منتخب غزلیں

مرحوم لیاقت علی عاصم صاحب کے چند متفرق اشعار مُجھ…

مرحوم لیاقت علی عاصم صاحب کے چند متفرق اشعار

مُجھے مناؤ نہیں ! میرا مَسئلہ سمجھو
خفا نہیں ! میں پریشان ہوں زمانے سے

چَھٹتے چَھٹتے بھی اِسے عُمر لگے گی عاصم
یہ کوئی بِھیڑ نہیں ! مجمعِ تنہائی ہے

کیسا ہجومِ کوچۂ تنہائی تھا کہ میں
آگے بڑھا نہ دست و گریباں ہوئے بغیر

آج کیوں جِی میں یہ آتا ہے کہ سب سے مِلیے
کل کہیں شہر سے جانے کا اِرادہ بهی نہیں

آپ اپنے سے کَہاں تک کوئی لڑ سکتا ہے؟
میرے دشمن مِرے احباب کَہاں ہیں جانے؟

شام کے سائے میں جیسے پیڑ کا سایا ملے
میرے مٹنے کا تماشا دیکھنے کی چیز تھی

دُور تک ساتھ چَلا ایک سگِ آوارہ
آج تنہائی کی اوقات پہ رونا آیا

حادثے ہو رہے ہیں، ہونے دو
میں بہت تھک گیا ہوں سونے دو

اکیلے پن سے خوف آتا ہے مجھ کو
کہاں ہو اے مرے خوابو خیالو

میں سَمجھا میں ڈُوب گیا
عکس گِرا تھا پانی میں

المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

5 Comments

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/