منتخب غزلیں

ذرّوں سے باتیں کرتے ہیں، دِیوار و دَر سے ہم وابستہ کِس قدر ہیں ، تِری رہگُذر سے…

ذرّوں سے باتیں کرتے ہیں، دِیوار و دَر سے ہم
وابستہ کِس قدر ہیں ، تِری رہگُذر سے ہم

دیکھا جہاں بھی حُسن، وہیں لَوٹ ہو گئے
تنگ آ گئے ہیں اپنے مزاجِ نظر سے ہم

چھیڑَیں کسی سے، اور ہمارے ہی سامنے
لڑتے ہیں دِل ہی دِل میں، نَسِیمِ سَحر سے ہم

اِتنی سی بات پر ہے بس اِک جنگِ زرگری
پہلے اُدھر سے بڑھتے ہیں وہ، یا اِدھر سے ہم

کیونکر نہ ہو نِظامِ دوعالَم میں ابتری
کُچھ بے خبر سے آپ ہیں، کُچھ بے خبر سے ہم

حیرت خود ایک محشَرِ خاموش بن گئی
بچ کر چلے تھے فتنۂ شام و سَحر سے ہم

ذرّوں کو حُسن و عِشق سے معموُر کردِیا
دامن فشاں گُذر گئے جِس رہگُذر سے ہم

کوئی حَسِیں حَسِیں ہی ٹھہرتا نہیں، جِگؔر !
باز آئے اِس بُلندیِ ذَوقِ نظر سے ہم

جِگؔرمُرادآبادی

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/