منتخب غزلیں

وامق جونپوری مرے فکر و فن کو نئی فضا نئے بال و پر …

وامق جونپوری
مرے فکر و فن کو نئی فضا نئے بال و پر کی تلاش ہے
جو قفس کو یاس کے پھونک دے مجھے اس شرر کی تلاش ہے

ہے عجیب عالم سرخوشی نہ شکیب ہے نہ شکستگی
کبھی منزلوں سے گزر گئے کبھی رہ گزر کی تلاش ہے
مجھے اس جنوں کی ہے جستجو جو چمن کو بخش دے رنگ و بو
جو نوید فصل بہار ہو مجھے اس نظر کی تلاش ہے

مجھے اس سحر کی ہو کیا خوشی جو ہو ظلمتوں میں گھری ہوئی
مری شام غم کو جو لوٹ لے مجھے اس سحر کی تلاش ہے

یوں تو کہنے کے لیے چارہ گر مجھے بے شمار ملے مگر
جو مزاج غم کو سمجھ سکے اسی چارہ گر کی تلاش ہے

مرے ناصحا مرے نکتہ چیں تجھے میرے دل کی خبر نہیں
میں حریف مسلک بندگی تجھے سنگ در کی تلاش ہے

مجھے عشق حسن و حیات سے مجھے ربط فکر و نشاط سے
مرا شعر نغمۂ زندگی تجھے نوحہ گر کی تلاش ہے
اسے ضد کہ وامقؔ شکوہ گر کسی راز سے نہ ہو با خبر
مجھے ناز ہے کہ یہ دیدہ ور مری عمر بھر کی تلاش ہے
………
ساحر لدھیانوی
نہ تو کارواں کی تلاش ہے، نہ تو ہمسفر کی تلاش ہے
مِرے شوقِ خانہ خراب کو تِری رہگزر کی تلاش ہے

مِرے نامراد جنوں کا ہے علاج کوئی تو موت ہے
جو دوا کے نام پہ زہر دے اُسی چارہ گر کی تلاش ہے

تیرا عشق ہے مِری آرزو، تیرا عشق ہے میری آبرو
تیرا عشق کیسے مَیں چھوڑ دوں، میری عمر بھر کی تلاش ہے


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/