائے گا

دوسروں کے گھر میں پتھر پھینکنے والے یہ سوچ
تو بچا کر کس طرح شیشے کا گھر لے جائے گا

شہر کی سڑکوں پہ میرے ساتھ مت نکلو ابھی
جو بھی دیکھے گا اڑا کر یہ خبر لے جائے گا

سربلندی جس کا منصب ہے وہ جھک سکتا نہیں
دست قاتل اس کا خود نیزے پہ سر لے جائے گا


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/