منتخب غزلیں

یکم مارچ___اصغرؔ گونڈوی کے یومِ ولادت پر جینے کا …

یکم مارچ___اصغرؔ گونڈوی کے یومِ ولادت پر

جینے کا نہ کچھ ہوش نہ مرنے کی خبر ہے
اے شعبدہ پرداز یہ کیا طرزِ نظر ہے

سینے میں یہاں دل ہے نہ پہلو میں جگر ہے
اب کون ہے جو تشنۂ پیکانِ نظر ہے

ہے تابش انوار سے عالم تہہ و بالا
جلوہ وہ ابھی تک تہہِ دامانِ نظر ہے

کچھ ملتے ہیں اب پختگی عشق کے آثار
نالوں میں رسائی ہے نہ آہوں میں اثر ہے

ذَرّوں کو یہاں چین نہ اجرام فلک کو
یہ قافلہ بے تاب کہاں گرم سفر ہے

خاموش یہ حیرت کدۂ دہر ہے اصغرؔ
جو کچھ نظر آتا ہے وہ سب طرزِ نظر ہے

اصغرؔ گونڈوی

انتخاب
سفیدپوش

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/