منتخب غزلیں

ہر موڑ نئی اک الجھن ہے قدموں کا سنبھلنا مشکل ہے …

ہر موڑ نئی اک الجھن ہے قدموں کا سنبھلنا مشکل ہے
وہ ساتھ نہ دیں پھر دھوپ تو کیا سائے میں بھی چلنا مشکل ہے

یارانِ سفر ہیں تیز قدم اے کشمکشِ دل کیا ہوگا
رکتا ہوں تو بچھڑا جاتا ہوں چلتا ہوں تو چلنا مشکل ہے

اب ہم پہ کھلا یہ رازِ چمن الجھا کے بہاروں میں دامن
کانٹوں سے نکلنا آساں تھا پھولوں سے نکلنا مشکل ہے

تابانئ حسن عالم ہے گرمئ محبت کے دم سے
پروانے

اگر محفل میں نہ ہوں پھر شمع کا جلنا مشکل ہے

ناکامئ قسمت کیا شے ہے کیا چیز شکستہ پائی ہے
دو گام پہ منزل ہے لیکن دو گام بھی چلنا مشکل ہے

یا ہم سے پریشاں خوشبو تھی یا بند ہیں اب کلیوں کی طرح
یا مثلِ صبا آوارہ تھے یا گھر سے نکلنا مشکل ہے

لکھتے رہے خون دل سے جسے تائید نگاہ دوست میں ہم
اقبالؔ اب اس افسانے کا عنوان بدلنا مشکل ہے

(اقبال صفی پوری)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/