منتخب غزلیں
کوئی منزل نہ جادۂ منزل کس کی باتوں میں آگئے ہم …
کوئی منزل نہ جادۂ منزل
کس کی باتوں میں آگئے ہم
….
ممتاز شاعر ” بہارؔ کوٹی “ کا یومِ وفات
21؍فروری 1971
نام محمودالحسن اور تخلص بہارؔ تھا۔ جولائی 1908ء میں قصبہ کوٹ، ضلع فتح پور ہسوہ (یو پی) میں پیدا
21؍فروری 1971ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔
منتخب اشعار
آسودگی نہیں مری کشتی کو سازگار
ٹکرا کے ٹوت جائے گی ساحل اگر ملا
———-
کچھ اپنے اعتبارِ نظر سے بھی کام لے
چل کارواں کے ساتھ، مگر راہبر سے دور
———-
کروٹیں لے رہے ہیں ذرّوں میں
جانے کتنے جہانِ نامعلوم
———-
ہم نے کانٹوں کو بھی نرمی سے چھوا ہے اکثر
لوگ بے درد ہیں پھولوں کو مسل دیتے ہیں
———-
جنوں نے اپنی حقیقت کو… More

