منتخب غزلیں
جو میرا تمہارا رشتہ ہے میں کیا لکھوں کہ جو میرا ت…

جو میرا تمہارا رشتہ ہے
میں کیا لکھوں کہ جو میرا تمہارا رشتہ ہے
وہ عاشقی کی زباں میں کہیں بھی درج نہیں
لکھا گیا ہے بہت لطفِ وصل و دردِ فراق
مگر یہ کیفیت اپنی رقم نہیں ہے کہیں
یہ اپنا عشق ہم آغوش جس میں ہجر و وصال
یہ اپنا درد کہ ہے کب سے ہمدمِ مہ و سال
اس عشقِ خاص کو ہر ایک سے چھپائے ہوئے
"گزر گیا ہے زمانہ گلے لگائے ہوئے”
(فیض احمد فیضؔ)



بہت اعلی
یہ نظم انھوں نے محترمہ سرفراز اقبال کے لئیے کہی تھی
Anmol heery aik sath
واہ
Bohat khoob
Wah wah aur wah
Bohat khoob
Khoob boht khoob
lajawaaaab