منتخب غزلیں

کرنل محمد خان اور ضمیر جعفری کا شوشا مشتاق احمد یو…

کرنل محمد خان اور ضمیر جعفری کا شوشا
مشتاق احمد یوسفی

بقول نظیر اکبرآبادی تماشا دیدنی ہوتا۔ یوں تو ہم کچھ بھی نہ تھے مثل انار و مہتاب جب ہمیں آگ لگائی تو تماشا نکلا! شروعات ضمیر جعفری کرتے تھے۔ وہ شوشہ چھوڑنا جانتے تھے اور کرنل محمد خان اس پر شگوفہ کھلانا جانتے تھے۔ ضمیر جعفری کی چٹکی سے چبھن کے بجائے گدگدی ہوتی تھی۔ ایک دن انھوں نے مجھے ہشکارا کہ آج کل کرنل صاحب اپنی کتاب ’’بجنگ آمد‘‘ میں سے اپنے فیورٹ الفاظ چن چن کر نکال رہے ہیں۔ آج صبح سویرے سے اس میں جٹے ہوئے ہیں۔ آپ گھما پھرا کر پوچھیے گا۔ میں نے کرنل صاحب سے پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ کسی کرم فرما نے مجھے مطلع کیا ہے کہ ’’بجنگ آمد‘‘ میں، میں نے لفظ ’’دھڑلے‘‘ 37 مرتبہ استعمال کیا ہے۔ صبح سے میں 25 ’’دھڑلے‘‘ تو نکال چکا ہوں۔ وہ واقعی اتنے ہی نظر آرہے تھے جتنا کہ کوئی بھی معقول اور صحت مند آدمی 25 دھڑلے خوردبین اور چمنی کی مدد سے نکالنے کے بعد لازمی طور پر نڈھال ہو جائے گا۔ اسی طرح جب کرنل صاحب کا سفرنامہ برطانیہ ’بسلامت روی‘‘ شائع ہوا تو ضمیر بھائی نے مجھ سے کہا کہ اس کے ہر تیسرے صفحے پر ایک نئی حسینہ ایمان، فارن ایکسچینج اور بڑھاپے کی آزمائش کے لیے جلوہ افروز ہوتی ہے۔ حسیناؤں کی مجموعی تعداد ’’دھڑلوں‘‘ سے بھی زیادہ معلوم ہوتی ہے۔ برطانیہ کا نام آتے ہی ان کا وہی حال ہوتا ہے جو غالب کا کلکتے کے ذکر سے ہوتا تھا۔ ایک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے! لندن تو ایک طرف رہا، اگر میں کوہاٹ یا ڈیرہ غازی خاں کے سفر کا بھی ذکر کر دوں تو سارا پری خانہ مجھ پر چھوڑ دیتے ہیں۔ وہ نازنیں بتانِ خود آرا کہ ہائے ہائے۔ خیر گزری کہ برطانیہ میں کل تین مہینے ٹھہرے، ورنہ لاکھوں گھر بگڑ جاتے۔ پھر کہنے لگے کہ کرنل صاحب آج کل نئے ایڈیشن کی تیاری کر رہے ہیں۔ آپ ان سے کہیے کہ آپ نے سفرنامے میں میمیں بہت ڈال دی ہیں۔ خدارا، ان کی تعداد چار سے نہ بڑھنے دینا۔ مرزا غالب تو ڈھلتی جوانی میں کلکتہ گئے تھے جب کہ کرنل محمد خاں ریٹائرمنٹ کے بعد بڑھاپے کے گلابی جاڑے میں میموں کی زیارت کرنے کے لیے نکلے۔ بڑی ہمت اور حوصلے والے تھے، ورنہ اس مرحلہ عمر میں بعض تو ڈھنگ سے ہائے ہائے کرنے کے لائق بھی نہیں رہتا


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/