منتخب غزلیں

بے پَر کی جب سے لوگ اُڑانے میں لگ گئے : عمران عامیؔ

بے پَر کی جب سے لوگ اُڑانے میں لگ گئے
ہم بھی ہَوا کا ہاتھ بٹانے میں لگ گئے

خواجہ سرا نے رات ‘ وہ خواجہ سرائی کی
شاہ و گدا بھی ناچنے گانے میں لگ گئے

اِس دشت کو چراغ نہیں پھول چاہیں
اور آپ ہیں کہ خاک اڑانے میں لگ گئے

سورج کے پاس بیٹھ گئی کیا دیے کی لَو
سیّارگاں تو حشر اٹھانے میں لگ گئے

اِن مفتیانِ شہر سے جب کچھ نہيں بنا
لوگوں کو دِین دار بنانے میں لگ گئے

کل رات آسمان پر اِک حادثہ ہُوا
اور ہم زمیں کے بھاؤ بڑھانے میں لگ گئے

پانی سے اِک چراغ جلانےکی چاہ میں
کچھ لوگ اپنے خواب، بجھانے میں لگ گئے

عمران عامیؔ

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/